چنیوٹ
چنیوٹ میں عطائی ڈاکٹرز قیمتی انسانی زندگیوں سے موت کا کھیل کھیلنے لگے عطائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے سے 22 سالہ لڑکی کا بازو متاثر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا
چنیوٹ کے نواحی علاقہ ٹھٹھی موچیاں میں عطائی ڈاکٹر تنویر نے تیز بخار کی مریضہ رضوانہ کو غلط انجکشن لگادیا جس سے مبینہ طور پر 22 سالہ رضوانہ کا بازو شدید متاثر ہوگیا اور کام کرنا چھوڑ گیا جبکہ متاثرہ رضوانہ کی حالت تشویشناک ہوگئی جسے طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کردیا گیا ہے تاہم متاثرہ بچی کی والدہ کے مطابق اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملہ کی جانب سے عدم توجہی کے باعث متاثرہ لڑکی کو بروقت طبی امداد فراہم نہیں کی جارہی ہے جس سے متاثرہ مریضہ کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب صوبائی وزیر صحت سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
Category: چنیوٹ

عطائی ڈاکٹرز قیمتی انسانی زندگیوں سے موت کا کھیل کھیلنے لگے

ضلع بھر میں عطائیوں کے خلاف آپریشن جاری ۔
چنیوٹ ۔ ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں عطائیوں کے خلاف آپریشن جاری ۔ چنیوٹ کے علاقہ رجوعہ پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی کا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی اور ایس ایچ او سٹی غلام شبیر بلوچ کے ہمراہ عطائی ڈاکٹر الطاف کے کلینک پر چھاپہ ۔ عطائی ڈاکٹر الطاف حسین انہتائی برے، گندے اور غلیظ حالات میں چنیوٹ کی عوام کا علاج کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔ عطائی ڈاکٹر غیر قانونی طور پر ایلوپیتھک پریکٹس کررہا تھا جسے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا اور اس کلینک کو موقعہ پر سیل کر دیا گیا اور اسکے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی گئی۔ اس موقعہ پر اسنٹنٹ کمنشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی جانب سے خصوصی ہدایات ہیں کہ انسانیت کے قاتل عطائیوں کے خلاف آ پریشن بلاتعطل جاری رکھا جائے اور کسی بھی عطائی ڈاکٹر کو لوگوں کی صحت کے ساتھ ہرگز کھلواڑ کرنے کی اجازت نہ دی جائے ۔ اسسٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی نے مزید کہا کہ عطائی ڈاکٹر معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف کمپین اور جہاد جاری رھے گا اور زیرو ٹالرنس پا لیسی پر عمل کیا جائے گا ۔

چنیوٹ۔عوامی شکایت پر پٹرول پمپ مالک کو جرمانہ
چنیوٹ( نمائندہ باغی TV ) عوامی شکایت پرضلعی انتظامیہ کی شیل پیٹرول پمپ کے خلاف کاروائی ، پیمانے کی کمی اور زائد قیمت وصول کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی کا پیٹرل پمپ مالک کو50ہزار روپے جرمانہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شیل پیٹرول پمپ سرگودھا روڈ کے بارے میں عوام کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ وہ پیٹرول کے پیمانے میں کمی اور زائد قیمت پر پیٹرول فروخت کر رہے ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ نے ڈی او انڈسٹری اور انکی ٹیم کے ہمراہ شیل پیٹرول پمپ سرگودھا روڑ پر چھاپہ مارا ، دوران چیکنگ پیمانہ میں کمی پائی گئی اور مقرر کردہ قیمت سے زائد قیمت پر پیٹرول کی فروخت جاری تھی جس پر شیل پیٹرل پمپ کو موقع پر 50ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور سختی سے وارننگ دی گئی کہ دوبارہ ایسا کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ناپ تول میں کمی اور زائد قیمت وصول کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں ۔

حادثات سے فری علاقہ بنانے کا عزم،آگاہی سیمینار مہم شروع۔
ٹریفک پولیس کا چنیوٹ کو حادثات سے فری علاقہ بنانے کا عزم،آگاہی سیمینار مہم شروع۔
ڈرائیورز اوورٹیکنگ کریں نہ بائیں چلیں،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال مت کریں،موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہننے کی عادت بنائیں،کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ دیا جائے،تریفک سے متعلق آگاہی کے بغیر حادثات میں کمی نہیں لائی جا سکتی،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ندیم ملک اور انسپکٹر اشرف گجر کا مختلف سیمینار کے دوران ڈرائیورز و شہریوں سے خطاب،آگاہی پمفلٹ تقسیم۔
سول ڈیفنس چنیوٹ کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار
چنیوٹ
چنیوٹ میں محکمہ صحت ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے متحرک
سول ڈیفنس چنیوٹ کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار
چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ چنیوٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے سیمینار میں سول ڈیفنس اہلکاروں کو ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر بتائیں انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی انتہائی خطرناک مرض ہے جس بچاؤ کیلئے اپنے اردگرد گھر,چھت اور لان کی صفائی کریں اور پانی جمع نہ ہونے دیں,صاف پانی زخیرہ کرنے کے لئے برتنوں,ٹینکوں,اور ڈرموں کو ڈھانپ کر رکھیں,شرکاء کو بریفنگ صحن اور چھت پر سونے والے حضرات مچھر دانی,مچھر مارنے والی کوائل,لیکوئیڈ,مچھر بھگاؤ لوشن کا استعمال ضرور کریں,انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے متعلق احتیاطی تدابیر سے ہر فرد کو مکمل طور پر آگاہی فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے ہم پوری لگن ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ہم ڈینگی جیسی موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اجتماعی طور پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں انہوں نے آگاہی سمینار اور واک کے قیام پر سول ڈیفنس آفیسر اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا
ٹریکڑ کے پیچھے لگے روٹا ویٹر سے کچل ڈالا
لالیاں(رانا محمد اکرام اللہ سے) آسمان گرا نہ زمین پھٹی کانڈیوال کے علاقہ موضع مونگی تھلی 75 سالہ شخص محمد اشرف مغل کو بڑی بے دردی سے ٹریکڑ کے پیچھے لگے روٹا ویٹر سے کچل ڈالا۔محمد اشرف موقع پر جانبحق۔
تفصیلات کے مطابق زمینی تنازع پر گزشتہ رات ملزمان زوالفقار ولد جھلو۔حاکم علی ولد مانک عبدالجبار ولد ماسٹر سارنگ نے بزرگ شخص محمد اشرف کو بڑی بے دردی سے روٹاویٹر سے کچل دیا۔جو کہ موقع پر ہی جابحق ہو گیا۔جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لالیاں منتقل کیا گیا۔ تھانہ کانڈیوال مصروف تفتیش ہے۔
یہاں ایک بات آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈی ایس پی لالیاں کے وکلاء سے مسئلے کے بعد بھی تیور نہی بدلے۔دوران کوریج ٹی ایچ کیو میں ڈی ایس پی لالیاں کا میڈیا نمائندگان سے نامناسب رویہ۔
ضلعی انتظامیہ کی شیل پیٹرول پمپ کے خلاف کاروائی ،
چنیوٹ( ) عوامی شکایت پرضلعی انتظامیہ کی شیل پیٹرول پمپ کے خلاف کاروائی ، پیمانے کی کمی اور زائد قیمت وصول کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی کا پیٹرل پمپ مالک کو50ہزار روپے جرمانہ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ خضر حیات بھٹی کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شیل پیٹرول پمپ سرگودھا روڈ کے بارے میں عوام کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے کہ وہ پیٹرول کے پیمانے میں کمی اور زائد قیمت پر پیٹرول فروخت کر رہے ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ نے ڈی او انڈسٹری اور انکی ٹیم کے ہمراہ شیل پیٹرول پمپ سرگودھا روڑ پر چھاپہ مارا ، دوران چیکنگ پیمانہ میں کمی پائی گئی اور مقرر کردہ قیمت سے زائد قیمت پر پیٹرول کی فروخت جاری تھی جس پر شیل پیٹرل پمپ کو موقع پر 50ہزار روپے جرمانہ کیا گیا اور سختی سے وارننگ دی گئی کہ دوبارہ ایسا کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ ناپ تول میں کمی اور زائد قیمت وصول کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں ۔

چنیوٹ۔سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری پر ردعمل
چنیوٹ
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف ضلع چنیوٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کا ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ نعرے بازی کی گئی
پاکستان پیپلزپارٹی چنیوٹ کے سابق ایم این اے سید عنایت علی شاہ کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے دیگر ضلعی رہنماؤں اور اور کارکنوں کی جانب سے رجوعہ سادات سےاحتجاجی ریلی نکالی گئی جو ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے سامنے اختتام پزیر ہوئی جہاں پیپلزپارٹی کے جیالوں نے نیب کی جانب سے سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور مقررین نے اپنے خطاب میں حکومت اور نیب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا مقررین نے کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے سیاسی انتقام لے رہی ہے اور انتقامی کارروائیاں کرکے سیاسی جماعتوں کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے سلیکٹڈ وزیراعظم عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں بجٹ میں عوام کو مہنگائی بیروزگاری کے بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے یہ بجٹ عوام کی زندگیوں کے گرد گھیرا تنگ کردے گا مقررین نے کہا کہ ہمارے قائدین کی گرفتاریوں سے ملک میں جمہوریت کے نظام کو ثبوتاز کیا جارہا ہے مقررین کا کہنا تھا کہ اگر ایسے ہتھکنڈے ختم نہ کئے گئے تو ملک میں دما دم مست قلندر ہوگا اور احتجاجی تحریک طویل ہوگی احتجاجی مظاہرہ کے موقع پر چنیوٹ سرگودھا روڈ مکمل بند ہوگیا جبکہ چنیوٹ پولیس کے ڈنڈا بردار فورس نے بھی مورچے سنبھال لئے اور سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور چنیوٹ پولیس کسی بھی واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہی
چنیوٹ میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ
چنیوٹ
چنیوٹ میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ خاتون نے ادھار رقم واپس نہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے سعودیہ پلٹ نوجوان کو مبینہ اغوا کرنے کے بعد سر کے بال بھنویں مونڈھ ڈالیں اور منہ کالا کردیا
چنیوٹ کے علاقہ موضع رائے چند کے رہائشی محمد سلیم جوکہ سعودی عرب سے واپس اپنے گھر چھٹی گزارنے آیا تھا کو نسیم بی بی اس کے خاوند غفار اور ستار نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا اور گھر میں باندھ کر قینچی اور الیکٹرک مشین کی مدد سے سر کے بال بھنویں مونڈھ ڈالیں اور منہ کالا کرنے کے بعد موٹرسائیکل موبائل اور نقدی چھین لی اور کئی روز تک حبس بے جا میں رکھا متاثرہ شخص محمد سلیم کی والدہ سلمیٰ بی بی کے مطابق تھانہ صدر پولیس اس کے بیٹے کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کے خلاف مذکورہ ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لارہی ہے بلکہ ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے دی گئی درخواست کو پھاڑ کر پولیس تھانہ صدر نے خود ساختہ درخواست پر مقدمہ درج کیا جس میں ملزمان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے والی دفعات لگا کر ملزمان کو تحفظ دیا گیا جبکہ تھانہ صدر پولیس ملزمان کو تھانے میں مکمل مبینہ پروٹوکول اور انہیں زمین پر بیٹھانے کے بعد مبینہ گالم گلوچ کرکے تھانے سے بھگا دیتے ہیں جس پر متاثرہ خاندان سراپا احتجاج ہے اور متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعہ پر فوری نوٹس لینے اور ملزمان اور ملوث پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
پھندا ڈال کر گھسیٹتے ہوئے مبینہ طور پر قتل کردیا
چنیوٹ
چنیوٹ میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ بدچلنی کا الزام لگا کر خاوند نے بھرے بازار میں بیوی کو گلے میں دوپٹے کا پھندا ڈال کر گھسیٹتے ہوئے مبینہ طور پر قتل کردیا
چنیوٹ کے نواحی علاقہ موضع رائے چند میں دل دہلا دینے والا واقعہ سفاک خاوند نے بیوی پر بدچلنی کا مبینہ طور پر الزام لگا کر دوپٹے کا پھندا بنا کر گلے میں ڈال کر گھسیٹتے ہوئے بیوی کو مبینہ دوستوں کی مدد سے قتل کردیا نادیہ بی بی زندگی کی بھیک مانگتی رہی مگر کسی نے ایک نہ سنی مقتولہ نادیہ بی بی چار بچوں کی ماں اسلام آباد کوٹھی میں گھریلو ملازمہ تھی اور اپنے بچوں اور خاوند کی کفالت کررہی تھی گزشتہ دنوں اسلام آباد سے بچوں کے ساتھ عید منانے کیلئے گھر آئی تو خاوند خضر حیات نے مقتولہ نادیہ پر محمد ارشد کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات کا الزام لگاتے ہوئے نادیہ بی بی کو مبینہ طور پر بیدردی سے قتل کر دیا تھانہ سٹی پولیس نے نادیہ بی بی کے بھائی سہیل عباس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد ایس ایچ او تھانہ سٹی غلام شبیر بلوچ اور ان کی ٹیم نے مقتولہ نادیہ بی بی کو قتل کرنے والے سفاک خاوند خضر حیات اور اس کے ہمراہ دوسرے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور نادیہ بی بی کے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں









