چنیوٹ
عید الفطر کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی پردیسی مسافروں نے کاروبار اور روزگار کے سلسلہ میں مختلف شہروں کو جانے کے لیے لاری اڈوں کا رخ کر لیا
عید الفطر کی تین چھٹیاں ختم ہوتے ہی چنیوٹ کے تمام لاری اڈوں پر پردیسی مسافر اپنے اپنے گھروں سے روزگار اور کاروبار کے سلسلے میں اپنی فیملیوں کے ساتھ مختلف شہروں کی طرف جانے کے لیے شہر کے لاری اڈوں پر پہنچ گئے۔۔ لاری اڈوں پہ مسافروں کی بڑی تعداد موجود ہے جن میں بچے بوڑھے جوان اپنے سامان کے ساتھ گاڑیوں کا انتظار کررہے ہیں۔ عید سے قبل مسافروں کے چہروں پر خوشی اور رونق تھی وہ اپنوں سے بچھڑتے ہوئے ماند دیکھائی دینے لگی خصوصاً بچے اپنے بزرگوں سے دور جاتے ہوئے کافی مایوس اور پریشان دیکھائی دے رہے ہیں۔ لاری اڈوں پہ رش ہونے کی وجہ سے بکنگ فل اور سیٹیں مکمل ہونے اور گاڑیوں کی کمی اور مالکان کی جانب سے کرایہ جات کی زائد وصولی پر مسافر کافی پریشان دیکھائی دے رہے ہیں۔اس موقع پر مسافروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے اڈا مالکان اس موقع کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے زائد کرایہ جات وصول کررہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ زائد کرایہ جات کی وصولی پر کنٹرول کمیٹاں بنائے جو تمام بس اسٹینڈ لاری اڈوں کی چیکنگ کےعمل کو یقینی بنائے تاکہ مسافروں کی مشکالات کا اذالہ کیا جا سکے
Category: چنیوٹ

کرایہ جات کی زائد وصولی پر مسافر کافی پریشان

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ کی چنیوٹ آمد
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ کی چنیوٹ میں میڈیا ٹاک،، حکومت پر لفظوں کے نشتر چلا دیئے
ملکی معیشت تاریخ کی بد ترین سطح پر پہنچ گئی، ہسپتالوں میں دوائیں نایاب، مہنگائی عروج پر کر کے واقعتاً غربت نہیں غریب مارنے کی پالیسیوں پر کام کیا جا رہا ہے اسمبلی کے فلور پر بلاول بھٹو کی حکومت کو تعاون کی پیشکش کو این آر او مانگنے سے تعبیر کیا گیا مگر ہم تو چاہتے ہیں کہ موجودہ حکومت اپنی ساری برائیوں کیساتھ اپنا وقت پورا کرے،،،، یہ کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کا، انہوں نے مزید کہا کہ ساری دنیا کے اداروں کیمطابق ملک کے حالات بہت خراب ہیں اور حکومت کو یا تو راہ راست پر لائیں گے یا پھر چلتا کریں گے اور بجٹ میں اگر طاقتور کو چھوڑ کر صرف غریبوں کو پیسا گیا تو شدید احتجاج کریں گے انہوں نے محسن داوڑ اور قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے پر کہا کہ میڈیا ٹرائل کے بجائے قانونی راستہ اختیار کیا جائے کیونکہ کسی کیخلاف غداری کے ثبوت ہیں تو عدالت ہی بہتر راستہ ہے اور جسے آج غدار کہا جا رہا ہے اسی کے کہنے پر بل پاس کیا گیا تب پتہ نہیں چلا کہ محسن داوڑ غدار ہے؟ اور باقی ایشوز کی طرح قاضی فائز عیسیٰ کے معاملے میں بھی سب درست نہیں ہو رہا اور افواج پاکستان کو ضرورت کیمطابق بجٹ ملنا چاہیے اور آرمی کے بجٹ میں کٹوتی اچھا عمل ہے لیکن اس کے ساتھ کچھ عالمی اداروں کے اعتراضات بھی موجود ہیں
گوجرہ مسجد میں کمسن طالب علم پر تشدد، پولیس نے قاری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا
گوجرہ میں پولیس نے ایک مقامی امام مسجد پر کمسن طالب علم کو مبینہ طو رپر تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے جس امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اس کا نام قاری مشتاق بتایا جاتا ہے. بچے پر تشدد کے الزام میں قاری مشتاق کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے. مذکورہ قاری پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر بچوں کو تعلیم کے دوران تشدد کا نشانہ بناتا ہے. اس واقعہ کے حوالہ سے ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں قاری مشتاق کو بچے کے چہرے پر تھپڑمارتے ہوئے دیکھا جاسکت اہے.
گوجرہ پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر روبینہ اقبال، سی پی او لیگل عادل گوندل نے کہا ہے کہ متاثرہ بچے کے والدین کو قانونی طور پر جو بھی مدد درکار ہو گی وہ انہیں فراہم کی جائے گی۔

مجسٹریٹس کی گراں فروشوں کے خلاف کاروائی
چنیوٹ ۔ ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی خصوصی ہدایت پر عید کے دنوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گراں فروشوں کے خلاف کاروائی ۔ چناب نگر میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد فیصل نے 4 دوکانداروں کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا ۔ محمد فیصل کا کہنا تھا کہ یہ دوکاندار عید کے دوسرے روز مقرر کردہ قیمت سے زیاد ریٹ پر گوشت فروخت کر رہے تھے جس پر انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف کاروائی جاری رکھیں ۔ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے گرانفروش کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں ۔

مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک
چنیوٹ
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال چنیوٹ میں مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک برقرارٹراما روم میں ایڈمن انچارج نے شدید زخمی غریب شہری کا علاج کرنے اور اسکی پٹی کرنے سے انکار کردیا
حادثہ میں زخمی ہونے والا شہری جب پٹی کروانے ڈی ایچ کیوں پہنچا تو ایڈمن انچارج نے یہ کہہ کر پٹی کرنے سے منع کردیا کے تم نشئی ہو ہم تمہارا علاج نہیں کریں گے اور اسپتال ایمرجنسی وارڈ عملہ کو اس بات کی بھی دھمکی دی گئی کہ اگر کسی نے زخمی کو طبی امداد فراہم کی تو اس کے خلاف انتقامی کارروائی ہوگی جبکہ مریض اسپتال عملہ سے طبی امداد کے لئے منت سماجت کرتا رہا کہ میرا علاج کریں میں بھی دوسرے لوگوں کی طرح عام شہری ہوں میرا بھی اتنا ہی اس ہسپتال پر حق ہے جتنا ایک عام شہری کا مجھے ہسپتال سے نہیں نکال سکتے لیکن ایڈمن انچارج نے اس مریض کی ایک بھی نہیں سنی اور سیکورٹی گارڈ کی مدد سے ہسپتال سے باہر نکال دیا گیا ایڈمن اسپتال کو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مریض سے کہہ رہا ہے کہ ہم جسے چاہیں دھکے دے کر ہسپتال سے باہر نکال دیں ڈی ایچ کیو چنیوٹ میں اسپتال عملہ کی جانب سے مریضوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر متعلقہ ضلعی افسران مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں متاثرہ شخص نے وزیراعظم پاکستان عمران خان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیر صحت پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
تقسیم انعامات کا انعقاد
چنیوٹ
ڈی پی او آفس چنیوٹ میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈی پی او چنیوٹ محمد انور کھیتران نے 11پولیس افسران و ملازمان میں ہیڈ منی کے انعامات تقسیم کیے اور انکی کارکردگی کو
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ محمد انور کیتھران نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اپنی نمایاں خدمات پیش کرنے والے پولیس ملازمین میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں انعامات حاصل کرنے والوں میں انسپکٹر اعجاز عمران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب ٹارگٹڈ کاروائی کرتے ہوئے 20لاکھ ہیڈ منی والا مجرم اشتہاری سکندر ولد شیرا قوم نسوآنہ سکنہ بھبھڑانہ کو گرفتار کیا تھا ۔ اشتہاری مجرم سکندردہشت گردی،قتل،اقدام قتل،چوری،ڈکیتی سمیت بیس سے زائد مقدمات میں تھانہ کانڈیوال،تھانہ لالیاں چنیوٹ،تھانہ لکسیاں ،تھانہ کڑانہ پولیس سرگودھا کو مطلوب تھا ۔ ہیڈ منی کا انعام وصول کرنے والوں میں انسپکٹر اعجاز عمران ایس ایچ او صدر،انسپکٹر ناصر عباس،اے ایس آئی محمد اکبر،اے ایس آئی محمد اعجاز،اے ایس آئی شہزاد اشرف،ہیڈکنسٹبل جاوید اقبال،ہیڈکنسٹبل محمد اکمل،کنسٹبل بابر نعیم،،کنسٹبل زوار حسین،کنسٹبل علی افضل،ڈرائیور کنسٹبل بشیر احمد شامل ہیں ۔
لاپتہ ہونے والا 13 سالہ طالبعلم
لالیاں
لالیاں محلہ عیدگاہ اسٹیشن سے لاپتہ ہونے والا 13 سالہ طالبعلم عثمان علی ولد محمد ندیم قوم شمشی دس روز گزرنے کے باوجود نہ مل سکا۔تفصیلات کے مطابق تیسری کلاس کا طالبعلم سکول گیا۔پھر دس روز گزر جانے کے باوجود پولیس سراغ نہ لگا سکی۔زرائع کے مطابق عثمان علی اور اسکا کزن 23 تاریخ کی صبح گورنمنٹ سکول نمبر چار جانے کی بجائے چنیوٹ گھومنے کے لئے چلے گئے۔جہاں تحصیل چوک چنیوٹ سے ایک سکندر نامی رکشہ ڈرائیور جوکہ 11 چک سدھووں کا ہے وہاں لے گیا۔رات وہاں رہنے کے بعد اسکا کزن وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔جبکہ عثمان علی کا تاحال پتہ تھانہ سٹی پولیس سراغ نہ لگا سکی۔ سکندر نامی ملزم عبوری ضمانت پر ہے۔ہم ڈی پی او چنیوٹ سے پور زور مطالبہ کرتے ہیں کہ عثمان کے والدین اور اسکا خاندان غم سے نڈھال ہیں۔اسکی والدہ کا رو رو کر برا حال ہو گیا ہے۔خدارا انکا بچہ جلد سے جلد بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کیا جائے
گھریلو حالات سے دلبرداشتہ زہر پی لیا
چنیوٹ
مہنگائی بیروزگاری پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کی زندگیاں چھیننے لگی چنیوٹ میں پی ٹی آئی ورکر نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ زہر پی لیا حالت تشویشناک
چنیوٹ کے علاقہ محلہ توحید آباد کے رہائشی چار بچوں کے باپ پاکستان تحریک انصاف کے ورکر یوسف خان نے موجودہ مہنگائی بیروزگاری کے حالات سے تنگ آکر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھالیں اور مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کی جس سے یوسف خان کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایمرجنسی وارڈ میں یوسف خان کو بچانے کے لئے ڈاکٹرز طبی امداد فراہم کررہے ہیں اہل علاقہ اور لواحقین کے مطابق یوسف خان تحریک انصاف کا ورکر ہے اور کچھ عرصہ سے بیروزگار ہے جبکہ یوسف خان شہبازشریف کی شوگر ملز میں الیکٹریشن تھا فقط تحریک انصاف کا ورکرز ہونے کی وجہ سے مل سے نکال دیا گیاتھا
ضلعی افسران کی سالانہ کانفرنس
*چنیوٹ*
ریسکیو ہیڈکوارٹر میں ضلعی افسران کی سالانہ کانفرنس ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چنیوٹ مس طاہرہ خان سال 2018کی بہترین آفیسر منتخب ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان کا خاتون آفیسر کو خراج تحسین ڈائریکٹر جنرل ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبہ بھر میں ضلعی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں غیر معمولی اقدامات اٹھانے پر چنیوٹ کی خاتون آفیسر مس طاہرہ خان کو پنجاب میں سال 2018 کی بہترین ایمرجنسی آفیسر منتخب کیا گیا جس پر ڈی جی ریسکیو پنجاب تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز اور ہیڈ آف ونگز نے انہیں خراج تحسین اور سلیوٹ بھی پیش کیاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
چنیوٹ
نئے پاکستان کی حکومت کا عیدالفطر سے پہلے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بم گرانے سے عوام میں شدید غم و غصہ عوام کی حکومت پر کڑی تنقید
تبدیلی کی دعویدار حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کے باعث عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ضلع چنیوٹ کی عوام کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کا دعویٰ کرنے والے حکمرانوں نے عوام پر مہنگائی کے بم گرانے کا سلسلہ شروع کر رکھا گیا اور عیدالفطر کی آمد سے قبل ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام سے عید کی خوشیاں منانے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے عوام نے حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلہ کو عوام دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی بیروزگاری کی انتہا کردی ہے اور اب عوام سے عید کی خوشیوں سے محروم کرکے مدینے کی ریاست کے دعوے داروں نے ثابت کردیا ہے کہ اب عوام کو زندہ درگور کیا جائے گا








