Baaghi TV

Category: چنیوٹ

  • چنیوٹ میں ایک اور ڈبل شاہ غریب لوگوں کا چھے کروڑ لے کر نوسر باز عورت فرار

    چنیوٹ میں ایک اور ڈبل شاہ غریب لوگوں کا چھے کروڑ لے کر نوسر باز عورت فرار

    شہر چنیوٹ میں ایک اور ڈبل شاہ مسرت نامی عورت اور اسکا خاوند شوکت اور اسکے تین بیٹے غریب عوام کا 6 کروڑ لے اُڑے

    تفصیلات کے مطابق :

    یہ تصویریں مسرت نام کی مکار اور نوسر باز عورت اور اسکا خاوند جسکہ نام شوکت ہے اور اسکے تین بیٹے کاشف ,عادل,اور عاطف کی ھیں تین سال پہلے محلہ گلستان کالونی میں رہاٸش پذیر ہوۓ ۔

    مسرت جو کہ اس گینگ کی ہیڈ تھی آہستہ آہستہ محلے کی خواتین کے ساتھ میل جول بڑھانے لگی اور اسکہ شوہر رکشہ چلاتا اور دو بڑے بیٹے یہ کہہ کر غاٸب کر دیے کہ وہ باہر کے ملک نوکری کے سلسلے میں جا رہے ھیں ۔

    دیکھتے ہی دیکھتے مسرت نامی عورت نے بڑی چالاکی سے محلے کی کچھ سادہ لو خواتین کو اپنے جھانسے میں پھنسانہ شروع کر دیا مسرت کمیٹی ڈالتی اور جب کسی ممبر کی کمیٹی نکلتی تو اسکو یہ کہہ کر قاٸل کر لیتی کہ اپنی کمیٹی مجھے دے دو اور میں اسکا کاروبار کر کے اسکا پرافٹ تمھیں ہر ماہ دوں گی ۔

    لالچ کا یہ حربہ اکثر لوگوں پر کامیابی سے چلنے لگا اور لوگ جوک در جوک مسرت کے جھانسے میں پھنسنے لگے مسرت نے شروع شروع میں لوگوں کو اچھا پرافٹ دینا شروع کر دیا جس سے محلے میں مسرت کو کافی اعتماد حاصل ہونے لگا ۔

    اب مسرت کو یہ کھیل کھیلتے ہوۓ دو سال گزر چکے تھے اور تقریباً کم از کم لوگوں کے چھے کروڑ مسرت کے پاس جمع ہو چکے تھے ان پیسوں میں لوگوں کی بچیوں کے زیور ذندگی بھر کی جمعی پونجی اور کچھ نے اپنی بیٹیوں کی شادی کیلیے جمع کی ہوٸ پوری زندگی کی کماٸ اس مکار اور دھوکے باز عورت کو دے دی تھی۔

    ایک بہت مشہور مثال ہے کہ جب تک لالچ زندہ ہے تب تک ٹھگ باز آباد ہے اور اس ٹھگ گینگ نے بھی یہی حربہ آزماہ کر لوگوں کو بیوقوف بنایا ۔

    مسرت نے اب پلان چینج کیا اور اُڑان کی تیاری پکڑی سب سے پہلے اپنا ذاتی گھر بیچا اور کراٸیہ کے مکان پر آ گٸ اور لوگوں میں افواہ پھیلا دی کہ کاروبار میں بڑا نقصان ہو گیا ہے ۔

    جب مسرت کی یہ بات لوگوں نے سنی تو سب نے اپنے اپنے پیسے واپس لینے اور کمیٹیاں ختم کرنے کا مطالبہ شروع کر دیا جس پر کافی تلخ کلامی بھی ہوٸ ۔

    اتنے میں مسرت کے دونوں بڑے بیٹے جو کہ باہ ملک میں نوکری کرتے تھے حقیقت میں لاہور کہ بازار میں کام کرتے تھے واپس آ گۓ اس میں سے مسرت نے ایک بیٹے کی شادی محلہ میں ہی ایک زکریا نامی شخص کی بیٹی سے طے کر دی تاکہ لوگوں کو شادی کا بہانہ بنا کر مزید ٹاٸم حاصل کر سکے ۔

    خیر شادی بھی ہو گٸ کچھ عرصہ گزرا تو لوگوں نے اپنی رقم کا مطالبہ دوبارہ شروع کر دیا اس بار لوگ زیادہ غصے میں دیکھاٸ دیے ۔

    مسرت نے بڑی چالاکی کے ساتھ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے شوہر شوکت کو ساتھ لیا اور راتوں رات فرار ہو گٸ جب اگلی صبح یہ خبر پھیلی تو لوگوں نے مسرت کے گھر کا گھیراٶ کیا اور تھانہ میں رپورٹ کر کے مسرت کے تینوں بیٹوں کو گرفتار کروا دیا ۔

    اُدھر مسرت نے بڑی دلیری سے اپنے مخصوص وکیل کو استعمال کرتے ہوۓ لاہور ہاٸیکورٹ میں رٹ کر دی اور موقف یہ اپنایا کہ مینے ان سے سود پر پیسہ لیا واپس بھی دیا پر یہ لوگ مجھے بلیک میل کر رہے ھیں اور میرے بیٹوں کو اغوا کروا دیا ہے ۔

    مسرت کیلیے یہ پہلی بار نہ تھا اس نے اور وکیل نے پہلے سے سب کچھ تیار کر رکھا تھا خیر چیف جسٹس صاحب نے ہتھوڑہ گھمایا اور اسکے بیٹوں کو ضمانت پر رہا کر دیا اور اسطرح قانون اندھا ہے کی مثال پھر سے سچ ثابت ہوٸ ۔

    تقریباً 15 کے قریب لوگوں کی درخواستیں تھانہ چنیوٹ میں موجود ھیں غریب لوگ انتہاٸ پریشان ھیں کچھ نے اپنے پیسے تو ڈبوۓ ہی ساتھ ہی ساتھ اپنے ارد گرد کے لوگوں کے رشتے داروں کے بھی انویسٹ کروا کر اپنی جان عذاب میں ڈال دی ۔

    خفیہ ذراٸع کے مطابق پتہ چلا ہے کہ مسرت نامی یہ عورت اور اسکا گینگ لاہور ،شیخوپورہ،کراچی وغیرہ میں بھی یہ وارداتیں کر چکے ھیں اور انکا ایک مخصوص وکیل ہے جو کہ انکو گاٸیڈ کرتا ہے اور ہر بار یہ لوگ بڑی باآسانی سے قانون کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر فرار ہو جاتے ھیں ۔۔

    جن غریب لوگوں کی زندگی بھر کی کماٸیاں اُجڑ گٸیں گھروں کا سکھ چین برباد ہو گیا ایک عورت کو اسکے شوہر نے طلاق دے دی صرف اس معاملے کے پیچھے انکا اب کیا ہو گا کیا یوں ہی مسرت غریب لوگوں کو لوٹتی رہے گی کیا یوں ہی قانون بے بس رہے گا کیا اس سسٹم میں ایسے ظالموں کیلیے کوٸ سزا نہیں کوٸ ایسا قانون نہیں جو ان بے بس اور لاچار لوگوں کی داد رسی کر سکے کیا یہ ملک اور ملک کی عوام اسی طرح چوروں کے ہاتھوں لوٹتے رھیں گے ؟؟؟

  • چنیوٹ کی تاریخ میں پہلی دفع آن لائن گروسری اسٹور متعارف کروا دیا گیا

    چنیوٹ کی تاریخ میں پہلی دفع آن لائن گروسری اسٹور متعارف کروا دیا گیا

    (شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی )

    تفصیلات:

    چنیوٹ کی تاریخ میں پہلی دفع آن لائن گروسری اسٹور متعارف کروا دیا گیا,اب گھر بیٹھے تمام گروسری 45 منٹ میں آپ کی دہلیز پر

    چنیوٹ میں آج باقاعدہ افتتاح کے بعد موبائل اپلیکیشن sabzi store کے نام سے متعارف کروا دی گئ

    سبزی اسٹور (sabzi store) ایپ سے چنیوٹ کی تاریخ میں پہلی دفع عوام کو ایک کلک پر گھر بیٹھے گروسری،کاسمیٹیکس،بے بی کیئر آئیٹم ،زاتی استعمال کی اشیا،معیاری پھل،سبزیاں،گوشت اور ہاوس ہولڈ کا مکمل سامان میسر ہوگا

    مارکیٹ میں گروسری کی فروخت کے بعد اب گھروں تک آن لائن سبزیاں ،پھل،کاسمیٹکس اور گروسری کی مکمل ترسیل موبائل ایپ کے ذریعے کی جائے گی
    شہریوں کے وقت کو بچانے کے لیے چنیوٹ میں شہریوں کے لئے تمام گروسری سامان آن لائن ہوم ڈلیوری سروس کا آغاز کردیا
    گیا ہے

    اس سلسلے میں آج سبزی سٹور ایپ متعارف کروا دی گئ ہے ،ابتدائی طور پر چنیوٹ میں بائیک رائیڈرز ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے سروس فراہم کریں گے، اب لوگوں کو کریانہ، گوشت،سبزی اور دیگر سامان کی خریداری کے لئے مارکیٹ جانے کی ضرورت نہیں ہے

    اب آسانی کے ساتھ شہری موبائل ایپ کے ذریعے
    مارکیٹ کے ریٹ پر ہی پھل،سبزیاں، کاسمیٹکس،گروسری و دیگر سامان خرید سکیں گے،ابتدائ طور پر شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے پہلے ایک ہزار users کو پچاس روپے کلو دانے دار چینی دی جارہی ہے۔

    ابتدائ طور پر 20 روپے ڈلیوری چارجز رکھے گئے ہیں تاکہ اس آن لائن شاپنگ سے مڈل کلاس بھی فائدہ اٹھا سکیں۔

    جس دن صارف اپنا آرڈر آن لائن بک کرائے گا اس دن بلکہ آرڈر کے 45 منٹ کے اندر ان کے گھر پر ڈیلیور کر دی جائے گی،

    بہت جلد چنیوٹ کی تحصیلوں میں اس سروس کا آغاز بھی ہوگ
    شہری سبزی سٹور موبائل ایپ اور www.sabzistore.pk پر روزانہ کی بنیاد پر پھلوں،سبزیوں،گوشت،گروسری و دیگر سامان کا آرڈر بک کراسکیں گے جو انہیں 45 منٹ سے کم وقت میں ان کی دہلیز پر پہنچیں گی،

    عوام کو بہترین اور کم قیمت پر گھر تک گروسری کا سامان کی فراہمی کیلئے موبائل ایپ ویب سائٹ اور وٹس نمبر متعارف کروادیا گیا ہے۔

    50 سے زائداقسام کی فریش پھل اور سبزیاں، تمام قسم کے گوشت،کاسمیٹکس، بچوں کے متعلق سامان، خواتین کے پرسنل استعمال کا سامان اور دیگر 2000 پراڈکٹ ترسیلی چارجز کے زریعے گھر منگوایا جا سکیں گا،

    سبزی سٹور (sabzi store)ایپلی کیشن چنیوٹ کی خواتین کے لیے خوش خبری ہے ا ب انہیں گروسری،کاسمیٹکس، سبزی اور دیگر سامان گھر بیٹھے ملے گا، سبزی کی خر یداری کیلئے انہیں دکانوں کا رخ کر نا پڑے گا نہ ہی گلی سے گزر نے والے سبزی فروشوں کے ساتھ قیمت پرمول تول کر نا پڑے گی،

    سبزی سٹور کی جانب سے آن لائن گروسری، گوشت،کاسمیٹکس، سبزی و پھل کی خریداری کا باضابط افتتاح کردیا گیا ہے، آ ن لائن خر یداری کے باعث خواتین کا قیمتی وقت بچے گا، جو اپنے گھروں میں وہ وقت اپنے بچوں اور خاوند کو دے سکیں گی شہری سبزی سٹور Sabzi Store ایپلی کیشن ڈاوٓن لوڈ کر کے اشیائے خورونوش آسانی سے حاصل کر سکے گیں

  • چنیوٹ میں روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    چنیوٹ میں روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    چنیوٹ

    (شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی )

    روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ماہر غذا ڈاکٹر دانیال شیث اور انکی ٹیم نے کیمپ میں آنے والے مریضوں کو چیک کیا اور فری ادویات بھی دیں

    روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر غذا ڈاکٹر دانیال شیث اور ان کی ٹیم نے فری میڈیکل کیمپ میں آنے والے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو چیک کیا اور قدرتی اجزا پر مشتمل ادویات دیں

    اس موقع پر ڈاکٹر دانیال شیث نے مریضوں کو صحت مند زندگی گزارنے کے لیے خوراک میں توازن معیار کا خاص خیال رکھنے پر زور دیا اور وبائی أمراض معدہ جگر شوگر بلڈ پریشر خارش گردے جوڑوں کے درد سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی

    کیمپ میں چیف گیسٹ پروفیسر ایم اے صدیقی ڈاکٹر شہزاد باجواہ شوکت رفیق باجواہ ایڈووکیٹ سینئر صحافی فاروق عظیم شیخ لبیب احمد خاتون سماجی رہنما مسز لبنی بابر شیخ لبیب احمد علی ریاض اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ایم اے صدیقی نے روشن سائے ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے عوام کی خدمت کے لیے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ تنظیم نے کم عرصے میں عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے بھر پور کردار ادا کیا اور یہ بات ثابت کیا کہ معاشرے میں بہتری کے لیے متحرک ہو کر کام کرنے والوں کو کامیابی ضرور ملتی ہے

    ہر فرد کو چاہیے کہ وہ عوامی فلاح کے لیے پورے جذبے سے اپنا کردار ادا کرے ڈاکٹر شہزاد باجواہ فری کیمپ میں آنے والے افراد کو ذہنی صحت کے حوالے سے لیکچر دیا اور ذہنی أمراض کا شکار افراد سے برتاؤ اور اور ان کی زندگی میں منفی رجعانات کو ختم کرنے کے لیے مختلف ضروری اقدامات پر روشنی ڈالی

  • فیضان مشوری شریف و تصوف سمینار کا انعقاد

    فیضان مشوری شریف و تصوف سمینار کا انعقاد

    فیضان مشوری شریف و تصوف سمینار کا انعقاد روحانی شخصیت پیر پروفیسر منظور سائیں کی خصوصی آمد

    تفصیلات: (شان رسول سے)

    چنیوٹ میں تصوف کے حوالہ سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا

    جس میں خصوصی طور پر سندھ کی روحانی شخصیت پیر پروفیسر منظور سائیں نے شرکت کی, پروگرام منتظم کی جانب سے آنے والے مہمانوں کا استقبال پھولوں کی پتیوں سے کیا گیا

    پیر ہمدانی سید محمد رضا شاہ نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور حمد و نعت شریف سے کیا

    سیمینار میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین پروفیسر منظور سائیں نے کہا کہ اللہ کی حمد و ثنا اور رسول اللہ پر درود و سلام کو اپنا وطیرہ بنا لیں زندگی کی مشکلیں آسان ہوجائیں گی

    دنیا عارضی ہے دنیا سے دل لگانے کی بجائے اپنے اللہ اور رسول کی محبت میں زندگی گزاریں تاکہ زندگی کا اصل مقصد حاصل ہوسکے

    انسانیت کا تقاضا ہے کہ اپنے ارد گرد موجود انسانی کے لئے آسانی اور خوشی کا باعث بنیں انائیں اور ہٹ دھرمی کی بجائے در گزر کو اپنائیں

  • ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم رابعہ رشی نے ضلع چنیوٹ سنوکر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کا اعلان کردیا ہے

    ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم رابعہ رشی نے ضلع چنیوٹ سنوکر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کا اعلان کردیا ہے

    چنیوٹ میں نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے اقدامات کرکے معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی جارہی ہے۔

    تفصیلات:(شان رسول باغی ٹی وی)

    سنوکر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کا اعلان کردیا گیا ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم رابعہ کی جانب سے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد۔

    ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم رابعہ رشی نے ضلع چنیوٹ سنوکر ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کا اعلان کردیا ہے۔

    جس میں صدر محمد ندیم ، جنرل سیکرٹری محمد رحیم ، نائب صدر محمد افضل ، فنانس سیکرٹری محمد رضوان ، سیکرٹری اطلاعات حسان نوید منتخب ہوئے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے اعلان کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی اعلیٰ انداز سے ذہنی نشوونما کو ممکن بنانے میں مدد مل سکے۔

    انہوں نے کہا کہ نشہ ، جوا اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے سپورٹس سرگرمیوں اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ ہم ایک بہترین معاشرے کی تشکیل اور روشن مستقبل کی تکمیل میں حصہ ڈال سکیں۔

    انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

  • جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں  بارشوں کا سلسلہ جاری

    جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں بارشوں کا سلسلہ جاری

    جڑواں شہروں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چکلالہ کے مقام پر سب سے زیادہ 65 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ پی ایم ڈی 55 ملی میٹر، شمس آباد 37 ملی میٹر اور سید پور کے مقام پر 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا لیول 11 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 10 فٹ ہے۔

    ترجمان واسا کے مطابق ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کے لیے خود فیلڈ میں موجود ہیں جبکہ ائیر پورٹ روڈ، کمیٹی چوک انڈر پاس، لیاقت باغ، جاوید کالونی ، ڈھوک کھبہ، صادق آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن، جامع مسجد روڈ اور مری روڈ پر بھی ٹیمیں موجود ہیں۔

    راولپنڈی طوفانی بارش: شیخ رشید کی لال حویلی کے سامنے 3 فٹ سے زائد پانی کھڑا ہو گیا

    ایم ڈی واسا راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

    پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں۔ اٹک اور پنڈ دادخان میں موسلادھار،طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے –

    چنیوٹ میانوالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش سے کئی علاقوں کے بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے نوشہرہ میں بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا مردان میں بارش کا سلسلہ جاری ہے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

  • پی ٹی آٸ کے ضلعی صدر شوکت تھیم کا کوٹ محمد یار میں جاری ترقیاتی کاموں کا جاٸزہ

    پی ٹی آٸ کے ضلعی صدر شوکت تھیم کا کوٹ محمد یار میں جاری ترقیاتی کاموں کا جاٸزہ

    میاں شوکت تھہیم کا کوٹ محمد یار میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ ۔

    تفصیلات کے مطابق ۔
    (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی)آج صبح بروز جمعہ پی ٹی آٸ کے ضلعی صدر میاں شوکت تھیم کی جانب سے کوٹ احمد یار میں جاری ترقیاتی کاموں کا جاٸزہ لیا گیا ۔

    مزید شوکت تھیم نے گلیوں کی مرمت کے لئے فنڈز کی فراہمی اور سب سے اہم
    کوٹ محمد یار میں گرلز اور بوائے سکول کو اپ گریڈ کرنے کے لیے خصوصی کوشش کا وعدہ بھی کیا ۔

    اُنکا کہنا تھا کہ ہم شہر چنیوٹ کی عوام کے مساٸل کو حل کرنے کیلیے ہر وقت کوشاں ھیں خاص طور پر تعلیمی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلیے ہم پر عزم ھیں۔

    علاقہ کے لوگوں نے میاں شوکت تھیم صاحب کی تشریف آوری پر اور انکے علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں پر توجہ دینے پر دلی شکریہ ادا کیا ۔

  • بد چلنی کا شُبہ: بھانجے نے ممانی کو قتل کر دیا

    بد چلنی کا شُبہ: بھانجے نے ممانی کو قتل کر دیا

    چنیوٹ میں بھانجے نے بد چلنی کے شبہ پر اپنی ممانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھانہ چناب نگر کے علاقہ موضع بخش والا میں ملزم شاہد نے مبینہ طور پر اپنی ممانی 34سالہ جمیلہ بی بی زوجہ خان محمد کو بدچلنی کے شبہ میں فائرنگ کرکے قتل کرکے فرار ہو گیا-

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چناب نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی،جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں-

    عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید گنج شکر کے 779 ویں سالانہ عرس کی تقریبات منسوخ

    وزیر اعظم عمران خان آج عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے

    نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے سپرد کر دیا گیا واقعہ کی تحقیق و حسب ضابطہ کارروائی جاری ہے-

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی-

    معروف تحقیقی و تجزیاتی ادارے کی رپورٹ میں پاکستان رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک قرار

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

  • چنیوٹ اسلامیہ ہسپتال میں غریب لوگوں کو ذلیل خوار کیا جانے لگا فیس لینے کے بعد بتایا جاتا ہے ڈاکٹر دو گھنٹے لیٹ ہے اور فیس واپس نہیں ہو گی

    چنیوٹ اسلامیہ ہسپتال میں غریب لوگوں کو ذلیل خوار کیا جانے لگا فیس لینے کے بعد بتایا جاتا ہے ڈاکٹر دو گھنٹے لیٹ ہے اور فیس واپس نہیں ہو گی

    واقعہ بیان کرنے سے پہلے عرض کرنا چاہوں گا کہ میں عام آدمی کے احساسات اور تحفظات لکھتا ہوں

    خاص لوگوں کے لئے ان احساسات کو سمجھنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے کیونکہ
    عام آدمی کی رسائی ہرگز وہاں تک نہیں ہوتی

    جہاں تک خاص لوگ اپنی آواز پہنچا سکتا ہے یا
    جہاں خاص افراد کے ساتھ احترام اور مہربانی والا سلوک ہوتا ہے
    ہمارے معاشرے میں آج بھی
    اکثر عام آدمی سے اچھوت والا ہی سلوک کیا جاتا ہے
    کیونکہ خاص افراد کی اپنی ایک پہچان ہوتی ہے جو
    عام آدمی کو میسر ہی نہیں
    اس تکلیف کا اندازہ ہر گز خاص طبقہ نہیں لگا سکتا جو عام آدمی روزانہ اور
    کبھی کبھی دن میں متعدد بار برداشت کرتا ہے
    وہ لمحات کتنے تکلیف دہ ہوتے ہیں
    جب عام آدمی اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے لئے بول بھی نہیں سکتا
    صرف اپنے رب سے دل ہی دل میں شکایت کرسکتا ہے
    ایک ماں اپنی بیٹی کو لیکر اسلامیہ ہسپتال ایک ڈاکٹر سے چیک کرانے جاتی ہے
    عموماً چیک کرانے کی فیس عام آدمی کی ایک دن کی مزدوری جتنی ہوتی ہے
    بلکہ کچھ ڈاکٹرز کی فیس مزدور کی ایک دن کی مزدوری سے بھی زیادہ ہوتی ہے
    باپ دن بھر کی کمائی بیٹی کو دیکر اسے چیک کرانے کا کہہ کر کام پہ چلا جاتا ہے
    اب ماں اور بیٹی اسلامیہ ہسپتال آتے ہیں
    بیٹی کو تکلیف ہورہی ہے
    ڈاکٹر کی فیس جمع کرانے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ
    ڈاکٹر صاحب ایک یا دو گھنٹے بعد آئیں گے
    پتہ کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ وہی ڈاکٹر اس وقت اپنے پرائیویٹ کلینک پہ موجود ہیں
    ماں پرچی واپس کرتے ہوئے فیس واپس مانگتی ہے تاکہ اسی ڈاکٹر کو اسکے پرائیویٹ کلینک پہ فوری چیک کروا سکیں
    کیونکہ بچی کی تکلیف ماں سے برداشت کرنا مشکل ہو رہا ہے
    لیکن ماں کو بتایا جاتا ہے کہ اسلامیہ ہسپتال کا اصول ہے کہ ایک بار فیس لینے کے لئے کسی صورت واپس نہیں ہوسکتی
    آپ چیک کروائیں یا نہ کروائیں اس سے اسلامیہ ہسپتال کو کوئی مسئلہ نہیں
    اس وقت اس ماں کے دل کی کیفیت کا اندازہ کون لگا سکتا ہے کہ پہلے کتنی مشکل سے پیسوں کا بندوبست ہوا تھا
    اتنے میں اس فیملی کا ایک اور ممبر یہاں آتا ہے
    ماں پریشانی میں سارا واقعہ سناتی ہے
    وہ بندہ پرچی والے سے بات کرتے ہیں کہ براہ مہربانی انکی فیس واپس کردیں
    ابھی تو آپکے ڈاکٹر صاحب ہی نہیں آئے تو فیس واپس کرنے میں کوئی مسئلہ تو نہیں ہونا چاہیے
    لیکن اسے بھی وہی جواب دیا جاتا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے آئے ہوئے پیسے واپس نہیں ملیں گے
    اب وہ بندہ اس فیملی کو لیکر ڈاکٹر کے پرائیویٹ کلینک پہ چیک کروا کر انہیں واپس گھر بھیج دیتا ہے
    کہ وہ اسلامیہ ہسپتال سے فیس واپس لے لے گا آپ گھر جاکر آرام کریں
    وہ شخص مجھے کال کرکے سارا واقعہ بتاتا ہے لیکن میرا دل یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ڈاکٹر کی فیس جمع کروا دی ہے اب اگر چیک نہیں کروانا تو فیس واپس کرنے میں کونسا ایشو بن رہا ہے جو چند سو روپے واپس نہیں کئے جارہے
    بہرحال احتیاطاً میں نے اسلامیہ ہسپتال کے ایڈمن آصف صاحب کا نمبر لیکر اس بارے ان سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ یہی ہمارا اصول ہے
    جب اسے تعارف کرایا تو انہوں نے کہا کہ آپ آجائیں جیسا آپ کہتے ہیں کروا لیتے ہیں
    یہاں ایک بار پھر یہ عرض کرنا چاہوں گا ایڈمن تک رسائی عام آدمی کے بس کی بات ہی نہیں اور اگر وہاں تک پہنچ بھی جائے تو کونسا اسکی شکایت کا ازالہ کیا جائے گا
    اگر ایک خیراتی ہسپتال میں عام آدمی کے حقوق کا تحفظ نہیں کیا جارہا تو باقی سب میں تو اللہ ہی حافظ ہے
    خیراتی ادارے اور سیاست دان سب سے زیادہ عام آدمی کے حقوق کا نعرہ لگا کر اپنے مفادات کو تحفظ دیتے ہیں
    ہم میں سے بہت سے ایسے افراد ہیں جن کے لئے چند سو
    چند ہزار کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی
    لیکن کچھ لوگوں کے لئے چند سو پسینے کے ہزاروں قطرے بہا کر اور گھنٹوں محنت کر کےمیسر آتے ہیں

  • چنیوٹ؛ اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ رائے خرم شہزاد بھٹی کا تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کا دورہ

    چنیوٹ؛ اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ رائے خرم شہزاد بھٹی کا تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کا دورہ

    چنیوٹ؛ اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ رائے خرم شہزاد بھٹی کا تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کا دورہ۔ جس میں بھوآنہ کورونا ویکسینیشن سنٹر بھوانہ رمضان شوگر مل کا کو وزٹ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ رائے خرم شہزاد بھٹی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بھوآ نہ اور ویکسینیشن سنٹر بھوانہ میں تمام تر سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا.

    اسسٹنٹ کمشنر رائے خرم شہزاد بھٹی نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں ادویات کے سٹاک کو بھی چیک کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راے خرم شہزاد بھٹی کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے تمام تر وسائل بروے کار لاے جارہے ہیں۔