Baaghi TV

Category: چنیوٹ

  • چنیوٹ  ظلم کی ایک اور داستان سابقہ رنجش پر بااثر شخص نے سوئے ہوئے شخص کو ٹرالی ٹریکٹر سے کچل دیا غریب ہاری زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا

    چنیوٹ ظلم کی ایک اور داستان سابقہ رنجش پر بااثر شخص نے سوئے ہوئے شخص کو ٹرالی ٹریکٹر سے کچل دیا غریب ہاری زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا

    چنیوٹ.ظلم کی انتہا سابقہ رنجش پر بااثر شخص نے سوئے ہوئے شخص کو ٹرالی ٹریکٹر سے کچل دیا غریب ہاری زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا

    مزید تفصیلات۔

    چنیوٹ میں ظلم کی ایک اور داستان انتظامیہ کی غفلت یا کوٸ سازش غریب اسلم کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔

    چنیوٹ تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ محمد یار میں مبینہ دیرینہ دشمنی کی بنا پر امرالی خان نے گھر کے باہر سوئے پچاس سالہ اسلم کو ٹرالی ٹریکٹر سے کچل دیا جہاں اہل علاقہ نے اسلم کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا ۔

    پچاس سالہ اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا تاہم لواحقین کا پولیس کے خلاف شدید احتجاج مظاہرین کا کہنا تھا کہ بار بار رابطہ کرنے پر پولیس اور ڈاکٹر موقع پر نہ پہنچ سکے ارباب اختیار سے واقع کا نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کی اپیل

  • چنیوٹ میں خوف و ہراس کی صورتحال وجہ سامنے آگئی

    چنیوٹ میں خوف و ہراس کی صورتحال وجہ سامنے آگئی

    لالیاں کانڈیوال روڈ چک 56 پٹھان والا سے تقریباً سات فٹ لمبا سانپ برآمد ۔لوگوں سے سانپ کو پکڑنے میں مشکل پیش آئی اور علاقہ مکینوں نے ریسکیو 1122 سے مدد مانگی .اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی۔

    چنیوٹ ریسکیو عملہ نے ریسکیو آپریشن کر کے سانپ کو پکڑ کر کسی قسم کے نقصان سے بچا لیا سانپ نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا۔لیکن ریسکیو کی نے موقع پر پہنچ کر عوام کو خوش کر دیا۔ تمام لوگوں نے ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

  • اسسٹنٹ کمشنر اقراء مصطفیٰ کا  کاروباری مراکز کا دورہ

    اسسٹنٹ کمشنر اقراء مصطفیٰ کا کاروباری مراکز کا دورہ

    بھوآنہ تحصیل انتظامیہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے متحرک دکھائی دیتی ہے.اسسٹنٹ کمشنر میڈم اقراء مصطفیٰ نے پاک فوج,پولیس,میونسپل کمیٹی اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر فلیگ مارچ کیا ہے.

    شہر کی مختلف شاہراہوں,بازاروں,مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کا دورہ کیا ہے.ایس او پیز پر عملدرآمد اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے.اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر میڈم اقراء کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اور ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی ہدایت پر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بازاروں کا وزٹ کیا ہے.

    جن دکانوں کو کھولنے کی اجازت نہیں اور کھولی گئی ہیں ان کو سیل کیا گیا ہے اور مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں.فیس ماسک کا استعمال نا کرنے والوں کو گرفتار کیا گیا ہے. میڈم اقراء مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے اس حوالے سے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں.

    ان کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں سے درخواست کرتی ہیں کہ فیس ماسک کا استعمال کریں سماجی فاصلے کا خیال رکھیں عید کے دنوں اپنے اپنے گھروں میں رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں.حکومتی احکامات اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

  • چنیوٹ ڈویژنل کمشنر  کارمضان بازارچنیوٹ کا دورہ

    چنیوٹ ڈویژنل کمشنر کارمضان بازارچنیوٹ کا دورہ

    ۔

    چنیوٹ ڈویژنل کمشنر ثاقب منان نے چنیوٹ کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان کے ہمراہ رمضان بازارچنیوٹ اور چناب نگر کا وزٹ کیا اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو چیک کیا،ڈپٹی کمشنر سید مسعود نعمان نے ڈویژنل کمشنرکو رمضان بازاروں کے حوالے سے بریفنگ دی،

    اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول،عملہ مارکیٹ کمیٹی و دیگر بھی موقع پر موجود تھے، ڈویژنل کمشنر نے ہدایت کی کہ صارفین کو معیاری اشیاء ہی فروخت کی جائیں،انہوں نے سستے رمضان بازارمیں موجود صارفین سے بازاروں میں فروخت ہونے والی اشیاء کی قیمتوں اور عام مارکیٹس میں ان کے نرخوں کے فرق کے بارے میں دریافت کیا،

    انہوں نے پرائس لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کرانے کی ہدایت کی اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہا کہ بازاروں کے اوقات میں موجود رہ کر اشیاء کی سپلائی پر گہری نظر رکھی جائے،بعد ازاں ڈویژنل کمشنرنے ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ کورونا ویکسینیشن سنٹر چناب نگر کا دورہ کیا اورشہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کے عمل کاجائزہ لیا۔

    انہوں نے کاؤنٹرز پر شہریوں کو ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیااوران سے ملاقات بھی کی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرنے ڈویژنل کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ویکسینیشن سنٹرز پر میسج کی تصدیق کے بعد مختصر طبی معائنہ کرکے کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے جبکہ انہیں کچھ دیر تک مشاہدہ میں بھی رکھا جاتا ہے،ڈپٹی کمشنرنے بتایا کہ ویکسینیشن مرکز پر تمام تر انتظامات کی نگرانی کی جاری ہے

    اورمعمر افراد کی سہولت کیلئے سول ڈیفنس کا عملہ بھی تعینات ہے جو معذورومعمر بزرگ افراد کو وہیل چیئر کے ذریعے سنٹر کے اندر تک اور ویکیسن لگوانے کے بعد ان کی متعلقہ سواری تک لے جاتے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ بزرگوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور انہیں بلاجواز انتظار سے بچانے کے لئے کاؤنٹرز پر موجود سٹاف کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    ڈویژنل کمشنر نے سنٹرمیں بیٹھنے کے مناسب انتظامات،ٹائلٹ اور پارکنگ کی سہولت سنٹر پر ویکسینیشن کے عمل اور کورونا ایس اوپیز کے تحت انتظامات کو بھی چیک کیا،انہوں نے بزرگ شہریوں اور ان کے اٹینڈنٹس سے اپیل کی کہ وہ تصدیقی میسج کے بعد مقررہ تاریخ کو ہی سنٹر تشریف لائیں تاکہ ان کی ویکسینیشن کی جاسکے، اسسٹنٹ کمشنر فضل عباس،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شفقت الرحمن و دیگر بھی موجود تھے

  • اسسٹنٹ کمشنر آفس بھوانہ میں عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا

    اسسٹنٹ کمشنر آفس بھوانہ میں عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا

    بھوآنہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریوینو سے متعلق شہریوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر آفس بھوانہ میں عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ میڈم اقراء مصطفیٰ نے کی تحصیلداران,ریونیو افسران اور لینڈ ریکارڈ عملہ و افسران نے شرکت کی ہے. اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

    بھوانہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریوینو سے متعلق شہریوں کے مسائل اور فوری حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر آفس بھوآنہ میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت اسسٹنٹ بھوآنہ میڈم اقراء مصطفیٰ نے کی جبکہ تحصیلداران پٹواری قانونگو لینڈ ریکارڈ اور ریوینو افسران و عملہ نے شرکت کی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے اپنی درخواستیں متعلقہ افسران کو پیش کیں

    اس حوالےسے اسسٹنٹ کمشنر میڈم اقرا مصطفی کا کہنا ہے کے یہ حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہیں کے ہر مہینے کو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا جاتا ہے اور شہریوں کو ایک چھت کے نیچے فوری ڈومیسائل,درستگی ریکارڈ اور فردات فراہم کی جاتی ہیں اس کے علاوہ انتقلات کے مسائل اور زمینوں کی تقسیم کے متعلق جتنی درخواستیں دی جاتی ہیں ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر میڈم اقرا مصطفی کا مزید کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سید مسعود نعمان کی ہدایت پر شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل کار لائے جائیں گے .

  • ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی ہو گی ، ڈی پی او چنیوٹ

    ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی ہو گی ، ڈی پی او چنیوٹ

    چنیوٹ ،کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے بھی کئے گئے

    ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے,شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتیاط کریں,کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر آپ کو کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا,

    دوسری جانب پکار 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر شہری گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا آصف نے پولیس کو 15 پر سرگودھاروڈ سے گن پوائنٹ پر ہنڈائی ڈالہ چھن جانے کی اطلاع دی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر گئی, وقوعہ کی تحقیق کی ، پولیس تحقیق کے بعد کال جھوٹی ثابت ہوئی, فریقین کا پیسوں کے لین دین کا معاملہ پایا گیا ، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر ملزم کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیاگیا، شہری احتیاط کریں ,15 پر ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کی مدد کیلئے کال کریں

  • گندم کی اسمگلنگ روکنے کیلیے تحصیل انتظامیہ متحرک ہو گئی

    گندم کی اسمگلنگ روکنے کیلیے تحصیل انتظامیہ متحرک ہو گئی

    بھوآنہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے متحرک دکھائی دیتی ہے.اسسٹنٹ کمشنر میڈم اقراء مصطفیٰ نے دبنگ کاروائی کرتے ہوئے گندم فیصل آباد سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ہوئے بھوانہ پینسرہ روڑ چک 202 لک کے قریب گندم سے بھرے ہوئے کنٹینرز اور ٹرالیاں پکڑ لی ہیں

    بھوآنہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے متحرک دکھائی دیتی ہے.اسسٹنٹ کمشنر میڈم اقراء مصطفیٰ نے دبنگ کاروائی کرتے ہوئے گندم فیصل آباد سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ہوئے بھوانہ پینسرہ روڑ چک 202 لک کے قریب گندم سے بھرے ہوئے کنٹینرز اور ٹرالیاں پکڑ لی ہیں.اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر میڈم اقراء مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر انہوں نے تحصیل بھوآنہ کے مختلف پوائنٹس پر ناکے لگائے ہوئے ہیں جہاں پر محکمہ مال,محکمہ فوڈ اور پولیس اہلکار ہر وقت موجود ہیں.

    ان کا کہنا ہے کہ تحصیل بھوآنہ میں یہ ایک بڑی کاروائی کی ہے جس میں مختلف کنٹینرز اور ٹرالیوں سے چار ہزار بوری گندم برآمد ہوئی ہے اور گندم سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے.میڈم اقراء مصطفی کا کہنا ہے کہ محکمہ مال اور محکمہ فوڈ کے عملہ نے گندم کو پی آر سینٹر جامعہ آباد منتقل کر دیا ہے.ان کا مزید کہنا ہے کہ تحصیل بھوآنہ گندم سمگل کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے.

  • سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے کیلیے پولیس متحرک

    سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے کیلیے پولیس متحرک

    کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے چنیوٹ میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کروانے کیلئے پولیس متحرک ہو گئی ، چنیوٹ پولیس,ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں

    ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 200 سے زائد موٹرسائیکلوں, گاڑیوں کے چالان کیے گئے,2 لاکھ 40ہزار روپے سے زائد جرمانے کئے گئے ، مختلف دوکانوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 38 ہزار روپے جرمانہ کیاگیا ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 24 دوکانیں سِیل کردی گئیں

    کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پولیس نے 23 مقدمات درج کر لئے، ڈی پی او بلال ظفر نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا,کورونا سے بچاؤ کیلئے شہری انتظامیہ سے تعاون کریں, ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں,

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر نے شہدائے چنیوٹ پولیس کی فیملیز سے میٹنگ کی ، ڈی پی او نے شہداء کی فیملیز سے خیریت, مسائل دریافت کیےاور مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ، آپ کا دکھ سکھ ہمارا دکھ سکھ ہے, آپ کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو آپ مجھے بتا سکتے ہیں, شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں, انکی فیملیز کے ہم وارث ہیں,

  • پھولوں کے پودے لگا کر خوبصورتی میں اضافہ کردیا

    پھولوں کے پودے لگا کر خوبصورتی میں اضافہ کردیا

    بھوآنہ اسسٹنٹ کمشنر میڈم اقرا مصطفی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے تحت اسسٹنٹ کمشنر آفس بھوآنہ میں پھولوں کے پودے لگا کر خوبصورتی میں اضافہ کردیا ، اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ میڈم اقرا مصطفی نے اسسٹنٹ کمشنر آفس بھوانہ میں پھولوں کے پودے لگا کر خوبصورتی میں اضافہ کردیا ماحول کو خوبصورت رکھنے کیلئے پودے اگائیں درختوں کی کمی سے ایسی ایسی بیماریوں اور غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے

    کہ انسان کے تصور میں بھی نہ ہوگا اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ میڈم اقرا مصطفی کا کہنا تھا کہ درخت زمین کی خوبصورتی اور آخرت کے لیے صدقہ جاریہ ہیں اور ہماری تھوڑی سی کاوش سے اپنے گھر اپنے شہر اور ملک پاکستان میں پودے لگا کر سر سبز بنا سکتے ہیں اور اپنے ماحول کو آلودگی سے بچا سکتے ہیں ان مزید کا کہنا تھا کہ درخت ہمارے لیے آکسیجن پیدا کرتے ہیں اور ساٸے کے لیے بھی مفید ہیں اس موقع پر شہری سماجی سیاسی طبقوں نے اسسٹنٹ کمشنر میڈم اقرا مصطفی کے اس عملی اقدامات کر سہراہا

  • چنیوٹ سانحہ کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا آج پولیس نے   ایکسئین واپڈا  متعلقہ ایس ڈی او  متعلقہ لائن مین  کے خلاف طارق نواب ایڈووکیٹ کے بھائی کی مدعیت میں ورشن درج کر لیا

    چنیوٹ سانحہ کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا آج پولیس نے ایکسئین واپڈا متعلقہ ایس ڈی او متعلقہ لائن مین کے خلاف طارق نواب ایڈووکیٹ کے بھائی کی مدعیت میں ورشن درج کر لیا

    (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی) سانحہ دو اپریل میں وکیل سمیت تین افراد کے جانبحق ہونے اور دو افراد کے زخمی ہونے پر وکلاء اور سول سوسائٹی نے احتجاج کیا
    متعلقہ سانحہ کے حوالہ سے درج کی گئی ایف آئی آر میں
    آج پولیس نے
    ایکسئین واپڈا
    متعلقہ ایس ڈی او
    متعلقہ لائن مین
    کے خلاف طارق نواب ایڈووکیٹ کے بھائی کی مدعیت میں ورشن درج کر لیا
    صدر ڈسٹرکٹ بار چنیوٹ کا کہنا تھا کہ سات یوم میں پولیس انکوائری مکمل کرکے درج کی گئی ایف آئی آر خارج کرکے واپڈا افسران کے خلاف مقدمہ درج کرے گی ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا اپنے حق کے لئے کبھی کمپرومائز نہیں کیا جائے