Baaghi TV

Category: چنیوٹ

  • انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف متحرک، تھانہ کانڈیوال پولیس کی بڑی کاروائی

    انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف متحرک، تھانہ کانڈیوال پولیس کی بڑی کاروائی

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف متحرک ہو گئی ہے.سپیشل برانچ کی نشاندہی پر تحصیل دار چوہدری اشرف رجوکہ نے کارروائی کرتے ہوئے سٹاک ہوئی 1100 چینی کی بوریاں برآمد کر لی ہیں.کاروائیاں بھوآنہ شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہیں جہاں پر اللہ دتہ کریانہ سٹور لال چوک سے 500 بوری,حسینی کریانہ سٹور نیا لاری اڈہ سے 400 بوری اور واجد کریانہ سٹور سے 200 بوری چینی برآمد کر کے تحویل میں لے لی ہے.اس موقع پر تحصیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کر کے چینی کا خود ساختہ بحران پیدا کیا جا رہا ہے اور تحصیل بھوآنہ میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

    دوسری جانب تھانہ کانڈیوال پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ، ایک ماہ قبل موضع بھبھڑآنہ میں اعجاز حسین کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ کانڈیوال میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ہوا، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے قاتل کو ٹریس کر لیا، دوران انٹیروگیشن ملزم غلام حسن کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے ، ملزم غلام حسن نے بہن سے ناجائز تعلقات کے شبہ پر فائرنگ کر کے اعجاز حسین کو قتل کیا، ڈی پی او بلال ظفر کی طرف سے انسپکٹر افضل شیر ایس ایچ او تھانہ کانڈیوال اور ہمراہی ٹیم کے لیے انعام کا اعلان

  • زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ، انسانی المیہ جنم لینے کو تیار

    زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ، انسانی المیہ جنم لینے کو تیار

    بااثرافراد نے زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ کردی تھانہ صدر کے علاقہ موضع طالب میں انسانی المیہ جنم لینے کو تیار غریب خاندان ایک سال سے گھر میں محصور

    بااثر افراد نے زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ کردی مکان نہ بیچنے کی سزا بااثر افراد نے غریب خاندان کو گھر میں محصور کردیا چاروں طرف سے راستہ بند کردیا ایک سال سے ماں اور اسکی تین بیٹیاں گھر میں محصور روز مرہ ضرورت کی اشیاء حتی کہ ڈاکٹر سے دوائی لینے کے لئے بھی گھر سے نکلنے کا راستہ نہیں ہے بچیاں سکول بھی نہیں جاسکتیں جینے کا حق چھین لیا گیا جب ہمارے راستے بند کئے جارہے تھے پولیس کو اطلاع دی لیکن اے ایس آئی سیف کلیار نے بااثر افراد کی پشت پناہی کی عدالت نے ہمارے حق کو تسلیم کیا لیکن معاشرہ ہمیں جینے کی سزا دے رہا ہے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوان سال بچی آبدیدہ ہو گئی

    خاندان کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پولیس کے اے ایس آئی سیف کلیار نے ملی بھگت سے ہمارا راستہ بند کرایا

    ایک سال ہونے والا ہے والد گھر سے باہر اور ہم گھر میں محصور ہیں یہ لوگ ہمیں زندہ دفن کرنا چاہتے ہیں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں دو بھائی بااثر افراد کے ڈر سے علاقہ چھوڑ گئے ہم گھر میں اکیلی ہیں اب تو گھر میں کھانے کا سامان بھی ختم ہوچکا ہے اگر ہمارے ساتھ کچھ ہوگیا تو سارا معاشرہ ہمارا مجرم ہوگا

    دوسری جانب ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر شیخ سے جب اس بارے مؤقف جاننے کی کوشش کی تو چنیوٹ پولیس نے ویڈیو بیان دینے سے انکار کردیا جبکہ انکا کہنا تھا کہ عدالت میں دونوں فریقین کا معاملہ چل رہا ہے مزید اے ایس آئی کے خلاف معاملے کی انکوائری کی جارہی ہے انکوائری میں جو زمہ داران ہوئے انکے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی

  • گھریلو لڑائی جھگڑے پر لڑکی کی خودکشی  .

    گھریلو لڑائی جھگڑے پر لڑکی کی خودکشی .

    چنیوٹ :(شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی)گھریلو لڑائی جھگڑے پر لڑکی کی خودکشی

    رضوانہ دختر امیر بعمر 17/18سال سکنہ کوٹ محمد یار نے مورخہ 31.03.2021 کومبینہ طور پر اپنی والدہ سے لڑائی جھگڑا ہونے پر زہریلی چیز کھالی. جس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کیاگیا.

    آج دوبارہ طبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کیاگیا جہاں اسکی موت واقع ہوگئی. اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس موقع پر گئی. حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے.

  • چنیوٹ :جھنگ روڈ ٹرانسفارمر کو آگ لگ گئی آگ لگنے سے پاس کھڑے دو رکشے چار موٹر سائیکلز ایک ریڑھی جل گئی

    چنیوٹ :جھنگ روڈ ٹرانسفارمر کو آگ لگ گئی آگ لگنے سے پاس کھڑے دو رکشے چار موٹر سائیکلز ایک ریڑھی جل گئی

    چنیوٹ :(شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی)جھنگ روڈ ٹرانسفارمر کو آگ لگ گئی آگ لگنے سے پاس کھڑے دو رکشے چار موٹر سائیکلز ایک ریڑھی جل گئی

    تفصیلات

    چنیوٹ :اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گئی حادثے میں پانچ افراد ریسکیو عملہ نے آگ پر قابو پا لیاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 میڈم طاہرہ خان کی زیر نگرانی متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جارہا ہے
    1-بابر علی ولد امیر علی 24 سال محلہ توحید آباد
    2-غلام مرتضیٰ ولد خوشحال خان 40 سال سکنہ جھوک ملیہ
    3-طارق ولد نواب خان 48 سال سکنہ چکنمبر 12
    4-محمد اقبال ولد اللہ یار 30 سال سکنہ 138 نول
    ریسکیو
    5- عبدالرزاق ولد غلام محمد 42 سال سکنہ چکنمبر 12
    ریسکیو

  • چنیوٹ تھانہ صدر کے علاقہ موضع طالب اڈہ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ۔

    چنیوٹ تھانہ صدر کے علاقہ موضع طالب اڈہ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ۔

    چنیوٹ (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی )تھانہ صدر کے علاقہ موضع طالب اڈہ پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ۔

    تفصیلات۔

    آج صُبح چنیوٹ کے علاقہ موضع طالب اڈہ کے قریب بیوپاری مویشی بیچ کر واپس گھر جارہا تھا کہ تاک لگاۓ کُچھ ڈاکوٶں نے موقع پاتے ہی اسلحہ کی نوک پر پونے چار لاکھ روپے بیو پاری سے چھین لیے اور فرار ہو گۓ پولیس موقع پر پہنچی اور بجاۓ تفتیش کے یا لُٹنے والے شہری کی داد رسی کہ ایس ایچ او نے کہا کہ ہمارے کونسے چار ہاتھ ہوتے ہیں اپنی حفاظت خود کیا کریں,
    بیوپاری غلام سرور کا بیان

  • سٹی سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن  ڈکیتی, راہزنی, چوری کی وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گینگز کے 13 ملزمان گرفتار

    سٹی سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن ڈکیتی, راہزنی, چوری کی وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گینگز کے 13 ملزمان گرفتار

    چنیوٹ : (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی )سٹی سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
    ڈکیتی, راہزنی, چوری کی وارداتوں میں مطلوب ڈکیت گینگز کے 13 ملزمان گرفتار

    مزید تفصیلات :ملزمان کے قبضہ سے 26 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ, مال مویشی, طلائی زیورات, موبائل فونز برآمد
    ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ موٹرسائیکلز, سولر پلیٹس, ناجائز اسلحہ 7 بندوقیں, 1 رائفل, 3 پسٹل معہ گولیاں برآمد
    ملزمان میں ظفر, ظہیر, امجد, غلام مرتضٰی, مقصود, فضل, قاسم, سلیمان, شعیب, زاہد, بلال شامل

    چنیوٹ :ملزمان تھانہ رجوعہ, صدر, سٹی پولیس کو ڈکیتی, راہزنی, چوری کے35 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے
    ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری مزید انکشافات متوقع ڈی پی او بلال ظفر کا اچھی کارکردگی پر پولیس افسران اور انکی ٹیم کے لیے انعام, تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان

  • چنیوٹ محمد والا چودہ سالہ غریب بچے سے زیادتی کرنے اور زیادتی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا ملزم پولیس کے لئے چیلنج بن گیا

    چنیوٹ محمد والا چودہ سالہ غریب بچے سے زیادتی کرنے اور زیادتی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا ملزم پولیس کے لئے چیلنج بن گیا

    چنیوٹ (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی )
    تھانہ محمد والا چنیوٹ
    چودہ سالہ غریب بچے سے زیادتی کرنے اور زیادتی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا ملزم پولیس کے لئے چیلنج بن گیا
    چودہ دن گزرنے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام بچے کے والدین کا وزیر اعلیٰ سے فوری انصاف کی اپیل ۔

  • پولیس آفیسر فیصل آباد رفعت مختار راجہ کا چنیوٹ کا دورہ

    پولیس آفیسر فیصل آباد رفعت مختار راجہ کا چنیوٹ کا دورہ

    ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد رفعت مختار راجہ کا چنیوٹ کا دورہ،تھانہ چناب نگر،ڈی ایس پی دفتر لالیاں کی انسپکشن
    چنیوٹ ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد رفعت مختار راجہ نے چنیوٹ کا دورہ کیا۔آر پی او نے تھانہ چناب نگر کا وزٹ کیا،تھانہ کے ریکارڈ،رجسٹر ہائے کی تکمیل کی فارمل انسپکشن کی۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن میڈم کوثر پروین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔آر پی او نے متعلقہ افسران کو تھانہ کا ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔بعدازاں آر پی او نے ڈی ایس پی دفتر لالیاں کا وزٹ کیا۔

    آر پی او نے ڈی ایس پی دفتر کے ریکارڈ،رجسٹر ہائے کا ملاحظہ کیا۔اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ تفتیشی افسران انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پر کیسز کو بروقت یکسوکریں۔کسی قسم کی کوتاہی،غفلت،جانبداری پر سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار چنیوٹ پہنچ گئے    اراکین اسمبلی ، کمشنر فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے وزیراعلی کا استقبال کیا

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار چنیوٹ پہنچ گئے اراکین اسمبلی ، کمشنر فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے وزیراعلی کا استقبال کیا

    (شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی )وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار چنیوٹ پہنچ گئے

    اراکین اسمبلی ، کمشنر فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے وزیراعلی کا استقبال کیا
    وزیراعلی پنجاب کو ہیلی پیڈ سے ریسٹ ہاﺅس لایا گیا
    وزیراعلی پنجاب کچھ دیر بعد گیارہ ارب سے زائد ترقیاتی
    منصوبو ں کا اعلان کریں گے

  • چنیوٹ کے عوام کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح

    چنیوٹ کے عوام کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار چنیوٹ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے چنیوٹ کے عوام کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چنیوٹ میں 43 کروڑ 71لاکھ روپے کے روڈ سیکٹر کے 4منصوبو ں کا افتتاح کردیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کھیت سے منڈی تک رسائی کے لئے 45 کلو میٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کے4منصوبوں کاافتتاح کیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چنیوٹ میں روڈ سیکٹر کے 85 کروڑ 31 لاکھ روپے کے2نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا

    RAP (Rural Accessibility Programme)کے فیزIIکے تحت 43.5کلو میٹر سڑکو ں کی تعمیر کے 5منصوبے مکمل کئے جائیں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، وزیراعلی عثمان بزدار نے شجر کاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا ، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آج چنیوٹ کی ترقی کے لئے خصوصی پیکیج کے کر آیا ہوں -اس پیکیج کے تحت 12 بڑے منصوبے مکمل کئے جائیں گے-

    صوبے کے ہر ضلع کے لئے ڈویلپمنٹ پیکیج لا رہے ہیں – چنیوٹ کے مسائل پر، ضروریات اور ترقیاتی منصوبوں پر ہماری نظر ہے۔ہم ان مسائل کو ہر صورت حل کرنا چاہتے ہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، سیکرٹری گڈ گورننس کمیٹی اعجاز منہاس،اراکین اسمبلی،تحریک انصاف کے عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے