Baaghi TV

Category: چنیوٹ

  • وزیر اعلٰی عُثمان بُزدار آج چنیوٹ کا دورہ کریں گے چنیوٹ کیلیے بڑے ترقیاتی پیکجز کے اعلان متوقع

    وزیر اعلٰی عُثمان بُزدار آج چنیوٹ کا دورہ کریں گے چنیوٹ کیلیے بڑے ترقیاتی پیکجز کے اعلان متوقع

    چنیوٹ (شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی)وزیر اعلٰی عُثمان بُزدار آج چنیوٹ کا دورہ کریں گے چنیوٹ کیلیے بڑے ترقیاتی پیکجز کے اعلان متوقع

    وزیر اعلٰی کی چنیوٹ آمد پر ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں مکمل کر لیں شہر چنیوٹ کیلیے عثمان بزدار ترقیاتی پیکجز کا اعلان کریں گے جس میں سب سے ذیادہ اہم مسلٸہ شہر چنیوٹ سے فیصل آباد تک کا روڈ ہے جو کہ خونی روڈ کے نام سے مشہور ہے اور اس روڈ کی تعمیر اولین ترجیح ہے اسکے علاوہ لالیاں اور بھوآنہ کیلیے بھی پیکجز کا اعلان کیا جاۓ گا۔

  • چنیوٹ معاشرتی ناسور کے خلاف عدالتی فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا M

    چنیوٹ معاشرتی ناسور کے خلاف عدالتی فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا M

    چنیوٹ :(شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی )معاشرتی ناسور کے خلاف عدالتی فیصلہ
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا

    مزید تفصیلات:جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش منظور کو4سال 6 ماہ قید اور جرمانہ کی سزا سنائی گئی نصراللہ خان اے ایس آئی نے ملزم منظور کو ایک کلو سے زائد چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا ملزم کے خلاف تھانہ سٹی میں زیر دفعہ 9C کے تحت مقدمہ درج ہے

    چنیوٹ :بہتر پراسیکیوشن,انوسٹیگیشن کی بدولت منشیات فروشوں کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں, ڈی پی او

    چنیوٹ : منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے منشیات کے مکمل خاتمہ کے لیے پولیس کاساتھ دیں. ڈی پی او بلال ظفر

  • چنیوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں   مختلف علاقوں سے تین منشیات فروش ملزمان شراب سمیت گرفتار

    چنیوٹ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں مختلف علاقوں سے تین منشیات فروش ملزمان شراب سمیت گرفتار

    چنیوٹ :(شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی) پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں
    مختلف علاقوں سے تین منشیات فروش ملزمان شراب سمیت گرفتار

    چنیوٹ : گرفتار منشیات فروش ملزمان کے قبضہ سے 140 لیٹر شراب برآمد سب انسپکٹر عبدالرشید انچارج چوکی 50 پل نے ملزم سیف اور خالد کو 60 لیٹر شراب سمیت گرفتار کیا

    مزید تفصیلات: انچارج سی آئی اے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نصراللہ خان نے ملزم نوشیر خان کو 80 لیٹر شراب سمیت گرفتار کیا
    ملزمان کیخلاف تھانہ صدر اور تھانہ رجوعہ میں مقدمات درج, مزید تفتیش جاری

  • چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری جواریوں سمیت منشیات برآمد ہونے پر 5 ملزمان گرفتار

    چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری جواریوں سمیت منشیات برآمد ہونے پر 5 ملزمان گرفتار

    چنیوٹ (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی) :پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری جواریوں سمیت منشیات برآمد ہونے پر 5 ملزمان گرفتار, مقدمات درج

    مزید تفصیلات۔چنیوٹ :ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو سے زائد چرس,دائو پر لگی رقم برآمد ملزمان میں غلام عباس, شفقت, سہیل, تصور,بابر شامل
    کاروائیاں تھانہ سٹی, لالیاں کے علاقوں میں کی گئیں

  • فیسکو سب ڈویژن کی مبینہ غفلت ایک جان لے گئی

    فیسکو سب ڈویژن کی مبینہ غفلت ایک جان لے گئی

    بھوآنہ فیسکو سب ڈویژن ٹھیکری والہ کی مبینہ غفلت ایک جان لے گئی جبکہ ایک شخص زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے.افسوس ناک واقعہ چک نمبر 198 ڈھول والا میں پیش آیا ہے جہاں پر 11KV کی تاروں سے ٹکرا کر ایک شخص جس کی شناخت محمد عزیز کے نام سے ہوئی ہے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا

    جبکہ اس کو بچانے کے لئے آنے والا واحد علی شدید زخمی ہو گیا ہے.اہل خانہ کے مطابق محمد عزیز جانوروں کا چارا کاٹ کر واپس آ رہا تھا کہ گرے ہوئے کھمبوں کی تاروں سے ٹکرا گیا.اہل دیہہ کے مطابق تین دن پہلے ہونے والی بارش کی وجہ سے بجلی کے کھمبے گر گئے.

    فیسکو سب ڈویژن ٹھیکری والہ کو متعدد بار اطلاع دی گئی مگر انہوں نے اس طرف توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے.زخمی واجد علی کو ٹی ایچ کیو بھوانہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اہل دیہہ کا کہنا یہاں پر گرلز ایلیمنٹری سکول ہے جس کی دیوار کے ساتھ 11KV کی تاریں لٹکائی گئی ہیں، جو مزید کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں.اہل دیہہ نے حکومت اور واپڈا کے اعلی حکام سے نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.

  • چنیوٹ رات بھر جاری رہنے والی بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک عورت جابحق

    چنیوٹ رات بھر جاری رہنے والی بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ایک عورت جابحق

    چنیوٹ (شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی )بھوآنہ اڈا جامعہ آباد ٹھٹھہ لونا بارش کے باعث کمرے کی چھت گر گئی
    اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گٸ ۔چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی

    بھوآنہ :ریسکیو عملہ نے جاں بحق خاتون کی ڈیڈ باڈی کو ورثا کے حوالے کر دیا تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا جبکہ ایک زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جارہا ہے
    ریسکیو

    1-فتح بی بی زوجہ شہامند 70 سال سکنہ ٹھٹھہ لونا (جاں بحق)
    زخمیوں کی تفصیل
    2-زین زاہرہ دختر محمد شریف 15 سال
    3-مغلانی بی بی دختر شہامند 55 سال
    4-محمد رفیق ولد شریف 8 سال
    5-سائرہ بی بی زوجہ شفیق 50 سال سکنہ ٹھٹھہ لونا

  • سیکرٹری ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض کی تجویز مان لی

    چنیوٹ (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی)سیکرٹری ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض کی تجویز مان لی، چنیوٹ میں ہفتہ وار دو چھٹیاں اب جمعہ اور ہفتہ کو ہونگی ، انجمن تاجران کے مطالبہ پر ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے حکومت پنجاب کو چھٹیوں کے ایام میں تبدیلی کی بابت لکھا تھا

    جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی ہونے سے دوکانداروں کی معاشی صورتحال کم متاثر ہوگی ، شہر میں جمعہ کی چھٹی کے بعد کرونا کی ہفتہ اتوار چھٹی سے تین روز مارکیٹیں بند رہتی تھیں

  • ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے ہفتہ اور اتوار کے لاک ڈاٶن کی درخواست سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو بھیج دی۔

    ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے ہفتہ اور اتوار کے لاک ڈاٶن کی درخواست سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو بھیج دی۔

    چنیوٹ ۔ (شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر محمّد ریاض نے انجمن تاجران کی درخواست اور لوکل کاروباری حضرات کی معاشی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوۓ ہفتہ اور اتوار کے دن لاک ڈون کی بجاۓ جمعہ اور ہفتہ کو لاک ڈون کی درخواست سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کو بھیج دی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر محمّد ریاض نے انجمن تاجران کو بتایا کہ کچھ اضلاع کی طرح چنیوٹ کو بھی جلد اجازت مل جاۓ گی اور چنیوٹ میں بھی جمعہ اور ہفتہ کو مکمل لاک ڈاٶن ہو گا۔

  • چنیوٹ سیوریج کے ناقص انتظامات گلیاں گندے پانی سے بھر گٸیں

    چنیوٹ سیوریج کے ناقص انتظامات گلیاں گندے پانی سے بھر گٸیں

    چنیوٹ(شان رسول نماٸندہ باغی ٹی وی)میونسپل کمیٹی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت چنیوٹ کے اکثر علاقوں میں گٹر بند اور گلیاں گندے پانی سے بھر گٸیں۔

    تفصیلات کے مطابق کٸ روز سے چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں سیوریج لاٸن بلاک ہونے کی وجہ سے گٹر اُبل آۓ اور گلیاں محلے سیوریج کے گندے پانی سے بھر گۓ علاقہ مکین شدید پریشان پیدل گُزرنے کا رستہ بھی بند انتظامیہ مسلسل سست روی کا شکار۔

  • چنیوٹ ۔تھانہ سٹی پولیس کا جواء کے اڈہ پر چھاپہ

    چنیوٹ ۔تھانہ سٹی پولیس کا جواء کے اڈہ پر چھاپہ

    چنیوٹ :(شان رسول نُماٸندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی پولیس کا جواء کے اڈہ پر چھاپہ

    چنیوٹ : سب انسپکٹر نوید احمد نے محلہ عثمان آباد سے 4 جواری گرفتار کر لیے
    ملزمان بزریعہ تاش جواء کھیل رہے تھے

    چنیوٹ : موقع سے داؤ پر لگی رقم اور تاش برآمد,مقدمہ درج گرفتار ملزمان میں محمد سلیم, عامر سلطان ,محمد یوسف اور محمد حسن شامل