Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • فیصل آباد : اسپتال  کے ملازم کی مریضہ کو نشہ آور انجیکشن لگاکر زیادتی،وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    فیصل آباد : اسپتال کے ملازم کی مریضہ کو نشہ آور انجیکشن لگاکر زیادتی،وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

    فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال کے ملازم نے 14 سالہ مریضہ کو مبینہ طور پر نشہ آور انجکشن لگا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق واقعہ 3 روز قبل پیش آیا جب افغان آباد کی رہائشی خاتون کی 14 سالہ بیٹی بیمار تھی جس کے ٹیسٹ کروانے کے بہانے اسپتال کے ملازم احسان عرف احسن نے انہیں ہسپتال بلایا، ملزم احسان والدہ کو وارڈ کے باہر بٹھا کر اس کی 14 سالہ بیمار بیٹی کو ٹیسٹ کروانے کے بہانے لیبر روم کی طرف لے گیا اور مبینہ طور پر اسے نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کر کے زیادتی کا نشانہ بنادیا اور لڑکی کو چھوڑ کر خود فرار ہو گیا،متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آبادالائیڈ ہسپتال میں 14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    حکومت کا اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کو کم کرنے کا فیصلہ

    تونسہ: 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا نایاب نسل کا عقاب برآمد ،ملزم …

    حزب اللہ کا جوابی وار،اسرائیل پر میزائل حملے،فوجی اڈہ نشانہ،یہودی چھپنے پر مجبور

  • فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی

    فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے مبینہ زیادتی

    فیصل آباد کے چک 119 ج ب سمانہ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی ہے۔

    باغی تی وی: پولیس کے مطابق 2 ڈاکو رات میں گھر میں گھسےجنہوں نے اسلحے کے زور پر خاتون سے زیادتی کی ۔مدعی مقدمہ کے مطابق خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ڈاکو نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔فیصل آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 2 دن قبل پیش آیا تھا، متاثرہ خاتون کامیڈیکل کرایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ فیصل آباد میں مسلسل زیادتی کیسوں میں اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز بھی تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ سالار والا کی رہائشی لڑکی (الف) کانشانہ بنادیا گیا۔ تھانہ ٹھیکریوالہ 67 ج ب میں اوباش ملزم سمیر نے لڑکے (ب ) کوہوس کانشانہ بناڈالا۔

    اس سے قبل 21 اگست کو فیصل آباد کے چک چھ میں محنت کش کے آٹھ سالہ بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، گرفتار ملزم وارث علی نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ چک چھ کے رہائشی آصف کا 8 سالہ بیٹا طیب منگل کے روز لاپتا ہو گیا تھا، تلاش کے باوجود طیب کا کہیں سراغ نہ ملا، اسی دوران علاقہ مکینوں نے بتایا کہ انہوں نے بچے کو اسی علاقے کے رہائشی وارث علی کے ساتھ گاؤں سے باہر جاتے دیکھا تھا۔

  • ہسپتال میں دردناک واقعہ، لاوارث مریض کو وارڈ سے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا

    ہسپتال میں دردناک واقعہ، لاوارث مریض کو وارڈ سے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا

    جڑانوالہ (باغی ٹی وی) جڑانوالہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ایک لاوارث مریض کو وارڈ سے اٹھا کر مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا، جہاں اس نے سسک سسک کر جان دے دی۔

    آج نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق رات کے وقت ہسپتال کے عملے نے لاوارث مریض کو وارڈ سے مردہ خانہ منتقل کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ڈاکٹر نے مریض کی حالت پر توجہ نہیں دی اور اسے مردہ خانے میں چھوڑ دیا گیا۔ مریض نے مردہ خانے میں دردناک موت کا سامنا کیا۔

    آج نیوز نے مردہ خانے میں پڑی مریض کی لاش کی ویڈیو حاصل کر لی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک معمول کی بات ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں اور انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    سماجی حلقوں کاکہنا ہے کہ اس واقعہ سےسرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال پر سنجیدہ سوالات اٹھ گئے ہیں،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • نومئی کے چار مقدمات میں علی امین کی ضمانت منظور

    نومئی کے چار مقدمات میں علی امین کی ضمانت منظور

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی 9 مئی کے چار مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی

    پنجاب کے شہر فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی،علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے 4 مقدمات میں علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت منظور کر لی،عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو 12 ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا، علی امین گنڈا پور 9 مئی کے واقعات کے 4 مقدمات میں نامزد ہیں

    علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لئے پولیس نے انکے گھر ڈیرہ اسماعیل خان میں چھاپہ مارا 

    علی امین خان گنڈہ پور کی گرفتاری کیلئے ضلعی پولیس کاالامین ہاؤس پر چھاپہ

    پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈہ پور گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوگئے.

    علی امین گنڈا پور کی مشکلات میں اضافہ

    علی امین گنڈا پور کی جانب سے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ

    گنڈا پور کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

    واضح رہے کہ نو مئی کے مقدمات میں تحریک انصاف کی قیادت،کارکنان نامزد ہیں، نومئی کے مقدمے مختلف شہروں میں درج کئے گئے ہیں، عمران خان سے بھی نومئی کے مقدمات کی تحقیقات ہوئی، عمران خان کا نومئی کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہونے کا امکان ہے، نو مئی کے واقعہ کے بعد مراد سعید ابھی تک روپوش ہے،عمران خان کی بہنیں بھی مقدمہ میں نامزد ہیں اور ضمانت پر ہیں

  • خاتون پراسیکیوٹر کو ہراساں، تشدد کرنے پر  پی ٹی آئی ایم این اے کیخلاف مقدمہ

    خاتون پراسیکیوٹر کو ہراساں، تشدد کرنے پر پی ٹی آئی ایم این اے کیخلاف مقدمہ

    فیصل آباد: خاتون پراسیکیوٹر کو ہراساں اور تشدد کرنے پر پی ٹی آئی رہنما،رکن قومی اسمبلی چنگیز خان کاکڑ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،

    مقدمہ سحرش عارف کی مدعیت میں تھانہ ویمن میں درج کیا گیا، سابق صدر سمیت دیگر وکلاء بھی نامزد کئے گئے ہیں،ایف آئی آر میں خاتون کی عفت میں خلل ڈالنا اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کی دفعات شامل کی گئیں
    درج مقدمے میں کہا گیا کہ میرے پاس دو عدالتوں کا کام ہے، فائلیں پڑھ کر آگے فارورڈ کر رہی تھی کہ سوا گیارہ بجے یہ لوگ میرے آئے اور کہا کہ آپ نے ریمانڈ میں کیا تحریر کروا دیا ہے،میں نے پوچھا کہ پولیس فائل کس نے دی جس پر انہوں نے کہا کہ اس کو چھوڑو ہم سے سب ڈرتے ہیں،میں نے کہا کہ قانون کے مطابق ریمانڈ فارورڈ کیا ہے اگر کوئی بات کرنی ہے تو جج صاحب سے کریں،لیکن وہ بضد رہے، میرے انکار پر مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں،چنگیز کاکڑ نے کوئی آہنی چیز میرے منہ پر مارنے کی کوشش کی لیکن میرے والد سامنے آ گئے ان کے منہ پر لگی اور وہ زخمی ہو گئے، چنگیز خان کاکڑ ، ایوب سیالوی، فرخ گلزار، عرفان، اعجاز احمد نے دوران ڈیوٹی زد و کوب کی کوشش بھی کی، ملزمان ایک کیس کی ریمانڈ فائل پر من مرضی کی تحریر لکھوانا چاہتے تھے، چنگیزخان کاکڑ نے ساتھی وکیلوں کے ہمراہ سرکاری دفتر پر دھاوا بولا، چنگیز خان کاکڑ نے ریمانڈ تحریر کرنے پر اعتراض کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں حملہ آوروں نے پستول کے بٹ مارے، والد پر بھی تشددکیا،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • اے سی پھٹنے سے 5 افراد کی موت، ایک زخمی

    اے سی پھٹنے سے 5 افراد کی موت، ایک زخمی

    اے سی پھٹنے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی

    واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا، حجام کی دکان پر لگا اے سی پھٹ گیا، واقعہ میں چھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے 5 ہسپتال میں دم توڑ گئے، ایک زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہے،اے سی پھٹنے والوں سے جان سے جانے والوں میں حسنین، علی انور، علی رضا، عثمان،اور نبیل شامل ہیں، شہری حکام کی دکان پر موجود تھے کہ اچانک اے سی پھٹ گیا تھا،اور آگ لگ گئی، مرنیوالے تمام شہریوں کا تعلق ایک ہی محلے سے ہے، تمام جاں‌بحق افراد کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی ہے،

    پولیس حکام کے مطابق حجام کی دکان پر اے سی لگا ہوا تھا، شہری بال کٹوانے کے لئے دکان پر موجود تھے کہ اے سی پھٹا اور آگ لگ گئی، شہریوں کی موت جھلسنے سے ہوئی ہے،

  • فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان

    فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ڈسڑکٹ بارفیصل آباد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 جولائی کو اسلام آباد حق لینے آ رہے ہیں، خیرات نہیں اپنا حق لیں گے، دھرنا دیں گے اور عوام کا حق لیے بغیر نہیں اٹھیں گے۔ سیاسی پارٹیاں اپنے اندر انتخابات نہیں کراتیں، جمہوریت کی باتیں کرتی ہیں، جعلی مینڈیٹ والی حکومت کوقوم کے سر پر بٹھا دیا گیا، ملک پہلے ہی بہت پیچھے جا چکا، فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ ہم پرامن سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتے ہیں۔ عوام کے حق کیلئے جمہوری آئینی جدوجہد کا راستہ اختیار کریں گے، جمہوریت صرف جماعت اسلامی اور وکلا کے طریقہ انتخاب میں ہے۔وکلاء اور شہریوں کی فیصل آباد میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے مطالبہ کی مکمل حمائت کرتے ہیں۔

    اس موقع پرصدرڈسٹرکٹ بارمیاں انوارالحق،سیکرٹری رانامرتضی حکیم،ممبرپنجاب بارفاروق ڈوگر،امیرجماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری،ضلعی امیرمحبوب الزماں بٹ نے بھی خطاب کیا۔

    آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے ظالمانہ معاہدے فی الفور مذاکرات کرکے ختم کیے جائیں،حافظ نعیم
    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کیے گئے خفیہ معاہدے قوم کے سامنے لائے جائیں۔ ظالمانہ ٹیرف، سلیب سسٹم اور آئی پی پیز معاہدے ختم کیے جائیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے ظالمانہ معاہدے فی الفور مذاکرات کرکے ختم کیے جائیں، تنخواہ داروں پر ٹیکسز واپس لیے جائیں، بجلی کا ٹیرف کم کیا جائے، عوام کو سولر سسٹم نہیں ڈائریکٹ ریلیف دیا جائے۔ حکومت اگر الیکشن میں چوری کو تسلیم کرتے ہو ئے فارم 45 کی حکومت بنائے۔ جماعت اسلامی کا واضح موقف ہے،فارم 45 کی بنیاد پر حکومت تشکیل دی جائے جمہوری ریاست میں حق حکمرانی صرف عوام کا ہے۔ موجودہ صورت حال میں وکلا کی نمائندہ بار کونسلز کو سیاسی جماعتوں کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونا چاہیے، ملک میں مسلط شدہ طرز حکمرانی ناکام ہوچکا، حالات کو بے قابو ہونے سے بچایا جائے، عوام کو ان کا حق دیا جائے، ٹیکس چور اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھا ہے، تنخواہ دار 375 ارب روپے سالانہ انکم ٹیکس دیتا ہے اور جاگیر دار صرف 4 فیصد ٹیکس کیوں دیتا ہے۔یہاں تعلیم و صحت کو عوام سے دور کر دیا گیا ہے۔ نہ تعلیم ہے اور نہ صحت، تمام شعبوں میں یہ فیل ہو چکے۔ 2 کروڑ 77 لاکھ بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہیں، عوام پر بجلی ہی نہیں بجلی کے بم گرائے جا رہے ہیں۔ آج ان لوگوں نے معیشت کا بیڑہ غرق کیا ہے جو پچھلے 77 سال سے قابض ہو کر اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ ہم ڈاکے سے وجود میں آنے والی حکومت سے کہتے ہیں آپ کو کوئی حق حکمرانی نہیں۔ مہنگی بجلی اور کیپسٹی چارجز کے نام پر عوام کی جیب پر ڈاکا کیوں ڈالتے ہو۔ پے درپے ٹیکسز نے قوم کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ 80 فیصد نوجوان آبادی رکھنے والا ملک تباہی کے دہانے پر ہے۔ پاکستان کا نوجوان مایوس ہو رہا ہے۔ جو طبقہ اس ملک پر 78 سال سے قابض ہے اس نے یہ حال کیا ہے۔ ملک میں بجلی گیس اور پانی کا بحران ہے۔ ملک میں تیل و گیس کے ذخائر موجود ہیں لیکن ڈرلنگ نہیں کی جا رہی۔ کیونکہ یہ مافیا آئی ایم ایف اور بیرونی آقاؤں کے رحم و کرم پر چلنے اور پلنے والی کمپنیوں پر مہربان ہے جو ملک میں انرجی کے ذخائر سے فائدہ نہیں اٹھانے دے رہے۔ حکومت پاک ایران گیس پائپ لائن پر کیوں آگے نہیں بڑھ رہی۔ یہ منصوبہ جلد اور فوری مکمل ہونا چاہیے۔ ملک کی صنعتیں، ادارے اور انڈسٹری تباہ ہو گئی ہے۔ ہم اسلام آباد میں دھرنا دیں گے اور ظالمانہ ٹیکسوں کی واپسی تک نہیں اٹھیں گے۔ ہم تنخواہ داروں، مزدوروں، کسانوں، تاجروں، صنعتکاروں کے حق کے لیے اسلام آباد آ رہے ہیں۔ جو اشرافیہ ملک کو لوٹ کر کھا رہے ان کے خلاف حق دو عوام کو تحریک شروع کر رہے ہیں۔ حق دو عوام کو تحریک سے پاکستان کے عوام کو حق دلائیں گے۔جماعت اسلامی آپ کا پلیٹ فورم ہے،جماعت اسلامی نے اس ملک کیلئے خون دیا ہے،ہمیں حب الوطنی نہ سیکھائیں۔انہوں عزہ کے مسلمان جو قربانیاں دے رہے ہیں،اپنے حصے کا کام کریں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں فلسطینیوں کی مدد کریں، فلسطین کے لوگوں کی طرف دیکھو اور کھل کر مزاحمت کرو انشاء اللہ کامیابی ملے گی۔

  • فیصل آباد : جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے ریجن فیصل آباد کی جانب سے فول پر وف انتظامات مکمل ہیں -ڈاکٹر محمد عابد خان

    فیصل آباد : جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے ریجن فیصل آباد کی جانب سے فول پر وف انتظامات مکمل ہیں -ڈاکٹر محمد عابد خان

    فیصل آباد : (شان رسول سے )آر پی او ڈاکٹر محمد عابد خان نے بتا یا کہ ریجن فیصل آباد میں 9اور 10محرم الحرام کے حوالے سے 821عزاداری جلوس بر آمد ہوں گے

    تفصیلات کے مطابق :

    فیصل آباد : 9محرم الحرام ریجن فیصل آباد کیٹگری Aکے15جلوس اور 33مجالس شامل ہیں

    فیصل آباد : 10محرم الحرام ریجن فیصل آباد کیٹگری Aکے74جلوس اور 25مجالس شامل ہیں –

    مزید۔

    فیصل آباد : جلوس اور مجالس کی سکیورٹی کے لیے ریجن فیصل آباد کی جانب سے فول پر وف انتظامات مکمل ہیں ۔

    فیصل آباد :9 محرم الحرام کو 10 ہزار سے زائد افسران و ملازمان ڈیوٹی پر تعینات ۔

    فیصل آباد :10 محرم الحرام کو 13 ہزار سے زائد افسران و ملازمان ڈیوٹی پر تعینات –

    فیصل آباد : ریجنل کنٹر ول روم ، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مجالس اور جلوس کی نگرانی جاری ہے –

    فیصل آباد : دفعہ 144 ت پ ہر صورت عمل درآمد کو یقینی بنا یا جا رہا ہے -ڈاکٹر محمد عابد خان ٍ
    فیصل آباد : مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالے سے نگرانی ضلعی سربراہان خود کر رہے ہیں –

  • چاہت فتح علی خان مشکل میں ،مقامی گلوکار نے 18 کروڑ کا بھجوایا نوٹس

    چاہت فتح علی خان مشکل میں ،مقامی گلوکار نے 18 کروڑ کا بھجوایا نوٹس

    چاہت فتح علی خان مشکل میں پھنس گئے، مقامی گلوکار نے 18 کروڑ کا نوٹس بھجوا دیا

    فیصل آباد کے مقامی گلوکار قیصر منیر خان نے چاہت فتح علی خان کو 18 کروڑ کا نوٹس بھجوایا ہے،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چاہت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کے گیتوں کو بے سرے انداز میں گایا، انکی گلوکاری کو نقصان پہنچایا،چاہت فتح علی خان نے نصرت فتح علی خان کی فیملی سے جھوٹا تعلق ظاہر کیا، عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی، کاپی رائیٹ کی بھی خلاف ورزی کی، چاہت فتح علی نے نصرت فتح علی خان کی گائیکی کی شہرت کو نقصان پہنچایا، قانونی نوٹس میں مقامی گلوکار قیصر منیر نے 18 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیااور کہا کہ 15 روز میں تحریری معافی مانگیں ورنہ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا.قیصر منیر خان نے وکیل عمیر نیاز کے توسط سے نوٹس چاہت فتح علی خان کو برطانوی رہائشگاہ پر بھیجا ہے

    چاہت فتح علی خان سے بڑے بڑے سپر اسٹارز خوفزدہ کیوں ؟

    یوٹیوب نے چاہت فتح علی کو دیا بڑا جھٹکا

    میری نازیبا تصویر کا لنک مل جائے تو مجھے بھی دینا،وجدان راؤ

    پارٹی رجسٹریشن کروانے چاہت فتح علی الیکشن کمیشن پہنچ گئے

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    پاکستان میں جتنا پلاسٹک ویسٹ ہے اس سے کے ٹو کا پہاڑ دو دفعہ کھڑا ہو سکتا ہے

    سات بار عشق ہو چکا،28 خواتین نے شادی کی پیشکش کی، چاہت فتح علی کا انکشاف

    چاہت فتح علی خان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر "بدوبدی 2” گانا جاری کر دیا 

  • پی آئی اے کے طیارے کو پرواز سے قبل رن وے پر حادثہ

    پی آئی اے کے طیارے کو پرواز سے قبل رن وے پر حادثہ

    فیصل آباد : دبئی جانے والے پی آئی اے کے طیارے کو پرواز سے قبل رن وے پر حادثہ پیش آیا ہے

    ٹیک آف کے دوران طیارے کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے فوری طور پر طیارے کی ایمرجنسی بریک لگا دی، ایمرجنسی بریک سے بائیں سائیڈ کے پچھلے دونوں ٹائرز کی ہوا نکل گئی، پرواز نمبر پی کے 223 میں سوار 145 مسافر اور عملہ محفوظ رہا، واقعہ کے بعد مسافروں کو گھر اور ہوٹل بھیج دیا گیا، اب پرواز آج جمعہ کو دبئی روانہ ہو گی،واقعہ گزشتہ شب پیش آیا