Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • فیسکو میں 12 ارب روپے کے بجلی فراڈ کیس میں 2 سابق چیف ایگزیکٹوز گرفتار

    فیسکو میں 12 ارب روپے کے بجلی فراڈ کیس میں 2 سابق چیف ایگزیکٹوز گرفتار

    ‎وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) میں مبینہ طور پر 12 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے میں دو سابق چیف ایگزیکٹوز کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ متعدد کمپنی ڈائریکٹرز کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    ‎ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے جانے والوں میں فیسکو کے سابق چیف ایگزیکٹوز احمد سعید اور خورشید عالم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انرجی لمیٹڈ اور کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ کے پانچ ڈائریکٹرز کے خلاف بھی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
    ‎تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ 2007ء سے 2015ء کے دوران بجلی کی خرید و فروخت میں بڑے پیمانے پر خردبرد کی گئی۔ ایف آئی اے کے مطابق منظور شدہ نرخوں کے برعکس فیسکو کو بجلی زائد قیمت پر فروخت کی جاتی رہی، جس سے قومی خزانے کو تقریباً 12 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔
    ‎ایف آئی اے حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بعض معاہدے اور ادائیگیاں قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں تھیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
    ‎ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر میاں ادریس کو امریکا روانہ ہونے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ ان سے بھی تحقیقات متوقع ہیں۔ ادارے کے مطابق کیس میں مزید اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ مالیاتی ریکارڈ، معاہدوں اور ادائیگیوں کا تفصیلی فرانزک آڈٹ کیا جا رہا ہے تاکہ تمام ذمہ دار افراد کا تعین کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔
    ‎یہ مقدمہ حالیہ عرصے میں توانائی کے شعبے میں سامنے آنے والے بڑے مالیاتی اسکینڈلز میں شمار کیا جا رہا ہے، جس پر کاروباری اور حکومتی حلقوں کی گہری نظر ہے۔

  • فیصل آباد، مدرسے کے 15 سالہ طالب علم کا اندھا قتل، استاد سمیت 3 ملزمان گرفتار

    فیصل آباد، مدرسے کے 15 سالہ طالب علم کا اندھا قتل، استاد سمیت 3 ملزمان گرفتار

    ​فیصل آباد ، تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے بوٹا چوک میں مدرسہ کے 15 سالہ طالب علم شعیب کے اندھے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے استاد رفاقت اور دو طالب علموں ریحان اور عرفان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ​تفصیلات کے مطابق مقتول شعیب دو روز قبل لاپتہ ہوا تھا، جس کی نعش بورے میں بند کر کے سائیکل پر لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موصول ہوئی تھی۔ سی پی او تنویر حسین کے نوٹس پر قائم خصوصی ٹیم نے ٹیکنیکل وسائل کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔​دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ استاد رفاقت علی بچوں سے بدفعلی میں ملوث تھا اور اسے ڈر تھا کہ ذہین طالب علم شعیب اس کا پول نہ کھول دے۔ رفاقت نے شعیب سے حسد رکھنے والے دیگر دو طالب علموں کو اکسایا، جنہوں نے شعیب کو گلا دبا کر قتل کیا اور نعش نالے میں پھینک دی۔ سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ مقدمے کا چالان مکمل کر کے سفاک ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

  • ‎فیصل آباد: پولیس مقابلے میں مبینہ شوٹر غلام محی الدین ہلاک

    ‎فیصل آباد: پولیس مقابلے میں مبینہ شوٹر غلام محی الدین ہلاک

    ‎فیصل آباد میں گلبرگ تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران مبینہ شوٹر غلام محی الدین ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم چند روز قبل پیش آنے والے ہوائی فائرنگ کے ایک واقعے میں مطلوب تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔
    ‎پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی تھی، اسی دوران مبینہ طور پر مقابلہ ہوا جس میں غلام محی الدین ہلاک ہو گیا۔ کارروائی کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔
    ‎حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں پوسٹ مارٹم سمیت دیگر ضروری مراحل مکمل کیے جائیں گے۔
    ‎پولیس کا کہنا ہے کہ غلام محی الدین کے خلاف عوامی مقام پر فائرنگ اور امن و امان خراب کرنے کے الزامات کے تحت مقدمات درج تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد اس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے تھے۔
    ‎واقعے کے بعد پولیس نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ پولیس مقابلے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔ حکام کے مطابق اگر اس مقدمے میں مزید افراد کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے تو ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
    ‎پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

  • 
گرین بس میں خاتون سے سونے کی بالی چھین لی گئی، کان زخمی

    
گرین بس میں خاتون سے سونے کی بالی چھین لی گئی، کان زخمی

    ‎شہر میں چلنے والی گرین بس میں سفر کے دوران ایک خاتون مسافر سے مبینہ طور پر سونے کی بالی چھیننے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں خاتون کا کان زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس سے قانونی کارروائی اور ملزمہ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
    ‎پولیس کے مطابق یہ واقعہ پل کوریاں کے قریب گرین بس کے اندر پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے دوران سفر علی پورہ کی رہائشی نرگس نامی مسافر کے کان سے سونے کی بالی زور سے کھینچ لی۔ بالی نوچنے کے باعث خاتون کا کان بری طرح زخمی ہو گیا اور انہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔
    ‎واقعے کے بعد متاثرہ خاتون نرگس نے تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں درخواست جمع کراتے ہوئے ملزمہ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ گرین بس میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کی جائے تاکہ ملزمہ کی شناخت کر کے اسے جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔
    ‎پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمہ کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
    ‎شہریوں نے عوامی ٹرانسپورٹ میں ایسے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گرین بس سروس میں سیکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں تاکہ مسافروں، خصوصاً خواتین، کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

  • طبی عملے کی غفلت،ہارٹ سرجری کے دوران مریض کے جسم میں قینچی چھوڑ دی

    طبی عملے کی غفلت،ہارٹ سرجری کے دوران مریض کے جسم میں قینچی چھوڑ دی

    فیصل آباد میں طبی غفلت کا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں اوپن ہارٹ سرجری کے دوران مریض کے سینے میں قینچی چھوڑ دی گئی۔

    فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس ڈاکٹر ندیم کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی 22سالہ ثقلین کا آپریشن کیا گیا تھالیکن اسٹاف نرسز نے غفلت کرتے ہوئے اوپن ہارٹ سرجری کے دوران مریض کے جسم میں قینچی چھوڑ دی،3 ہفتے تک تکلیف جھیلنے کے بعد دوبارہ آپریشن کر کے قینچی نکال لی گئی۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ایم ایس کاکہناہےکہ تحقیقات میں اسٹاف نرسز کی غفلت سامنےآئی۔جنہوں نے آپریشن کے بعد طبی آلات کی گنتی مکمل نہیں کی تھی جو کہ سنگین غفلت ہے،ذمہ دار دونوں اسٹاف نرسز کی خدمات اسپتال سے واپس لے لی گئی ہیں اور ان کے خلاف مزید کارروائی کے لیے سیکرٹری صحت کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ، رکن اسمبلی کے ڈیرے پر فائرنگ،ایوب گادھی زخمی،3 کی موت

    ٹوبہ ٹیک سنگھ، رکن اسمبلی کے ڈیرے پر فائرنگ،ایوب گادھی زخمی،3 کی موت

    ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رکن پنجاب اسمبلی ایوب گادھی نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ سے 3 دیگر افراد جاں بحق بھی ہوئے۔

    پولیس کے مطابق رجانہ میں ایم پی اے ایوب گادھی کے ڈیرے پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایم پی اے ایوب گادھی کے تین ساتھی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایوب گادھی بھی زخمی ہوئے،ریسکیو حکام کے مطابق ایوب گادھی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا،آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ایوب گادھی کے ڈیرے پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

  • وزیرا عظم و عسکری قیادت کی کوششوں کے باعث تیل کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی،رانا ثنا اللہ

    وزیرا عظم و عسکری قیادت کی کوششوں کے باعث تیل کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی،رانا ثنا اللہ

    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت کے خلاف احتجاج کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بنتی، وزیرا عظم و عسکری قیادت کی کوششوں کے باعث تیل کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی-

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض عناصر اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے احتجاج کی راہ اختیار کرنا چاہتے ہیں، پیٹر و لیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا نتیجہ ہے، جس میں حکومت کا براہِ راست کوئی کردار نہیں۔

    رانا ثنااللہ نے کہاکہ ابتدا میں توقع تھی کہ یہ جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گی، تاہم اب بھی بعض لوگ ذاتی اور گروہی مفادات کے لیے ملک میں بے چینی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جن کے لیے کوئی گنجائش نہیں،پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ معاہدوں پر عمل کررہا ہے، اور وزیرا عظم و عسکری قیادت کی کوششوں کے باعث تیل کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی۔

    ان کے مطابق عالمی برادری اس وقت جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے، لہٰذا سب کو ملک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے وزیراعظم نے حال ہی میں پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 80 روپے کمی کی، تاہم بعض ناگزیر حالات کے باعث قیمتوں میں اضافہ بھی کرنا پڑا،حکومت کے خلاف احتجاج کا جواز نہیں بنتا، اور اگر احتجاج کرنا ہے تو اسے اسرائیل اور نیتن یاہو کے خلاف ہونا چاہیے۔

  • فیصل آباد میں کیفے کی خاتون مالک پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

    فیصل آباد میں کیفے کی خاتون مالک پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

    فیصل آباد میں کیفے کی خاتون مالک پر تشدد کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں ملزم کو کیفے میں داخل ہوکر خاتون کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم مدثر نے کیفے کی مالک مریم کو مبینہ طور پر کاروباری پارٹنرشپ کی پیشکش کی تھی۔ خاتون کی جانب سے انکار کرنے پر ملزم طیش میں آگیا اور کیفے میں گھس کر نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ خاتون پر تشدد بھی کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت کیفے میں دیگر افراد بھی موجود تھے جنہوں نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی، تاہم ملزم مشتعل حالت میں خاتون کو ہراساں کرتا رہا۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس کو اطلاع دی جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی واقعے کی شدید مذمت کی جارہی ہے اور شہریوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ خواتین کاروباری شخصیات کو تحفظ کا احساس دلایا جاسکے۔پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی قسم کی ہراسانی یا تشدد کی صورت میں فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جاسکے۔

  • فیصل آباد میں غیرقانونی گردہ نکالنے کا انکشاف

    فیصل آباد میں غیرقانونی گردہ نکالنے کا انکشاف

    فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں 4 نوجوانوں کے گردے غیر قانونی طور پر نکال لیے گئے، جس کے بعد ایف آئی اے نے اس واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔
    ‎رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوانوں کو دوسرے شہر میں نوکری کا جھانسہ دے کر لے جایا گیا اور بے ہوش کرنے کے بعد ان کے گردے نکال لیے گئے۔ ملزمان کراچی اور اسلام آباد میں یہ غیر قانونی آپریشن کرتے تھے۔
    ‎ایف آئی اے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید ملزمان تک پہنچنے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے تاکہ انسانی اعضا کی غیر قانونی تجارت کے اس نیٹ ورک کو ختم کیا جا سکے۔

  • میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا،رانا ثنا اللہ

    میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا،رانا ثنا اللہ

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ،میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا-

    فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا بنیادی منشور خدمت کی سیاست ہے، جس کی بنیاد میاں نواز شریف نے 40 سال قبل رکھی تھی،میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا، اور فیصل آباد میں چلڈرن اسپتال، یونیورسٹیز اور دیگر ترقیاتی منصوبے اس کا عملی نمونہ ہیں۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگرچہ الیکشن میں شکست کا سامنا ہوا، مگر پارٹی نے عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھا، کیونکہ مسلم لیگ (ن) کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں، بلکہ بلا تفریق عوام کے مسائل کا حل کرنا ہے مخالفین نے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت، گالی گلوچ اور جھوٹے مقدمات کا سہارا لے کر سیاسی انتقام کا کلچر پیدا کیا، جس کا اثر بچوں پر بھی پڑا اور وہ مخالفین کے خلاف نعرے لگانے لگے۔

    وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا،نائب صدر کا سخت ردعمل

    رانا ثنا اللہ نے اپنی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود ایک جھوٹے مقدمے کا سامنا کیا جس میں انہیں سزائے موت کی دھمکی دی گئی، لیکن انہوں نے صبر اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہوئے 6 سے 7 ماہ جیل میں گزارے اور ان مشکلات کا سامنا کیا مکافاتِ عمل ایک حقیقت ہے اور جو لوگ غلط کام کرتے ہیں انہیں اس کا انجام بھگتنا پڑتا ہے، لہٰذا سزا پانے والے افراد کو مظلوم بننے کے بجائے اپنی غلطیوں پر معافی مانگنی چاہیے، مسلم لیگ (ن) مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے کا کوئی ایجنڈا نہیں رکھتی اور پارٹی میں ہر فرد کی بات یکساں اہمیت رکھتی ہے، چاہے وہ ساتھی ہو، ووٹر ہو یا مخالف۔

    شاہد آفریدی کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے اعلان کی حمایت

    رانا ثنا اللہ نے ملک میں پھیلائے جانے والے منفی پراپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیا اور میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اس کی تشہیر نہ کرےملک معاشی بحران اور ڈیفالٹ کے خطرے سے نکلنے کی راہ پر ہے اور آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات پہلے ہی شروع کر دیے گئے ہیں، محاذ آرائی مسلم لیگ (ن) کا راستہ نہیں، بلکہ وہ بات چیت اور قانون کے دائرے میں رہ کر عوامی مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اور تشدد یا ہڑتال کی سیاست ناکام ہو گی۔

    یتیم اور بے سہارا بچیاں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی خصوصی مہمان بن گئیں

    رانا ثنا اللہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے، اور ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی مخالفت برداشت نہیں کی جائے گی،اس لیے ہر شہری اور سیاسی جماعت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگاعوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے، اور کسی کے ساتھ ووٹ نہ دینے پر انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، بلکہ خدمت کا معیار اس قدر بلند ہونا چاہیے کہ عوام خود کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیں۔