Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • کچھ قوتوں نےسوچاتھاکہ وہ پیپلزپارٹی کوختم کردیں گے،بلاول

    کچھ قوتوں نےسوچاتھاکہ وہ پیپلزپارٹی کوختم کردیں گے،بلاول

    فیصل آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گھر گھر جاکر بتائیں آپ کی تنخواہ اور آمدنی کوڈبل کریں گے، پی پی کی حکومت بنے گی تو 300 یونٹ بجلی غریبوں کو مفت ملےگی –

    باغی ٹی وی: تاندلیانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ خوشی محسوس ہورہی ہے پنجاب میں موجود ہوں وہ سمجھتے تھے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر کو شہید کرکےغریب کی آواز بند کردیں گے، سب کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم ڈرنے والے نہیں، پورے پاکستان کو بتائیں گے کہ پنجاب میں جیالے زندہ ہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ہم پنجاب میں سیاسی جماعتوں کامقابلہ کرکے دکھائیں گے، ان سے اپنا حق چھینیں گےاشرافیہ کی جماعتوں کو اس صوبے اور ملک پرمسلط کیا گیا، جب بھی یہ حکومت میں آتے ہیں ظلم کرتے ہیں، ملکی معاشی ابتر حالات تاریخی سطح پر پہنچ چکے ہیں، کوئی جیل سے بچنے اور کوئی جیل سے نکلنے کیلئے الیکشن لڑرہا ہے، پیپلز پارٹی عوام کیلئے الیکشن لڑرہی ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب کے سیاستدان جب بھی بیمار ہوتے ہیں لندن جاکےعلاج کراتے ہیں، اب آپ میری حکومت بنائیں تو ان سیاستدانوں کو دور نہیں جانا پڑے گا، ہم ان سیاستدانوں کیلئے دل کے علاج کا بندوبست کرلیں گے۔

  • لیگی رہنما کے  وارنٹ گرفتاری جاری

    لیگی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری

    فیصل آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماعابد شیر علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے-

    باغی ٹی وی: فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جانب سے عابد شیر علی کو اپنی صفائی دینے کیلئے 4 جنوری کو طلب کیا گیا تھا، عدم پیشی پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے،شہری عدنان کی جانب سے عدالت میں درج ہونے والے استغاثہ کے مطابق سال 2022 میں ایس پی مدینہ ڈویژن نے عابد شیر علی کو اراضی فراڈ کی تفتیش کیلئے بلایا تھا۔

    عابد شیر علی کیخلاف ایس پی آفس کو آگ لگانے اور پولیس اہلکار کو دھمکانے کی درخواست دائر کی گئی تھی،عابد شیر علی نے سمن کی تعمیل کروانے گئے کانسٹیبل امتیاز کو ڈرایا اور ایس پی آفس کو آگ لگانے کی دھمکی دی درخواست میں عابد شیر علی، والد شیر علی، بھائی سمیت 4 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

    ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں، اسٹیٹ …

    ایک دہائی سے کسی بھی بھارتی وزیراعظم کی پریس کانفرنس نا کرنے کا انکشاف

    ڈالرمزید سستا،سونے کی قیمت میں بھی معمولی کمی

  • راجہ ریاض کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    راجہ ریاض کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئی

    دستاویزات کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر کے اثاثہ جات میں ایک سال کے دوران ایک کروڑ پندرہ لاکھ باسٹھ ہزار نو سو پچپن روپے کا اضافہ ہوا،مالی سال 2023 میں چوالیس لاکھ بانوے ہزار ٹوٹل انکم ٹیکس جمع کروایا،راجہ ریاض چار کروڑ ستاسی لاکھ باون ہزار پانچ سو دس روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں،راجہ ریاض کے پاس 205 کنال زرعی اراضی اور ایک پیپر مل ہے ،راجہ ریاض کی سال مالی سال 2023 کی انکم ایک کروڑ انچاس لاکھ اسی ہزار ایک سو اٹھاون ہے ،راجہ ریاض نے 2021 میں تین ہزار،2022 میں ایک لاکھ سترہ ہزار اور 2023 میں تین لاکھ تین ہزار زرعی زمین پر ٹیکس جمع کروایا

    گزشتہ تین سال میں راجہ ریاض نے یورپ کے تین ٹور کیے آخری ٹور آٹھ کا دن کا کیا جس کا سترہ لاکھ خرچہ ہوا،راجہ ریاض کے 2018 کی اثاثوں کی نسبت پانچ سالوں میں تین کروڑ اکہتر لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ،

    واضح رہے کہ عمران خان پر تحریک عدم اعتماد کے بعد راجہ ریاض تحریک انصاف سے الگ ہو گئے تھے، بعد ازاں انہوں نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور اسکے بعد ن لیگ میں شامل ہو گئے تھے، راجہ ریاض اب فیصل آباد سے ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں

    این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

    تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

    کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

     این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

  • جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی و قتل،انتظامیہ کی تردید

    جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی و قتل،انتظامیہ کی تردید

    گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں اساتذہ کی جانب سے طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس کی خبر سامنے آئی ہے تا ہم یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ کی مکمل تردید کی ہے.

    نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں پہلے سمسٹر کی طالبہ کو یونیورسٹی کے اساتذہ اور فیکلٹی ممبران نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔طالبہ کی لاش سیڑھیوں کے قریب سے ملی، طالبہ برہنہ حالت میں تھی اور خون میں لت پت تھی،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ چھ افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کی، تاہم یونیورسٹی انتظامیہ اس خبر کو چھپا رہی ہے، وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی ساکھ بچانے کے لیے مبینہ طور پر پولیس کو پیسے بھی دیے۔

    gc

    دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہے،وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے یونیورسٹی میں طالبہ کے قتل سے متعلق خبر کی تردید اور مذمت کی اور کہا کہ سوشل میڈیا پر یونیورسٹی کے حوالے سے چلنے والی خبر سراسر من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ ایسی خود ساختہ خبروں سے خواتین کے تعلیمی ادارے کی ساکھ اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ویمن یونیورسٹی نے ہمیشہ ایک سازگار اور محفوظ تعلیمی ماحول کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا ہے۔ یونیورسٹی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ سیکورٹی ایجنسیوں سے رابطے اور تعاون میں ہے تاکہ اس گھناؤنی کوشش کے پیچھے کار فرما عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔ اس افواہ کے پیچھے کار فرما عناصر کا تعین ہوتے ہی ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ یونیورسٹی مکمل طور پر طالبات و سٹاف کے لیے محفوظ تعلیمی و تدریسی ماحول مہیا کرتی ہے۔ یونیورسٹی میں تمام تعلیمی سرگرمیاں اپنے شیڈیول کے مطابق جاری ہیں۔

    جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی انچارج طالبات کو جنسی حراساں کرنے اور کرپشن میں ملوث

    جی سی یونیورسٹی کی جانب سے ہراسانی کی شکایت درج کروانے پر خاتون ٹیچر کو ہی ان کے عہدے سے برطرف

    جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے گرلز ھاسٹل میں طالبات بے ہوش، آخر کیا وجہ بنی

  • 2018 میں بہت سی قوتوں نے ن لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی،راناثنااللہ

    2018 میں بہت سی قوتوں نے ن لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی،راناثنااللہ

    فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

    باغی ٹی وی: فیصل آباد میں کرسمس کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ 2012 میں بڑے سرمایہ کار پاکستان آنے کےلیے تیار نہیں تھے، عوام نے 2013 میں ہم پر اعتماد کیا تو ہم نے اس ملک سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کی، پاکستان میں 2012 میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ہو رہی تھی، نواز شریف کی قیادت میں ہم نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی سے نجات دلائی، ن لیگ نے حکومت بنائی تو سی پیک آیا، ہمارے دور میں پوری دنیا نے کہا تھا کہ پاکستان نے اپنے مسائل پر قابو پا لیا ہےعام انتخابات میں مسلم لیگ ن اکثریت سےکامیاب ہوگی، اور فیصل آباد کے دونوں صوبائی اور قومی حلقے جیتے گی 2018 میں بہت سی قوتوں نے ن لیگ کا راستہ روکنے کی کوشش کی، لیکن اس وقت بھی مسیحی برادری نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا تھا۔

    بینک کاشت کاروں کیلئےبروقت اورہمواررسائی یقینی بنائیں،گورنر اسٹیٹ بینک

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے مسیحی ملازمین کو کرسمس پر تنخواہ اور پنشن ایڈوانس ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہےوفاقی وزارت خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل دفتر کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے وزارت خزانہ کے خط میں کہا گیا ہےکہ مسیحی ملازمین کو کرسمس سے پہلے تنخواہ اور پنشن ادا کی جائےوزارت خزانہ نے ہدایت کی ہےکہ مسیحی ملازمین کو تنخواہ اور پنشن 20 دسمبرتک ادا کردی جائے۔

    اگر ثقافت کو بچانا ہے تو… ایلون مسک کا اٹلی کی ماؤں کو …

  • پی ٹی آئی رہنما  اورسابق رکن پنجاب اسمبلی  گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما اورسابق رکن پنجاب اسمبلی گرفتار

    فیصل آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اورسابق رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما کو فیصل آباد سے گرفتار کیا، فیصل خان نیازی کو شارجہ سے فیصل آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا،ایئرپورٹ سکیورٹی حکام کے مطابق فیصل خان نیازی کو امیگریشن کے دوران نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر آنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔

    واضح رہے کہ فیصل خان نیازی خانیوال پی پی 209 سے ایم پی اے رہے جبکہ اب پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کےلیے امیدوار ہیں۔

    9 مئی واقعات:مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

    قبل ازیں 8 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر اور بانی عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں مبینہ طور پر گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا گیا تھا، شیر افضل مروت باجوڑ جا رہے تھے کہ چکدرہ بائی پاس پر لوئر دیر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا تھا-

    بنیادی شرح سود 22 فیصد پر برقرار

    پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عمران خان چپریال نے کہا تھا کہ سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے گھیر کر شیر افضل کو حراست میں لے لیا اور بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کر لیا،دیر میں گل آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کارکنان نے گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیر افضل کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

    تاہم شیر افضل مروت کو مبینہ گرفتاری کی کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا تھا ، انصاف لائر فورم کے مرکزی سینیر نائب صدر عدیل بٹ نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیر افضل مروت اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔

    بعد ازاں تحریک انصاف کے دعوؤں کے برعکس لوئر دیر پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔

    سیکرٹری کی عدم حاضری، وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ

    ترجمان لوئر دیر پولیس حشمت اللہ خان نے کہا تھا کہ شیر افضل کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے بلکہ چکدرہ میں پولیس چیک پوسٹ پر ان سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اور پھر وہ روانہ ہو گئے۔

  • ڈاکٹر کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

    ڈاکٹر کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

    گجرات میں ڈاکٹر کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے

    فیصل آباد کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی بند کر دی گئی، علاج معالجے کیلئے آنے والے مریض بغیر چیک اپ اور ادویات لیئے بغیر گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر وائی ڈی اے فیصل آباد نے ضلع کے بڑے سرکاری ہسپتال الائیڈ ہسپتال ون‘ ٹو‘ ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد‘ چلڈرن ہسپتال‘ گورنمنٹ جنرل ہسپتال سمن آباد کی او پی ڈی بند کروا دی۔جسکی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے غریب اور مستحق مریضوں کی بڑی تعداد طبی سہولیات سے محروم رہی۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ڈاکٹر معروف وینس‘ ڈاکٹر سلمان شکور‘ ڈاکٹر اورنگزیب گجر‘ ڈاکٹر وسیم حیدر سمیت دیگر نے کہا ہے کہ گجرات میں ڈاکٹر ذیشان انور کے قاتلوں کو ابھی تک گرفتار نہ کیا جا سکا ہے۔

    امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مسیحاؤں کا مسیحائی سے انکار انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کی سرکاری ہسپتالوں میں اوپی ڈیز میں جاری ہڑتال سے مریض اور ان کے لواحقین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ اوپی ڈیز کی بندش سے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے ہزاروں مریض علاج معالجہ کی سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے زندگی اورموت کی کشمکش میں متبلا ہیں۔ ایک طرف وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کو بدلنے کے بلندبانگ دعووں کررہے ہیں دوسری طرف لاہورسمیت پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں اوپی ڈیز کی بندش سے مریض دوہری اذیت کا شکار ہے۔کمرتوڑ مہنگائی میں غریب مریض مجبور ہو کر نجی ہسپتال اور کلینکس کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ عام آدمی غربت کی وجہ سے ان کی فیس برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتا ایسے میں غریب مریضوں کا زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے۔ امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ینگ ڈاکٹرز کے مسائل کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے تاکہ غریب عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہو سکی

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی چُک بال چیمپین شپ میں شمولیت

    سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی چُک بال چیمپین شپ میں شمولیت

    (شان رسول کی رپورٹ کے مطابق )سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی چُک بال چیمپین شپ میں مقابلہ جیتنے پروویمن ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا ۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس کے زیر اہتمام کریسنٹ کمپلیکس فیصل آباد میں نیشنل چُک بال وویمن چیمپئین شپ2023کا انعقادکیا گیا ۔جس میں ملک بھر کی ٹیمو ں کو مدعو کیا گیاہے۔

    جہنوں نے اس مقابلہ میں حصہ لیا ۔ تمام ٹیموں کے مقابلے ہوئے اور محکمہ پولیس کی چُک بال وویمن ٹیم نے تمام ٹیموں سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ جیت لیا ۔

    جس پر سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نےپولیس وویمن ٹیم کو اپنے آفس میں بلا کر ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ،شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کا کہنا تھا کہ پولیس وویمن کی چُک بال ٹیم نے ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اچھی کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔

  • آرپی او فیصل آبا د ڈاکٹر محمد عابد خان کا دورہ چنیوٹ

    آرپی او فیصل آبا د ڈاکٹر محمد عابد خان کا دورہ چنیوٹ

    (شان رسول کی رپورٹ کے مطابق )محمد عابد خان کا دورہ چنیوٹ کے دوران ڈرائیونگ سکول چناب نگر میثاق سنٹر اور خدمت مرکز واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔

    تھا نہ چناب نگر اور تھا نہ صدر چنیوٹ کا وزٹ پولیس لائن میں اجلاس عام کے ساتھ ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد۔

    آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کا دورہ ڈسٹرکٹ چنیوٹ دورہ کیا اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ بھی موجود تھے دور کے دوران چناب نگر میں ڈرائیونگ سکول کا افتتاح جس میں عوام الناس کو ڈرائیونگ لائسنس،لرنراور ٹریفک کے متعلقہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

    بعد ازاں آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان چناب نگر میں میثاق سنٹر اور خدمت مرکز کا افتتاح کیا جس میں عوام الناس کو ایک ہی چھت تلے 14سے زائد سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

    دورہ کے دوران تھانہ چناب نگر کا وزٹ کیا اورتھانہ چناب نگر کو SIPSمیں منتقل کیا جارہا ہے جس کی بابت انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    DPOچنیوٹ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی زیر نگرانی تھانہ چناب نگر کو جلد ازجلد SIPSمیں فعال کروائے۔بعد ازاں آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے SIPSتھانہ صدر چنیوٹ کا وزٹ کیا۔

    دوران وزٹ تھانہ کی صفائی ستھرائی،فرنٹ ڈیسک،ریکارڈ روم،حوالات،ہیومن ریسورس اور تھانہ میں SIPSکے تحت دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او آفس چنیوٹ میں میڈیا نمائندگان سے ملاقات۔

    عوام الناس کو موجود ہ حالات و واقعات سے آگاہ رکھنا اور انکی حقائق تک رسائی میڈیا کی دن رات مسلسل کاوشوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوتی ہے۔

    آرپی او فیصل آبا د ڈاکٹر محمد عابد خان نے شہداء پولیس چنیوٹ کی فیملز سے ملاقات کی۔شہدا کی فیملز میں پلاٹس کی فائل تقسیم کر تے ہو ئے اظہا ر خیال کیا کہ شہداء ہمار اثاثہ ہیں۔

    بعد ازاں آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ڈی پی او چنیوٹ کے ہمراہ پولیس لائن چنیوٹ میں واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح کیا ڈی پی او چنیوٹ اور اس کی ٹیم کی کاوش پرشاباش دی۔

    پولیس لائن چنیوٹ میں افسران و اہلکاران سے اجلاس عام میں خطاب کیا آرپی او فیصل آباد نے اہلکاران کے مسائل سنے اور ڈی پی او چنیوٹ کو ہدایات جاری کرتے ہو ئے مسائل کو جلد از جلد حل کر وایا جائے۔پولیس لائن چنیوٹ میں افسران و ملازمین نےمل کر کھا نا کھا یا۔

    آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ڈی پی او آفس چنیوٹ میں ادرل روم کا انعقاد کیا جس میں اہلکاران کے شوکاز نوٹسز اور اپیل ہائے کی سماعت کی۔

    آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ڈی پی او چنیوٹ کے ساتھ ساتھ دیگر افسران نے شرکت کی اور آرپی او فیصل آباد نے کر ائم کا جائزہ لیا اور کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایا ت جاری کیں

  • سندھ کے لغاری خاندان  کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

    سندھ کے لغاری خاندان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

    فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما محمد ریاض انجم اور میمونہ ثانی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر تے ہوئے ق لیگ میں شمولیت اختیار کر لی-

    باغی ٹی وی : فیصل آباد سے سابق رہنما پی ٹی آئی محمد ریاض انجم اور میمونہ ثانی نے پاکستان مسلم لیگ (ق )میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ، مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران سابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر ق لیگ کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب حمزہ کرامت نے پارٹی میں شامل ہونیوالے رہنماؤں کو ویلکم کیا ہے۔

    دوسری جانب نوشہرہ سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھی اور صوبائی رہنما پیر ذوالفقار باچا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ، مسلم لیگ (ن )کے صوبائی صدر امیر مقام اور مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے ذوالفقار باچا کو ن لیگ میں خوش آمدید کہا۔

    محمد خان بھٹی کی تعیناتی کیس، پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج

    دوسری جانب لغاری خاندان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا،مسلم لیگ ن کی پورے پاکستان میں بالخصوص سندھ میں سرگر میا ں تیز ہوگئی ہیں، قیادت کی جانب سے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان ملاقاتوں میں رہنماؤں کون لیگ میں شمولیت کی دعوتیں دی جارہی ہیں۔

    سندھ سے تعلق رکھنے والے لغاری خاندان نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے، لغاری سردار نے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی، ملاقات میں مختلف ن لیگی رہنما بھی موجود تھے، لغاری خاندان کا ماضی میں دادو کی سیاست میں اہم کردار رہا ہے۔

    یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتیں ہیں تاہم اب دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے طور پر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے، مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر 5 سال کیلئے جے یو آئی کے امیر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو جے یو آئی کا جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا گیا ہے-

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت مستحکم