Baaghi TV

Category: فیصل آباد

  • ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو طلب کر لیا

    ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو طلب کر لیا

    فیصل آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سابق وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کو طلب کر لیا۔

    باغی ٹی وی: ایف آئی اے کی جانب سے فرخ حبیب کو بھیجے گئے نوٹس میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو 21 فروری کو طلب کیا ہے-

    ڈی آئی خان : سابق ناظم اعلیٰ نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

    ایف آئی اے کے نوٹس پر اپنے ردعمل میں فرخ حبیب نے کہا کہ پہلے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے سے روکنے پر ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا گیا، اب مجھے ایف آئی اے کی جانب سے من گھڑت انکوائری کا نوٹس مل گیا ہے۔

    فرخ حبیب نے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جتنی انتقامی کارروائیاں کرنی ہیں کر لو، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، حق سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

    قبل ازیں فرخ حبیب نے کہا ہےکہ ہمارا کوئی رہنما جیل جانے سے نہیں ڈرتا، عمران خان جب کال دیں گے ہم ملک کی جیلیں بھر دیں گے حکومت جو آئی ایم ایف سے معاہدے کرنے جا رہی ہے، عام آدمی کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنےجارہے ہیں۔

    واضح پیغام دے رہا ہوں ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، صدر مملکت عارف علوی

    پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی ڈھانچے کو تباہ و برباد کردیا گیا ہے، جنرل باجوہ آج آکر جواب کیوں نہیں دیتے جنہوں نے ان کو لا کر بھٹایا تھا۔

  • پسند کی شادی کرنے والی لڑکی مبینہ طور پر زیادتی کا شکار

    پسند کی شادی کرنے والی لڑکی مبینہ طور پر زیادتی کا شکار

    فیصل آباد میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ فیصل آباد میں کنجوانی کےعلاقےگڑھ فتح شاہ میں پیش آیا ،لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے مبینہ زیادتی کےبعد نقدی، موبائل فون اور طلائی زیورات بھی چھین لیے-

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کی رہائشی لڑکی نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور گھر والوں کی مرضی کے بغیر شادی کرنے والا جوڑا دوست کے پاس عارضی مقیم تھا جہاں یہ واقعہ پیش آیا-

    پولیس کے مطابق لڑکی سے زیادتی کا واقعہ 13 جنوری کو پیش آیا جس کے بعد 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے-

    رائیونڈ سندرسٹیٹ میں پیپر مل میں آتشزدگی،دس گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

    دوسری جانب ایک ہفتہ قبل کوئٹہ آنے والی لڑکی کی لاش گھر سے برآمد ہو ئی سریاب پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سریاب روڈ منیر مینگل پھاٹک کے قریب گھر میں لڑکی کی لاش پڑی ہے جس پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی-

    پولیس نے بتایا کہ لڑکی قلات کی رہائشی تھی جو ایک ہفتہ قبل اپنے دوست کے ہمراہ کوئٹہ آئی تھی اور دوست کے گھر پر ہی رہائش پذیر تھی لاش کے قریب سے زہریلی دوا کی بوتل بھی ملی۔

    لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے-

    لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا،پوسٹ ماٹم رپورٹ میں انکشاف

  • فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق

    فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں کار پر فائرنگ سے یو سی چیئرمین گل امام ایڈووکیٹ دل نواز کنڈی جاںبحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے ایڈووکیٹ دل نواز کنڈی گل امام یونین کونسل کے چئیرمین بھی فائرنگ کے واقعے میں ایڈووکیٹ مصطفیٰ کنڈی زخمی ہوئے۔

    راولپنڈی میں پولیس اور قبضہ مافیا میں مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 26 گرفتار

    دوسری جانب نوشہرہ کے علاقے پیر سباق میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجےکی فائرنگ سے چچا جاںبحق ہو گیا پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    فیصل آباد میں فائرنگ کے دو واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق فائرنگ کا ایک واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا جس میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد ساس اور نند فرار ہوگئے۔

    دوسرا واقعہ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں پیش آیا جہاں گاڑی پر فائرنگ سے ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر نوید مختار اور ان کا ساتھی بھی جاں بحق ہوگئے سمندری میں پیش آئے واقعے پر وکلا نے ضلع کونسل چوک پر شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    فیصل آباد:فائرنگ کےدو واقعات،سابق صدربارسمیت5افراد جاں بحق

  • فیصل آباد:فائرنگ کےدو واقعات،سابق صدربارسمیت5افراد جاں بحق

    فیصل آباد:فائرنگ کےدو واقعات،سابق صدربارسمیت5افراد جاں بحق

    فیصل آباد: پنجاب کے بڑے صنعتی شہر میں لاقانونیت بڑھنے لگی، فیصل آباد میں فائرنگ کے دو واقعات میں سابق صدر بار اور ان کے ڈرائیور سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے، وکلاء نے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    فیصل آباد میں پہلے واقعے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی، جس میں سابق صدر بار اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔وکلا نے واقعے کیخلاف عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کردیا۔تاحال فائرنگ کے واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    کوئٹہ: سرکاری اسپتال میں ڈیوٹیوں میں رعایت کے نام پر جنسی ہراسانی کا انکشاف

    فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں پرانی دشمنی پر 2 گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 افراد جان سے گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق جالندھر پل پر میاں گروپ اور چھڑا گروپ کے درمیان پرانا تنازع تھا، جس پر مسلح تصادم ہوا، ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

    نامعلوم ملزمان کی وکلاء پر فائرنگ، 1ہلاک 2 زخمی

    اس سے پہلے ٹانک میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی، واقعے میں ایک وکیل جاں بحق ہوگیا، گن مین اور دوسرا وکیل زخمی ہے۔ٹانک کے تھانہ گل امام کی حدود میں نامعلوم افراد نے وکلاء کی کار پر فائرنگ کردی، واقعے میں ایڈووکیٹ دلنواز کنڈی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا وکیل مصطفیٰ کنڈی اور گن مین زخمی ہوگئے۔

    سوشل میڈیا پر لڑکی کی آئی ڈی بنا کر نوجوانوں کو لوٹنے والا 5 رکنی گروہ گرفتار

    پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی، جاں بحق وکیل کی لاش اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔گزشتہ چند ماہ سے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، جس میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور معروف شخصیات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

  • عمران خان ثابت کریں کہ آڈیو غلط ہے،وزیر داخلہ کا چیلنج

    عمران خان ثابت کریں کہ آڈیو غلط ہے،وزیر داخلہ کا چیلنج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ آج کے دور میں ایک بنیادی ضرورت ہے، کوئی بھی سہولت حاصل کرنے کیلئے نادرا کارڈ ضروری ہوگیا ہے،فیصل آباد کے نادرا آفس کی استعداد کار کو 3 سے4 گنا بڑھا یا جا رہا ہے،علی پور بنگلہ میں بھی نادرا دفتر قائم کیا جائے گا،

    وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں تھوڑے عرصے کیلئے ہماری حکومت آئی،حلقے میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جا ری ہے، اس وقت ملک کافی مشکلات کا شکار ہے، ان مشکلات کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہو چکا معاشی بحران میں سب سے زیادہ عمل دخل آئی ایم ایف کا ہے، آئی ایم ایف بجلی ،پیٹرول اور سبسڈی ختم کرنے کی شرائط رکھ رہا ہے،اسحاق ڈار نے بھی بڑے مشکل حالات کے باوجود اسٹینڈ لیا ہوا ہے، عمران خان اس کوشش میں لگا ہوا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے، عمران خان ملک میں پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، پروپیگنڈے سے عالمی اور ملکی سطح پر ملک کیلئے نقصان دہ ہے، عمران خا ن ایک منصوبے کے تحت پروپیگنڈا کر رہے ہیں، ایسے شخص کو اس ملک پرمسلط کیا گیا جو اپنی ذات کے علاوہ کسی کا نہیں سوچتا، اس ملک کی سیاست اس طرح نہیں چل سکتی سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے،

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کو غیر قانونی قرار دے دیا

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے قتل کئے تھے تو جھوٹا ہیروئن کا مقدمہ بنانے کے بجائے مجھے گرفتار کر لیتے،عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو موقع سے پکڑا کیا گیا تھا، 2 دن پہلے پریس کانفرنس کر کے کہہ رہا ہے وہاں پر 3 لوگ تھے، اب تین لوگ ڈال دیئے تاکہ وہ لوگ ہی نہ ملیں، عمران خان جھوٹ بولنے کا ماسٹر ہے،عمران خان آڈیو ٹیپ کی فرانزاک کرانے کا چیلنچ کریں نا،عمران خان ثابت کریں کہ یہ آڈیو غلط ہے، عمران خان کوووٹ کی طاقت سے قلع قمع کرنا چاہئے،ہم ووٹ کی طاقت سے اس آدمی کو ملک کی سیاست سے مائنس کرنا چاہتے ہیں، کہتا ہے مہنگائی ہوئی ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ تم نے کیا اور توڑ دیا، عدم اعتماد کی تحریک کا پتہ چلا تو اس نے قیمتیں کم کی تھیں،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے تو پیٹرولیم اور گیس کی قیمتوں پر اثر پڑتا ہے،

  • ڈجکوٹ:باراتیوں کی دوکاریں آپس میں ٹکراگئیں:ایک ہی خاندان کےپانچ افراد کی موت

    ڈجکوٹ:باراتیوں کی دوکاریں آپس میں ٹکراگئیں:ایک ہی خاندان کےپانچ افراد کی موت

    ڈجکوٹ:باراتیوں کی دو کاریں آپس میں ٹکرانےسے پانچ افراد کی موت:وزیراعلیٰ کا اظہارافسوس ،اطلاعات کے مطابق ڈجکوٹ میں بارات کی دوکاروں میں تصادم سے پانچ باراتی جانبحق ہوگئے ہیں اور دیگر باراتی زخمی بھی ہوئے ہیں‌،

    امریکا : سکول میں فائرنگ سے ٹیچر زخمی،6 سالہ بچہ زیرحراست

     

    سمندری ڈجکوٹ روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ 3 گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں،شادی پر جانے والے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے جن کو ریسکیو1122 کے عملے نے ہسپتال منتقل کردیا

     

    ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگے،

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ‌ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ڈجکوٹ میں ہونے والے حادثے کے نتیجے اموات پر اظہارافسوس کیا ہے اورحکم دیا ہےکہ ذمہ دار ڈرائیور کو قانون کی گرفت میں لا کر کارروائی کی جائے

    راولپنڈی؛ تھانہ صادق آباد کی حدود میں بلیک میلنگ کا دھندہ عروج پر

    وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے حادثے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے اوراس واقعہ میں‌ جاںبحق ہونے والے باراتیوں اورزخمیوں کومدد فراہم کرنے کےحوالےسے بھی احکامات دے دیے ہیں ، یہ بھی کہا گیا ہےکہ زخمیوں کو بہترین سے بہترین علاج معالجہ کیا جائے اورکسی قسم کی سستی کا مظآہرہ نہ کیا جائے

    ادھر کراچی میں کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی اسلامیہ کالونی میں گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق گھر کے اندر آتشزدگی کے نتیجے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے بچوں میں 6 سالہ اقصیٰ،5 سالہ عظمیٰ اور 7سالہ محمد شامل ہیں۔

    تونسہ : خاتون اور بچہ قتل کیس ،پولیس نے بھاری رشوت لیکر ،ملزمان بیگناہ کردئے،ورثاء…

    پولیس کے مطابق متاثرہ گھر کٹی پہاڑی اسلامیہ کالونی میں پہاڑی کے اوپر ہے،مزید تحقیقات کررہے ہیں۔دوسری جانب کراچی کے علاقے جمشید روڈ نمبر2 میں سلینڈر دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ریسکیو حکام نے طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیا۔

  • گھریلوملازمہ پرمبینہ تشدد اورجنسی ہراساں کرنےکاالزام، بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑ کر کھمبے سے باندھ دیا

    گھریلوملازمہ پرمبینہ تشدد اورجنسی ہراساں کرنےکاالزام، بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑ کر کھمبے سے باندھ دیا

    فیصل آباد کے علاقے بلال نگر میں 11 برس کی گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد اور جنسی ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق بچی کی والدہ کی مدعیت میں گھر کے مالک، مالکن، بیٹی اور داماد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،بچی کی والدہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مالک کے داماد نے بچی کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، والدہ نے بچی کو کتوں کا بچا ہوا کھانا دیئے جانے کا بھی الزام عائد کیا۔

    اوکاڑہ: ٹول پلازہ کے قریب ٹریلر ، مزدا ٹرک اور بس میں تصادم، 2 جاں بحق،…

    درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق مالک کے داماد نے بچی کو متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، تین روز قبل بیٹی کو مالکان کے گھر سے باتھ روم سے بازیاب کرایا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا میڈیکل کرا لیا گیا، میڈیکل رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب فیصل آباد میں ہی ایک اور واقعے میں 12 سال کی بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو اہل علاقہ نے پکڑ کر کھمبے سے باندھ دیا۔

    پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں نوجوان نے 12 سال کی بچی سے زیادتی کی کوشش، اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور کھمبے سے باندھ دیا ملزم عمران کو گرفتار کر کے تھانا ساہیانوالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    گوجرہ : ایک شخص بیدردی سے قتل،نامعلوم ملزم نعش ویرانے میں پھینک کر فرار

  • اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی: رانا ثنااللہ کا ورکرز کنونشن سے خطاب

    اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی: رانا ثنااللہ کا ورکرز کنونشن سے خطاب

    فیصل آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ اسمبلیاں توڑنے کے عمل کو غیر جمہوری اور غیر آئینی سمجھتے ہیں، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، 2023 کے الیکشن کی انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے۔

    فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت صوبے سے 7،8 ماہ سے غائب ہے، پولیس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، یہ ایک چیز بتا دیں جو انہوں نے ملک کی بہتری کے لیےکی ہو، ہم سی پیک لےکر آئے انہوں نے بند کیا، اگر سی پیک پر عمل درآمد ہوچکا ہوتا تو ملک میں کوئی بے روز گار نہ ہوتا۔

    قیام پاکستان سے ابتک توشہ خانہ میں کون سےتحائف آئےبتایا جائے:درخواست سماعت کےمقرر

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے گھر میں بیٹھی مرشد کے ساتھ مل کر توشہ خانہ چوری کیا، یہ جب ہم پر جھوٹے مقدمات درج کرا رہا تھا، اس وقت خود توشہ خانہ چوری کر رہا تھا ، ان کے خلاف اب کیسز بنیں گے۔

    وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ اگر یہ اسمبلیاں توڑتے ہیں تو پھر ہم بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے، الیکشن اکتوبر 2023 میں ہوں گے، اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، 2023 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن اکثر یت حاصل کرےگی۔

    مستحق فنکاروں کیلیے امداد 25 ہزار:چوہدری پرویز الٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰہی نے اعلان…

    ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کو دیوالیہ اور عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کا وجود ایک فساد و فتنہ ہے، ووٹ کی طاقت سے اس کا قلع قمع کرنا چاہیے، عمران خان نے قوم کو نفرت اور گالیوں کا کلچر سکھایا، اس فتنے کے ہوتے جمہوریت کیسے آگے بڑھ سکتی ہے، اس فتنے کو عوام اپنی ووٹ کی طاقت سے مائنس کرے۔

  • ٹھیکیدار نے کیا دو محنت کش لڑکیوں کے ساتھ گھناؤنا کام

    ٹھیکیدار نے کیا دو محنت کش لڑکیوں کے ساتھ گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی

    پنجاب کے شہر فیصل آباد میں دو لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، کام کرنے والی دو محنت کش لڑکیوں کو ٹھیکیدار نے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور تشدد بھی کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ کھرڑیانوالہ کے صنعتی علاقے میں محنت کش بتول اپنی 13 سالہ بیٹی اور 12 سالہ رشتہ دار کیساتھ 500 روپے یومیہ اجرت پر ملز میں کام کر رہی تھی جہاں ٹھیکیدار شہباز نے مبینہ طور پر دونوں کمسن لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم نے دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو کام سے نکلوا دوں گا

    ملزم کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروایا گیا تو ملزم فرار ہو گیا، پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کا میڈیکل کروا لیا ہے جبکہ تھانہ بلوچنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کے مطابق جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں دونوں بچیوں کے ساتھ زیادتی ثابت ہو چکی ہے

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

  • صنعتکار کے بیٹے نے گھریلو ملازمہ کے ساتھ کیا گھناؤنا کام،پھر جان بھی لے لی

    صنعتکار کے بیٹے نے گھریلو ملازمہ کے ساتھ کیا گھناؤنا کام،پھر جان بھی لے لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے، فیصل آباد میں 17 سال کی گھریلو ملازمہ کی موت کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے الزام میں صنعتکار کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،فیصل آباد کے علاقے تھانہ ملت ٹاؤن میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پیراڈائز ویلی میں لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا متاثرہ لڑکی کے والد نے صنعتکار کے بیٹے کیخلاف زیادتی اور قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ بیٹی صنعت کار کے گھر میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی ہے اسے صنعت کار کے بیٹے سمیت 5 ملازمین نے قتل کیا ہے . فون پر مجھے اطلاع دی گئی کہ میری بیٹی ماریہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہسپتال لے کر جا رہے ہیں میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ بیٹی باہر سٹریچر پر پڑی ہے اور اسکے جسم پر رسی کے نشانات واضح ہیں، واضح پتہ چل رہا تھا کہ میری بیٹی کو قتل کیا گیا ہے،ملزمین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے میری بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا،‏پولیس حکام کے مطابق یہ معاملہ زیادتی اور قتل کا ہے کیونکہ لڑکی کی گردن پر رسی کا نشان دیکھا جاسکتا ہے ،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ساری صورتحال سامنے آئے گی،

    https://twitter.com/A_ProPakistani/status/1600090105125175296/photo/1

    پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فیصل آباد میں صداقت مل کے مالک مختار خرم کے گھر میں گھریلو ملازمہ کا قتل پولیس نے مالک سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 کو گرفتار کرلیا.