گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) پولیس کی بروقت کارروائی،
تھانہ شاہین کے علاقہ میں کمسن بچے سے بد فعلی کی کوشش کرنے والا ملزم دوگھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ شاہین راجہ احسان اللہ نے کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ متاثرہ بچے کے والد نے تھانہ کو اطلاع دی کہ میری بچہ گھر سے بال کٹوانے کے لئے گیا جو کافی دیر تک گھر واپس نہ لوٹا جس پر ہم نے اس کی تلاش شروع کی تو محلہ امین آباد میں واقع ایک گھر سے میرے بچے کے رونے کی آواز آرہی تھی جس پر ہم فورا مکان میں داخل ہوئے تو مسمی شمیر حسین ولد نذیر حسین سکنہ محلہ امین آباد میرے بیٹے کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کر رہا تھا جو ہمارے اچانک پہنچنے پر ہمیں دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ شاہین میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی جو مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر بالآجر ملزم دو گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا جس کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
Category: گجرات

گجرات پولیس کی بروقت کارروائی، تھانہ شاہین کے علاقہ میں کمسن بچے سے بد فعلی کی کوشش کرنے والا ملزم دوگھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا ۔۔

گجرات:جلالپورجٹاں میں موبائل شاپ لوٹنے والا ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد ۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)جلالپورجٹاں میں موبائل شاپ لوٹنے والا ملزم گرفتار، مال مسروقہ برآمد.تفصیلات کے مطابق مسمی بلال افضل سکنہ بھراج نے تھانہ سٹی جلالپورجٹاں کو اطلاع دی کہ دومیلاں چوک پر اس نے موبائل شاپ بنا رکھی ہے۔جہاں سے رات کو نامعلوم چوروں نے عقبی دیوار توڑ کر ایک لاکھ روپے نقدی،15ہزار روپے مالیت کے موبائل کارڈ اور دو عدد موبائل فون چوری کرلئے ہیں۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں عدنان احمد نے فوری مقدمہ درج کرکے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔جو پولیس نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لاتے ہوئے واردات کرنے والے ملزم کا ایک ہفتہ کے اندر سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر ملزم کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال مسروقہ برآمد کرکے مدعی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ملزم کی مزید تفتیش جاری ہے۔

شہریوں کے مسائل سننے کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفٰی گیلانی اور ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی کھلی کچہری۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)شہریوں کے مسائل سننے کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن غلام مصطفٰی گیلانی اور ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی تھانہ اے ڈویژن میں کھلی کچہری،سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری حل کرنے کی ہدایات کیں۔

ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا پولیس فورس کے مسائل سننے کے لئے پولیس لائنز میں خصوصی اجلاس
گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے)
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا پولیس فورس کے مسائل سننے کے لئے پولیس لائنز میں خصوصی اجلاس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدر کی ہدائیت پر پولیس لائنزمیں پولیس اجلاس کاانعقاد کیا گیا۔جس میں ضلع کے پولیس افسر ان و ملازمان نے شرکت کی۔ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے پولیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جب سے یو سی سسٹم شروع کیا گیا ہے،جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی پولیس سے سب سے بڑی شکایت پولیس کا نامناسب رویہ ہے۔لہذا تمام افسران و ملازمان دوران ڈیوٹی شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ہمارا ایک غلط کام بہت سے اچھے کاموں کو نظر انداز کردیتا ہے،انہوں نے کہا کہ تمام فورس کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،آپ کو کسی قسم کا بھی کوئی مسئلہ درپیش ہو،میرے آفس کے دروازے تمام فورس کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔پولیس اجلاس کے اختتام پر ڈی پی او گجرات نے پولیس ملازمان کو درپیش مسائل سنے اورملازمان کو یقین دلایا کہ ان کے تبادلہ جات بغیر کسی سفارش کے ان کے نزدیکی پولیس اسٹیشن میں کئے جائیں گے۔ گجرات پولیس ملازمان نے ڈی پی او گجرات پر کھلے اعتماد کا ظہار کیا اور ان کے اقدامات کا شکریہ ادا کیا۔
گجرات تھانہ بولانی پولیس کی کاروائی،100بوتل شراب برآمد کر لی،دو شراب فروش گرفتار،مقدمات درج۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
تھانہ بولانی پولیس کی کاروائی،100بوتل شراب برآمد کر لی،دو شراب فروش گرفتار،مقدمات درج؎
اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی سربراہی میں گجرات پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ایس ایچ اوتھانہ بولانی SIوقار احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقہ میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے دو شراب فروشوں جن میں 1۔ شیر رحمان ولد علی بہادر سکنہ پنڈ عزیز 2۔اسفان زمان ولد محمد زمان سکنہ شکریلہ شامل ہیں کے قبضہ سے مجموعی طور پر 100بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلئے گئے،
جبکہ دوسری کاروائی میں اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد آصف ولد قربان حسین کو بھی گرفتار کر لیا گیا ملزم اشتہاری نے 3سال قبل تنازعہ پر ایک شخص کو فائر مار کر شدید زخمی کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا
ڈی پی او گجرات کی اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف دبنگ ایکشن
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدائیت پر ایلیٹ فورس پولیس کی اسلحہ کی نمائش کر نے کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ،متعدد اسلحہ برداروں سے مختلف قسم کا اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ۔

ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدائیت پر ڈی پی او دفتر اور پولیس لائن میں تعینات اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک مشینیں نصب کر دی گئیں
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدائیت پر ڈی پی او دفتر اور پولیس لائن میں تعینات اہلکاروں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک مشینیں نصب کر دی گئیں
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدائیت پر پولیس افسران اور ملازمان کی حاضری اور پابندی وقت کو یقینی بنانے کے لئے ڈی پی او آفس اور پولیس لائن میں بائیومیٹرک مشینیں نصب کر دی گئی۔تمام پولیس افسران و ملازمان مقررہ اوقات میں اپنی حاضری بذریعہ بائیومیٹر ک لگایا کریں گئے جس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈی پی او گجرات کو پیش کی جائے گی۔
ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ پابندی وقت عظیم قوموں کا شیوہ ہے۔بائیومیٹرک حاضری مشین کی تنصیب کا بنیادی مقصد پولیس ملازمان کی حاضری اور پابندی وقت کو یقینی بنانا ہے۔حاضری کو رپورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا۔
گجرات:گلیانہ پولیس کی کارروائی، گھروں کے تالے توڑ کرقیمتی اشیاء چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گلیانہ پولیس کی کارروائی، گھروں کے تالے توڑ کرقیمتی اشیاء چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلیانہ محمد منشاء نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے گھروں کے تالے توڑ کرقیمتی اشیاء چوری کرنے والے دو ملزمان چند گھنٹے کے اندر گرفتار کرلئے۔ملزمان نے گلیانہ کی رہائشی مسماۃ نزہت ناہید جوکہ لاہور گئی ہوئی تھی کے گھر کے تالے توڑ کرطلائی زیورات اور اسلحہ چوری کر لیا۔ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت سے چند گھنٹے کے اندر واردات ٹریس کرکے دونوں ملزمان گرفتار کرلئے،جن کے قبضہ سے مال مسروقہ 10تولے طلائی زیور اور پسٹل 30بور معہ روند برآمد کرلئے۔ملزمان میں عبداللہ تنویر،ارسلان صفدر سکنائے گلیانہ شامل ہیں جن کی مزید تفتیش جاری ہے۔ علاوہ ازیں گلیانہ پولیس نے مجرم اشتہاری عبدالحق کو پسٹل 9MMسمیت گرفتار کرلیا۔مجرم اشتہاری نے مورخہ 17.10.2019کو ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر فائرنگ اور مزاحمت بھی کی تھی۔
گجرات لارئ اڈاہ پر SHO لاری اڈاہ فراز افضل نے اپنے اختیار کا ناجائز فائدہ اٹھنے لگا۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گذشتہ رات گجرات لارئ اڈاہ پر SHO لاری اڈاہ فراز افضل نے اپنے اختیار کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوے ٹائیم والئ گاڑیوں سے مسافروں کو اتار کر گاڑیاں تھانہ لارئ اڈاہ میں بند کر دیا.جسکئ وجہ سے گاڑئ مالکان کو 8 سے 10 ہزار کا نقصان برداشت کرنا پڑا.جبکہ مالکان نے احتجاج کرتے ہوے وزیر اعلئ پنجاب.آئ جی پنجاب،ار پئ گجرانوالہ اور ڈی پئ او گجرات سے ایس ایچ او کئ اس غیر اخلاقئ اور اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر اصلاح کرنے پر زور دیا ہے.اس سلسے میں ڈسٹرکٹ گجرات پریس کا وفد ڈی پی او سے ملاقات کریں گا.

ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا گجرات کو اسلحہ کی نمائش اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے مشن کو تیز کر دیا،ضلع بھر میں ایلیٹ فورس کے ناکے۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا گجرات کو اسلحہ کی نمائش اور جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے مشن کو تیز کر دیا،ضلع بھر میں ایلیٹ فورس کے ناکے، سخت چیکنگ کا عمل جاری
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے اور دیگر جرائم پیشہ عناصر سے ضلع کو پاک کرنے کے مشن کو تیز کر دیا۔ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پرانچارج ایلیٹ فورس عبد الاحد بٹ نے ضلع بھر میں ناکہ بندی کروا دی۔ دوران ناکہ بندی مشکوک افراد کی چیکنگ کا عمل سختی سے جاری ۔
ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش پر مکمل پاپندی عائد ہے۔اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے گی۔ ایلیٹ فورس کے ناکہ جات کا مقصد ضلع میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے عناصر کے خلاف موثر کاروائیاں کرنا ہے۔ جبکہ ناکہ جات پر موجود پولیس اہلکاروں کو دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی بھی ہدائیت کی گئی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس کے ناکوں کا بنیادی مقصد شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا اورامن و امان کی فضاء کو قائم کرنا ہے۔شہریوں سے بھی اپیل کی جاتی ہے کے وہ ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔









