گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات.. دارالامان گجرات کڈنی سنٹر کے پاس تعمیر کیا جائے گا. پیچھلے سال پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر سلیم سرور جوڑا نے گجرات کے لیے دارالامان کی منظوری دی تھی جنکو
Annual development program 2019-20
میں شامل کیا گیا تھا. جسکے فورا بعد پناہ گاہ کی عمارت کی تعمیر کا کام عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے ساتھ شروع کر دیا گیا تھا. لیکن دارالامان کے لیے شہر میں جگہ نہیں مل رہی تھی لیکن اب کڈنی سنٹر کے پاس یونین کونسل 12 میں جگہ کا انتخاب کر کے منظوری لے لی گئی ہے نقشہ بننے کے بعد چند دنوں میں تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا.
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پہلے سال کے 2 منصوبے گجرات شہر کو مبارک ہوں
Category: گجرات

گجرات.. دارالامان گجرات کڈنی سنٹر کے پاس تعمیر کیا جائے گا.ایم پی اے سلیم سرور جوڑا

نو منتخب عہدیداران گجرات پریس کلب کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی مبارکباد۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات پریس کلب :صدر پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب قمر زمان کائرہ ،کا ضلعی صدر ضیاء محی الدین ،سیکرٹری جنرل ڈاکٹرزاہد ظہیر ،ویمن ونگ گجرات کی صدر وزیر النِسا ء،رہنما پیپلزپارٹی سید علیم امتیاز جنگی اور دیگر کے ہمراہ گجرات پریس کلب کے نومنتخب صدر محمود اختر محمود، جنرل سیکرٹری سعید احمد چوہدری ،دیگر عہدیداروں کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار

گجرات ؛ ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی صرف فوٹو سیشن تک ہی محدود۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی صرف فوٹو سیشن اور کروڑوں کا ضیاء
کروڑوں کے فنڈ فیک کاکردگی کی نظر
تھوڑی سی
بارش نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کا بھانڈہ پھوڑ دیا گجرات شہر کے گلی محلوں اور سڑکوں پر سیوریج ملے گندے پانی کا راج
روز مرہ کی معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں سالہ سال سے خراب سیوریج سسٹم بحال نہ ہو سکا ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی صفر
سڑکوں پر کھڑا گندہ پانی، نالوں پر لگے جنگلے غائب ،کوڑے کرکٹ کے ڈھیر بے ہنگم ٹریفک ناجائز تجاوزات ناجائز منافہ خوری ،منگائی کا طوفان، واٹر سپلائی کا گندہ پانی
کروڑوں کے ترقیاتی منصوبے کروڑوں کے کھپلوں کی نشاندہی کر رہے ہیں ان کا بھی احتساب ہونا چاہئے حکومت اور روک تھام کے متعلقہ اداروں کو ان کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے
گجرات انتظامیہ کی نااہلی یا مجرمانہ غفلت۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات انتظامیہ کی نااہلی یا مجرمانہ غفلت بارش کے باعث شہر کی اہم شاہرائیں تالاب بن گئیں۔ شہریوں کو سابق مئیر حاجی ناصر محمود کی یاد ستانے لگی، اس نااہلی سے تو سابق مئیر کا دور ہی بہتر تھا(شہریوں کا شکوہ)۔۔۔ ڈی سی صاحب کی کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود میونسپل کارپوریشن کا عملہ تو پہلے ہی شہر کو لاوارث چھوڑ چکا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر گجرات محمد جمیل کی بڑی کارروائی۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)اے سی گجرات محمد جمیل احمد نے دوران چیکنگ ون ڈش کی خلاف ورزی پر روز میرج ہال، جواب مارکی یونیورسٹی روڈ، سفینہ میرج ہال بھمبر روڈ ، المدینہ میرج ہال کو سیل کر دیا اور مجموعی طور پر 150000 کے جرمانے کیئے.

شارٹ سرکٹ نے کیسے پورا گھرانہ ہی راکھ کا ڈھیر بتا دیا
شارٹ سرکٹ نے کیسے پورا گھرانہ ہی راکھ بتا دیا
باغی ٹی وی .شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہنستا بستا گھرانہ خاکستر ہوگیا.گجرات کے نواحی گاؤں گوچھ میں واقع گھر میں آگ لگنے سے ماں 5 بچوں سمیت جھلس کر جاں بحق ہو گئی، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، 2 بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ گھر میں موجود ماں نسیم بی بی. 2 بیٹے 25 سالہ فیصل اور 30 سالہ کاشف، بیٹیاں طیبہ، زوبیہ، اور مدیحہ شامل ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔مقامی لوگوں کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، واقعہ گجرات سے 35 کلومیٹر دور نواحی گاؤں گوچھ میں پیش آیا۔البتہ واقعے کی تحقیقات کے بعد ہی حتمی وجہ بتائی جا سکتی ہے .

گجرات:پولیس نے ہارویسٹر مشین چوری کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلئے
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے مسمی قیصر محمود ولد محمد اقبال سکنہ بارو کی ہارویسٹر مشین مالیتی 16لاکھ روپے چوری میں ملوث تین کس ملزمان گرفتار کرلئے۔ ملزمان نے پانچ ماہ قبل مدعی کی ہارویسٹر مشین چوری کی تھی۔ جس پر ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 147/19مورخہ 01.08.19جرم 381 ت پ تھانہ کڑیانوالہ میں درج کیا گیا۔ ڈی ایس پی صدر سرکل محمد سعید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ رائے فیاض احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت سے ملزمان منیر حسین ولد غلام محمد 2۔فیصل احمد 3۔منیب احمد پسران منیر حسین سکنائے مالیکی ڈسکہ ضلع گجرات کو گرفتار کرکے مال مسروقہ ہارویسٹر مشین مالیتی 16لاکھ روپے برآمد کرلی۔ ملزمان کی انٹیروگیشن جاری ہے۔

آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کے ہمراہ کھلی کچہری
گجرات) چوہدری فیضان ارشاد سے)آر پی او گوجرانوالہ طارق عباس قریشی نے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کے ہمراہ ڈی ایس پی دفتر کھاریاں میں شہریوں کی شکایات سننے کیلئے کھلی کچہری لگائی۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل سنے گئےاور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کوموقع پر ہی احکامات جاری کئےگئے۔

گجرات پولیس کی بروقت کارروائی، کھاریاں کے علاقہ میں دس سالہ بچی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
گجرات پولیس کی بروقت کارروائی،
کھاریاں کے علاقہ میں دس سالہ بچی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا گیا
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ صدر کھاریاں مجاہد عباس نے دس سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا درندہ ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے تھانہ کو اطلاع دی کہ میری بچی کھاریاں کے علاقہ میں واقع مدرسہ میں زیر تعلیم تھی جو کہ صفائی کے لئے مدرسہ کی دوسری شاخ میں گئی جہاں موقع پا کرملزم سکندر علی ولد محمد خان سکنہ مرزا طاہر حال اصغر کالونی کھاریاں بچی کو اکیلا پا کر مدرسہ میں داخل ہو گیا اور میری بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی جو ہمارے اچانک مدرسہ پہنچنے پر ہمیں دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ بچی کے والدہ کی مدعیت میں تھانہ صدر کھاریاں میں مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی جو مختلف جگہوں پر چھاپے مار کر بالآجر ملزم ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا جس کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
گجرات : ون سٹاپ سپر سٹور پر باسی اور محضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت عروج
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات : ون سٹاپ سپر سٹور پر باسی اور محضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت عروج پر فوڈ اتھارٹی اور دوسرے متعلقہ محکموں نے چپ سادھ لی.. شہریوں کا ڈپٹی کمشنر گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ..ان باسی کھانوں کی وجہ سے بہت سے شہریوں کی جان کو خطرہ ہے۔اعلی احکام سے فوری کارروائی کرنے کی اپیل۔۔









