Baaghi TV

Category: گجرات

  • گجرات میں ضلعی انتظامیہ کی غفلت یا کوئی اور کہانی ۔۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )دو ہقتے انتظار کرنے کے بعد آج جب تیسرا ہفتہ شروع ھوا تو گجرات کی سڑکوں پر محکمہ جاتی مجرمانہ غفلت پرنشاندھی کے لیئے لاوارث گجرات کی حکومتی/اپوزیشن لیڈر شپ، ضلعی انتظامیہ، محکمہ ہائی ویز، بلدیہ گجرات اور پرنٹ میڈیا کی توجہ مطلوب ھے-
    پہلی تصاویر رحمان شہید روڈ پر جامع مسجد متصل صوفی بلڈر کے سامنے روڈ ڈیوآئیڈر کا دو ہفتوں سے سڑک پر بکھرے ھونے کی ھیں، ناں جانے متعلقہ محکمہ یہاں پر یو ٹرن بنانا چاہ رھا ھے یا کوئی اور مقصد ھے ملبہ کا سڑک پر اسطرح بکھرا ھونا رات کے وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ھے اور ھمارے ھاں یہ روآئیت عام ھے کہ جب تک حادثے سے انسانی جانیں ضائع نہ ھوں محکموں کے افسران اور اہلکاروں پر کوئی اثر ھی نہیں ھوتا ۔ یعنی سرکاری محکمے وہ ماہراج/دیوتا ھیں جو اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیئے انسانی خون اور انسانی جان کا چڑھاوا مانگتے ھیں۔
    آج ھی کی دوسری تصویر بھمبر روڈ ہر زمیندارہ کالج کے قریب دو یفتوں سے کسی محکمہ کے کام کرنے کی وجہ سے سڑک پر ملبہ بھکرا پڑا ھے جہاں ہزاروں کی تعداد میں طالب علم موٹر سائیکل پر گزرتے ھیں مگر سرکاری دیوتا خون کے انتظار میں ھیں-
    آج ھی کی تیسری تصاویر بھمبر روڈ پر زمیندارہ کالج کے قریب بجانب ماڈل ٹاون کسی عمارت کی تعمیر کے لیئے سڑک کے آدھے سے زیادہ حصے پر اینٹوں کے انبار لگے ھوئے ھیں اور اس جگہ پر گجرات شہر سکولوں کالجوں دفتروں میں آنے کے لیئے سینکڑوں دیہاتوں سے گاڑیاں گزرتی ھیں مگر محکمہ کے روڈ انسپکٹر اپنی ذمہ داری سے غافل ھیں ۔کیونکہ سرکاری دیوتا خون اور موت کے چڑھاوے کے بعد اپنی ذمہ داری نبھاتا ھے –
    گجرات نے قوم کو ھر ہارٹی میں مرکزی لیڈر شپ دی ھے اور اس لحاظ سے پورے پاکستان کے وارث گجراتی قیادتوں کا اپنا گجرات انتظامی لحاظ سے ھر دور میں ھی لاوارث رھا اور آج بھی گجرات کے عوام سیاسی قیادتوں کی جی حضوری کرنے والے سرکاری دیوتاوں کے سامنے لاوارث ھیں۔

  • یونیورسٹی آف گجرات کی بس بڑے حادثہ سے بچ گئی۔۔۔

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے )آج یونیورسٹی سے واپسی پر جامعہ گجرات کی ایک بس کی بریک فیل ہو گئی۔ بس بے قابو ہو گئی اور ڈرائیور نے دیوار کے ساتھ مار کر بس کو روکا۔
    یہ لمحہ فکریہ ہے ٹرانسپورٹ انتظامیہ کے لیئے کہ طالبات کو ڈرانے کے علاوہ بھی کوئی کام کریں اور بسوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا کریں۔ اس حادثہ میں بہت سی جانیں بھی جا سکتی تھی لیکن اللہ کے کرم سے ساری جانیں بچ گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو اس بات پر سخت سے سخت نوٹس لینا چاہیے ۔۔

  • ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی جشن عید میلادالنبی کی تیاریاں عروج پر۔۔۔

    گجرات چوہدری فیضان ارشاد سے )گجرات ؛عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ایم سی جی میں میٹنگ میں چیف آفیسر محمود اقبال گوندل ۔ صد رت کر رہے ہیں ۔صا حب ذدہ سید پیر سعید احمد شاہ گجراتی ۔ایکسین محمّد عاصم ۔مستنصر محمود چیمہ ۔ نصراللہ کنگ ۔عثمان طیب آر گنا یز ر مر کز ی جلو س عید میلاد النبی ﷺ موجو د ہیں

  • گجرات ڈی ایس پی ٹریفک کا نقلابی قدم۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )ڈسٹرک ٹریفک پولیس آفیسر چوہدری سعید احمد وڑائچ کے خصؤصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کی ٹیم نے واجد نزیر کی زیر نگرانی شہر کے مختلف چوک و چوراہوں میں سموگ سے بچاؤ بارے آگاہی کیمپ لگائے گئے جس میں عوام الناس کو سموگ سسےبچاؤ کیلئے مفت ماسک تقسیم کئے گئے اؤر سموگ سے بچاؤ بارے آگاہ کیا گیا عوامی و سماجی حلقوں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو زبردست سراہا اور خراج تحسین پیش کیا!

  • گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ ایکشن۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدر کی زیر نگرانی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری،
    تھانہ سٹی جلالپور جٹاں پولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1300گرام چرس برآمد کرلی
    تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کی ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمدکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور جٹاں عدنان احمدنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش ےٰسین ولد محمد اشرف قوم جٹ سکنہ نندپور کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضہ سے 1300 گرام چرس بمعہ رقم وٹک 1250برآمدہوئی۔جس کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعہ 9/Cکے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

  • گجرات پولیس کا اسلحہ کی نمائش کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)آتشین اس سے ہوائی فائرنگ کر تے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرکے علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرتھانہ رحمانیہ کے علاقہ کے نوجوان کی آتشین اسلحہ سے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔جس سے اہل علاقہ میں خوف وہراس پایا جاتا تھا۔ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے ایس ایچ او رحمانیہSI محمد ارشد کواحکامات جاری کیے کے فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو فوری طور پر ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔جس پر ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے اہل علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے والے ملزم کاشف جاوید عرف کاشی ولد آصف جاوید سکنہ دیونہ منڈی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔۔

  • گجرات جھیورانوالی کے رہائشی اوورسیز پاکستانی کی ساری عمر کی کمائی پر ہل چلا کر اجاڑ دیا گیا۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )گجرات.. جھیورانوالی کے رہائشی اوورسیز پاکستانی کی ساری عمر کی کمائی پر ہل چلا کر اجاڑ دیا گیا چوہدری قیصر گوندل نے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنے کی بجائے اپنے ملک کو ترجیح دی،،. 37 ایکٹر اراضی پر کروڑوں روپے انویسٹمنٹ کی اور مختلف قسم کے پھلوں کے باغات لگائے،،. علاقہ کے بااثر افراد نے ان باغات پر ہل چلا کر تباہ کر دیا اور قبضہ کرنے کی کوشش کی،،. ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر تھانہ کنجاہ پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا… اوورسیز چوہدری قیصر گوندل نے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر سے سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور لاکھوں روپے کا نقصان پورا کیا جائے…

  • میونسپل کارپوریشن گجرات صفائی ستھرائی میں مصروف ۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر رانی حفصہ کنول چیف آ فسیر محمود اقبال گوندل سنٹری انسپکٹر اور سنٹری سپرواز سے صفائی ستھرائی کے حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں اور شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا کہنا کہ ہم لوگوں کے مسائل اور ان کے فوری حل کرنا ہمارے ترجیحات میں شامل ہے اور گجرات کو صاف ستھرا شہر بنا دیں گئے ۔ میونسپل کارپوریشن گجرات نے ہر شکایت کا فوری حل کیا۔ عوام الناس کا میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا شکریہ ادا کیا۔۔۔

  • گجرات میں افسوسناک حادثہ ۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )جلالپورجٹاں – میراں چک نزد کڑیانوالہ کی رہائشی 6 خواتین دهمتهل موڑ پر رکشہ الٹنے سے شدید زخمی-خواتین جسو میراں نزد کمالہ چک پر خواتین کی محفل پاک سے فارغ ہو کر واپس آرہی تھیں کہ رکشہ تیز رفتاری کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگرا- زخمی خاتون کو فوری طور پر DHQ منتقل کر دیا ۔۔۔۔

  • ملک بھر کی طرح گجرات میں مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ کی تیاریاں مکمل ۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے ) ملک بھر کی طرح گجرات میں مولانا فضل الرحمن کے لانگ مارچ کی تیاریاں عروج پر پولیس کے دستے تعینات ۔ اسلامی جماعت کے ورکز کی کثیر تعداد میں شرکت کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے نوجوان بھی موجود ۔۔۔۔