گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)سکو ل ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی اور جھگڑاکرنے والے ASIمحمد آصف کو ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
امروز صبح تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میں تعینات ASIمحمد آصف کا روڈ پر سکول ٹیچر غلام محی الدین گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جلالپورجٹاں کے ساتھ موٹر سائیکل ٹکرانے پر جھگڑا ہوا۔ جس میں مذکورہ ASIنے سکول ٹیچرکے ساتھ گالی گلوچ اور تشدد کیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ASIمحمد آصف کو معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ جو ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں نے مذکورہ ASIکے خلاف مقدمہ نمبر 196/19درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
Category: گجرات
-
گجرات سکو ل ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی اور جھگڑا ڈی پی او گجرات کی کا فوری نوٹس ۔۔۔۔
-
گجرات پولیس کی بڑی کامیابی، ڈیڑ ھ ماہ قبل لا پتہ ہونے والی جواں سالہ خاتون کو خانیوال سے بازیاب کروا لیا گیا،دو ملزمان گرفتار۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
پولیس کی بڑی کامیابی،
ڈیڑ ھ ماہ قبل لا پتہ ہونے والی جواں سالہ خاتون کو خانیوال سے بازیاب کروا لیا گیا،دو ملزمان گرفتار۔۔۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے علاقہ سے جواں سالہ خاتون لاپتہ ہو گئی تھی،لا پتہ خاتون کے بھائی کی درخواست پر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جو کہ بعد از تفتیش بے گناہ قرار پائے تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید توصیف حیدر نے وقوعہ کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل محمد رمضان کمبوہ کی زیر نگرانی ماہر پولیس افسران پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں ایس ایچ اوسٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعید،ASIمحمد شہباز اور دیگرپولیس ملازمین شامل تھے جن کو ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدر نے حکم جاری کیا کہ اغواء کی واردات میں ملوث اصل ملزمان کو ٹریس کر کے مغویہ کی بازیابی کے لئے تما م تر محکمانہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔جس پر ایس ایچ او سٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعیدنے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحقیقات کو دائرہ وسیع کرتے ہوئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے اصل ملزمان کا سراغ لگانے کے بعدفوری طور پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کرضلع خانیوال کے علاقہ کچا کھوہ میں ریڈکر کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے مغویہ کوبازیاب کروا لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں عبدالحمید 2۔عبدالمجید ولد واحد بخش سکنہ تحصیل میاں چنوں ضلع خانیوال شامل ہیں۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدرنے اغواء کاروں کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروانے پرایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعید اور ان کی ٹیم کو خصوصی شابا ش اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔ -

گجرات انسداددہشتگردی عدالت کے ملازم محمد عارف کا 14 سالہ بیٹا محمد ولید کل رات سے لاپتہ ۔۔۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)انسداددہشتگردی عدالت گجرات کے ملازم محمد عارف کا 14 سالہ بیٹا محمد ولید کل رات بوقت نمازِ عشاء مورخہ 21اکتوبر 2019 گھر سے جیل روڈ پر واقع مسجد میں نمازِ عشاء پڑھنے کے لئے گیا جوکہ رات سے گھر واپس نہیں آیا جس کی وجہ سے اس کے ماں باپ اور فیملی ممبران کافی پریشان ہیں اگر کسی شخص نے اس بچے کو کہیں دیکھا ہو یا کہیں نظر آئی تو نیچے نمبرز پر اطلاع کریں…
اس میسج کو جہاں تک ہوسکے بھیجنے تاکہ کسی ماں کا لال اسے مل جائے
03476299102
03316239572
نوٹ:اطلاع برائے گمشدگی کی رپورٹ تھانہ سول لائن میں کر دی گئی ہیں
پتہ اہل خانہ: عقب گلی ڈی پی او آفس جیل روڈ گجرات -

گجرات پولیس کی بڑی کارروائی اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس،،قاتل ایک ہفتہ کے اندر گرفتار
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد) پولیس کی بڑی کارروائی اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس،،قاتل ایک ہفتہ کے اندر گرفتار
تفصیلات کے مطابق مورخہ 13اکتوبر کو تھانہ ککرالی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع لنگڑیال کے قریب غیر آباد ڈیرے پر ایک نامعلوم نوجوان کی نعش پڑی ہے۔ جو پولیس اطلاع پا کر فوری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوایا اور موقع واردات سے شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔جو بعد میں نامعلوم نعش کو اس کے بھائی ذوالفقار احمد ولد بشیر احمد سکنہ کالو چک نے شناخت کرلیا۔ وقوعہ کی اطلاع ڈی پی او توصیف حیدر کو دی گئی،جنہوں نے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی لیاقت حسین کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے کر ہدائیت دی کہ اندھے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور قتل کے اصل محرکا ت کو سامنے لاتے ہوئے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں۔ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ ککرالی لیاقت حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل کی واردات کو ایک ہفتہ کے اندر ٹریس کرکے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔قاتلوں میں غضنفرعلی 2۔محمد صادق پسران محمد شریف سکنائے لنگڑیال شامل ہیں۔ جنہوں نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ مقتول افتخار بشیر جوکہ کھاریاں گیا ہوا تھا،جو واپسی پر صبورموڑ پر اترا تو ہم نے اسے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر ویران ڈیرے پر لے گئے اور بعد ازاں اس کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتول سے ان کا پیسوں کا لین دین تھا جس کی رنجش میں انہوں نے افتخار بشیر کے قتل کا منصوبہ بنا کر اسے قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہوگئے۔ -

گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کی شہر بھر میں صفائی چیکنگ ۔۔۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا شہر بھر کا دورہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں چیف سینٹری انسپکٹر چوہدری نصراللہ کنگ کو ہدایات جاری کر رہے ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا کہنا کہ سارے شہر میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ میرا عوام الناس سے وعدہ ہے کہ شہر کی ایک اچھی کارگردگی دیکھن کو ملے گئ۔ جہاں جہاں گندگی، غلزت کے ڈھیر ہیں ان کو صفائی کیا جائے گا۔ نالوں کی صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے اور انشاءاللہ آپ میونسپل کارپوریشن گجرات کے کاموں کو دیکھیں گے ۔۔۔۔
-

میونسپل کارپوریشن گجرات بھی حرکت میں آگئی صفائی کا کام زور و شور سے جاری!
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے گجرات کو صاف ستھرا شہر بنانے کا عوام الناس سے وعدہ کر دیا۔ جس جس بندے کو شکایات ہیں بتائے۔ گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے حیات پورہ میں جو مسلہ درکار تھا اس کا فوری نوٹس لیا اور فوری کام شروع کروا دیا۔ اب گجرات میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔۔۔۔۔
-

گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا نقلابی قدم!
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ہم ایڈمنسٹریٹر محترمہ ڈاکٹر حفصہ رانی کنول چیف آفیسرز محمود اقبالؔ گوندل ایم او ایف جناب جیند بشیر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے ذاتی دلچسپی لے کر گورنمینٹ آف پنجاب کے نئے ریٹ کے مطابق ملازمیں کی تنخواہ کا نوٹفیکشن جاری کیا ہم تمام ملازمین کی طرف سے ایڈمنسٹریٹر محترمہ ڈاکٹر حفصہ رانی کنول صاحبہ چیف آفیسرز محمود اقبال گوندل ایم او جیند بشیر کو اخراج تحیسن پیش کرتے ہیں
-

گجرات کو ایک پاک صاف شہر بنایا جائے گا میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا دعوی!
گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے)کچرا اٹھاو اور شہر کو خوبصورت بناو شادمان کالونی میں کام کی نگرانی۔ یو سی 1 میں نشاندہی کریں بعداور اس کے بعد یوسی 2 کی صفائی شروع کی جاے گی۔ایڈمنسٹرٹیر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا کہنا کہ ہمارا اپنے شہریوں سے وعدہ کہ گجرات میں انشاءاللہ کام نظر آئیں گے۔ صفائی کا خاص خیال رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اور جو شہریوں کو ہم سے شکایات اور سوالات ہیں ہم ان کا جواب بھی دیں گے اور لوگوں کو گجرات شہر میں کام ہوتا نظر بھی آئے گا۔ آج میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے پورے شہر میں صفائی کرنے والے ورکز کی نگرانی کی اور ان کو بریفنگ دی ۔۔
-

گجرات پولیس کی بڑی کارروائی موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری کرنے والا خطرناک گینگ گرفتار ۔۔۔۔
گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے) پولیس کی بڑی کارروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ گرفتار تھانہ اے ڈویژن پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتار کرکے 8موٹر سائیکل اور 15موبائل فونزبرآمد کرلئے۔۔۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید توصیف حیدر نے سٹی ایریا میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرکل رضا حسنین اعوان کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن انسپکٹر اسلم کدھراور دیگر پولیس افسران شامل ہیں۔پولیس ٹیم نے شب وروز محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سٹی ایریا میں موٹرسائیکل چوری کرنے والاچار رکنی گینگ ٹریس کرکے چار ملزمان گرفتار کرلیے۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ دکانوں کے باہر کھڑے ہو جاتے اور جونہی کوئی شخص موٹر سائیکل کھڑی کر کے خریداری کیلئے اندر جاتا تو ہم ماسٹر چابی لگا کر موٹر سائیکل لے کر فرار ہو جاتے۔ملزمان کے قبضہ سے8موٹر سائیکل جبکہ مختلف جگہوں سے چوری کیے ہوئے15قیمتی موبائل فونزبھی برآمد ہوئے جبکہ گینگ کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
-

گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا یوتھ نوجوانوں کے ساتھ شجر کاری مہم میں حصہ ۔۔۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)اتوار کا دن گجرات کے نوجوانوں کے نام۔گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا کہنا کے نوجوانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت شجرکاری کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ اور میں ان کو تہہ دل سے ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں ویلڈن یوتھ آف گجرات۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہر نوجوان اپنے شہر کو بہتر بنانے کا سوچ لے تو گجرات شہر دوسرے شہروں سے بہتر بنانے سکتا۔ اس لیے ہر نوجوان کو چاہیے کہ صفائی کا خاص خیال رکھے۔اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے بھی نوجوانوں کے ساتھ پودے لگائے ۔۔۔۔