گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے عوام الناس کے لیے ڈی پی او آفس میں ویٹینگ ایرا قائم کروا دیا۔ اس سے خو لوگ شکایات کے کر آتے تھے اب وہ آرام سے بیٹھ سکیں گے۔عوام الناس نے اس انقلابی قدم پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا شکریہ ادا کیا کہ لوگوں کی پریشانی دور ہو گی بیٹھنے کے لیے اچھی جگہ مہیا کی گئ ۔۔۔
Category: گجرات
گجرات پولیس کی بڑی کارروائی اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن ۔۔۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری،تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے چھ سال سے روپوش قاتل خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی صدر سرکل سعید احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ فیاض احمد اوران کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا۔ مجرم اشتہاری ظہیراحسن ولد محمد یعقوب سکنہ منگووال عرصہ چھ سال سے روپوش تھا۔ جس نے سال 2013میں ماجد بٹ ولد محمد اشفاق سکنہ امین آباد کوساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور بعد ازاں روپوش ہوگیا۔جسے پولیس ٹیم نے شب وروز محنت اور بہترین حکمت عملی سے گرفتار کرلیا۔ جس کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ڈی پی او گجرات کی عوام الناس کے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری ۔۔۔۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے ) انصاف کی فور ی فراہمی اور شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے ڈی پی او گجرات کاڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدرنے ڈی پی اوآفس میں شہریوں کے مسائل سننے اور ان مسائل کے فوری حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا،جس میں ضلع کی مختلف جگہوں سے آئے ہوئے شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او گجرات کوبراہ راست پیش کئے۔ڈی پی او گجرات نے فردا ً فرداً شہریوں کے مسائل سنے اور انکو درپیش مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کہنا تھا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد شہریوں کے ان مسائل کا حل ہے جو کسی وجہ سے تھانہ سطح پر حل نہ ہو رہے ہوں۔تمام پولیس افسران اپنے اپنے لیول پر شہریوں کے لئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔گجرات ڈی ایس پی ٹریفک پولیس نے نوجوانوں کو اچھی کارگردگی پر سراہا۔۔۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )گجرات ٹریفک پولیس کی اچھی کارکردگی پر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سعید واڑیچ نے تمام ملازمین کو چوکوں میں اچھے طریقے سے ڈیوٹی انجام دینے پر سہاریا اور مزید اچھے طریقے سے عوام کے ساتھ پیش آیا جائے اچھی ڈیوٹی کرنے کی ہدایت بھی ۔ اس سے ٹریفک پولیس کا ایک اچھا کردار عوام کے سامنے آئے گا۔تمام وہ لوگ جو کہ ٹریفک پولیس کو کرپشن کا گڑھ سمجھتے ہیں ان کے لیے کہ آپ لوگ تعاون سے ہی بہتر بن سکتا یے۔۔
گجرات میونسپل کارپوریشن کا عملہ گجرات کو صاف ستھرا رکھنے میں مصروف ۔۔۔۔
گجرات (بلال ملک سے) میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی کا گجرات کو صاف ستھرا بنانے کا عوام الناس سے دعوی۔تمام سینٹی ورکز صفائی میں مصروف ۔ تمام نالوں کی صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے اور میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا کہنا کہ عوام کو جو بھی شکایات ہیں ہمیں مشکلات سے اگاہ کریں ۔۔۔۔
گجرات ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول سرگودھا روڈنزد سٹاف گلہ پر لیڈیز فٹنس کلب کا افتتاح کردیا۔۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے ) میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نئ سرگودھا روڈنزد سٹاف گلہ پر لیڈیز فٹنس کلب کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر علاقہ بھر سے خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اور خواتین کا کہنا کہ ہم ان کے مشکور ہیں یہ ایسے ہی اپنے انقلابی کاموں کو جاری رکھیں ۔ اور اس پر میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے کہا کہ اس فٹنس کلب سے بہت سی خواتین فائدہ اٹھا سکیں گی ۔ یہ اس علاقہ میں بے حد ضروری تھا۔۔۔
گجرات SHOصدر سرائے عالمگیر امیر عباس نے مطالیاتی دورہ پر آنے والے طلباء و طالبات کا تھانہ آمد پر پر استقبال کیا۔۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ایس ایچ او صدر سرائے عالمگیر امیر عباس نے مطالیاتی دورہ پر آنے والے طلباء و طالبات کا تھانہ آمد پر پر تپاک استقبال کیا۔طلباء و طالبات کو تھانہ کے مختلف شعبوں کو وزٹ کروایا گیا،بچوں کو معاشرے میں پولیس کے اہم کردار اور قانون کی پاسداری کرنے کے متعلق آگاہی دی۔اس موقع پر بچوں کی دلچسپی اور خوشی دیدنی تھی، ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر امیر عباس چڈھر نے بچوں اور ان کے استاتذہ کے ساتھ خوشگوارماحول میں گپ شپ کی اور چائے بسکٹ کے ساتھ انکی توضع کی۔اس موقع پر بچوں اور استاتذہ نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ وزٹ سے ہمارے ذہنوں سے پولیس کے بارے غلط تاثر زائل ہوا
ہم خوشگوار یادیں لیکر جارہے ہیں مستقبل میں ہم معاشرہ میں پولیس کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
وزٹ کے اختتام پر ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر اور انکی ٹیم نے بچوں کو الودع کیا۔گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول صفائی مہم کا رورہ۔۔۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی کا یونین کونسل نمبر 5 محلہ حسین کالونی نالہ کی صفائی کی جارہی ہے۔ یہ سارے شہر میں صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے اور سب لوگوں کی شکایات اور ان کے فوری حل کرنا میونسپل کارپوریشن کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کا کہنا کہ لوگوں کہ جو بھی مسائل ہیں آئیں ہمیں بتائیں ہم ان کا انشاءاللہ فوری حل کریں گے ۔ گجرات کی نمایاں تصویر عوام کے سامنے ہو گی۔
گجرات سکو ل ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی اور جھگڑا ڈی پی او گجرات کی کا فوری نوٹس ۔۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)سکو ل ٹیچر کے ساتھ بدتمیزی اور جھگڑاکرنے والے ASIمحمد آصف کو ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
امروز صبح تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میں تعینات ASIمحمد آصف کا روڈ پر سکول ٹیچر غلام محی الدین گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جلالپورجٹاں کے ساتھ موٹر سائیکل ٹکرانے پر جھگڑا ہوا۔ جس میں مذکورہ ASIنے سکول ٹیچرکے ساتھ گالی گلوچ اور تشدد کیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ASIمحمد آصف کو معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ جو ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپورجٹاں نے مذکورہ ASIکے خلاف مقدمہ نمبر 196/19درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔گجرات پولیس کی بڑی کامیابی، ڈیڑ ھ ماہ قبل لا پتہ ہونے والی جواں سالہ خاتون کو خانیوال سے بازیاب کروا لیا گیا،دو ملزمان گرفتار۔۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
پولیس کی بڑی کامیابی،
ڈیڑ ھ ماہ قبل لا پتہ ہونے والی جواں سالہ خاتون کو خانیوال سے بازیاب کروا لیا گیا،دو ملزمان گرفتار۔۔۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے علاقہ سے جواں سالہ خاتون لاپتہ ہو گئی تھی،لا پتہ خاتون کے بھائی کی درخواست پر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جو کہ بعد از تفتیش بے گناہ قرار پائے تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید توصیف حیدر نے وقوعہ کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل محمد رمضان کمبوہ کی زیر نگرانی ماہر پولیس افسران پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں ایس ایچ اوسٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعید،ASIمحمد شہباز اور دیگرپولیس ملازمین شامل تھے جن کو ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدر نے حکم جاری کیا کہ اغواء کی واردات میں ملوث اصل ملزمان کو ٹریس کر کے مغویہ کی بازیابی کے لئے تما م تر محکمانہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔جس پر ایس ایچ او سٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعیدنے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحقیقات کو دائرہ وسیع کرتے ہوئے پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے اصل ملزمان کا سراغ لگانے کے بعدفوری طور پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دے کرضلع خانیوال کے علاقہ کچا کھوہ میں ریڈکر کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے مغویہ کوبازیاب کروا لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں عبدالحمید 2۔عبدالمجید ولد واحد بخش سکنہ تحصیل میاں چنوں ضلع خانیوال شامل ہیں۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدرنے اغواء کاروں کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور مغویہ کو بحفاظت بازیاب کروانے پرایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعید اور ان کی ٹیم کو خصوصی شابا ش اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔