Baaghi TV

Category: گجرات

  • گجرات انسداددہشتگردی عدالت  کے ملازم محمد عارف کا 14 سالہ بیٹا محمد ولید کل رات سے لاپتہ ۔۔۔۔۔

    گجرات انسداددہشتگردی عدالت کے ملازم محمد عارف کا 14 سالہ بیٹا محمد ولید کل رات سے لاپتہ ۔۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)انسداددہشتگردی عدالت گجرات کے ملازم محمد عارف کا 14 سالہ بیٹا محمد ولید کل رات بوقت نمازِ عشاء مورخہ 21اکتوبر 2019 گھر سے جیل روڈ پر واقع مسجد میں نمازِ عشاء پڑھنے کے لئے گیا جوکہ رات سے گھر واپس نہیں آیا جس کی وجہ سے اس کے ماں باپ اور فیملی ممبران کافی پریشان ہیں اگر کسی شخص نے اس بچے کو کہیں دیکھا ہو یا کہیں نظر آئی تو نیچے نمبرز پر اطلاع کریں…
    اس میسج کو جہاں تک ہوسکے بھیجنے تاکہ کسی ماں کا لال اسے مل جائے
    03476299102
    03316239572
    نوٹ:اطلاع برائے گمشدگی کی رپورٹ تھانہ سول لائن میں کر دی گئی ہیں
    پتہ اہل خانہ: عقب گلی ڈی پی او آفس جیل روڈ گجرات

  • گجرات پولیس کی بڑی کارروائی اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس،،قاتل ایک ہفتہ کے اندر گرفتار

    گجرات پولیس کی بڑی کارروائی اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس،،قاتل ایک ہفتہ کے اندر گرفتار

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد) پولیس کی بڑی کارروائی اندھے قتل کی ایک اور واردات ٹریس،،قاتل ایک ہفتہ کے اندر گرفتار
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 13اکتوبر کو تھانہ ککرالی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع لنگڑیال کے قریب غیر آباد ڈیرے پر ایک نامعلوم نوجوان کی نعش پڑی ہے۔ جو پولیس اطلاع پا کر فوری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے بھجوایا اور موقع واردات سے شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔جو بعد میں نامعلوم نعش کو اس کے بھائی ذوالفقار احمد ولد بشیر احمد سکنہ کالو چک نے شناخت کرلیا۔ وقوعہ کی اطلاع ڈی پی او توصیف حیدر کو دی گئی،جنہوں نے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل اسد اسحاق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی لیاقت حسین کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے کر ہدائیت دی کہ اندھے قتل کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور قتل کے اصل محرکا ت کو سامنے لاتے ہوئے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جاسکیں۔ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ ککرالی لیاقت حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل کی واردات کو ایک ہفتہ کے اندر ٹریس کرکے قاتلوں کو گرفتار کرلیا۔قاتلوں میں غضنفرعلی 2۔محمد صادق پسران محمد شریف سکنائے لنگڑیال شامل ہیں۔ جنہوں نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ مقتول افتخار بشیر جوکہ کھاریاں گیا ہوا تھا،جو واپسی پر صبورموڑ پر اترا تو ہم نے اسے اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر ویران ڈیرے پر لے گئے اور بعد ازاں اس کا گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتول سے ان کا پیسوں کا لین دین تھا جس کی رنجش میں انہوں نے افتخار بشیر کے قتل کا منصوبہ بنا کر اسے قتل کر دیا اور خود موقع سے فرار ہوگئے۔

  • گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کی شہر بھر میں صفائی چیکنگ ۔۔۔۔۔

    گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کی شہر بھر میں صفائی چیکنگ ۔۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا شہر بھر کا دورہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے جائزہ لے رہے ہیں چیف سینٹری انسپکٹر چوہدری نصراللہ کنگ کو ہدایات جاری کر رہے ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا کہنا کہ سارے شہر میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ میرا عوام الناس سے وعدہ ہے کہ شہر کی ایک اچھی کارگردگی دیکھن کو ملے گئ۔ جہاں جہاں گندگی، غلزت کے ڈھیر ہیں ان کو صفائی کیا جائے گا۔ نالوں کی صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے اور انشاءاللہ آپ میونسپل کارپوریشن گجرات کے کاموں کو دیکھیں گے ۔۔۔۔

  • میونسپل کارپوریشن گجرات بھی حرکت میں آگئی صفائی کا کام زور و شور سے جاری!

    میونسپل کارپوریشن گجرات بھی حرکت میں آگئی صفائی کا کام زور و شور سے جاری!

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے گجرات کو صاف ستھرا شہر بنانے کا عوام الناس سے وعدہ کر دیا۔ جس جس بندے کو شکایات ہیں بتائے۔ گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے حیات پورہ میں جو مسلہ درکار تھا اس کا فوری نوٹس لیا اور فوری کام شروع کروا دیا۔ اب گجرات میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔۔۔۔۔

  • گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا نقلابی قدم!

    گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا نقلابی قدم!

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ہم ایڈمنسٹریٹر محترمہ ڈاکٹر حفصہ رانی کنول چیف آفیسرز محمود اقبالؔ گوندل ایم او ایف جناب جیند بشیر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے ذاتی دلچسپی لے کر گورنمینٹ آف پنجاب کے نئے ریٹ کے مطابق ملازمیں کی تنخواہ کا نوٹفیکشن جاری کیا ہم تمام ملازمین کی طرف سے ایڈمنسٹریٹر محترمہ ڈاکٹر حفصہ رانی کنول صاحبہ چیف آفیسرز محمود اقبال گوندل ایم او جیند بشیر کو اخراج تحیسن پیش کرتے ہیں

  • گجرات کو ایک پاک صاف شہر بنایا جائے گا میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا دعوی!

    گجرات کو ایک پاک صاف شہر بنایا جائے گا میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا دعوی!

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے)کچرا اٹھاو اور شہر کو خوبصورت بناو شادمان کالونی میں کام کی نگرانی۔ یو سی 1 میں نشاندہی کریں بعداور اس کے بعد یوسی 2 کی صفائی شروع کی جاے گی۔ایڈمنسٹرٹیر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا کہنا کہ ہمارا اپنے شہریوں سے وعدہ کہ گجرات میں انشاءاللہ کام نظر آئیں گے۔ صفائی کا خاص خیال رکھنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اور جو شہریوں کو ہم سے شکایات اور سوالات ہیں ہم ان کا جواب بھی دیں گے اور لوگوں کو گجرات شہر میں کام ہوتا نظر بھی آئے گا۔ آج میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے پورے شہر میں صفائی کرنے والے ورکز کی نگرانی کی اور ان کو بریفنگ دی ۔۔

  • گجرات پولیس کی بڑی کارروائی موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری کرنے والا خطرناک گینگ گرفتار ۔۔۔۔

    گجرات پولیس کی بڑی کارروائی موٹر سائیکل اور موبائل فون چوری کرنے والا خطرناک گینگ گرفتار ۔۔۔۔

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے) پولیس کی بڑی کارروائی،موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ گرفتار تھانہ اے ڈویژن پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتار کرکے 8موٹر سائیکل اور 15موبائل فونزبرآمد کرلئے۔۔۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید توصیف حیدر نے سٹی ایریا میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے اور وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرکل رضا حسنین اعوان کی زیر نگرانی پولیس ٹیم تشکیل دی۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن انسپکٹر اسلم کدھراور دیگر پولیس افسران شامل ہیں۔پولیس ٹیم نے شب وروز محنت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سٹی ایریا میں موٹرسائیکل چوری کرنے والاچار رکنی گینگ ٹریس کرکے چار ملزمان گرفتار کرلیے۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ دکانوں کے باہر کھڑے ہو جاتے اور جونہی کوئی شخص موٹر سائیکل کھڑی کر کے خریداری کیلئے اندر جاتا تو ہم ماسٹر چابی لگا کر موٹر سائیکل لے کر فرار ہو جاتے۔ملزمان کے قبضہ سے8موٹر سائیکل جبکہ مختلف جگہوں سے چوری کیے ہوئے15قیمتی موبائل فونزبھی برآمد ہوئے جبکہ گینگ کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔

  • گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا یوتھ نوجوانوں کے ساتھ شجر کاری مہم میں حصہ ۔۔۔۔۔

    گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا یوتھ نوجوانوں کے ساتھ شجر کاری مہم میں حصہ ۔۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)اتوار کا دن گجرات کے نوجوانوں کے نام۔گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا کہنا کے نوجوانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت شجرکاری کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ اور میں ان کو تہہ دل سے ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں ویلڈن یوتھ آف گجرات۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہر نوجوان اپنے شہر کو بہتر بنانے کا سوچ لے تو گجرات شہر دوسرے شہروں سے بہتر بنانے سکتا۔ اس لیے ہر نوجوان کو چاہیے کہ صفائی کا خاص خیال رکھے۔اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے بھی نوجوانوں کے ساتھ پودے لگائے ۔۔۔۔

  • گجرات کی عوام کو سیاست دانوں اور بیوروکریسی نے لوگوں کو جاہل بنا رکھا ہے عوام پینے کے صاف پانی کو ترستی ۔۔۔۔۔

    گجرات کی عوام کو سیاست دانوں اور بیوروکریسی نے لوگوں کو جاہل بنا رکھا ہے عوام پینے کے صاف پانی کو ترستی ۔۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)کی عوام کو سیاست دانوں اور بیوروکریسی نے لوگوں کو جاہل بنا رکھا ہے ہر بار ہر الیکشن پر اور ہر نٸی ضلعی انتظامیہ ایک دو کام جو پکے رٹے ہوٸے ہیں کے نام پر عوام کو پھدو بنا لیتے ہیں.پینے کا صاف پانی کی فراہمی نیۓ فلٹریشن پلانٹ کی منظوری.نکاسی آب کا مسٸلہ۔۔یہ دو ایسے کام ہیں جن سے ہر نیا آنیوالا ایم پی اے ،ایم این اے اور ضلعی انتظامیہ۔۔۔۔کرپشن کرتے ہیں اور ساتھ ان کاموں کے نام پر اپنی اپنی سیاست چمکاتے ہیں نعرے لگواتے ہیں ان کاموں کو اپنے خطاب اور اخبارات کی زینت کا سبب بناتے ہیں اور اصل میں گجرات کی عوام پھدو لگاتے ہیں ۔۔۔۔۔اکثر جگہوں پر لگاۓ گۓ واٹر فلٹریشن پلانٹ جو پہلے لگاۓ گے تھے دیکھ بھال اور انکی منٹینس نہ کرنے کیوجہ سے ناکارہ ہوگٸے ہیں نٸے لگانے کی بجاۓ انکی دیکھ بھال کی جاتی تو عوام کوکم سے کم چھ چھ میل دور پانی بھرنے نہ جانا پڑتا مدینہ چوک،کانواوالہ موڑ،محلہ علی پورہ سمیت دیگر محلوں میں لگاۓ گۓ واٹر فلٹریشن پلانٹ دیکھ بھال نہ کرنے کیوجہ سے ناکارہ ہوگٸے ہیں۔جو کہ ان تمام ایم پی اے ،ایم این اے،اور ضلعی انتظامیہ کی عوام دوستی اور کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔۔۔۔۔نہ جانے کتنے سال مزید صاف پانی فراہم کرنے کے نام پر ان لوگوں نے سیاست چمکا کر عوام کو پھدو بنانا ہے۔۔۔اور نکاسی آب کے مسٸلہ کے حل کے لیۓ سابقہ میٸر نے کٸی بار نیا منصوبہ لایا کبھی تو فوارہ چوک تا اڈا سڑک کی اکھاڑ پچھاڑ کر کے بڑی پاٸپ لاٸن پچھاٸی۔۔۔تو کبھی کہچری چوک جیل چوک پر پٹا پٹاٸی کی لیکن نتيجہ صفر۔۔۔۔۔خداراہ گجرات کی عوام پر رحم کھاٸیں کرپشن کریں نعرے لگواٸیں لیکن کم از کم پینے کے صاف پانی کے لیے کچھ کریں موجودہ ایم این اے۔ایم پی اے۔اور ضلعی انتظامیہ اس پر نوٹس لیں۔

  • گجرات میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو نئی یونیفارم مل گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔

    گجرات میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو نئی یونیفارم مل گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے اپنے ملازمین کو نئی یونیفارم دے دئے گئے ہیں اور تمام ملازمین اپنی اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ۔ میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا کہنا کہ ہم گجرات شہر کو پاک صاف شہر بنائیں گے۔ جو بھی لوگوں کی شکایات ان کا فوری حل کیا جائے گا ۔۔۔۔