Baaghi TV

Category: گجرات

  • سیف سٹی گجرات منصوبہ کے حوالہ سے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ خصوصی میٹنگ۔۔۔

    سیف سٹی گجرات منصوبہ کے حوالہ سے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ خصوصی میٹنگ۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)سیف سٹی گجرات منصوبہ کے حوالہ سے ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ خصوصی میٹنگ، منصوبہ کے جلد آغاز اور تکمیل پر اتفاق۔۔۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدرنے ڈی پی اوآفس میں گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ سیف سٹی گجرات کے حوالہ سے خصوصی میٹنگ کی۔میٹنگ میں گجرات شہر کی تاجر برادری کے نمائندگان نے شرکت کی جس میں سیف سٹی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔منصوبہ کے مطابق شہر بھر کے تمام چوراہوں،بازاروں اور مین شاہراوں پر CCTVکیمرہ جات کی تنصیب کی جائے گی اور کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے جن کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے گی۔منصوبہ کے جلد آغاز اور تکمیل پر اتفاق طے پا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ سیف سٹی گجرات کا منصوبہ بلا شبہ ایک انقلابی اقدام ہے جس کی بدولت ضلع سے نا صرف جرائم میں کمی آئے گی بلکہ جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور گرفتاری میں مدد ملے گی۔گجرات شہر کے بعد سیف سٹی منصوبے کا دائرہ کار جلد تحصیل لیول تک بڑھایا جائے گا۔

  • گجرات عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے لیے پڑتال کی جس کو آج 7 دن ہوگئے۔۔۔۔

    گجرات عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے لیے پڑتال کی جس کو آج 7 دن ہوگئے۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے لیے پڑتال کی جس کو آج 7 دن ہوگئے ۔گورنمنٹ ہسپتال میں مریض زلیل و خوار ہوکر رہہ گئے ۔
    مریضوں نے اختجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خدا کا واسطہ ہے ہمیں کس چیز کی سزا دی جارہی ہے ۔مطالبات پورے نہ ہونے پر YDA اور PMA کےدھڑوں نے ایم ایس کا ساتھ دینا بھی چھوڑ دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایم ایس ہمارا بھی ساتھ دے رہا ہے اور گورنمنٹ کا بھی ساتھ دے رہا ہے ۔اس کو یاد رکھنا چاہیے ایم ایس کی سیٹ آنی جانی ہے اس سے پہلے وہ ڈاکٹر ہے ۔جو اپنوں کو مخلص نہیں ہے وہ ہسپتال سے کیسے مخلص ہوسکتا ہے ۔

  • میونسپل کارپوریشن گجرات کے آڈٹ آفیسر  کو RTIکمیشن لاہور  کی طرف سے  سمن جاری۔۔۔

    میونسپل کارپوریشن گجرات کے آڈٹ آفیسر کو RTIکمیشن لاہور کی طرف سے سمن جاری۔۔۔

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے)بدلیں گے حالات ۔جب ملیں گی معلومات۔RTI ایکٹ کی لٹکتی تلوار کرپٹ مافیا کے سروں پر۔
    کرپٹ مافیا اور ان کے سرپرست RTI ایکٹ کے سامنے بے بس اور ریکارڈ دینے پر مجبور.اب گھپلے نہی چُھپ سکیں گے ۔میونسپل کارپوریشن گجرات کے آڈٹ آفیسر کو RTIکمیشن لاہور کی طرف سے سمن جاری.آڈٹ پرانچ میونسپل کارپوریشن گجرات سے چیف ایڈیٹر روز نا مہ کفیل ۔مہر ضیا ٕ اللہ نے RTI ایکٹ کے تحت رمضان اینڈ کو کے متعلق ریکارڈ کی معلومات تک رساٸی کے ریکارڈ مانگا ۔ آڈٹ آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات نے پہلے غلط معلومات دی اور پھر ریکارڈ دینے سے انکار کرنے پر RTI کمشنر لاہور نے سمن جاری کرتے ہوے 04/11/2019 کو RTI کمشن آفس لاہور طلب ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔

    اور ساتھ ہی چیف آفیسر اور PIO میونسپل کارپوریشن گجرات کو بھی نوٹس جاری کرتے ہو 04/11/2019 کو طلب کر لیا

  • گجرات تلاش گمشدگی زیب النساء نامی خاتون کل سے لاپتہ ۔۔۔

    گجرات تلاش گمشدگی زیب النساء نامی خاتون کل سے لاپتہ ۔۔۔

    گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات کے علاقہ مدنیہ کی رہائشی زیب النساء نامی خاتون جو کہ کل سے لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ گمشدہ ایک خاتون زیب النساء آٹھ ماہ کے بچے کے ساتھ کل دن گیارہ بجے سے مدینہ سیدوں سے لاپتہ ہے۔ جس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے جس کسی کو اس کے بارے اطلاع ہو وہ برائے مہربانی درج ذیل نمبر پر اطلاع کر کے مشکور فرمائیں ۔ گھر والے کافی پریشان ہیں۔ شعیب شاہ 03338406894۔ اس کو صدقہ جاریہ سمجھ کر شئیر کریں ۔۔

  • گجرات نجی شاپنگ مال علینہ سینڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔۔۔

    گجرات نجی شاپنگ مال علینہ سینڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔۔۔

    گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے)بھمبر روڈ پر نجی شاپنگ مال علینہ سینڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی یہ واقعہ آج صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا ۔بھمبر روڈ پر نجی شاپنگ مال علینہ سینڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئ ۔آگ شاپنگ مال کے گروانڈ فلور میں لگی ہے،نجی مال میں دھواں زیادہ ہونے کی صورت میں فائر فائٹنگ کے عمل میں دشواری کا سامنا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تو تا حال ابھی تک سامنے نہ آ سکی لیکن آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مالی نقصان کافی ہوا ۔ ریکسو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیا ۔

  • گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی گجرات آمد…..

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی گجرات آمد…..

    گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی گجرات آمد اس موقع پر ڈی پی او گجرات کی سید توصیف حیدر بھی ہمراہ اور سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 69 چوہدری علیم اللہ وڑائچ سے خصوص ملاقات کی اور گجرات شہر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ اور گجرات کو بہتر سے بہتر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے اور اس موقع پر چوہدری وقاص الیاس بھی انکے ہمراہ تھے۔۔۔

  • گجرات ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی ضلع بھر میں صفائی کو بہتر بنانے کے اہم اقدامات…..

    گجرات ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی ضلع بھر میں صفائی کو بہتر بنانے کے اہم اقدامات…..

    گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے) میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے گجرات بھر کے دورے شروع کر دیئے۔ ورکز کی بڑی تعداد کو گجرات کو کلین اینڈ گرین بنانے کا عوام الناس سے وعدہ۔ضلع بھر کے نالوں کی صفائی ۔ جن میں جی ٹی روڈ، رحمان شہید روڈ، قمر سیالوی روڈ وغیرہ ۔ جلد از جلد تمام نالے صاف ہو جائیں گے ۔۔

  • گجرات میونسپل کارپوریشن بھی حرکت میں آگئی۔۔

    گجرات میونسپل کارپوریشن بھی حرکت میں آگئی۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کی ہدایت پر پودوں کی بیوٹیشن کرنے کا کام زور و شور سے جاری ۔ ان کا مزید کہنا کہ میرا ویژن کے مطابق گجرات کو ایک پاک صاف شہر بنایا جائے گا۔ اور جگہ جگہ جو گندگی ہے اس کا پراپر حل نکالا جائے گا۔۔۔

  • گجرات لاری اڈہ جگا ٹیکس۔اڈہ فیس 60 روپے کی بجائے من مانے ریٹ

    گجرات لاری اڈہ جگا ٹیکس۔اڈہ فیس 60 روپے کی بجائے من مانے ریٹ

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے )لاری اڈہ جگا ٹیکس کیس۔الفتح سنز کے چوہدری رفعت محمود،چوہدری ہمایوں سرور ساکنائے خونی چک،منشی مسعود اختر،ملک رضوان،محبوب،رفیع عرف اعجاز ججی کے خلاف فردجرم عائد۔سنیئر سول جج گجرات محمد شعیب عدیل نے کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے تمام گواہان کو طلب کرلیا۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اڈہ فیس فی گاڑی سرکاری ریٹ 60 روپے کی بجائے 350/600 روپے تک وصول کرتے رہے ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں خرم شہزاد ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 105/19درج ہے۔مزید تفتیش جاری۔۔۔

  • گجرات باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن یونیورسٹی آف لاہور گجرات کیمپس جو کہ صفائی اور ڈینگئ لاروا ہونے کی وجہ سے سیل کردیاگیا۔ وہاں سپرے شروع کر دیا گیا۔

    گجرات باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن یونیورسٹی آف لاہور گجرات کیمپس جو کہ صفائی اور ڈینگئ لاروا ہونے کی وجہ سے سیل کردیاگیا۔ وہاں سپرے شروع کر دیا گیا۔

    گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے) باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر محمد جمیل نے ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر یونیورسٹی آف لاہور گجرات کیمپس میں صفائی اور ڈینگئ 🧜🏽‍♂ لاروا کی نشاندہی پر سیلکردیاگیا۔ انتظامیہ حرکت میں آگئی۔لاہور یونیورسٹی گجرات کیمپس مزید 4 روز بند رہے گا۔ہنگامی بنیادوں پر سپرے شروع
    ٹیچرز،سٹاف، طلباء وطالبات کی بڑی تعداد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے ۔۔۔۔