گجرات (طارق محمود سے)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، مگر یہ وقت دھرنوں اور مارچ کیلئے مناسب نہیں، اس وقت پوری قوم کی توجہ کشمیر کاز پر ہونی چاہیے اور سب کو متحد ہو کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں ں ے المدثر ٹرسٹ کھاریاں میں سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ارکان اسمبلی سید فیض الحسن شاہ، تاشفین صفدر، میاں اختر حیات، چوہدری ارشد، چوہدری الیاس، تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد، المدثر ٹرسٹ کے سربراہ سید محمد مدثر، اساتذہ و طلبہ و طالبات بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے چوہدری ارشد داد کی سربراہی میں چلنے والی ہنرفاؤنڈیشن کا بھی دورہ کیا اور المدثر ٹرسٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کا اعلان کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت نے پانچ اگست سے کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں، ہزاروں نوجوانوں اور بچوں کو گرفتار، تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، قابض بھارتی افواج بربریت کی داستانیں رقم کر رہے ہیں ان حالات میں ہمیں متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں جہالت، غربت کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں اپنا تعلیمی نظام، صحت کا نظام، عدل کا نظام بہتر بنانا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ ملک کی 50فیصد آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، ملک میں پچاس فیصد اموات پانی سے بیماریوں کیوجہ سے ہو رہی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں آب پاک اتھارٹی قائم کر دی ہے اور آئندہ چار سال میں ہر شہر، قصبہ اور گاؤں میں پینے کیلئے صاف پانی فراہم کر دیا جائے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں پنچابی کلچر کے فروغ کیلئے پرعزم ہے بہت جلد گورنر ہاؤ س میں پنجابی کلچر ڈے منایا جائے گا جہاں پرفارمنس کیلئے المدثر ٹرسٹ کے بچوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔ گورنر پنجاب نے المدثر ٹرسٹ کے تحت چلنے والے سپیشل بچوں کے ادارے کو زبردست سراہا اور کہا کہ یہ سکول بین الااقوامی معیار کا ہے اور حکومتی مشینری کے لئے ایسے ادارے مثال ہیں، جبکہ یہاں بچوں کو بہترین تعلیم دینے والے اساتذہ کرام بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
Category: گجرات
-

گجرات قبضہ مافیا نے علاقے کے قبرستان میں قبریں مسمار کر کے رہائشیں تعمیر کر ڈالی۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج ۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے ) قبضہ مافیا نے علاقے کے قبرستان میں قبریں مسمار کرکے رہائشیں تعمیر کر ڈالیں اہل علاقہ اپنے پیاروں کی قبریں مسمار ہونے پر با اثر افراد کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے گاؤں شیخ پور میں 200 سال پرانے بابا جیون شاہ قبرستان میں 150 کے لگ بھگ پرانی قبریں مسمار کر کے بااثر افراد نے مبینہ طور پر 3 کنال سے زائد اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے رہائشیں، مویشیوں کیلئے ڈیرہ اور دکانیں تعمیر کر لیں اپنے آباو اجداد اور عزیزواقارب کی قبریں مسمار ہونے پر متاثرہ خاندانوں امان اللہ،خالد بٹ ؟چوہدری افضل نے محکمہ مال اور ضلعی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کارروائی کر کے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا متاثرین کا کہنا ہے کہ گاؤں کا قبرستان 9 کنال چھ مرلے اراضی پر محیط تھا مگر مبینہ قبضہ مافیا نے پہلے سیوریج کا گندا پانی اور مویشی چھوڑ کر قبروں کی نشانات مٹانے کی کوشش کی اور پھر 150 قبریں مکمل مسمار کر کے 3 کنال چارمرلے اراضی پر قبضہ جما لیا اعلی حکام فوری طور پر قبضہ واگزار کروائیں
-

گجرات تعلیمی ادارے بھی طلباء کی زندگیوں سے کھیلنے لگے۔اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے UOL گجرات کیمپس سیل کر دیا۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)یونیورسٹی آف لاہور گجرات کیمپس صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سیل کردیاگیا ۔ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر اے دی گجرا ت محمد جمیل نے لاہور یونیورسٹی گجرات کیمپس کو ڈینگی لاورہ ملنے پر سیل کردیا پندرہ دن پہلے یونیورسٹی کی انتظامیہ کو اس کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا مگر انہوں نے کوئی صفائی نہی کی اے سی گجرات محمد جمیل نے بتایا کہ ڈی گجرات کی ہدایت پر یہ کاروائی کی گی ہے حکومت کسی سٹوڈنٹس کی جانوں پر کسی کو کھلنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔۔
-

گجرات ڈپٹی کمشنر کی پلاسٹک بیگ کی خریدو فروخت میں توسیع
گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے)ضروری اطلاع آج ریلوے روڈ گجرات اور باقی شہر کی شاپر مرچنٹس نے افتخار احمد شاکر جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران گجرات کی سر کردگی میں ڈپٹی کمشنر گجرات سے ملاقات کی اور شاپر کی فروخت اور استعمال کی مدت میں توسیع کی درخواست کی ۔جس کو ڈپٹی کمشنر نے منظور کرتے ہوئے اس میں توسیع کر دی اب اس کے استعمال اور فروخت کی تاریخ 15 نومبر 2019 تک کر دی
-

ڈی پی او گجرات نے نوجوانوں کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے پریڈ کا انعقاد
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توصیف حیدر کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقادکیا گیا
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توصیف حیدر کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں ضلع پولیس،ٹریفک پولیس اور الیٹ فورس کے چاکو چابند دستے نے شرکت کی۔
ڈی پی او گجرات نے پولیس افسران اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا لیں انہوں نے حدیث نبویﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تم میں سے بہتر وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہے لہذا لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں تھانہ میں آنے والے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں مزید کہا کہ جائز کام میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ بھی کیا۔ آخر میں ایم ٹی سیکشن پر موجود پولیس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی انسپکشن کی گئی اور ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔ -

ڈی پی او گجرات نے نوجوانوں کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے پریڈ کا انعقاد
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توصیف حیدر کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقادکیا گیا
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توصیف حیدر کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں ضلع پولیس،ٹریفک پولیس اور الیٹ فورس کے چاکو چابند دستے نے شرکت کی۔
ڈی پی او گجرات نے پولیس افسران اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا لیں انہوں نے حدیث نبویﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تم میں سے بہتر وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہے لہذا لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں تھانہ میں آنے والے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں مزید کہا کہ جائز کام میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر نے پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ بھی کیا۔ آخر میں ایم ٹی سیکشن پر موجود پولیس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی انسپکشن کی گئی اور ضروری ہدایات بھی دی گئیں۔ -

ڈی پی او گجرات کا انقلابی قدم
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات توصیف حیدرکا انقلابی قدم،میڈیا اور سول سوسائٹی کے ساتھ ریلشن شپ مزید بہتر بنانے کیلئے سرکل لیول پر پبلک ریلیشن آفیسر ز تعینات کردئیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او توصیف حیدر نے گجرات کے تمام سرکل ہائے میں اسسٹنٹ پبلک ریلیشن آفیسر ز تعینات کردئیے ہیں۔ اسسٹنٹ پی آراوز سٹی سرکل،صدرسرکل،لالہ موسیٰ،کھاریاں اور سرائے عالمگیرسرکلز میں تعینات کئے گئے ہیں۔جو مقامی میڈیا کے نمائندوں سے قریبی رابطہ میں رہیں گے ۔سٹی سرکل میں بلال اقبال ، صدر سرکل حامد علی،کھاریاں سرکل میں فیصل مسعود،لالہ موسیٰ سرکل میں غلام فریداور سراۓعالمگیر سرکل میں مبشر احمد کو اسسٹنٹ پی آراوز تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کا کہنا ہے کہ سرکل لیول پر پڑھےلکھے اور ایماندار اسسٹنٹ پی آر اوز کی تعیناتی کا مقصد میڈیا اور سول سوسائٹی کے ساتھ ریلیشن شپ کومزید بہتر کرنا ہے۔ اگلے مرحلہ میں تھانہ لیول پر اسسٹنٹ پی آر اوز تعینات کئے جائیں گے جو میڈیا سے روابط کے ساتھ ساتھ تھانہ میں آنے والے شہریوں کی راہنمائی اور مدد بھی کریں گے۔ -

گجرات موبائل فون اور فیس بک کی دوستی نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔۔۔
گجرات (چوھردی فیضان ارشاد سے)موبائل فون اور فیس بک کی دوستی نے ایک اور شادی شدہ خاتوں کا گھر اجاڑ دیا ھے جلالپورجٹاں میں دعا مارکی کے مالک اورمینجرنے لڑکی کے ساتھ موبائل فون پر دوستی کے بعد ملنے کے لئے آنے والی جہلم کی رھائشی شادی شدہ خاتون صبیحہ جاوید کے ساتھ جلالپورجٹاں کے میرج ھال کے مالک شہزاد ڈھلو اور مینجر زیشان نے اجتماعی زیادتی کی تھانہ صدر جلالپورجٹاں پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد چھاپہ مار کر میرج ھال کے مینجر ذیشان کو گرفتار کر لیا جبکہ مالک شہزاد ڈھلو کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رھے ھیں۔
-

جاپان، سنگاپور کے پاسپورٹ طاقتورقرار
گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے)جاپان، سنگاپور کے پاسپورٹ طاقتورقرار جبکہ طاقتور پاسپورٹ کی درجہ بندی میں بھارت کا نمبر 82 واں، پاکستان کا پاسپورٹ 104 ویں نمبر پر ہےعالمی طاقت امریکا اور اپنے وقت کے سپر پاور برطانیہ کے پاسپورٹوں کو جاپان اور سنگاپور نے پیچھے چھوڑ دیا۔
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسویسی ایشن کے ڈیٹا کی بنیاد پر دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی درجہ بندی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق جاپان اور سنگاپور کے پاسپورٹ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ قرار پائے ہیں، ان دونوں ممالک کے شہریوں کو 190 ممالک کا ویزا حاصل کرنے کے لیے پیشگی درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔پاسپورٹ انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق فن لیڈ، جرمنی اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر دوسرا نمبر پر ہیں، یہ تینوں ملک 189 ممالک میں پیشیگی ویزے کے بغیر بھی جاسکتے ہیں۔ہینلے انڈیکس کی رپورٹ میں ڈنمارک، اٹلی اور لگسمبرگ تیسرے نمبر پر ہیں، ان ملکوں کو 186 ممالک کے پیشیگی ویزے کی ضرورت نہیں۔
طاقتور ویزے کی فہرست میں ان دونوں ملکوں سے مجموعی طور پر 15 ملک آگے ہیں۔مسلم ممالک میں متحدہ عرب امارات سب سے آگے ہے، فہرست میں اس کا نمبر 15 ہے، جس کے شہریوں کو 172 ممالک کےلیے پیشگی ویزے کی ضرورت نہیں
طاقتور پاسپورٹ کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر فرانس، اسپین اور سویڈن شامل ہیں جبکہ پانچویں نمبر پر آسٹریا، نیدرلینڈز، پرتگال اور سوئٹزلینڈ ہیں، ان سات ممالک کو بالترتیب 185 اور 184 ممالک کے پیشگی ویزے کی ضرورت نہیں۔امریکا اور برطانیہ فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں -
گجرات پولیس کا عوام الناس کے لیے اہم اقدامات ڈی پی او گجرات کی انصاف کی فوری فراہمی کے لیے کھلی کچہری
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پرضلع بھر کے تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لئے پولیس لائنز میں تربیتی کورسزکا آغاز کر دیا گی۔ ڈی پی او توصیف حیدر کی ہدائیت پر اقوام متحدہ کے ادارہ UNODCکے تعاون سے گجرات پولیس کے تفتیشی افسران کو جدید فرانزک سائنس اور کرائم سین کے متعلق ٹریننگ کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔اس ٹریننگ کا مقصد گجرات پولیس کے تفتیشی افسران کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان تک پہنچنے کے طریقہ کار کے بارے میں بتانا ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع بھر سے آئے ہوئے تفتیشی افسران کوپولیس لائنز میں عورتوں اور بچوں پر تشدد سے متعلق تربیتی کورس کروایا گیا۔پولیس افسران کو ماہرٹرینٹر ڈاکٹر ذیشان نعیم اور پولیس افسران نے عورتوں اور بچوں پر تشددکے متعلق خصوصی لیکچرز دیے۔تربیتی کورس کے تمام تر انتظامات لائن آفیسر فرزانہ کوثر اور انچارج کرائم سین یونٹ حسن عسکری نے کئے۔چار روزہ تربیتی کورس کے اختتام پر ڈی پی او توصیف حیدر کی طرف سے تمام تفتیش افسران کو تعریفی اسنادبھی دی گئیں۔
