Baaghi TV

Category: گجرات

  • "کشمیر توجہ چاہتا ہے” کے عنوان سے سیمینار 3 ستمبر کو گجرات اور گوجرانوالہ میں منعقد ہوں گے

    "کشمیر توجہ چاہتا ہے” کے عنوان سے سیمینار 3 ستمبر کو گجرات اور گوجرانوالہ میں منعقد ہوں گے

    گجرات: کشمیر یوتھ الائنس اور اپیکس گروپ آف کالجز کے زیراہتمام گجرات اور گوجرانوالہ میں "کشمیر توجہ چاہتا ہے” کے عنوان سے سیمینارز 3 ستمبر کو منعقد ہوں گے، سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر کے مطابق سیمینار میں علاقے کے معززین، کالج کے طلباء سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی، گجرات میں سیمینار صبح 10 بجے سے 12:30 بجے تک اپیکس کالج گورالی، گجرات میں ہوگا جبکہ گوجرانوالہ میں 3 سے 6 بجے تک اپیکس کالج بلامقابل گفٹ یونیورسٹی میں ہوگا۔

    اس دوران کشمیر یوتھ الائنس کی قیادت صحافیوں سے خصوصی گفتگو بھی کرے گی۔ کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، اپیکس گروپ آف کالجز کے ہیڈ رانا عدیل ممتاز، اینکرپرسن احمد قریشی، فرحان شبیر، پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر نثار چیمہ، مشہور سماجی شخصیت ڈاکٹر شکیل رضا سمیت کئی نامور شخصیات شرکت کریں گی۔

  • دیکھاوا چائے کی پتی اصل میں کلینک، ایک اور عطائی ساتھی سمیت گرفتار

    دیکھاوا چائے کی پتی اصل میں کلینک، ایک اور عطائی ساتھی سمیت گرفتار

    گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان نے ریلوے روڈ پر چائے کی پتی کے کاروبار کی آڑ میں چلنے والے عطائی ڈاکٹر کے کلینک کو سیل کردیاہے جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم سے بد سلوکی کرنے پر عطائی اور اس کے ایک ساتھی کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر گجرات اور سی او ہیلتھ کی ہدایت پر عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ریلوے روڈ پر واقع مسعود کلینک کو چیک کیا گیا، مذکورہ کلینک کے مالک نے ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو دھوکہ دینے کیلئے ساتھ والی دوکان پر چائے کی پتی کا کاروبار شروع کر رکھا تھا اور وہیں مختلف ادویات بھی سٹور کی ہوئی تھیں جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ سٹور کو سیل کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دوران کاروائی کلینک مالک کی ایما پر ملزمان نے محکمہ صحت کی ٹیم سے بد سلوکی بھی کی جس پر فور ی پولیس کی مدد حاصل کی گئی اور ریڈنگ ٹیم نے دو ملزمان کو تھانہ اے ڈویژن منتقل کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کلینک کو اس سے پہلے بھی سیل کیا گیا تھا۔

  • گجرات :کشمیریوں کے حق میں تنظیم مدارس اہل سنت کا "پیغام پاکستان” کانفرس کاانعقاد

    گجرات :کشمیریوں کے حق میں تنظیم مدارس اہل سنت کا "پیغام پاکستان” کانفرس کاانعقاد

    کشمیریوں کے حق میں تنظیم مدارس اہل سنت نے پیغام پاکستان کانفرس کا اہتمام کیا
    ﺗﻨﻈﯿﻢ ﺍﻟﻤﺪﺍﺭﺱ ﺍﮬﻞ ﺳﻨﺖ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺳﮯ ﻣﻠﺤﻖ ﻣﺪﺍﺭﺱ ﻭ ﺟﺎﻣﻌﺎﺕ میں یوﻡ ﺁﺯﺍﺩﯼ ﺍﻭﺭ ﯾﮑﺠﮩﺘﯽ ﮐﺸﻤﯿﺮ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﮔﮋﺷﺘﮧ ﺩﻧﻮﮞ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎﺕ ﮐﺎ ﺍﻧﻌﻘﺎﺩ ﮬﻮﺍ ، جس کی ایک کڑی بروز سوموار 26 اگست عظیم الشان ‘پیغام پاکستان کانفرنس ‘کا انعقاد گجرات مرکزی جامعہ سیفیہ رحمانیہ کے زیر اہتمام ہوا .. اس کانفرنس میں مرکزی جامعہ کی طالبات اور ملک بھر سے 45 برانچز کی نمائندگان و معلمات و طالبات شامل تھی ..

    اس گلشن کو سجا کر یہ پیغام دیا گیا حکومت پاکستان کے نام بھی, پاک افواج کے نام بھی , اور اپنی کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے نام بھی کہ” تم اپنے آپ کو اکیلے مت سمجھنا , ہمارے بھائی ابھی زندہ ہیں , ہمارے باپ کا سایہ ابھی ہمارے سروں پر موجود ہے , اگر یہ دنیا میں نہ رہے تو ہم بہنیں بھی پیچھے ہٹنے والی نہیں ہیں , ہم بھی میدان میں آکر تمہاری عزت کی خاطر لڑیں گی "

  • گجرات میں ایک اور احتجاج، اب کی بار نشانہ کون بنا؟ بڑی خبر آ گئی

    گجرات میں ایک اور احتجاج، اب کی بار نشانہ کون بنا؟ بڑی خبر آ گئی

    گجرات (طارق محمود سے) گجرات میں احتجاج پر احتجاج کا سلسلہ جاری و ساری، صفائی ستھرائی کی صورتحال حال جوں کی توں، سیاستدان اور میونسپل کارپوریشن گجرات ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں سر دھڑ کی بازی لگانے لگے۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن گجرات کے ملازمین و افسران اور ق لیگی سیاستدانوں میں احتجاج کا مقابلہ شروع ہوگیا ہے دوسری طرف صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری کہیں نظر نہیں آتی گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں سمیت صحافیوں نے شہر بھر کی کی صفائی ستھرائی کی خراب صورتحال کے خلاف میونسپل کارپوریشن گجرات کی ایڈمنسٹریٹر اور ملازمین کے خلاف ریلی نکالی اور بعدازاں جی ٹی ایس چوک میں احتجاجی دھرنا دیا جس کے جواب میں آج میونسپل کارپوریشن کے ملازمین نے صفائی ستھرائی کرنے والی مشینری کو جی ٹی ایس چوک میں لا کھڑا کیا اور چوک بند کر کے احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ بد تمیزی کرنے اور گالیاں دینے والے مسلم لیگ ق کے رہنما محمد حنیف حیدری اور صحافی طارق بشیر بٹ کوگرفتارکیاجائے اس دو طرفہ لڑائی میں گجرات کی صفائی ستھرائی کی صورت حال خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے اور عوام کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ احتجاج مقابلے میں جیت کس کی ہوتی ہے اور عوام کو ریلیف بھی ملتا ہے کہ نہیں۔

  • ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات خفصہ رانی کے خلاف ق لیگی راہنماؤں اور صحافیوں کی ریلی اور نعرہ بازی

    ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات خفصہ رانی کے خلاف ق لیگی راہنماؤں اور صحافیوں کی ریلی اور نعرہ بازی

    گجرات (طارق محمود سے) گجرات کے محلہ اسلام نگر میں پانی میں ڈوب کر دو بچوں کی ہلاکت کے خلاف اور شہر بھر میں ناقص صفائی کے انتظام، کارپوریشن گجرات کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خفصہ رانی کی بے حسی کے خلاف یونین کونسل 1 اسلام نگر کے ممتاز سیاسی رہنما مسلم لیگ ق کے سٹی صدر محمد حنیف حیدری، سنئیر صحافی طارق بشیر بٹ ، کاشف رضا حیدری، محمد احسان بھٹی کونسلر اور دیگر قائدین کی قیادت میں اسلام نگر سے چوک جی ٹی ایس چوک تک ریلی کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مرد و خواتین اور بچوں نے بھی شمولیت کی ، ریلی نے جی ٹی ایس چوک میں دھرنا دیا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے محمد حنیف حیدری سٹی صدر ق لیگ نے کہا انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے میری یونین کونسل میں دو معصوم بچے ڈوب کر مر گئے ہیں ضلعی انتظامیہ سے کوئی بھی ان کی دادرسی کے لیے نہیں آیا نہ ہی کسی نے ان کا پتہ لیا ہے میرا وزیراعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ ہے کہ گجرات کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حفصہ رانی کو فوراً یہاں سے تبدیل کیا جائے اور اسے علاقہ غیر میں بھیجا جائے ، ریلی کے دوران لوگوں نے ایڈمنسٹریٹر خفصہ کنول کے خلاف سخت نعرہ بازی کی لوگوں نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر خفصہ رانی کے تبادلے کے مطالبے درج تھے۔ احتجاج پر امن رہا اور بعد میں عوام منتشر ہو گئے۔

  • جمنا ویلفیئر سوسائٹی کی اظہار یک جہتی کشمیر، میٹرک پاس بچوں میں انعامات تقسیم کی پروقار تقریب

    جمنا ویلفیئر سوسائٹی کی اظہار یک جہتی کشمیر، میٹرک پاس بچوں میں انعامات تقسیم کی پروقار تقریب

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) جمنا ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے میٹرک پاس کرنے والے ہونہار طلبا و طالبات کے لیے عزازی تقریب اور جشن آزادی اور اظہار یکجہتی کشمیر کے خوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا.
    جس میں مہمان خصوصی ایم ڈی دی سمارٹ کالج گجرات کیمپس تیمور احمد. اسسٹنٹ منیجر مارکیٹنگ ذار علی , اور دیگر نے شرکت کی. فاؤنڈر جمنا ویلفیئر سوسائٹی سید جواد خسن شاہ، سلیم رضا, نمبردار جمنا چوہدری محمد اعظم نمبردار, کونسلر بشیر چیمہ، صدیق بٹ، امتیاز ہنجرا, اور دیگر معززین علاقہ سمیت نوجوانوں بچوں اور خواتین کی بھرپور تعداد نے شرکت کی .مہمانوں اور معززین علاقہ نے طلبا و طالبات میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کیے. سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری اسداللہ وڑائچ نے ادا کیے جبکہ جرنل سیکرٹری شہروز صفدر نے سوسائٹی کی گزشتہ کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا. تقریب میں طلبا و طالبات کی خوصلہ افزائ کی گئ اور اس کے علاوہ جشن آذادی اور جمنا ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی گئی .تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے پودے لگا کر جمنا ویلفیئر سوسائٹی کی شجر مہم میں بھی اپنا خصہ ڈالا ۔ تقریب کا اختتام قومی ترانے کے ساتھ ہوا.

  • محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات

    محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈی پی او توصیف حیدر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے اور عزاداروں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے، موجودہ ملکی اور بین الااقوامی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اتحاد بین المسلمین اور اتحاد بین المذاہب کے ذریعے دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ تمام پاکستانی بلا تفریق مذہب و مسلک متحد ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رانی حفصہ کنول، توقیر الیاس چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر محمد جمیل، فیصل عباس، انیشا ہشام بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ پروفیسر سید سرفراز جعفری، قاری الطاف الرحمان، حفیظ اللہ صدیقی سمیت دیگر علما کرام و ممبران نے بھی اظہار خیال کیا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کی قرار داد متفقہ طور پر منظورکی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام مظلوم کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں اور ان کی ہر ممکن اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، میونسپل کمیٹیوں، واپڈا، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل نے محرم الحرام کے لئے جامع پلان پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے، محرم الحرام کے دوران ڈی سی آفس اور اے سی دفاتر میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جہاں تمام محکموں کے نمائندے بھی موجود رہیں گے جبکہ ان محکموں کی ٹیمیں جلوس کیساتھ بھی موجود رہیں گی۔ انہوں نے ہدایت کی میونسپل کمیٹیاں جلوس کے راستوں پر فوری تعمیر و مرمت اور پیچ ورک کرائیں، روشنی، لوڈ شیڈنگ کی صورت میں جنریٹر کا انتظام یقینی بنایا جائے جبکہ تمام جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں جنکی براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد اہلبیت اطہار علیہم السلام سے عقیدت رکھتے ہیں اور اپنے اپنے انداز میں ایام شہادت مناتے ہیں، امام حسین علیہ السلام اورانکے رفقا کی عظیم قربانی سے ہمیں صبر و تحمل کا درس ملتا ہے، ان ایام کے دوران جہاں انتظامیہ اور منتظمین مجالس و جلوس کی ذمہ داریاں ہیں وہیں دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والے علما کرام و ممبران کا بھی فرض ہے کہ وہ متحرک رہ کر لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ڈی پی او توصیف حیدر نے کہا کہ علما ء کرام اور ممبران کمیٹی مجالس اور جلوسوں کے موقع پر موجودرہیں اور منتظمین کی معاونت کریں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی پلان کے مطابق مجالس اور جلوس کی سکیورٹی کیلئے پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دینگے، مجالس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب ہونگے اور ہر فرد کی تلاشی لی جائے گی۔ پروفیسر سید سرفراز جعفری، قاری الطاف الرحمان، حفیظ اللہ صدیقی سمیت دیگر علما کرام و ممبران نے کہا کہ گجرات ہمیشہ سے امن و امان کا مرکز رہا ہے، محرم الحرام کے دوران امن و امان اور اتحاد بین المسلمین برقرار رکھنے کیلئے تمام ممبران انتظامیہ اور پولیس سے مکمل تعاون کریں گے۔

  • گجرات کی ڈاکٹر کمیونٹی کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے سڑکوں پر نکل ائی

    گجرات کی ڈاکٹر کمیونٹی کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے سڑکوں پر نکل ائی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) گجرات کی ڈاکٹر کمیونٹی کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے سڑکوں پر نکل ائی، تفصیلات کے مطابق گجرات کی ڈاکٹر کمیونیٹی نے تپتے سورج کو مات دے دی۔پی ایم اے گجرات کے صدر ڈاکٹر سعود افضل اور واۓ ڈی گجرات کے صدر ڈاکٹر احتشام الحق کی زیرقیادت کشمیری بھاٸیوں سے اظھارِ یکجھتی کے لیے عزیز بھٹی شھید ھاسپیٹل سے لے کر ڈی سی کمپلیکس تک ریلی نکالی گٸی۔جس میں ڈاکٹر کمیونیٹی نے بھر پور شرکت کرکے تمام ریکارڈ توڑڈالے۔۔۔ریلی میں ڈی سی گجرات نے خصوصی شرکت کی۔۔اس کے علاوہ ڈاکٹر آصف محمود ڈاکٹر علی حنیف ڈاکٹر حسنین اشرف گوندل ڈاکٹر فلک شیر ڈاکٹر عثمان عمران شوکت سید الطاف شاہ و دیگر سینکڑوں افراد موجود تھے۔اسکے علاوہ خواتین ڈاکٹرز نے بھی بھرپور شرکت کر کے مثال قاٸم کر دی۔

  • گجرات، شجرکاری مہم جاری

    گجرات، شجرکاری مہم جاری

    گجرات میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا تیسرا روز ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر حنیف ثاقب اور میاں ہارون مسعود نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔
    شیخوپورہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا
    ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں شرکاء نے آگاہی واک کی اور تین سو پودے لگائے گئے

    ڈپٹی کمشنر نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری پودے لگانے کی تیسری مہم ہے اور آج ہم نے جی ٹی روڈ کے اردگرد تین سو سے زائد پودے لگائے ہیں۔ ہمارے تمام ملازمین جن میں سینٹری ورکرز بھی شامل ہیں ایک ایک پودا لگا رہے ہیں۔

    پھلوں کے پودوں کی شجرکاری مہم میں بھی امرود کے 800پودے لگائے گئے۔
    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پورے ملک میں کلین اور گرین پاکستان مہم شروع کی ہے۔مہم کا بنیادی مقصد لوگوں میں شجر کاری کی اہمیت اور صاف ستھرے ماحول کے بارے میں بتانا ہے – اس قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پاکستان کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

  • بابون آزادی فیسٹیول میں گجرات کے بائیکرز کی بڑی تعداد شریک ہو گی

    بابون آزادی فیسٹیول میں گجرات کے بائیکرز کی بڑی تعداد شریک ہو گی

    گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی ) وادی نیلم میں بابون آزادی فیسٹیول 14 اور15اگست کو منایا جائے گا جس میں گجرات سے موٹر بائیکرز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں دوسرا بابون آزادی فیسٹیول 14اور15اگست کو منایا جائے گا جس میں گجرات سے تقریباً ایک درجن سے زائد موٹر سائیکلوں پر بائیکرز شرکت کریں گے آزادی موٹر سائیکل ریلی 13اگست کو رات 2بجے جی ٹی ایس چوک گجرات سے سینئر صحافی طارق محمود کی قیادت میں روانہ ہو گی جو راو لپنڈی ، مری ، کوہالہ اور مظفر آباد سے ہوتی ہوئی وادی نیلم کے صدر مقام آٹھ مقام شام چار بجے پہنچے گی اور اگلی صبح پانچ بجے روانہ ہو کر صبح آٹھ بجے بابون ٹاپ پہنچ کر آزادی فیسٹیول میں شرکت کریں گے بابون آزادی فیسٹیول میں شرکت کرنے والوں کے لئے 5اگست بکنگ آخری تاریخ رکھی گئی ہے