Baaghi TV

Category: گجرات

  • لالہ موسیٰ پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 4 اشتہاری، 1 منشیات فروش گرفتار

    لالہ موسیٰ پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، 4 اشتہاری، 1 منشیات فروش گرفتار

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی او سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی ایس ایچ او سٹی لالہ موسیٰ عامر سعید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرکے سنگین مقدمات میں ملوث 4 خطرناک مجرم اشتہاری اور ایک منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف مہم کے سلسلہ میں گجرات پولیس کا گرینڈ آپریشن،ڈی پی او سید علی محسن کی ہدائیت پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ ریاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ رانا عامر سعید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شیخو پورہ اور سیالکوٹ سمیت مختلف جگہوں پر کریک ڈاؤن کر کے راہزنی اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث 4خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلئے۔مجرم اشتہاریوں میں مختار احمد ولد محمد انور سکنہ شیخوپورہ 2۔افتخار احمد ولد سلطان احمد سکنہ شیخوپورہ 3۔ریاض علی ولد دائم علی سکنہ ننکانہ صاحب 4۔صابر حسین ولد محمد صادق ضلع سیالکوٹ شامل ہیں۔جن کی مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
    اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ عامر سعید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشو ں کے خلاف آپریشن کرکے نوگزہ قبرستان کے قریب چرس فروخت کرتے ہوئے ملزم نیک محمد ولد جلال خاں سکنہ نوشہرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضہ سے 1250گرام چرس برآمد کرکے 9-Cکا مقدمہ درج کرلیا۔

  • گجرات میں لاغر، بیمار اور مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت

    گجرات میں لاغر، بیمار اور مردہ جانوروں کے گوشت کی فروخت

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ لائیو سٹاک کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث ڈنگہ شہر بھر میں مضر صحت ،مردار ،لاغر اور بیمار جانوروں کے پانی ملے گوشت کی فروخت کا سلسلہ عروج پر لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہو گئے ہیں شہریوں کا ڈپٹی کمشنر گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک کی مجرمانہ غفلت اور مبینہ طور پر ملی بھگت سے شہر بھر کے قصاب لاغر اور بیمار جانوروں کا مضر صحت پانی ملا گوشت ڈنکے کی چوٹ پر فروخت کر رہے ہیں ضلعی حکومت کی طرف سے بیف گوشت کی قیمت 350روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ شہر بھر میں قصاب بیف کا گوشت 400روپے فی کلو میں فروخت کر رہے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر گجرات سے مطالبہ کیا ہے وہ شہر بھر میں فروخت ہونے والی بیف اور مٹن کے گوشت کی چیکنگ کےلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیں اور مردار اور بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت میں ملوث قصاب محکمہ لائیو سٹاک کے افسران اور عملہ کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

  • گجرات میں عجب کرپشن کی غضب کہانی، کروڑوں کا ٹھیکہ لاکھوں کا غبن

    گجرات میں عجب کرپشن کی غضب کہانی، کروڑوں کا ٹھیکہ لاکھوں کا غبن

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) کروڑوں کا ٹھیکه لاکھوں کا غبن گجرات کے علاقہ سائیں راجہ پھاٹک جى ٹى روڑ پر نالے کى تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل کے استعمال کا بڑا انکشاف
    تفصیلات کے مطابق دربار سائیں راجہ پھاٹک جى ٹى روڑ پر نالے کى تعمیر میں پرانى و غیر معیاری اینٹ اور ریت کا استمال جبکہ نالے کى اندرونى دیوار بنائى جارهى هے اور بیرونى دیوار پرانى نالے کے بیڈ میں گیڑا(بجر) نہ هونے کے برابر3انچ کنکریٹ کى بجائے1.5 انچ کنکریٹ بغیر سیمنٹ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے غیر معیاری اینٹ اور مٹى ملى ریت (دریا کى بجائے بھمبر نالى کى ریت ) کا استعمال کروڑوں کے ٹھیکے میں لاکھوں کا غبن ہے عوام غریب جبکہ ٹھیکیدار کروڑ پتى بن گئے
    نالے کى غیر معیاری و ناقص مٹیریل سے تعمیر پر اهل علاقہ کا احتجاج ضلعى انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے افسران سے نوٹس لینے کى اپیل متعلقہ ٹھیکیدار اور ایکسیین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔

  • گجرات: شہباز شریف پارک میں گوڈے گوڈے پانی جمع، انتظامیہ خاموش

    گجرات: شہباز شریف پارک میں گوڈے گوڈے پانی جمع، انتظامیہ خاموش

    گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات کے شہباز شریف پارک میں مون سون کی پہلی بارش سے گوڈے-گوڈے پانی جمع، نکاسی آب کا نظام درہم برہم،کھڑے پانی سے تعفن پیدا ہونے لگا، انتظامیہ غافل۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کی پہلی بارش سے گجرات کے شہباز شریف پارک میں گوڈے گوڈے پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے پارک میں سیر کے لیے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کھڑے پانی سے تعفن پھیلنے لگا پارک میں نکاسی آپ کا نظام مکمل طور پر فلاپ ہو چکا ہے اور انتظامیہ اس اہم مسئلے سے غافل دکھائی دیتی ہے ۔

  • بارش کے 8 گھنٹے بعد بھی گجرات پانی میں ڈوبا رہا

    بارش کے 8 گھنٹے بعد بھی گجرات پانی میں ڈوبا رہا

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) بارش کے 8 گھنٹے بعد بھی پانی سڑکوں سے نہ اتر سکا۔تفصیلات کے مطابق بارش رکنے کے آٹھ گھنٹے بعد بھی گجرات شہر کی سڑکوں اور بازاروں سے پانی ختم نہ ہو سکا ۔ سیوریج کے ناقص نظام پر ہر شخص برہم دکھائی دیتا ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات شہر میں سیوریج کا نظام بہتر کیا جائے تاکہ بارش رکنے کے فوری بعد پانی سڑکوں، بازاروں، چوکوں اور چوراہوں سے ختم ہو جائے

  • گجرات: ایک اور بہو کو سسرال میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

    گجرات: ایک اور بہو کو سسرال میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) گجرات کے علاقہ کنجاہ کے گاوں بانٹھ میں ایک اور بہو کو سسرال میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ 2 بچوں کی ماں صباء ندیم کو اسکے دیور نے آدھی رات کو سوتے میں سر میں ٹوکے کے وار کر کے اسکی گردن تن سے جدا کر دی اور فرار ھو گئے اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ھسپتال پہنچائی تھانہ کنجاہ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کامران کی رپورٹ پر اس کے دیور امیر حمزہ۔ شوھر ندیم۔ سسر خورشید اور شمریز وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا وجہ عناد گھریلو تنازعہ بتایا گیا ھے

  • گجرات میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، گرمی کی شدت میں کمی

    گجرات میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، گرمی کی شدت میں کمی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی وی )گجرات اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے شروع ہو چکی ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے تفصیلات کے مطابق گجرات اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں گلیوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کا پیدل گزرنا محال ہے موسادھار بارش کی وجہ سے سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے جس سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں

  • پولیس کا سرائے عالمگیر پںی میں سرچ آپریشن، 2 اشتہاری 12 مشکوک افراد گرفتار

    پولیس کا سرائے عالمگیر پںی میں سرچ آپریشن، 2 اشتہاری 12 مشکوک افراد گرفتار

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی )پولیس کا سرائے عالمگیر پبی کے علاقہ میں کامیاب سر چ آپریشن،
    دوران آپریشن 2مجرم اشتہاری اور 12کس مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا،
    سر چ آپریشن میں سرائے عالمگیر پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں نے حصہ لیا،گجرات میں اشتہاری مجرمان کا خاتمہ کرکے ضلع کو امن و امان کا گہوارہ بنا دیا ہے،ڈی پی او سید علی محسن ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی خصوصی ہدائیت پر ڈی ایس پی رمضان کمبوہ کی زیر نگرانی سرائے عالمگیر کے علاقہ رکھ پبی،پوران،کھوہار اور دریا کے ساتھ بیلاکے علاقہ میں کامیاب سر چ آپریشن کیاگیا۔سر چ آپریشن میں سرائے عالمگیر پولیس اور ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔دوران آپریشن دو مجرم اشتہاری جن میں عرفان ولد احمد علی قوم چنبیل سکنہ فتح پور 2۔اسامہ ولد غلام فرید قوم ملک سکنہ ڈھوری معہ 12کس مشکوک افراد گرفتار ہوئے۔پولیس ٹیموں نے مجرمان اشتہاریوں کی پناہ گاہوں کو مکمل طور پر مسمار کردیا اور ان کے زیر استعمال کشتیوں کو قبضہ میں لے لیا۔ڈی پی او سید علی محسن نے کہا ہے کہ گجرات میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے،ضلع کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کردیا گیا ہے۔

  • عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے سامنے خطرناک حادثہ کیسے ہو سکتا ہے؟ باغی ٹی وی کی خبر سب بتا رہی ہے

    عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے سامنے خطرناک حادثہ کیسے ہو سکتا ہے؟ باغی ٹی وی کی خبر سب بتا رہی ہے

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کے مین گیٹ کے عین سامنے بھمبر روڈ پر کافی روز سے اسٹریٹ لائٹ کا پول سڑک پر گرا ہوا ہے جو کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتا ہے، بھمبر روڈ گجرات سے آزاد کشمیر تک ٹریفک کی انتہائی مصروف سٹرک ہے جبکہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں ضلع بھر سے آنے والے سینکڑوں مریضوں اور ایمرجنسی ایمبولینس ٹریفک کو بھی مشکلات کا سامنا ہے‘ میونسپل کارپوریشن گجرات اور صوبائی ھائی وے محکمہ کو اس غفلت کا نوٹس لینا چاہئے، سڑک کے اطراف کوئی خوانچہ فروش یا دوکاندار اپنا اڈہ لگائے تو میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور ھائی وے کے روڈ انسپکٹر ایک گھنٹے کے اندر اندر پہنچ جاتے ھیں جبکہ مین روڈ پرگرئے ھوئے خطر ناک اسٹریٹ لائیٹ پول کی کسی کو پروا نہیں‘ دریں اثنا ایسے مسائل کی کسی کھلی کچہری کی ضرورت نہیں کیونکہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال ایک ایسا پوآئنٹ ھے جہاں سے ضلعی انتظامیہ اور ذمہ دار سرکاری افسران کا بھی دن میں کئی مرتبہ گزر ھوتا ھے-

  • 3 کروڑ روپے سے بننے والی سڑک کی قلعی پہلی بارش نے کھول دی

    3 کروڑ روپے سے بننے والی سڑک کی قلعی پہلی بارش نے کھول دی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) تین کروڑ روپے کی لاگت سے چند ہفتوں میں تیار ہونے والی 2700 فٹ گلزار مدینہ چوک سے پاک فین تک بننے والی روڈ کی قلعی بارش نے کھول دی۔ ہائی وے کی کمپنی کی طرف سے بنائی گئی ناقص سڑک پر پانی چاروں طرف کھڑا ہو گیا۔ گجرات کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر جی ٹی روڈ کے اس ایک حصے کی ناقص تعمیر اور پانی کھڑا ہونے کی تصاویر اپ لوڈ کر دیں اور ڈی سی گجرات سے گجرات چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ضلعی گورنمنٹ مظفر حسین ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے بننے والی سڑک بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث چند دنوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ ڈیوائڈر کے دونوں اطراف پر بارشوں کا پانی کھڑا ہونے سے یہ سڑک جلد ہی ٹوٹ جائے گی اور لوگوں نے اپنے جو ٹیکسوں کا پیسہ دیا ہے وہ بارش کے پانی میں بہہ جائے گا۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں ڈی سی گجرات اور ہائی وے کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ کی تعمیر کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے کہ اس نے پانی کی نکاسی کے لئے انتظامات کیوں نہیں کئے۔