Baaghi TV

Category: گجرات

  • مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر پر فائرنگ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر پر فائرنگ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

    مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمو د پر فائرنگ کی گئی ہے. یہ واقعہ گجرات کے نواں لوک علاقہ میں پیش آیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے میاں طارق کا گن مین شدید زخمی ہو گیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے میاں طارق کو بٹ مار کر تشدد کا نشانہ بنایا. اس موقع پر جب پولیس پہنچی تو مسلح افراد میاں طارق کو چھوڑ کر فرار ہوگئے. میاں طارق اور ان کے گن مین کو عزیز بھٹی ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

    ترجمان پولیس اسد گجر کا کہنا ہے کہ میاں طارق پر حملہ رنیاں برادران کے مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا ہے. رنیاں برادر ان کےمسلح افراد کی گرفتاری کیلیےچھاپےمارےجارہے ہیں.

  • 20 سال سے مقدمہ قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار

    20 سال سے مقدمہ قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم ڈرامائی انداز میں گرفتار

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او سید علی محسن کی قیادت میں گجرات پولیس کامجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری، عرصہ 24سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری کوSHO تھانہ سٹی جلالپور جٹاں عدنان تارڑنے گرفتارکرلیا۔
    تفصیلات کے مطابق سال 1995؁ء میں مجرم اشتہاری محمد ارشد ولد محمد عنائیت قوم جٹ سکنہ نکا دواڑہ نے دوران پنچائیت تلخ کلامی ہونے پر مسمی محمد شفیع ولد رسول بخش سکنہ کوٹ جعفر ضلع گوجرانوالہ کو قتل کردیا۔جس کے بعد ملزم علاقہ سے روپوش ہوگیااور 24سال بیس بدل کر مختلف اضلاع میں رہتا رہا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن نے خطرناک ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی صدر سعید احمد خاں کو خصوصی ٹاسک دیاکہ خطرناک اشتہاری کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ جس پرڈی ایس پی صدر سعید احمد خاں نے اپنی زیر نگرانی SHOسٹی جلالپور جٹاں عدنان تارڑ،SIوحید خاں اور دیگرپولیس ٹیم کے ہمراہ خطرناک ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف زاویوں پر کام شروع کیا۔ جس کے بعد خطر ناک ملزم کو جدید سائنسی ٹیکنالوجی ِ،جانفشانی اور پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا کہنا تھا کہ ملزم جتنا بھی شاطر اور خطر ناک ہو قانون کی گرفتاری سے نہ بچ سکے گا اور اپنے انجام کو پہنچے گا۔ ڈی پی او گجرات نے خطرناک ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم کو خصوصی شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔

  • گجرات کے سرکاری ہسپتالوں کے لئے ہیلتھ کونسلز نے 17.7 ملین کے فنڈز جاری کر دئیے

    گجرات کے سرکاری ہسپتالوں کے لئے ہیلتھ کونسلز نے 17.7 ملین کے فنڈز جاری کر دئیے

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)حکومت پنجاب، محکمہ صحت نے ضلع کے پانچ ٹی ایچ کیو، 13رورل ہیلتھ سنٹرز، میٹرنٹی ہستپالوں سمیت 71سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ کونسلز کے ذریعے اخراجات کیلئے 17.7ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ہسپتالوں میں مریضوں کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے ہیلتھ کونسلز کی منظوری سے یہ فنڈز خرچ کر سکیں گے، یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر خرم شہزاد نے بات چیت کے دوران بتائیں، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرات میں ٹی یچ کیو، سول ہسپتالوں، گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتالوں، رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کی 110ہیلتھ کونسلز رجسٹرڈ ہیں تاہم ابتدائی طور پر 71ہیلتھ کونسلز کیلئے فنڈز جاری ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں کیلئے 28لاکھ 92ہزار روپے، ٹی ایچ کیو سرائے عالمگیر، ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال کنجاہ اور ڈنگہ کیلئے فی ہسپتال 15لاکھ92ہزار روپے، ٹی ایچ کیو لیول ہسپتال لالہ موسیٰ کی ہیلتھ کونسل کیلئے 7لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہوئے ہیں، حکومت پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے مجموعی طور پر ٹی ایچ کیو لیول ہسپتالوں کی ہیلتھ کونسلز کے ذریعے اخراجات کیلئے 8.3ملین روپے کے فنڈز کا اجراء کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 13رورل ہیلتھ سنٹرز اور میٹرنٹی ہسپتالوں کیلئے مجموعی طور پر 4.9ملین روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں، ان ہسپتالوں کی ہیلتھ کونسلز کو انکی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 6لاکھ روپے کے فنڈز دیے گئے ہیں، بقیہ فنڈز 53بنیادی مراکز صحت کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ہسپتال ہیلتھ کونسلز کے ان فنڈز سے طبی آلات کی مرمت، ہسپتالوں میں مریضوں کے بیٹھنے کیلئے بہتر فرنیچر، پنکھے اور دیگر ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ باقی ہیلتھ کونسلز کیلئے فنڈز بھی جلد جاری ہو جائیں گے۔

  • تمام فنڈز عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کروں گا۔ چوہدری مونس الہیٰ

    تمام فنڈز عوامی فلاحی منصوبوں پر خرچ کروں گا۔ چوہدری مونس الہیٰ

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و ممبر قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی سے میونسپل کمیٹی کنجاہ سے مختلف وفود نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ ملاقات کرنے والوں میں شیخ شہکاز اسلم، چودھری ساجد دلشاد، چودھری مدثر وڑائچ ، مرزا خالد، رضوان راٹھور ایڈووکیٹ، چودھری خرم وڑائچ ایڈووکیٹ، انصر محمود المعروف منشی پہلوان ، چودھری عمیر کروٹانہ ، چودھری ندیم ، و دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے میونسپل کمیٹی کنجاہ کے دیرینہ مسائل جن میں صاف پانی کی فراہمی ، سیوریج اور بجلی کی تاروں جیسے مسائل کے حل کیلئے آگاہ کیا۔ چودھری مونس الٰہی نے وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو دیقین دلاتا ہوں کہ آپ کے تمام دیرینہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ چودھری مونس الٰہی نے مزید کہا کہ حلقہ کی عوام کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔ عوام کیلئے صاف پانی کی فراہمی ، بہترین سیوریج سسٹم، پختہ سڑکوں کے علاوہ صحت پر کام جاری ہے ۔ انشاءاللہ تمام فنڈز کو عوام کی فلاح و بہبود جیسے ترقیاتی کاموں پر خرچ کروں گا۔ گجرات اور بلخصوص کنجاہ کی عوام نے ہمیشہ اپنے ووٹ کے ذریعے ہمارے خاندان سے محبت کا اظہار کیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا آپ سے سیاسی نہیں ذاتی تعلق ہے انشاءاللہ خدمت اور تابعداری کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے گا۔

  • عیاشی ختم ، یکم جولائی سے ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    عیاشی ختم ، یکم جولائی سے ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کو ٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئی وارننگ کل سے ختم ہو جائے گی یکم جولائی سے سخت کریک ڈائون کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات میں ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو کو دی گئی وارننگ کی مدت کل 30 جون سے ختم ہو رہی ہے جس کے بعد ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی سے ہیلمٹ نہ استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیا جائے گا یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کئی بار سخت کریک ڈاو¿ن کے اعلانات کیے گئے لیکن وہ اعلانات محض اعلانات تک محدود رہے اور کاروائی نہ ہوسکی۔

  • لالہ موسیٰ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد قتل

    لالہ موسیٰ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد قتل

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)کلیوال سیداں کے قریب جی ٹی روڈ پرنامعلوم افرادکی فائرنگ سے دوموٹرسائیکل سوارقتل،تفصیل کے مطابق لالہ موسیٰ کے نواحی گاﺅں چھتہ کارہائشی ریٹائرڈ سب انسپکٹر پولیس غلام نبی ولدفتح محمدقوم جٹ اپنے ساتھی (جواس کابرادرنسبتی بتایاجاتاہے ) اکبرعلی ولدضمیرگل قوم پٹھان سکنہ چارسدہ پشاورکے ہمراہ موٹرسائیکل نمبر ی جی ٹی کے 8188پرگجرات سے لالہ موسیٰ کی طرف آرہاتھاکہ کلیوال سیداں کے قریب نامعلوم ملزمان نے ان پرفائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پردم توڑگئے ،اطلاع ملنے پرڈی پی اوگجرات سیدعلی محسن،ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ چوہدری ریاض الحق ،ایس ایچ اوتھانہ صدرلالہ موسیٰ طارق شفیع انسپکٹر،ایس ایچ اورحمانیہ محمدرزاق،رانامحمدشفیق اے ایس آئی ،فیصل محمودبوکن اے ایس آئی نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے اور کاروائی شروع کردی ،پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کرپوسٹمارٹم کیلئے بھجوادی ،تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا،یادرہے کہ مقتول غلام نبی کابیٹابھی چارسال قبل قتل ہواتھا،صدرپولیس لالہ موسیٰ مصروف تفتیش ہے۔

  • گجرات: ٹریکٹر ٹرالی سمیت دیگر مشینیں چوری کرنے والا 7 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

    گجرات: ٹریکٹر ٹرالی سمیت دیگر مشینیں چوری کرنے والا 7 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات پولیس کی بڑی کامیابی! ٹریکٹر ٹرالے سمیت ایکسیویٹرمشینوں کی چوری میں ملوث آٹھ رکنی سرورعرف سرو گینگ گرفتار،دو کروڑ بیالیس لاکھ مالیتی مال مسروقہ برآمد۔
    تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر، گجرات سمیت گوجرانوالہ کے علاقہ میں ٹریکٹر چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گینگ متحرک تھا۔جو مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زورپر لوگوں سے وارداتیں کرتا تھا۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے اس خطرناک گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سرائے عالمگیر رمضان کمبو ہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرSIغلام عباس پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔جس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے شب و روز محنت کرتے ہوئے 8رکنی خطر ناک گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔ محمد سرور ولد محمد حسن سکنہ ڈوگراں والا گوجرانوالہ2۔یاسرفاروق ولد محمد عارف سکنہ چکوڑہ منڈی بہاولدین3۔نذیر احمد ولد نور محمد سکنہ کلیرسکے وزیرآباد 4۔محمد سعید عرف صفدر ولد محمد ابراہیم سکنہ کوٹ بوانی داس گوجرانوالہ5۔رخسار احمد عرف سارو ولد محمد عارف سکنہ منڈی بہاولدین6۔آصف ولد صابر حسین سکنہ جوڑا راجپوتاں حال مقیم لاہور 7۔صابر حسین ولد غلام محمد سکنہ جوڑا راجپوتاں حال مقیم لاہور8۔عمران ولد نذیر احمد سکنہ جوڑا راجپوتاں حال مقیم لاہور شامل ہیں۔دوران انٹیرو گیشن ملزمان نے گجرات،سرائے عالمگیر اور ضلع گوجرانوالہ میں متعددوارداتوں میں ملوث ہونے کاانکشاف کیاہے،ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ7عدد ٹریکٹر،6عدد ٹرالے اور 2عدد ایکسیویٹر مشین کل مالیتی2کروڑ 45لاکھ روپے جبکہ ورداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3عدد پسٹل 30بور 1عدد رائفل 12 بور بھی بر آمد کرلیا گیا۔ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔
    ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے گینگ کو گرفتار کر نے والی ٹیم کو خصوصی شاباش اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔

  • گجرات میں ظلم کی نئی داستان رقم، 8 سالہ بچہ خنجر کے وار سے قتل

    گجرات میں ظلم کی نئی داستان رقم، 8 سالہ بچہ خنجر کے وار سے قتل

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی )گجرات میں ظلم کی نئی داستان رقم۔ تھانہ صدر گجرات کے علاقہ ٹبی سیکھواں میں بیرون ملک مقیم شخص کے 8 سالہ بیٹے علی جنید کو ٹیوشن سنٹر سے واپس گھر آتے نامعلوم شخص نے گلے پر چھری کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور ملزم فرار ھو گیا اطلاع ملتے ھی ایس ایچ او بابر زمان بٹ معہ نفری موقع پر پہنچےاور معصوم بچے کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ھسپتال پہنچائی اس بات کا بھی شبہ ھے کہ معصوم بچے علی جنید کو دوران جنسی زیادتی مزاحمت کرنے یا ملزم کو پہچان لینے پر قتل کیا گیا ھے تاھم اس بات کی تصدیق نہ ھو سکی ھے پولیس نے معصوم بچے کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لئے گاؤں ٹبی سیکھواں کے چند مشکوک افراد کو حراست میں لیا ھے

  • ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس قاتل کو کس ملک سے گرفتار کر کے لے آئی؟ بڑی خبر باغی ٹی وی پر

    ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس قاتل کو کس ملک سے گرفتار کر کے لے آئی؟ بڑی خبر باغی ٹی وی پر

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)گجرات:ڈی پی او سید علی محسن کی قیادت میں گجرات پولیس کامجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری، عرصہ نو سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری کو انٹر پول کے ذریعے دبئی سے گرفتارلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات پولیس کا ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریو ں کے خلاف آپریشن جاری۔ ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر لیاقت حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہپیشہ ورانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب انتہائی خطرناک مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔ملزم ثاقب علی ولد نفاست علی قوم گجر سکنہ اگووال عرصہ نو سال سے روپوش تھا، جسے بیرون ملک دوبئی سے بذریعہ انٹرپول گرفتار کیا گیا۔
    ڈی پی او گجرات نے اس بہترین کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ دولت نگر انسپکٹر لیا قت حسین اور ان کی ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔

  • گرمی کے ستائے نوجوانوں نے دریاؤں اور نہروں کا رخ کرلیا

    گرمی کے ستائے نوجوانوں نے دریاؤں اور نہروں کا رخ کرلیا

    گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی ) گجرات شہر کے متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع، گرمی کے ستائے نوجوانوں نے دریاؤں اور نہروں کا رخ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شدید گرمی کے موسم میں گجرات شہر کے متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے گرمی سے تنگ آکر گجرات شہر اور گردونواح کے نوجوانوں نے دریاؤں اور نہروں کا رخ کرلیا ہے گزشتہ روز بھی ضلع گجرات میں بہنے والی چھوٹی بڑی نہروں پر سینکڑوں نوجوان نہانے کے لئے پہنچ گئے۔اور اپنی جانوں کو لاحق خطرات سے بالاتر ہوکر چھوٹی بڑی نہروں میں نہا کر گرمی کو بھگانے کی کوشش کرتے رہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ کہ کسی بھی ناخوشگوار حادثہ سے پہلے مجھے ذلیل یہ حکومت نہروں پر نہانے پر پابندی لگائے جس پر سختی سے عمل کیا جائے۔