گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر گجرات محمد جمیل نے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کٹھالہ چناب اور غازی چک کے علاقہ میں دو عطائیوں کے کلینک سیل کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران ٹیم نے غازی چک جابر حسین اور کٹھالہ کے علاقہ میں قمر اعجاز کے کلینکس کی چیکنگ کی جہاں یہ دونوں ہو میو ڈاکٹرز مریضوں کو ایلو پیتھک ادویات دے رہے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر اور انکی ٹیم نے دونوں کلینکس کو سیل کرکے وہاں سے بڑی مقدار میں ایلو پتھک ادویات قبضہ میں لے لی ہیں اور انکے خلاف کیسز مجاز اتھارٹی کو بھجوادیے ہیں۔
Category: گجرات
-

گجرات پولیس میں تبادلوں کا بھونچال، کون کہاں گیا خبر سامنے آ گئی
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) عید الفطرکے فوری بعدضلع گجرات کے درجن سے زائد SHO’sکو تبدیل کردیاگیا.ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن لالہ ظفر کوتبدیل کرکے عدنان شہزادکوایس ایچ او بی ڈویژن لگادیا جبکہ تھانہ لاری اڈہ کے ایس ایچ او رانا عامرسعید کوتبدیل کرکے ایس ایچ او سٹی لالہ موسیٰ اور اُن کے جگہ ایس ایچ او صدر گجرات صفدر عطاء بھٹی کو ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ لگادیاگیاایس ایچ او تھانہ شاہین گجرات رائے فیاض احمد کوتبدیل کرکے ایس ایچ او کڑیانوالہ اور ایس ایچ او سٹی سرائے عالمگیرراجہ احسان کوایس ایچ تھانہ شاہین تعینات کردیاگیا۔ایس ایچ او کڑیانوالہ ملک نذیر کوتبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات جبکہ ایس ایچ او صدر جلالپورجٹان مہدی خاں رانجھا کوتبدیل کرکے اُن کے جگہ ایس ایچ او ٹانڈہ الطاف حسین کو ایس ایچ او صدر جلالپورجٹاں لگادیاگیا۔ایس ایچ او سٹی جلالپورجٹاں ارشد ڈفر کوتبدیل کرکے سب انسپکٹر عدنان تارڑکو ایس ایچ او تعینات کردیاگیاسب انسپکٹر تنویربھٹی کوایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ،سب انسپکٹر لیاقت گجر کوایس ایچ او تھانہ دولت نگر،سب انسپکٹر رائے فیاض کو ایس ایچ اوتھانہ کڑیانوالہ لگادیاگیاہے۔جبکہ ایس ایچ او سٹی لالہ موسیٰ اعجاز علی کوتبدیل کرکے ایس ایچ او سٹی سرائے عالمگیر اور انچارج سی آئی اے سٹاف بابرزمان بٹ کو ایس ایچ او صدر سرائے عالمگیر تعینات کیاگیاہے۔تمام نئے ایس ایچ اوز نے چارج سنبھال کرکام شروع کردیاہے۔
-

گجرات میں ڈینگی کی روک تھام کے لیے آگاہی واک کا اہتمام
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) ۔شہریوں میں ڈینگی بارے شعور کیلئے آگاہی واک، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے قیادت کی تفصیلات کے مطابق گجرات میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے آگاہی واک میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، محکمہ صحت کے افسران، ملازمین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی شرکت، اس موقع پر ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں ڈینگی سرویلنس کو مزید موثر بنائیں۔ تالابوں، بڑی فیکٹریوں، قبرستانوں کی انسپکشن یقینی بنائی جائے انسداد ڈینگی میں رکاوٹ، ڈینگی کے فروغ کا سبب بننے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔ انسداد ڈینگی ٹیموں کی استعداد بڑھانے کیلئے ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔
-

حادثات کی روک تھام کے لیے گجرات میں ٹریفک واک
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ٹریفک پولیس کی طرف سے جی ٹی روڑ پر حا دثا ت کی روک تھا م کے سلسلہ میں ٹریفک واک کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈی ایس پی سعید احمد وڑائچ نے کہا کہ صبر و تحمل کر کے بہت سے حادثات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے انھوں نے کہا کہ موٹر سائیکل تیز رفتاری سے نہیں چلانی چاہیے اور ہیلمٹ کا استعمال ضرور کرنا چاہیے ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنےوالے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔اس مو قع کا انسپکٹر سلیمان انچارج ایجوکیشن ونگ غلام رسول اور دیگر سٹا ف موجود تھے ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122کے ملازمین شامل تھے عوام نے اس عمل کو سر اہا ہے
-

گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی او سید علی محسن کی ہدائیت پر ضلع بھر میں گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انچارج چوکی معین الدین پور فہد الرحمن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے مقدمہ قتل کا خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرلیا۔مجرم اشتہاری وحید اختر ولد محمد رفیق سکنہ جھمٹ آزاد کشمیر قتل کے مقدمہ نمبر 8مورخہ 9.01.2013جرم 302/148/149ت پ میں تھانہ صدر گجرات پولیس کو مطلوب تھا،جوکہ عرصہ چھ سال سے رو پوش تھا،مزید تفتیش جاری ہے۔
-

ڈی سی گجرات نے سیلاب سے متعلقہ محکموں کو تیار رہنے کی ہدایت کر دی
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی ہے کہ آمدہ مون سون کے دوران ممکنہ سیلاب کی صورت میں ریسکیو اینڈ ریلیف سے متعلقہ محکمے اپنی تیاری مکمل رکھیں، ہنگامی صورتحال میں متاثرین کیلئے تینوں تحصیلوں میں 25 ریلیف کیمپس کے قیام کیلئے موزوں مقامات کی نشاندہی کر لی گئی، شہری علاقوں سے پانی کے فوری نکاس کیلئے ایمرجنسی ٹیموں کی تشکیل،سیوریج نالوں کی صفائی، ڈی واٹرنگ سیٹ بروقت نشیبی علاقوں میں نصب کر دیے جائیں، یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں، اے ڈی سی ریونیو ڈاکٹر رانی حفصہ کنول، اے سی کھاریاں فیصل عباس مانگٹ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، ڈی او ایمرجنسی عمر اکبر گھمن سمیت مختلف محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ایمرجنسی کیمپس کیلئے ماضی میں سیلاب سے متاثرہ ہونیوالے علاقہ جات کو مد نظر رکھا گیا ہے، ہنگامی صورتحال میں تحصیل گجرات میں 15، تحصیل کھاریاں میں پانچ اور تحصیل سرائے عالمگیر میں بھی 5ریلیف کیمپس قائم ہونگے، سیلاب کی صورت میں انتظامی حوالے سے ضلع گجرات کو 13جبکہ ریسکیو سروسز کے حوالے سے چار سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے، ریسکیو 1122اپنے سیکٹرز میں قبل از وقت ہی کشتیاں اور دیگر سامان موزوں مقامات پر منتقل کر دے گا، محکمہ صحت ان مراکز پر طبی عملہ اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کا ذمہ دار ہو گا اسی طرح لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ جانوروں کی ادویات، ونڈز کی فراہمی کا انتظام کر ے گا۔۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے گجرات کو ہدایت کی کہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کیلئے بڑے شہروں کی طرز پر مختلف علاقوں میں ہنگامی مراکز قائم کئے جائیں جہاں امدادی ٹیمیں 24گھنٹے موجود رہیں گی، بلدیاتی ادارے اپنے زیر انتظام علاقوں میں نالوں کی صفائی کیلئے ٹینڈرنگ کا عمل فوری مکمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ریسکیو 1122، گوجرانوالہ اور گجرات کی ٹیموں کے ہمراہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو اینڈ ریلیف کے حوالے سے مشقوں کا انعقاد کرے گا جبکہ محکمہ انہار تمام حفاظی بندوں کی انسپکشن کرکے رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو فراہم کرے گا۔
-

جی ٹی بائیکرز نے کون سا بڑا کام کیا؟ بڑی خبر آ گئی
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح گجرات سے بھی بڑی تعداد میں شہری شمالی علاقہ جات کی سیر مکمل کرنے کے بعد گھروں کو واپس پہنچ گئے جی ٹی بائیکرز ذ کا گروپ وادی نیلم کا 4 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد گجرات واپس آگیا۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کے مزے کو دوبالا کرنے کے لیے ملک کے دیگر حصوں کی طرح گجرات کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شمالی علاقہ جات کا رخ کیا اور خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوئے اسی طرح گجرات کے جی ٹی بائیکرز کے گروپ نے وادی نیلم کا چار روزہ دورہ کیا اپنے دورے کے دوران وہ کوہالہ،مظفرآباد، اٹھمقام، شاردہ ، کیل اور اڑنگ کیل کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل پر گئے اور جنت نظیر وادی کشمیر کے دلفریب مناظر دیکھے۔ چار روزہ دورے کے بعد جی ٹی بائیکرزکا گروپ بخیر و عافیت گجرات واپس پہنچ گیا۔ گروپ میں طارق محمود، عازب جاوید، عامر اشرف، ساجد بھٹی، آفتاب حسین، خلیل، محمد عامر اور لاہور کے دیگر بائیکرز نے شرکت کی۔ دورے کے دوران انہوں نے آزاد کشمیر کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے حالات زندگی معلوم کئے۔ متعد جگہوں پر خوبصورت مناظر اور پاک فوج کے جوانوں کو دیکھ کر بائیکرز نے پاکستان ذندہ باد، آزاد کشمیر ذندہ باد اور پاک فوج کے حق میں پر جوش نعرے بازی کی۔
-

دوکاندار سے رشوت لینے والے کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج، نوکری سے فارغ
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی اوگجرات سید علی محسن کا سوشل میڈیا پرپولیس کانسٹیبل اورنگزیب کی دوکاندار سے رشوت وصول کرنے کی وڈیو وائرل ہونے پر فوری ایکشن،معطل کرنے کے بعد مقدمہ درج کر کے بند حوالات کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی جلالپورجٹاں میں تعینات پولیس کانسٹیبل اورنگزیب جو کہ خود کو ہیڈ کانسٹیبل ظاہر کر کے دوکاندار کو طمع نفسانی کی خاطر ڈرا دھمکا کر اس سے رشوت وصول کر رہا تھا،کی وڈیو وائرل ہونے پرڈی پی او گجرات سید علی محسن کا فوری ایکشن، کانسٹیبل کے خلاف سنگین دفعات کی تحت مقدمہ درج کر کے اس کوبند حوالات کر دیاگیا۔
ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہے جو حرام خوری کی خاطر شہر یوں کو بلا وجہ تنگ کرتے ہیں ایسے عناصر کے خلاف نہ صرف مقدمات کا اندراج کیا جائے گا بلکہ محکمہ سے فارغ کر کے نشان عبرت بنایا جائے گا۔ -

گجرات میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 7 رکنی ظفری گینگ گرفتار
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈی پی او سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں چوروں اورڈاکوؤں کے خلاف کاروائیاں جاری، تھانہ سول لائن پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7رکنی ” ظفری ڈکیت” گینگ گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔تھانہ سول لائن کے علاقہ میں چوری،ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا سات رکنی خطرناک گینگ متحرک تھا،جوواردات سے پہلے گھروں کی مکمل ریکی کرتے اور جس گھر پہ تالا لگا ہوتا،اسے توڑ کراندر داخل ہوجاتے اور گھر میں موجود قیمتی سامان،نقدی اور زیورات وغیرہ لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے اس گینگ کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی سٹی سرکل رضاحسنین اعوان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن SIفراست اللہ،ASIاحمد نوازانچارج چوکی جٹو وکل اور دیگر ملازمین پر مشتمل پولیس ٹیم کو خصوصی ٹاسک دیا،جنہوں نے بہترین حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت سے7 رکنی ظفری گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں 1۔غضنفر عرف ولد ظفری 2۔ محمد اکرم ولد محمد عارف 3عدنان ولد غلام رسول 4۔وسیم عباس ولد محبوب عالم 5۔عدیل ولد محمد صدیق6۔ارشد محمود ولد رحمت خاں 7۔وحید ولد منظور احمد شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ 8لاکھ روپے نقدی،طلائی زیورات مالیتی 5لاکھ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ملزمان کی تفتیش جاری ہے،مزید انکشافات متوقع ہے
-

گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، گجرات کی پہلی پوزیشن
گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی)ضلع بھر میں گرانفروشو ں کےخلاف جاری کریک ڈاﺅن میں ابتک ضلع گجرات نے گوجرانوالہ ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ، مجموعی طور پر 1216گرانفروشوں پر 28لاکھ12ہزار روپے جرمانہ جبکہ 69افراد کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر مصنوعی مہنگائی کرنےوالوں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کے دوران سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے ضلع بھر کی 2375مارکیٹوں میں 7206دوکانوں کی انسپکشن کی اس دوران 1285افراد ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور اوور چارجنگ کے مرتکب پائے گئے ان میں سے1216پر جرمانے عائد کر دیے گئے جبکہ 69گرانفروشوں کو موقع پر ہی گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دےا گیا۔ گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاﺅ ن میں پرائس مجسٹریٹس کی بہترین کارکردگی کے باعث ضلع گجرات نے گوجرانوالہ ڈویژن میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر رکھی ہے۔
