گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)شہری علاقوں میں ٹریفک کنٹرول کرنے کےلئے چاند گاڑیوں کے لئے مقرر کردہ روٹ”زون ون” کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، میونسپل کارپوریشن پھلوں کی ریڑھیاں لگانے کےلئے فوری طور پر مقامات کی نشاندہی کرے، مقررہ مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ ریڑھی لگا کر کاروبار کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے زون ون کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،اے ڈی سی ریونیو ڈاکٹر رانی حفصہ کنول، سکرٹری آر ٹی اے کامران اکبر،چیف آفسر میونسپل کارپوریشن اخلاق وڑائچ، ڈی ایس پی ٹریفک اور ایکسئین روڈز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ زون ون رامتلائی چوک سے ہریاوالہ چوک اور کٹھالہ پھاٹک کے علاقہ جات تک ہوگا ، ابتدائی طور پر زون ون کےلئے 100چاند گاڑیوں کو روٹ الاٹ کئے گئے ہیں، انکے علاوہ اس روٹ پرچاند گاڑی چلانے کے خواہشمند سکرٹری آر ٹی اے کے دفتر سے روٹ پرمٹ کی درخواست دے سکتے ہیں، ہر چاند گاڑی کی چھت پر سامنے روٹ نمبر کی تختی لگانا لازم ہوگا جبکہ ٹریفک پولیس روٹ کے بغیر چلنے والی چاند گاڑیوں کے خلاف قانو ن کے مطابق کاروائی کی ذمہ دارہوگی۔
Category: گجرات
-

بڑا عدالتی فیصلہ، میونسپل کارپوریشن گجرات کے 250 ملازمین مستقل
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)میونسپل کارپوریشن گجرات کے ملازمین کا عدالتی فیصلہ ان کے حق میں ہو گیا تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن گجرات کے اڑھائی سو کے لگ بھگ ملازمین کا فیصلہ لیبر کورٹ نمبر 7کے سیشن جج اسدعلی نے فیصلہ سناتے ہوئے جن میں بیلدار ،مالی ،چوکیدار ،ٹیوب ویل آپریٹر ،فائر بریگیڈ و دیگر میونسپل کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کر نے کا فیصلہ کر دیا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن گجرات کے ملازمین نے 2016سے لے کر 2019تک اپنے فیصلے کےلئے عدالتوں کے چکر لگاتے رہے آخرکار 2019میں میونسپل کارپوریشن گجرات کے ڈیلی ویجز ملازمین کا فیصلہ ان کے حق میں آنے پر گوجرانوالہ کی عدالت کے باہر ملازمین خوشی سے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری خالد گل اور اس کی پوری ٹیم نے مل کر ملازمین کے ساتھ عدالت کے چکر لگاتے رہے مگر فیصلہ آنے پر خالد گل نے عدالت عالیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آج ملازمین کے حق کی فتح ہو چکی ہے اور ملازمین کو ریگولر بھی کر دیا گیا ہے مگر ہم ہر پلیٹ فارم پر ملازمین کےلئے جنگ کرتے رہیں گے ہم خاص طور پر میونسپل کارپوریشن کے افسران کا بھی شکر گزار ہیں جہنوں نے ملازمین کا ساتھ دیا۔
-

اپوزیشن کا افطار پارٹی والا اتحادچودھری نثار نے بڑی پیشنگوئی کر دی
سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ پہلےبھی اکھٹی ہوکردست وگریبان ہوچکی ہیں ،اگر ان کا الحاق ویسا ہی ہےتو یہ اچھا نہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری نثار علی خان نے لالہ موسی میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کےاکھٹےبیٹھ جانےسےملک کےمسائل حل نہیں ہو سکتے ،دیکھنا ہوگایہ کن اصولوں پر اکٹھے ہوئے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ سنا ہےشہباز شریف ملک میں واپس آرہے ہیں،آئی ایم ایف کے پلان سےملک میں مہنگائی کا طوفان ہے.
واضح رہے کہ چوہدری نثار نے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت سے اختلافات کی وجہ سے مسلم لیگ ن چھوڑ دی ہے اور پنجاب اسمبلی کی نشست جیتنے کے بعد ابھی تک اسمبلی میں حلف بھی نہیں اٹھایا.
-

قمر زمان کائرہ کے بیٹے کے ختم قل ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) قمرزمان کائرہ کے بیٹے اور ان کے دوست کے ختم قل ادا کر دیئے گئے ملک بھر سے ہزاروں افراد کی شرکت ،اہم قومی راہنما بھی کاائرہ خاندان سے افسوس کرنے لالہ موسی پہنچے ، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ قمر اور دوست حمزہ بٹ کے ختم قل لالہ موسی میں ادا کر دیئے گئے ختم قل میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے اس کے علاوہ اہم قومی راہنما جن میں بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی،جماعت اسلامی کے راہنما لیاقت بلوچ،ڈاکٹر طارق سلیم،ریٹائرڈ چیف جسٹس افتخار چوہدری،نذر احمد گوندل اور دیگر صوبائی و قومی اسمبلی کے سابق و موجودہ اراکین شامل تھے
-

ملک بھر سے تعزیت کیلئے آنے والوں کا مشکور ہوں، قمر زمان کائرہ
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ نے تعزیت کے لیے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے اپنے بیٹے اسامہ قمر اور حمزہ بٹ کے ختم قل کے موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں تین دن سے ملک بھر سے تعزیت کے لیے لوگ ہمارے پاس آئے جس سے ہمارے دکھ کا مداوا ہوا میرا بیٹا اور اس کا دوست اب واپس تو نہیں آسکتے لیکن آپ لوگوں نے جس طرح غم کی اس گھڑی میں میری ڈھارس بندھائی اس پر میں تمام مہمانوں اورمیڈیاکے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
-

اقتدار ختم مزے ختم، سابق چیئرمین بلدیہ جلالپور جٹاں چور نکلے
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) اقتدار ختم مزے ختم، سابقہ چئیرمن بلدیہ جلالپور جٹاں کی شامت آ گئی ذرائع کے مطابق رات گئے واپڈا کے ملازمین کا سابقہ چئیرمین بلدیہ جلالپورجٹاں کے ڈیرے پر چھاپہ بجلی چوری کرتے پکڑے گئے ڈیرے پر چھاپہ مارنے کے بعد گھر پر چیک کیا تو وہاں بھی بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔ واپڈا ملازمین نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میٹر اتارا تو ہاشم شاہ ،قاسم شاہ اور انکے ساتھیوں نے ملاذمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ کی نوک پر میٹر اور سامان چھین لیا۔ واپڈا ملازمین نے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سابق چئیرمن بلدیہ سے ان کا موقف لینے کے لیے بار بار کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نا ہو سکا۔
-

قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
لالہ موسی میں پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نماز جنازہ میں بلاول بھٹو، آصف زرداری، شیخ رشید،چودھری سرور،راجہ پرویز اشرف ،خورشید شاہ مولانا انس نورانی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،یوسف رضا گیلانی،
و دیگر سیاسی رہنماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی .نماز جنازہ مقامی سکول میں ادا کی گئی .
وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری بھی قمر الزمان کائرہ کے گھر گئے جہاں انہوں نے قمر زمان کائرہ سے جواں سال بیٹے کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا.واضح رہے کہ قمر زمان کائرہ کا بیٹا گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا
-

نوجوان کو تیل چھڑک کر آگ کیوں لگائی گئی اہم خبر سامنے آ گئی
گجرات(طار ق محمود سے)بہن کے اغواءکے مقدمہ کی پیروی کرنے پرملزمان نے نوجوان پرتیل چھڑک کرآگ لگادی، تفصیلات کے مطابق اکیس سالہ نوجوان سکندرعباس صادق آبادمیں جی ٹی روڈ پرجارہاتھاکہ ظفر،شان علی پسران عاشق علی،عامرولدمحمدنذیر،علی ولدمحمداشرف نے سکندرعباس پرمٹی کاتیل چھڑک کرآگ لگادی جس سے سکندرعباس جھلس گیا،جسے عزیزبھٹی شہیدہسپتال گجرات داخل کرادیاگیاہے، صدر پولیس لالہ موسیٰ نے مضروب سکندرعباس کے والدمحمدرفیع سکنہ منڈی بہاﺅالدین کی رپورٹ پر ظفر،شان علی پسران عاشق علی،عامرولد محمد نذیر ،علی ولدمحمداشرف ،گڈی زوجہ خوشی محمد،محمداشرف سکنہ منڈی بہاﺅالدین کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے،وجہ عنادیہ ہے کہ مدعی مقدمہ کی بیٹی کے اغواءکومقدمہ 2017میں ملزمان کیخلا ف تھانہ رحمانیہ میں درج ہواتھاجس کاملزمان کورنج تھا۔
-

جماعت اسلامی گجرات کا معززین شہر کے اعزاز میں افطار ڈنر
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) جماعت اسلامی گجرات سٹی کے زیراہتمام آج غزالی سکول قمر سیالوی روڈ پر معززین شہر کے اعزاز میں گرینڈ افطارڈنر کا اہتمام کیاگیا افطارڈنر میں صوبائی امیر ڈاکٹر طارق سلیم اور ضلعی امیر سیدضیاءاللہ شاہ ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی ۔ سٹی امیر یاسر سروش نے جنرل سیکرٹری چوہدری افتخار سرور ،ڈاکٹر اسحق، راجہ نعیم خاور، احمد سلطان ، جاوید اقبال بٹ، صفدر وڑائچ و دیگرکے ہمراہ معززمہمانوں کا استقبال کیا۔ جماعت اسلامی گجرات سٹی کے راہنماﺅں سمیت شہریوں نے افطار ڈنرمیں بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالدثاقب نائب امرا چوہدر ی عمران انور، چوہدری بہادرخان ، چوہدری خورشید احمد شباب فین و دیگربھی موجود تھے ۔ اس موقع پر حکیم پروفیسر سید صابر علی شاہ نے خصوصی دعا کروائی ۔ پروفیسر یونس میر، سابق نائب ناظم مہر مشتاق، سفران ناظر چاند، حکیم رفاقت، چوہدری سجاد وڑائچ، مرزا اشرف مغل ، حیدر علی شاہ ، علی آصف، محمد کاشف، مولانا اکرم سمیت دیگربھی شریک ہوئے ۔ ڈاکٹر طارق سلیم اور سید ضیاءاللہ شاہ ایڈووکیٹ نے درس قرآن دیا افطارڈنرمیں اسلامی جمعیت طلباءاور برادر تنظیمات جماعت اسلامی کے عہدیداران کارکنان بھی شریک ہوئے ۔
-

گجرات میں ٹریفک کی سست روی کا کون ہے؟
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ٹریفک پولیس کی سست روی کی وجہ سے سرکلر روڈ شہر کی اکثر ٹریفک جام ہونے لگی ، پارکنگ کرنے والے مافیا نے جگہ جگہ فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر ڈیرے جما لئے ، پورا شہر موٹر سائیکل اور کار پارکنگ بن گیا ، جی ٹی ایس چوک سے لے کر فوارہ چوک ، تمبل چوک ، پرنس چوک ، حسن چوک ، چوک پاکستان ، شاہ جہانگیر روڈ ، سرکلر روڈ ، چوکی شاہدولہ ، تمبل بازار اور رامتلائی روڈ ، ریلوے روڈ پر چنگ چی آٹوز رکشہ مافیا نے روڈ بلاک کرکے ٹریفک کی دھجیاں اڑا دی ، ٹریفک پولیس معاملہ کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ، ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک لفٹر کام کررہا ہے ، جو کہ صرف ظہور الٰہی کوٹھی کے آگے لگی گاڑیوں کواٹھاتا ہے اور باقی پورا شہر موٹر سائیکل اور کار پارکنگ بن چکا ہے ۔ دوکانداروں نے فٹ پاتھوں پر قبضہ کرکے پیدل چلنے والوں کے لیے راستہ نہیں چھوڑا ، ٹریفک پولیس کو سوائے چالان کرنے کے اور کوئی ٹریفک نظر نہیں آتی ، ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی ٹریفک کے معاملات پر خصوصی توجہ دے ، جگہ جگہ آٹوز رکشہ اور چنگ چی رکشہ کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے اور شہریوں کو ریلیف مہیا کیا جائے ۔
