Baaghi TV

Category: گجرات

  • انجمن بہبودی مریضاں کا اجلاس، لیبارٹری کے لیے بڑی رقم جمع

    انجمن بہبودی مریضاں کا اجلاس، لیبارٹری کے لیے بڑی رقم جمع

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) انجمن بہبودی مریضاں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا اجلاس۔ جدید لیبارٹری کے لئے 26 لاکھ، 15 ہزار روپے جمع ہو چکے ہیں۔ لیبارٹری کی جگہ کا تعین کرنے کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل، صدر میاں محمد اعجاز، جنر ل سیکرٹری جاوید بٹ، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر عابد غوری، امتیاز کوثر، چوہدری سلیم اختر، حاجی محمد ریاض شامل ۔ تفصیلات کے مطابق صدر میاں محمد اعجاز کی صدارت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا اجلاس ہوا جس میں جنرل سیکرٹری جاوید بٹ نے سابق ماہ کی کارروائی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔ اجلاس میں حاجی صغیر احمد بشیر میرج ہال کو تاحیات ممبر بنانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سید شوکت وسیم، شیخ افضال الرحمان شاد، چوہدری امتیاز، میاں افضل خالد، چوہدری اشفاق، امتیاز احمد، ملک محمد حسین اعوان، حاجی محمد ریاض، لالہ جی سعید اقبال مرزا اور دیگر ممبران موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ماہ اپریل میں 3308 مریضوں کو 3 لاکھ، 23 ہزار، 416 روپے کی مفت ادویات دی گئیںاور 4 لاکھ 29ہزار 992 روپے کے اخراجات ہوئے جبکہ 75 ہزار 300 کی آمدن ہوئی۔ اجلاس میں صدر میاں محمد اعجاز نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے لیے لیبارٹری کیلئے 26 لاکھ 15 ہزار روپے اکٹھے ہو چکے ہیں اگر ہسپتال کی انتظامیہ ہمیں لیبارٹری بنانے کے لیے بلڈنگ دے تو ہم تمام انتظامات کر لیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ لیبارٹری میں روزانہ 200 سے 500 تک ٹیسٹ کرنے کی سہولت ہو گی۔ لیبارٹری کے لئے فزیشن، آپریٹر اور کٹس بھی مہیا کرنا پڑیں گی اور یہ لمبا پراجیکٹ ہے۔ اس کے لیے لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو لیبارٹری کے قیا م کا تعین کرے گی۔ اجلاس میں حاجی سردار (سردار ٹینٹ والوں) کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ ایم ڈی فین کے مالک مظفر ڈار، حاجی زاہد کے والد، ملک وسیم کے بھائی کی وفات پر بھی فاتحہ خوانی کی گئی اور جاوید بٹ کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے روانگی سے قبل ہار پہنا کر الوداع کیا گیا۔

  • ڈی پی او گجرات کا رمضان بازار کا اچانک دورہ، سیکورٹی اور قیمتوں کا جائزہ

    ڈی پی او گجرات کا رمضان بازار کا اچانک دورہ، سیکورٹی اور قیمتوں کا جائزہ

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا رمضان بازارکا اچانک دورہ،اشیا ء خردو نوش کی قیمتوں اور رمضان بازار کی سیکورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے رمضان المبارک کے حوالے سے لگائے گئے رمضان بازارکا اچانک دورہ کیا،دورہ کے دوران مختلف اشیاء خردونوش کی قیمتوں اور ان کے معیار کو چیک کیا گیا دوکانداروں کو معیاری اشیاء فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی اس کے علاوہ رمضان بازار میں تعینات اہلکاروں کو بہترین انداز میں ڈیوٹی سر انجام دینے پر شاباش دی۔

  • نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کا ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین پر لیکچر

    نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کا ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین پر لیکچر

    گجرات (طارق محمود سے) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس گجرات کا ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین پر بریفنگ ‘ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس گجرات نے ڈی آئی جی محمد عالم شنواری اور ایس ایس پی مسرور احمد کو لاپی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی میاں عبدالرزاق اور آپریشن آفیسر انسپکٹر عشرت رشید نے گجرات جنرل بس سٹینڈ میں جا کر ڈرائیور حضرات کو ٹریفک قوانین کے متعلق خصوصی لیکچر دیا ‘ جن میں ڈرائیور حضرات کو سیٹ بیلٹ ‘ غفلت لاپرواہی اور گاڑی تیز نہ چلانے کی ہدایت دی اور اوگرا سے منظور شدہ سی این جی کٹ اپنی گاڑی میں لگوائیں اور اورر لوڈنگ سے گریز کریں اور گاڑی کا روڈ پر مٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ اپنے پاس رکھیں اور گاڑیوں کے تمام کاغذات مکمل رکھیں ‘ خلاف ورزی کی صورت میں ڈرائیور کا لائسنس کینسل کر دیا جائےگا اور ساتھ بھاری جرمانہ میں کیا جائےگا۔

  • گجرات سے حمزہ شہباز کو کون ملنے گیا اور حمزہ شہباز نے کیا کہا؟

    گجرات سے حمزہ شہباز کو کون ملنے گیا اور حمزہ شہباز نے کیا کہا؟

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان مسلم لےگ ن کے مرکزی رہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف سے لاہور ماڈل ٹاﺅن میں سابق ایم پی اے حاجی عمران ظفر نے ملاقات کی ملاقات میں گجرات کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا انکے ہمراہ سٹی سےسنئر نائب صدر یوتھ قاسم بٹ بھی موجود تھے میاں حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ مئیر الیکشن میں ن لیگ کے چیئرمینوں نے جس طرح وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرایا انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا ہے بہت جلد گجرات کےچئیرمینوں سے لاہور میں ملاقات کرﺅنگا اور انکی وفاداری پر انہیں خراج تحسےن پیش کیا جائےگا انہوں نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں ن لیگ کی مضبوطی کےلئے تمام ساتھی متحد ہوکر کام کریں آنےوالا وقت ن لیگ کا ہے عوام موجودہ حکمرانوں سے بےزار ہوچکے ہیں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے انشاءاللہ ن کی حکومت دوبارہ آئےگی اور ترقی کا سفر جہاں سے چھوڑا تھا وہی سے شروع کرےنگے انہوں نے کہا ہے کہ گجرات کے رہنماﺅں ورکروں کی پارٹی کےلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا

  • اربوں کا فراڈ کس نے اور کہاں کیا بڑی خبر آ گئی

    اربوں کا فراڈ کس نے اور کہاں کیا بڑی خبر آ گئی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)گوجرانوالہ ڈویژن میں ساڑھے 4 ارب سے زائد کا فراڈ۔ گوجرانوالہ ، گجرات، سیالکوٹ کے لوگوں سے گاڑیوں کی بکنگ کی آڑ میں ساڑھے 3 ارب سے زائد کا فراڈ کر کے زیر زمین چلے گئے۔ اس فراڈ کا انکشاف اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد نے گوجرانوالہ میں ٹیوٹا کے شو روم پر جا کر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیوٹا شو روم گجرات اور گوجرانوالہ کے مالک ملک ریاض اور ملک خالد لوگوں سے نئے ماڈل بکنگ کرنے کیلئے ایڈوانس رقم لیتے تھے اور گاڑیاں اپنے نام پر بُک کرا لیتے تھے۔ متاثرین کے مطابق انہوں نے 6 ، 6 گاڑیاں بک کرائی تھیں مگر ابھی تک نہیں ملیں جبکہ کئی لوگوں نے ملک ریاض اور ملک خالد کے ساتھ سرمایہ کی ہوئی تھی جو کہ 3 کروڑ روپے پر ماہانہ 3 لاکھ روپے انویسٹر کو ادا کرتے تھے۔ گجرات میںڈبل شاہ طیب موٹرز (جوش موٹر سائیکل) کے فراڈ کے بعد یہ تقریباً ساڑھے 4 ار ب روپے کا فراڈ سامنے آیا ہے۔ متاثرین گوجرانوالہ ٹیوٹا موٹر سروس جاتے ہیں اور توڑ پھوڑ کر کے واپس آجاتے ہیں۔

  • گجرات کی یونین کونسل 7 کیسے روشن ہوئی؟ جانیئے باغی ٹی وی کی خبر میں۔

    گجرات کی یونین کونسل 7 کیسے روشن ہوئی؟ جانیئے باغی ٹی وی کی خبر میں۔

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)سابق چیئرمین یوسی 7 خالد آباد نصر اللہ خاں کھوکھر نے وعدے کی تکمیل کرتے ہوئے یوسی میں سڑیٹ لائٹس لگوادی ہیں۔عثمان نصر اللہ کھوکھر نے بتایا ہے کہ یونین کونسل کی مختلف گلیوں ‘مساجد کے باہرجہاں اندھیرا رہتا تھا وہاں اب سٹریٹ لائٹس لگنے سے روشنی ہوگی انہوں نے بتایا ہے کہ گلیوں نالیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ہماری سیاست کا مقصد عوامی خدمت ہے اپنے دور اقتدار میں عوام کی بے لوث خدمت کی اور عوام کی توقعات پرپورا اترنے کی بھرپور کوشش کی انشاءاللہ بلدیاتی الیکشن ہو نہ ہوں عوامی خدمت میں کبھی کمی نہیں آئےگی۔

  • عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر لالہ موسیٰ میں متعدد افراد گرفتار

    عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر لالہ موسیٰ میں متعدد افراد گرفتار

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات پولیس نے عارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں اور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات پولیس نے عارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں اور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے پنجاب عارضی رہائش ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ملزمان تنویر حسین ولد پیر ادتہ قوم موچی سکنہ کرنانہ، حاجی عنصر سکنہ چوہدری پٹرولیم،رفاقت علی سکنہ لالہ موسیٰ اور شہباز بٹ سکنہ تلہ کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔مزید بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرکے غلام قادر عر ف ملنگی سکنہ لالہ موسیٰ اورنغمہ بیوہ اللہ رکھا سکنہ گھوٹکی کو گداگری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پنجاب ویگرنسی آرڈیننس 1958کے تحت ا لگ الگ مقدمات درج کرلئے

  • گجرات میں بادلوں کے ڈیرے، ٹھنڈی ہواؤں کا راج

    گجرات میں بادلوں کے ڈیرے، ٹھنڈی ہواؤں کا راج

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات اور گردونواح میں سرشام آسمان پر بادلوں کے ڈیرے، ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار تفصیلات کے مطابق سرشام گجرات اور گردونواح میں آسمان پر بادلوں نے ڈیرے جما لئے جس کی وجہ سے ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی اور موسم خوشگوار ہوگیا گجرات میں روزہ داروں نے ٹھنڈے ماحول میں روزہ افطار کیا اور اللہ تعالی کا شکر ادا کیا۔ امید کی جا رہی ہے کہ کل کا روزہ بھی خوشگوار موسم میں گزرے گا۔

  • دولت نگر پولیس ان ایکشن، اشتہاری، اسلحہ بردار اور منشیات فروش سلاخوں کے پیچھے

    دولت نگر پولیس ان ایکشن، اشتہاری، اسلحہ بردار اور منشیات فروش سلاخوں کے پیچھے

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑا آپریشن ۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی ہدائیت پرتھانہ دولت نگر پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب عرصہ 6سال سے اشتہاری ملزم کوگرفتار کر لیا،
    بد نام زمانہ منشیات فروش 6اسلحہ بردارں کوبھی گرفتار کر لیا گیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات پولیس کا ضلع بھر میں اشتہاریوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ دولت نگرعامر شہباز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے سال 2012؁ء میں منور خاں نامی شخص کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارنے والے اشتہاری ملزم یاسر ولد احمد خان قوم گجر سکنہ ماجرہ کو آلہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم اشتہاری قتل کی واردات کرنے کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہو گیا تھا۔۔مزید کاروائی کے دوران ایس ایچ او دولت نگر عامر شہباز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش شاہد حسین ولد محمد حسین سکنہ دولت نگر کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزمہ کے قبضہ سے 1360گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے6اسلحہ برداروں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان میں 1۔ ذولفقار علی ولد اللہ دتہ سکنہ گھڑی باہو2۔ مرتضیٰ علی ولد پرویز اقبال سکنہ گندرہ 3۔ عامر صفدر ولد صفدر حسین سکنہ ڈوگہ 4۔محمد نواز ولد محمد رمضان دسکنہ دریکڑی 5۔ امانت علی ولد میاں خاں سکنہ سرائے ڈھنگ۔6۔عامر شہزاد ولد محمد افضل سکنہ املہو کھوکھر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر ایک عدد رائفل 12بو ر 5عدد پسٹل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

  • تھانہ لاری اڈا کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،1160 گرام چرس برآمد

    تھانہ لاری اڈا کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،1160 گرام چرس برآمد

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن ۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی ہدائیت پرتھانہ لاری اڈا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرکے1160گرام چرس برآمد کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ لاری اڈاعامر سعیدنے پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقہ میں کارروائی کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش عمران خاں ولد مختار خاں سکنہ نصیرہ حال فروٹ منڈی کھاریا ں کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزمہ کے قبضہ سے 1160گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔