Baaghi TV

Category: گجرات

  • انجمن بہبودی مریضاں گجرات کی فنڈ ریزنگ جاری

    انجمن بہبودی مریضاں گجرات کی فنڈ ریزنگ جاری

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) انجمن بہبودی مریضاں کی فنڈ ریزنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جاوید بٹ جنرل سیکرٹری انجمن بہبودی مریضاں کی قیادت میں شیخ ظہیر احمد، شیخ سہیل منیر، مرزا خالد محمود اور خادم علی خادم نے فنڈ ریزنگ میں حصہ لیا۔ پندرہ لاکھ سے زیادہ کے فنڈ اکٹھے ہو گئے۔ آج فنڈ ریزنگ ر یلوے روڈ پر کی گئی۔ ریلوے روڈ کی تاجر برادری نے انجمن بہبودی مریضاں کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز دیئے۔ انجمن بہبوید مریضاں سالانہ ایک کروڑ دس لاکھ سے زیادہ کی میڈیسن کمرہ نمبر 28 اور کمبرہ نمبر 15 میں مستحق مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں جو گورنمنٹ ادویات فراہم نہیں کرتی وہ ادویات انجمن بہبودیمریضاں مستحق مریضوں کو فراہم کرتی ہے۔ جتنے زیادہ فنڈ اکٹھے ہوں گے اتنے ہی زیادہ مریضوں کو ادویات فراہم کریں گے۔

  • ڈپٹی کمشنر اچانک پہنچ گئے عملہ غائب، سٹال خالی

    ڈپٹی کمشنر اچانک پہنچ گئے عملہ غائب، سٹال خالی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر گجرات کا رمضان بازار جلالپورجٹاں کا اچانک دورہ۔ عملہ غائب، سٹالز خالی، سیکورٹی پولیس کی عدم موجودگی پر ڈاکٹر خرم شہزاد کا اظہارِ برہمی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تقریباََ ساڑھے 5بجے شام ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے رمضان سستے بازار جلالپورجٹاں کا اچانک دورہ کیا۔ رمضان بازار آمد پر انتظامیہ کی عدم موجودگی، پر تشویش کا اظہار کیا۔مارکیٹ کمیٹی کے سٹالز خالی دیکھنے پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی سرور وڑائچ کے بارے میں باز پرس کی تو انہیں بتایا گیا کہ گزشتہ کئی یوم سے وہ مسلسل رمضان بازار سے غیر حاضر ہیں۔جس پر ڈاکٹر خرم شہزاد نے اس عمل کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔ چینی و کریانہ کے سٹالز بھی خالی ہونے پر بھی انھوں نے ذمہ داران کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔ رمضان بازار کے سپوکس مین ضیغم رشید کو مخاطب کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ صبح 9 تا سہ پہر 6بجے رمضان بازار میں تعینات تمام عملے کو اپنی موجودگی یقینی بنانا ہوگی۔ جبکہ رمضان سستے بازار کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے تمام سٹاف کو تفویض کردہ ذمہ داریاں پوری کرنی ہونگی۔ جبکہ سیکورٹی پولیس کی عدم موجودگی پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔

  • جٹوکل ریلوے پھاٹک کا علاقہ 4 رکنی ڈکیت گینگ کے لئے جنت بن گیا

    جٹوکل ریلوے پھاٹک کا علاقہ 4 رکنی ڈکیت گینگ کے لئے جنت بن گیا

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)جٹووکل پھاٹک پر رات کو ڈاکو ناکہ ‘ شہری لٹنے لگے‘پولیس بے بس ہو گئی۔تھانہ رحمانیہ اور تھانہ سول لائن کے لنک راستے جٹو وکل پھاٹک عقب ایدھی سنٹر پر رات کو نامعلوم چار افراد کا گینگ متحرک ہو چکا ہے جنہوں نے کچھ دنوں پہلے پھاٹک کے پاس ڈاکیے سے اسلحہ کے زور پرنقدی چھین لی تھی ۔اس کے ایک ‘ دو دن بعد پرائیوٹ سکول کے چوکیدار سے چار نوجوانوں نے آتشی اسلحہ تان کر اس سے بندوق اور موبائل فونز چھین کر لے گئے تھے ۔گزشتہ شب تقریباً گیارہ بجے گاﺅں کا نوجوان لڑکا شہر سے واپس گھر آرہا تھا تو اس کو بھی آگے آ کر روکنے کی کوشش کی جو تیزی سے بھاگ نکلا اس نے بھی چار افراد اور اسلحہ سے لیس ہونے کی شہادت دی ۔چار افراد کا گینگ رات کو جٹووکل پھاٹک کے قریب ناکہ لگا لیتا ہے اور لو گوں کو لوٹتا ہء ۔جٹووکل پھاٹک سے چھ راستے نکلتے ہیں تین تھانہ سول لائن اور تین ہی تھانہ رحمانیہ کے علاقہ میں آتے ہیں۔

  • گجرات: خطرناک اشتہاریوں کے خلاف پولیس آپریشن جاری

    گجرات: خطرناک اشتہاریوں کے خلاف پولیس آپریشن جاری

    گجرات (طارق محمود سے) گجرات پولیس کا خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری ،صدر سرائے عالمگیر پولیس نے عرصہ 12سال سے روپوش ڈکیتی کے مقدمہ میں مجرم اشتہاری ضلع قصور سے گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس نے ضلع بھر میں خطرناک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی آپریشن شروع کررکھا ہے۔جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر انسپکٹر محمد امجد اور اے ایس آئی افتخار احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے خطرناک مجرم اشتہاری جاوید ولد نور احمد قوم کمہار سکنہ گھروکی ضلع قصور کو گرفتار کرلیا۔مجرم اشتہاری تھانہ صدر سرائے عالمگیر پولیس کو عرصہ 12سال سے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھا،جس نے دوران انٹیروگیشن راجڑکلاں میں ڈکیتی کی واردات کا اعتراف کیا ہے جبکہ مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔ڈی پی او گجرات نے خطرناک مجرم اشتہاری کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو خصوصی شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔

  • گجرات میں مسلم لیگ ن کا سب سے بڑا گھرانہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    گجرات میں مسلم لیگ ن کا سب سے بڑا گھرانہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    گجرات (چیف رپورٹر) مئیر گجرات کے حالیہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ جیت تو گی لیکن گجرات کا مشہور اور بڑا ن لیگی گھرانہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہا۔ یہ گھرانہ کوئی اور نہیں چوہدری تجمل حسین مرحوم کا گھرانہ ہے چوہدری تجمل حسین مرحوم کے فرزند سابق ایم این اے چوہدری مبشر حسین کافی عرصہ سے مسلم لیگ ق کے گجرات میں حریف ہیں اور مسلم لیگ ن گجرات کے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں لیکن جو عوام کو بظاہر جو نظر آرہا ہے اس کے مطابق گجرات میں صرف چوہدری مبشر حسین تنہا طور پر مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں سابق مئیر گجرات حاجی ناصر محمود کے بقول چوہدری مبشر حسین کے بڑے بھائی کے بیٹے چوہدری بلال نیر جن کو چوہدری مبشر حسین نے ن لیگ کا چیئرمین بنوایا تھا انہوں نے مئیر گجرات کے ضمنی الیکشن میں اپنا ووٹ ق لیگ کے امیدوار میاں پرویز اختر پگانوالا کو دیا اور اپنے چچا چوہدری مبشر حسین کی سیاسی مخالفت کی اور جس پارٹی نے انہیں ٹکٹ دی اسکے ساتھ بھی بے وفائی کر ڈالی۔سابق میئر گجرات حاجی ناصر محمود کی بات میں دم یوں بھی نظر آتا ہے کہ سیاسی ورکرز اور ذرائع کے مطابق چوہدری مبشر حسین کے بھتیجے اور بھائی مئیر گجرات کے ق لیگی امیدوار اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ کئی جگہوں پر دیکھے گئے ہیں یہ بات صرف بڑے بھائی یا بھتیجے پر نہیں رکتی۔ چوہدری مبشر حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری اظہرحسین کے متعلق گجرات کے عوام اور ن لیگی یہ بات جانتے ہیں کہ وہ ہمیشہ مسلم لیگ ن اور بالخصوص چوہدری مبشر حسین کے دھڑے کے مخالف ہی سرگرم رہے ہیں چوہدری اظہرحسین ق لیگ کا ساتھ دے کر پاکستان مسلم لیگ ن اور چوہدری مبشر حسین کے خلاف جب بھی چلے ہیں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے اب یہ پتا نہیں کہ وہ اس ناکامی کو اپنی ذاتی ناکامی تصور کرتے ہیں یا پھر ان ساری سرگرمیوں کے تسلسل میں وہ اپنے بھائی چوہدری مبشر حسین کو سیاسی شکست سے دوچار کرنا چاہتے ہیں چوہدری مبشر حسین اگرچہ گجرات میں پارٹی عہدیدران سے ناراض ہوں مگر وہ پارٹی کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑے رہے ہیں لیکن چوہدری اظہرحسین جو خود کو الیکشن کے دنوں میں ن لیگی کہتے ہیں مگر ہمیشہ چوہدری مبشر حسین کے حریفوں کے ساتھ نظر آتے ہیں خصوصی طور پر ق لیگ کے ساتھ ۔
    اور پھر چاہے چیمبر کا الیکشن ہو یا جمخانہ کا اس میں بھی وہ ہمیشہ چوہدری مبشر حسین کی پارٹی اور دھڑے کے خلاف ہوتے ہیں جس کا نقصان ہمیشہ چوہدری مبشر حسین کی سیاست کو الیکشن میں ہوا ہے کیا چوہدری تجمل حسین مرحوم کی وفات کے بعد صرف چوہدری مبشر حسین اکیلے فرزند ہیں جو ق لیگ سے لڑائی لڑ رہے ہیں؟ باقی خاندان کی ہمدردی ق لیگ کے ساتھ ہے یا پھر بھائیوں کی آپسی رنجش ہے؟ کچھ بھی ہو اس کا نقصان چوہدری مبشر حسین کے ساتھ ساتھ ن لیگ پر بھی اثر انداز ہوتا آرہا ہے

  • الخدمت فاؤنڈیشن نے کس بڑے فلاحی منصوبے کی ٹھان لی؟ بڑی خبر آ گئی

    الخدمت فاؤنڈیشن نے کس بڑے فلاحی منصوبے کی ٹھان لی؟ بڑی خبر آ گئی

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع گجرات کے ذمہ داران کا اجلاس گزشتہ روز ضلعی دفترمیں منعقد ہوا صدارت صدرمیاں شبیراحمدخاور نے کی جماعت اسلامی پنجاب کے ڈاکٹرطارق سلیم نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اجلاس میں گجرات شادیوال روڈ پرالخدمت فاﺅنڈیشن کی جانب سے میگا فلاحی پراجیکٹ کے حوالے سے غوروخوض کیاگیا اورتجاویز لی گئیں میاں شبیراحمدخاور نے صوبائی امیرکوالخدمت فاﺅنڈیشن کی کارکردگی رپورٹ سے بھی آگاہ کیا اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ ساجد شریف،چوہدری عمران انور،یاسرسروش ،چوہدری خورشید احمد شباب فین ودیگربھی شریک ہوئے۔اجلاس میں الخدمت فاﺅنڈیشن کی جانب سے مختلف فلاحی پراجیکٹ کے حوالے سے بھی لائحہ عمل مرتب کیاگیا اوررمضان عید گفٹ پیکیج کوبھی ترتیب دیاگیا۔

  • رائس کلب کا ماہانہ اجلاس، داتا دربار دھماکہ کی مذمت

    رائس کلب کا ماہانہ اجلاس، داتا دربار دھماکہ کی مذمت

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) را ئس کلب کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدرات صدر سید سہیل شا ہ نے کی ، اجلاس میں ممبران کی کثیر تعداد شر یک تھی ،اس موقع پر رائس کلب کے سیکر ٹر ی امجد مجید بٹ نے اجلا س میں ایجنڈہ اور کلب کی ماہانہ رپورٹ پیش کی ، اجلاس میں سانحہ داتا دربار دھماکہ کی مذ مت کی گئی اور دھماکہ میں شہید ہو نے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، اجلا س کے دوران چاولو ں کی ایکسپورٹ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، صدر رائس کلب سید سہیل شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات رائس کلب گجرات کے رائس ملرز کی باہمی کوششوں سے قائم ہونے والا شاندار اور قابل ستائش ادارہ ہے ،جس نے چاولوں کے بزنس سے وابستہ تمام شخصیات کو اپنے ساتھ منسلک کر کے انہیں ایک زبردست پلٹ فارم مہیا کر دیا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر ممتاز رائس ملر نواز بٹ (گجرات فلور ملز)کی جانب سے ممبران کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا ۔

  • گجرات پولیس ان ایکشن، خاتون سے ڈیڑھ کو چرس برآمد

    گجرات پولیس ان ایکشن، خاتون سے ڈیڑھ کو چرس برآمد

    (گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی اوسید علی محسن کی قیادت میں گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری
    صدر لالہ موسیٰ پولیس نے دوران کارروائی ٹھیکریاں کی رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش صغریٰ کی بیٹی کومل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ڈیڑھ کلو گرام چرس اور 1500روپے وٹک برآمد کرلی
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی محسن کی زیر قیادت گجرات پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔جس میں ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ریاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدرلالہ موسیٰ انسپکٹرطارق شفیع نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرکے ٹھیکریاں کی رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش صغریٰ کی بیٹی کومل دختر خضر حیات کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1560گرام چرس اور رقم وٹک 1500روپے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔اس کے علاوہ جی ٹی روڈ علی چک کے قریب ملزم ذیشان ولد مظہر اقبال سکنہ وہند کو غیر قانونی کھل عام پٹرول و ڈیزل فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے کھلا پٹرول و ڈیزل قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • پی ٹی آئی گجرات کے راہنمائوں کی ارشد داد سے ملاقات

    پی ٹی آئی گجرات کے راہنمائوں کی ارشد داد سے ملاقات

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)سنٹرل نائب صدر پی ٹی آئی چوہدری ساجد یوسف چھنی‘ایم این اے سید فیض الحسن شاہ اور میاں مبین حیات نے اسلام آباد مرکزی آفس پی ٹی آئی میں مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری ارشد داد سے ملاقات کی انہیں گجرات کی پارٹی صورتحال سے آگاہ کیا اور گجرات میں تحرےک انصاف کو کامیاب بنانے میں خدمات کے بارے میں بتایا جس پر جنرل سیکرٹری چوہدری ارشد داد نے کہا ہے کہ چوہدری ساجد یوسف چھنی کی پارٹی کےلئے خدمات قابل فخر ہیں انہوں نے ہمیشہ پارٹی کےلئے کام کیا ہے بہت جلد انہیں مرکز یا پنجاب میں اہم ذمہ داریاں سونپی جائے گی جس میں وہ اپنی صلاحیتوں کو برﺅے کار لاتے ہوئے پارٹی کی مزید مضبوطی کےلئے اپنا کردار ادا کرینگے بعدازاں چوہدری ساجد ےوسف چھنی نے کہا ہے کہ پارٹی جو ذمہ داریاں سونپی گئی انشاءاللہ اس پر پورا اترینگے۔

  • کڈنی سنٹر کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، ڈاکو مینٹری فلم جلد چلانے کا فیصلہ

    کڈنی سنٹر کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس، ڈاکو مینٹری فلم جلد چلانے کا فیصلہ

    گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) کڈنی سنٹر گجرات کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس صدر میاں محمد اعجاز کی صدارت میں ہوا جس میں جنرل سیکرٹری جاوید بٹ نے سابقہ ماہ کی کارروائی رپورٹ پڑھ کر سنائی۔ اجلاس میں صدر میاں محمد اعجاز نے بتایا کہ کڈنی سنٹر کی ڈاکومنٹری فلم تیار ہو چکی ہے اور بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد ڈاکو منٹری فلم کو سوشل میڈیا اور مختلف فورم پر چلایا جائے گا تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ گجرات کے کڈنی سنٹر میں دکھی انسانیت کی خدمت کیسے کی جا رہی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لیتھو تھراپی مشین کی جلد سے جلد فراہمی کے لئے چوہدری عمر سعید سے دوبارہ ملاقا ت کی جائے گی۔ میاں محمد اعجاز نے بورڈ آف گورنر ز کو بتایا کہ فضل دین اینڈ سنز کمپنی کو چوہدری عمر سعید نے ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ لیتھو تھراپی مشین فراہمی کے لئے اقدامات کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اب ہر ماہ 60 لاکھ روپے مخیر حضرات سے اکٹھے ہوں گے جس سے کڈنی سنٹر میں مستحق مریضوں کے مفت ڈائلسز ہوںگے۔ جاوید بٹ نے بتایا کہ 2016 ءسے لے کر اب تک 28 ہزار 905ڈائلسز ہو چکے ہیں اور روزانہ 67 ڈائلسز ہو رہے ہیں۔ میاں محمد اعجاز نے بتایا کہ ماہ اپریل میں 45 لاکھ ، 1653 روپے کے اخراجات ہوئے جبکہ 19 کروڑ ،57 لاکھ ، 75 ہزار روپے کے اخراجات بلڈنگ اور مشینری پر خرچ ہوئے ہیں اور 21کروڑ، 36 لاکھ ، 76ہزار856 روپے کے عطیات اور انکم ہوئی جبکہ اس وقت ایک کروڑ 79 لاکھ روپے موجود ہیں اور کڈنی کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اجلاس میں چوہدری اظہر حسین، چوہدری اعجاز وڑائچ شاہدولہ ٹاو¿ن، الحاج امجد فاروق، جاوید بٹ، ڈاکٹر طاہر عباس گوندل، احمد حسن مٹو، طارق بلال ملک، ڈاکٹر عابد غوری، عاصم مشتاق بٹ، چوہدری نواز ریحانیہ بھی شریک ہوئے۔ چوہدری نواز ریحانیہ کی طرف سے 6لاکھ روپے، طارق بلال ملک کی طرف سے 2لاکھ روپے جبکہ طارق محمود(نواب سٹیل )کی طرف سے ایک لاکھ روپے کا عطیہ دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فنڈ ریزنگ کے لئے رمضان کے آخری ہفتے میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس میں فنڈ ریزنگ کی جائے گی۔ تمام ممبران کوکڈنی سنٹر کی ڈاکو منٹری بھی دکھائی گئی اور اس کے لئے مزید تجاویز بھی دی گئیں۔