Baaghi TV

Category: گوجرانوالہ

  • بھائی اور بہن نے مل کر باپ کو قتل کر دیا

    بھائی اور بہن نے مل کر باپ کو قتل کر دیا

    جھنگ میں بہن اور بھائی نے مل کر باپ کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جھنگ کے علاقے ماڑی بلوچاں میں بھائی بہن نے مل کر باپ کو قتل کر دیا15 سالہ فرخ نے 13 سالہ بہن کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کرکے لاش صحن میں دفنا دی ملزموں کی نشاندہی پر آلہ قتل کلہاڑی گھر کی چھت سے برآمد ہوئی۔

    ملزم بہن بھائی سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے مقتول کی اپنی بیوی سے علیحدگی ہو چکی تھی ملزم بیٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول باپ مجھے جنسی زیاد تی کا نشانہ بناتا تھا اور تشدد بھی کرتا تھا جب اپنے بھائی کو اس بارے میں بتایا تو اس نے باپ کو قتل کر دیا۔

    دوسری جانب گوجرانوالہ کے علاقے لدھے والا وڑائچ میں بیوی کے مبینہ آشنا نے فائرنگ کر کے اس کے خاوند کو قتل کر دیا،پولیس کے مطابق ملزم عثمان نے مقتول علی رضا کو گھر سے باہر بلایا اور فائرنگ کر کے اسے موقع پر ہی قتل کر دیا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول نے ملزم کو اپنی بیوی کو فون پر تنگ کرنے اور ہراساں کرنے سے منع کیا تھا، جس پر ملزم نے مبینہ طور پر رنجش رکھ لی،واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا لدھے والا وڑائچ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • گوجرانوالہ ڈویژن میں غیر محفوظ پلازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد عمارتیں سیل

    گوجرانوالہ ڈویژن میں غیر محفوظ پلازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد عمارتیں سیل

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی/نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) گوجرانوالہ ڈویژن میں غیر محفوظ کمرشل عمارتوں اور پلازوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کی ہدایات پر فائر سیفٹی اور حفاظتی انتظامات کی عدم موجودگی پر مختلف علاقوں میں متعدد پلازوں کو سیل کر دیا گیا۔

    انتظامیہ کے مطابق ڈنگہ اور لالہ موسیٰ میں فاضل فارمیسی اینڈ مارٹ سمیت کئی پلازوں میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات، ایمرجنسی ایگزٹ کی عدم دستیابی اور دیگر سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جس پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان عمارتوں کو سیل کر دیا گیا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایسے پلازے جو انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں، ان کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

    کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے واضح کیا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائر سیفٹی قوانین اور ایمرجنسی اخراج کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام کمرشل عمارتوں کو مقررہ معیار پر پورا اترنا ہوگا۔

    کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کے مطابق سیل کیے گئے پلازے اس وقت تک بند رہیں گے جب تک متعلقہ مالکان فائر سیفٹی، ایمرجنسی ایگزٹ اور دیگر حفاظتی تقاضوں کو مکمل طور پر پورا نہیں کرتے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈویژن بھر میں ایسے تمام پلازوں اور کمرشل عمارتوں کی جامع جانچ پڑتال جاری رکھی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے قبل حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • گوجرانوالہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں، 400 سے زائد فوڈ پوائنٹس چیک، جرمانے اور یونٹس سیل

    گوجرانوالہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں، 400 سے زائد فوڈ پوائنٹس چیک، جرمانے اور یونٹس سیل

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے مشن کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں جارحانہ انداز میں کارروائیاں کیں۔ گزشتہ دو روز کے دوران 400 سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران 30 فوڈ یونٹس پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 58 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ ایک سویٹس شاپ اور واٹر پلانٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔

    ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائیوں کے دوران 2 من سے زائد ایکسپائر اور ممنوعہ اشیائے خورونوش اور 15 لٹر مضرِ صحت بیوریجز کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ یہ کارروائیاں کلاسکے، ڈی سی روڈ، وزیرآباد، ایمن آباد، قلعہ دیدار سنگھ، نوشہرہ ورکاں سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں کی گئیں۔

    مزید بتایا گیا کہ 54 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے تاکہ وہاں موجود خامیوں کو دور کیا جا سکے۔ ناکہ بندیوں کے دوران 235 دودھ بردار گاڑیوں اور 35 ملک شاپس پر موجود تقریباً 57 ہزار لٹر دودھ کا معائنہ بھی کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کلاسکے اڈا میں واقع ایک سویٹس شاپ کے پروڈکشن یونٹ کو سنگین خلاف ورزیوں پر بند کر دیا گیا جبکہ ڈی سی روڈ پر واقع ایک واٹر پلانٹ کو پانی میں سوڈوموناس نامی خطرناک بیکٹیریا کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔ معائنے کے دوران فوڈ یونٹس کے اسٹوریج ایریاز میں صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل و ٹریننگ سرٹیفکیٹس اور لازم ریکارڈ کی عدم موجودگی، جبکہ بدبودار پروسیسنگ ایریاز میں اشیائے خورونوش کو زمین پر رکھنے جیسی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

    ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فوڈ فراڈ مافیا کے خلاف 24/7 کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ممنوعہ اور ایکسپائر اجزاء کا استعمال موذی امراض کا سبب بن سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عوام کو صحت بخش اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے مشن پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ شہری خوراک میں جعل سازی کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 یا سرکاری فیس بک پیج پر دے سکتے ہیں۔

  • ریورنڈ ڈاکٹر ماجد ایبل کی والدہ چل بسیں

    ریورنڈ ڈاکٹر ماجد ایبل کی والدہ چل بسیں

    معروف مسیحی رہنما ریورنڈ ڈاکٹر ماجد ایبل کی والدہ چل بسیں

    ان کی آخری رسومات منگل، 20 جنوری 2026 کو دوپہر 2:30 بجے سوئفٹ میموریل چرچ، منیر چوک، سول لائنز، گوجرانوالہ میں ادا کی جائیں گی، جہاں اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، سماجی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہو گی،والدہ کی وفات پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے ریورنڈ ڈاکٹر ماجد ایبل اور ان کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا، جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبر، حوصلے کی دعا کی گئی۔

  • غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج

    غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون گرفتار،مقدمہ درج

    گوجرانوالہ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل غیر اخلاقی ویڈیو (عمیری) میں ملوث خاتون کو حراست میں لے لیا ، زنا کا مقدمہ درج کر لیا گیا

    سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے نوٹس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا۔ تھانہ اروپ پولیس نے جدید سائنٹفک طریقہ کار سے تفتیش کرتے ہوئے خاتون کو ٹریس کر کے حراست میں لیا، مقدمہ درج کر لیا گیا،ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کینٹ کی زیر نگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،سی پی او کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

    دوسری جانب سی سی ڈی لاہور کے ذمہ دار افسر ایس پی آفتاب پھلروان کا کہنا ہے کہ مذکورہ کیس ز نا بالرضا کا ہے اس میں زیا دتی کا پہلو ہوتا تو یہ کیس سنگین ہوتا ۔ سی سی ڈی صرف سنگین نوعیت کے ریپ کیسز کو ہینڈل کرتی ہے ، کیونکہ ہمیں ریاست نے اس سلسلے میں واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ ظلم کو کسی صورت برداشت نہیں کرنا ۔ عمیری کے نیفے میں پستول چلنے یا اسکے پار ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں ، حقیقت میں سی سی ڈی کے پاس عمیری کا کیس ہی نہیں ، یہ مقامی پولیس کے جینڈر سیل کا کیس ہے وہی اسے دیکھ رہے ہیں ، جب یہ معاملہ وائرل ہوا تو سی سی ڈی نے بنیادی طور پر کیس کا جائزہ ضرور لیا لیکن ہمارے افسران نے فیصلہ کیا کہ یہ ہمارا کیس نہیں ہے چنانچہ ہم پیچھے ہٹ گئے ،سی سی ڈی جرائم کے خلاف ایک معتبر ادارہ ہے ۔ عوام کے اندر اسکی عزت ہے اور ہم انشااللہ اپنے دائرہ کار سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کریں گے اور عوام سے ملنے والی عزت اور نام کو سنبھال ک رکھیں گے

    یاد رہے کہ اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک مبینہ نازیبا ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جسے صارفین عمیری لیک ویڈیو کا نام دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو تقریباً 7 منٹ 11 سیکنڈ کی بتائی گئی اور اس میں ایک نوجوان شخص جسے عمیری کہا جا رہا ہے ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ ازواجی عمل میں ملوث نظر آیا۔ویڈیو کے کلپس ایکس پر پارٹس میں شیئر کیے جا رہے ہیں جہاں ایک شادی شدہ خاتون نشے کی حالت میں عمیری نامی شخص سے غیر قانونی طور پر ازواجی عمل میں مصروف ہے جبکہ اس دوران خاتون عمیری نامی شخص سے سے بار بار نکاح کرنے کی بات کرتی نظر آتی ہے۔خاتون شدید غصے کی حالت میں اپنے شوہر، والدین اور بھائیوں پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتی ہے اور کہتی ہے کہ اس کی شادی ایک ایسے شخص سے کروائی گئی جو اس کی ضروریات پوری نہیں کر سکتا۔ ویڈیو میں خاتون کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ ویڈیو بنا کر میرے بھائیوں اور والد کو بھیج دو جبکہ عمیری کا جواب ہے کہ اگر سرمایہ ہوتا تو دو سال پہلے نکاح کر لیتا۔

    اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ایکس پر میمز، جوکس اور طنزیہ پوسٹس کا سیلاب آ گیا ہے ،یہ معاملہ حالیہ مہینوں میں پاکستان میں وائرل ہونے والے دیگر لیک ویڈیو سکینڈلز (جیسے مناہل ملک، امشا رحمان، متھیرا اور دیگر ٹک ٹاکرز) کی طرح پرائیویسی کی سنگین خلاف ورزی کا باعث بن رہا ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی ویڈیوز اکثر ہیکنگ، بلیک میلنگ یا ذاتی انتقام کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ ایکس پر کئی پوسٹس میں جعلی لنکس شیئر کیے جا رہے ہیں جو وائرس یا فراڈ کا سبب بن سکتے ہیں،سائبر کرائم ایکسپرٹس نے خبردار کیا ہے کہ حساس مواد شیئر کرنا یا مشکوک لنکس پر کلک کرنا قانونی طور پر جرم ہے اور پیکا ایکٹ کے تحت سخت سزا ہو سکتی ہے۔

  • شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے 3 سال تک جنسی زیادتی

    شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے 3 سال تک جنسی زیادتی

    راولپنڈی : آسٹریلیا پلٹ شخص نے شادی کا جھانسہ دےکر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ روات میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیامتن مقدمہ کے مطابق ملزم نے شادی کا جھانسہ دیکر 3سال سے تعلق قائم کر رکھا یے، حاملہ ہونے پر ملزم کلینک لے گیا اورحمل ضائع کروا دیا۔

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزم کاشف شہزاد 8دسمبر کو آسٹریلیا سے آیا اور دوبارہ جنسی تعلق قائم کیا، ملزم شادی کا جھانسہ دےکر زیادتی کرتا رہا، بعد میں انکاری ہو گیا ملزم اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔

    پی آئی اے کی 135 ارب میں فروخت ملکی معیشت پر بڑھتا ہوا اعتماد ہے،خواجہ آصف

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    ننکانہ صاحب: 15 پکار کال پر خون کے عطیات دینے والے پولیس جوانوں میں انعامات کی تقسیم

  • گوجرانوالہ: کمشنر کی سربراہی میں زیر التوا مقدمات پر جائزہ اجلاس

    گوجرانوالہ: کمشنر کی سربراہی میں زیر التوا مقدمات پر جائزہ اجلاس

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، محمد رمضان نوشاہی) کمشنر سید نوید حیدر شیرازی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ اٹارنی اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوشن کے زیر التوا مقدمات کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں زیر التوا مقدمات کی پیش رفت، عدالتوں میں کارکردگی اور پراسیکیوشن کے نظام میں بہتری کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ڈسٹرکٹ پراسیکیوشن آفیسر ربنواز بھون، ڈسٹرکٹ اٹارنی میڈم عظمی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات میں غیر ضروری تاخیر شہریوں کے اعتماد کو متاثر کرتی ہے، اس لیے عدالتوں اور پراسیکیوشن کے درمیان مربوط رابطہ اور تیز تر کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر وہ معاملہ جو فائلوں میں دبا ہوا ہے، اسے فوری نمٹایا جائے تاکہ نظام انصاف میں بہتری لائی جا سکے۔

    کمشنر نے ضلعی پراسیکیوشن افسران کو زیر التوا مقدمات کے حل کے لیے واضح ٹائم لائنز مرتب کرنے اور ہر کیس کی پیش رفت باقاعدگی سے رپورٹ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسران اور پراسیکیوشن کے باہمی تعاون سے ہی مضبوط مقدمات عدالتوں میں پیش کیے جا سکتے ہیں، اس لیے رابطے اور معلومات کے تبادلے میں مزید بہتری لانا ضروری ہے۔

    اجلاس میں یہ بھی زیر غور آیا کہ بعض مقدمات انتظامی کوتاہی کی وجہ سے طوالت اختیار کر لیتے ہیں۔ کمشنر نے افسران کو متنبہ کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور جہاں ضرورت ہو وہاں فوری اصلاحی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ عوامی مسائل کو کم سے کم وقت میں حل کیا جا سکے۔

    کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ گوجرانوالہ میں عدالتی اور انتظامی معاملات کو پہلے سے زیادہ شفاف، تیز اور مؤثر بنایا جا رہا ہے اور ضلعی انتظامیہ اور پراسیکیوشن محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی موجودہ پیش رفت انصاف کی فراہمی کے عمل کو مزید مؤثر بنا سکتی ہے۔

  • ہمیں اڈیالہ کے باہر بیٹھنےکا نہیں عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا،مریم نواز

    ہمیں اڈیالہ کے باہر بیٹھنےکا نہیں عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا،مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ ہری پور میں جو فیصلہ شیر کے حق میں آیا ہے اس کے پیچھے نااہلی ہے۔ کے پی میں 12 سال سے ان کی مسلسل حکومت ہے، کوئی ترقی کا کام نظر نہیں آیا۔

    گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کے پی کا پچھلا چیف منسٹر پنجاب میں حملہ آور ہوتا تھا اور نیا وزیر اعلیٰ اڈیالہ جیل کے باہر بیٹھا رہتا ہے۔ جو لوگ 4 سال سے یہاں تھے وہ شادیانے بجا رہے تھے کہ ملک آج ڈیفالٹ ہوگا، کل ہوگا، ایٹم بم سے لے کر موٹروے تک سب جگہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام لکھا ہے۔ ہم نے دو میٹروز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں میٹرو کا کام شروع کیا جارہا ہے،گجرات میں 30 بلین کا کام ہو رہا ہے، جہاں سیوریج کی لائن ڈالی جا رہی ہے۔ ایک لاکھ 20 ہزار گھر اس وقت بن رہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد جب بھی کوئی منصوبہ اٹھایا تو اس پر نواز شریف اور شہباز شریف کی مہرِ کارکردگی واضح نظر آئی۔ چلڈرن ہسپتال ہو، پی کے ایل آئی، میٹرو بس ہو یا سپیڈو بس، ہر بڑا منصوبہ وہی ہے جس کی بنیاد شہباز شریف نے اپنے دور میں رکھی تھی،اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایک دفعہ پھر نواز شریف صاحب اور شہباز شریف کے ہاتھوں اس ملک کو الحمدللہ بچا لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے پچھلے وزیراعلی نے پوری مشینری پنجاب پر حملہ آور ہونے کے لئے لگائی اور یہ والا وزیراعلی پوری طاقت لے کر اڈیالہ بیٹھا ہوتا ہے ،میں ڈی جی خان گئی جہاں سے پنجاب کا وزیر اعلیٰ منتخب ہوا تھا مجھے وہاں کچھ نہیں ملا۔ میں میانوالی گئی وہاں سے ملک کا وزیر اعظم آیا مجھے وہاں صرف کھنڈر ملے۔ ایسے ہی آپ گجرات جائیں تو بارش ہوتے ہی 5 5 فٹ پانی کھڑا ہوجاتا تھا،جس بیٹی مریم نواز کو وزیراعظم شہباز شریف نے تربیت دی، آج وہی بیٹی پنجاب میں وہاں سے کام آگے بڑھا رہی ہے جہاں آپ چھوڑ کر گئے تھے۔ میٹرو بس آپ کی ہی وراثت اور وژن ہے، اور اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے گوجرانوالہ میٹرو بس کا آغاز آج کیا جارہا ہے، جبکہ چند دنوں میں فیصل آباد میٹرو بھی شروع ہونے والی ہے،پنجاب میں 20 ہزار کلومیٹر سڑکیں ایک سال میں بنائیں، تجاوزات ہٹائی گئیں تو شہریوں کو نیلا گنبد نظر آیا، پنجاب میں راشن کارڈ کی تقسیم جاری ہے، ہمیں اڈیالہ کے باہر بیٹھنےکا نہیں عوام کی خدمت کا مینڈیٹ ملا، پنجاب میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، کھربوں روپے کے پروجیکٹ ہوئے، ایک پیسے کی کرپشن نہیں ہوئی، سی سی ڈی کی وجہ سے پنجاب میں جرائم کی شرح میں کمی آئی، آج پورے پنجاب میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ جاری ہے، آنے والے دنوں میں پنجاب ڈرگ فری صوبہ بن جائے گا، پنجاب میں سفارشی کلچر ختم کردیا گیا، چند دنوں میں صوبہ اسلحے سے بھی پاک ہو جائے گا، ساڑھے 7 لاکھ کسانوں کو کسان کارڈ دیے۔

  • گوجرانوالہ ریجن میں ٹریفک قوانین کی سخت کارروائیاں، 26 ہزار چالان

    گوجرانوالہ ریجن میں ٹریفک قوانین کی سخت کارروائیاں، 26 ہزار چالان

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)گوجرانوالہ ریجن میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف پولیس کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ آرپی او گوجرانوالہ کے مطابق ٹریفک قوانین کی سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

    آرپی او کے مطابق ریجن بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران:26 ہزار 137 ٹریفک چالان کیے گئے۔3 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد جرمانے وصول کیے گئے۔

    ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر 1151 مقدمات درج ہوئے جبکہ 1148 ملزمان گرفتار کیے گئے۔9194 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال پر 253 چالان کیے گئے۔

    آرپی او کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ناگزیر ہے، اس لیے قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • گوجرانوالہ: تھانہ دھلے پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    گوجرانوالہ: تھانہ دھلے پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) تھانہ دھلے پولیس نے گوجرانوالہ میں بدنام زمانہ ریکارڈیافتہ منشیات فروش عامر شہزاد کو گرفتار کر کے ایک شاندار کارروائی انجام دی ہے۔

    ملزم کے قبضے سے 12 کلو 500 گرام چرس، 1030 گرام افیون، نقدی اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

    سی پی او گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم نے کہا کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل میں پولیس اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔ ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ نے اس کامیاب کارروائی کو عوامی تحفظ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔