Baaghi TV

Category: حیدرآباد

  • خاتون مریضہ کی خواہش پر بیٹی کا نکاح اسپتال میں کر دیا گیا

    خاتون مریضہ کی خواہش پر بیٹی کا نکاح اسپتال میں کر دیا گیا

    سول اسپتال حیدرآباد میں جگر کے مرض میں مبتلا خاتون نسیم کی خواہش پر ان کی بیٹی کا نکاح اسپتال میں کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی :نکاح کی سادہ تقریب گیسٹرولوجی وارڈ کے باہر ہوئی جس میں شرکت کے لیے نکاح خواں، دولہا دلہن اور قریبی رشتے دار سول اسپتال پہنچےمریض خاتون کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی کا نکاح ان کے سامنے کر دیا جائے،نسیم بیہوشی کی حالت میں اب بھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی چینی کی قیمتوں سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہم

    نیہا ککڑ آسٹریلیا میں کانسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے پر زار و قطار رو پڑیں

    گھر سے بھاگ کر ایک ہونیوالے جوڑے کی 64 سال بعد باضابطہ شادی

  • پیپلز پارٹی نے  بھتہ، بوری بند لاشیں اور ہڑتالیں بند کروا دیں،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی نے بھتہ، بوری بند لاشیں اور ہڑتالیں بند کروا دیں،شرجیل میمن

    سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں بھتہ، بوری بند لاشیں اور ہڑتالیں بند کروا دیں، بلوچستان میں ہونے والا دہشت گردی کا واقعہ سنگین نوعیت کا ہے، ایک گروہ بھارت اور پاکستان دشمنوں کے کہنے پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہا ہے جس کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حیدر آباد میں رہائشگاہ پر افطار عشائیہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ بھارتی کا ادارہ ’را‘ پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے دہشت گردی کی کارروائیاں کروارہا ہے بدقسمتی سے اس میں ہمارے ہی لوگ استعمال ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا معاملہ حل ہونا چاہیے، بلوچستان میں ان لوگوں سے بات چیت ہونی چاہیے جو مثبت سوچ رکھتے ہیں اور پاکستان کی سالمیت کے حامی ہیں، اس طرح کا عمل پاکستان کی ترقی کو روکنے کی سازش ہے۔

    سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ایم کیوایم کا سمجھ نہیں آتا کہ وہ کون سی سیاست کررہی ہے، صدر آصف زرداری نے اپنے خطاب میں نہروں کے معاملے پر واضح طورپر کہہ دیا ہے کہ ہم ان نہروں کی حمایت نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا نہروں کے حوالے سے واضح موقف ہے، دریائے سندھ سے نہریں نکالنے سے دریائے سندھ کا پانی کم ہوگا، سندھ کا ایک انچ پانی کم نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے کینالز کے معاملے پر قرارداد بھی منظور کرلی ہے، کراچی کے حصے کا پانی کراچی کو مل رہا ہے، حکومت سندھ کراچی کے پانی کیلئے حب کا پروجیکٹ چلا رہی ہے اور ہم کراچی کے ساتھ حد سے زیادہ انصاف کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، ہم نے کراچی میں بھتے بند کرائے، پہلے ایک آواز پر ہڑتال ہوتی تھی وہ بھی ہم نے بند کرا دی۔

    سینئر صوبائی وزیرکا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن پاکستان کی سیاست کا قیمتی اثاثہ ہیں، ہم ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں، پاکستان کو ان کی ضرورت ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو تمام پارکنگز ختم کرنے کا کہا ہے، سندھ میں اس وقت جتنی بھی پارکنگ ہیں وہ غیرقانونی ہیں۔

    نوشکی میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ،3 دہشتگرد ہلاک، 5 افراد شہید

    پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ

    مصطفی کمال کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کراچی کا دورہ

    مولانا عبدالحق جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر مقرر

  • خیرپور: ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی  نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

    خیرپور: ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

    خیرپور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ کو نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول لیاقت علی پھلپوٹو ایڈووکیٹ سانگھڑ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے عہدے پر تعینات تھے اور کچھ دنوں کی چھٹی لے کر خیرپور میں اپنے آبائی گھر آئے ہوئے تھے۔واقعے کی تفصیلات کے مطابق جب لیاقت علی پھلپوٹو اپنے گھر میں موجود تھے، اسی دوران نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ اہلِ خانہ اور اہلِ محلہ کی جانب سے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق قاتلوں کی شناخت اور واردات کے محرکات جاننے کے لیے مقتول کے اہلِ خانہ اور قریبی حلقوں سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس واقعے کے پس پردہ عوامل کا جائزہ لینے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا بھی تجزیہ کیا جارہا ہے۔لیاقت علی پھلپوٹو کے قتل پر وکلا برادری اور سماجی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ اس واقعے کے بعد خیرپور اور سانگھڑ کے وکلا نے عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے احتجاج کیا اور حکومت سے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔

  • جیکب آباد، کچی دیوار گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    جیکب آباد، کچی دیوار گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں کچی دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ نصیب اللہ کھوسو کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک کچی دیوار اچانک گر گئی۔

    مقامی ذرائع کے مطابق، دیوار کے گرنے سے ملبہ تلے دب کر 4 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اہل علاقہ نے فوراً ملبہ ہٹانے کی کوشش کی اور تمام لاشوں کو نکال لیا۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ امینا، 12 سالہ حسان، 8 سالہ سعدیہ اور 6 سالہ رحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی علاقہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

    یہ واقعہ علاقے میں کچی اور غیر مستحکم عمارات کی تعمیر کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور حکام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔متاثرہ خاندان کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • پاکستان میں نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے: خالد مقبول صدیقی

    پاکستان میں نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے: خالد مقبول صدیقی

    حیدرآباد(باغی ٹی وی)پاکستان میں مزید صوبے بننے چاہئیں، موجودہ تقسیم انگریز دور کی پیداوار ہے: خالد مقبول صدیقی

    تفصیل کے مطابق حیدرآبادمیں ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے KKF اسپتال کا دورہ کیا، جہاں راجپوت برادری کے زیر اہتمام "مسکراہٹ کیمپ” میں پیدائشی طور پر متاثرہ بچوں کے مفت آپریشن کیے جا رہے ہیں۔

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹروں اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "ہم سندھ حکومت کا نہیں بلکہ وفاق کا حصہ ہیں، مگر مردم شماری کے مطابق فنڈز نہیں دیے جا رہے۔ اگر عوامی خدمت میں ہمارا تعاون درکار ہے تو ہمیں بھی اس عمل میں شامل کرنا ہوگا۔”

    انہوں نے اعلان کیا کہ جلد میرپور خاص یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا جائے گا تاکہ تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

    چیف جسٹس سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں کوئی دعوت موصول نہیں ہوئی، اگر ملاقات کے پیچھے سیاسی مقاصد ہوئے تو ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے، مگر عوامی فلاح کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ہم سے ملنا ہوگا۔”

    مزید برآں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ "پاکستان میں مزید صوبے بننے چاہئیں کیونکہ موجودہ انتظامی تقسیم انگریز دور کی پیداوار ہے، جس میں تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے۔”

    اس موقع پر اسپتال انتظامیہ، راجپوت برادری کے نمائندگان اور معززین کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے مفت علاج کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کیا۔

  • ٹھٹھہ: سخی جمیل شاہ داتار کے عرس پر 52 جوڑوں کی اجتماعی شادی

    ٹھٹھہ: سخی جمیل شاہ داتار کے عرس پر 52 جوڑوں کی اجتماعی شادی

    ٹھٹھہ (باغی ٹی وی رپورٹ) سخی جمیل شاہ داتار کے عرس پر 52 جوڑوں کی اجتماعی شادی

    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب پیر گوٹھ میں سخی جمیل شاہ داتار گرناری کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر داتار سیوا سماج گولڈن گروپ اور داتار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے 52 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں مستحق دلہنوں کو جہیز بھی دیا گیا۔

    تقریب میں دولہا دلہن کے ورثاء اور رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایک دلہن کے والد نے خوشی کے آنسوؤں کے ساتھ کہا، "ہم غریب لوگ ہیں، ایک کلو آٹا خریدنا بھی مشکل ہے، لیکن اس اجتماعی شادی کی بدولت میری بیٹی کی رخصتی ممکن ہوئی۔”

    ایک دولہا نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "میں داتار ویلفیئر فاؤنڈیشن اور گولڈن گروپ کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری شادی ممکن بنائی۔”

    اجتماعی شادیوں کے منتظم محمد مناف میمن کا کہنا تھا کہ "اپنے مرشد کے چلے گاہ پر مستحقین کی شادیاں کروا کر ہمیں دلی سکون ملا۔” جبکہ سنیل سنگانیا نے کہا، "مہنگائی کے اس دور میں غریب والدین کے لیے بیٹیوں کی شادی ایک بڑا مسئلہ ہے، ہم آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھیں گے۔”

    تقریب کے کامیاب انعقاد میں محمد مناف میمن، سنیل سنگانیا، انیل سنگانیا اور دیگر شخصیات نے انتظامیہ کمیٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ اجتماعی شادیوں کے اس خوبصورت اقدام سے نئے جوڑوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مستحق خاندانوں نے منتظمین کے جذبے کو سراہا۔

  • ٹھٹھہ: پی ایس او آئل ٹینکر میں گٹکا مٹیریل چھپاکر سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ: پی ایس او آئل ٹینکر میں گٹکا مٹیریل چھپاکر سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( ڈسٹرکٹ رپورٹر بلاول سموں کی رپورٹ) پولیس نے گٹکا مٹیریل چھپاکر سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے PSO کمپنی کے آئل ٹینکر سے 600 کلو گٹکا مٹیریل اور 500 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات پر ٹھٹہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، منشیات اور گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر انچارج سی آئی اے ٹھٹہ انسپیکٹر ممتاز علی بروہی نے خفیہ اطلاع پر بائی پاس روڈ ٹھٹہ سے سجاول سولنگی سروس اسٹیشن کے قریب PSO کمپنی کے آئل ٹینکر نمبر TLM-835 پر چھاپہ مارا۔

    پولیس نے آئل ٹینکر کو حراست میں لے کر ملزم عبد الکریم ولد غلام رسول بروہی کو گرفتار کیا، جو بلوچستان کے علاقے حب چوکی کا رہائشی ہے۔ ملزم کے قبضے سے 600 کلو گٹکا مٹیریل اور 500 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔

    ملزم کے خلاف تھانہ ٹھٹہ میں گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

  • آکاش انصاری کیس، بیٹے نے باپ کے قتل کا کیا اعتراف

    آکاش انصاری کیس، بیٹے نے باپ کے قتل کا کیا اعتراف

    حیدرآباد میں چند روز قبل جھلس کر جاں بحق ہونے والے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفتیشی افسران نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کے بیٹے لطیف آکاش نے اپنے والد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنے والد کو قتل کرنے کے بعد کمرے میں آگ لگائی تھی تاکہ ان کے قتل کے شواہد مٹائے جا سکیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کے تمام شواہد جمع کر لیے گئے ہیں اور تفتیشی عمل جاری ہے۔ ڈاکٹر آکاش انصاری کا بیٹا لطیف آکاش نشے کا عادی تھا اور وہ روزانہ اپنے والد سے پیسوں کا مطالبہ کرتا رہتا تھا، جس پر تنازعات کا سلسلہ جاری رہتا تھا۔ تفتیشی افسران نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر آکاش نے اپنے بیٹے کے خلاف ایک سال قبل 38 لاکھ روپے کی رقم چوری کرنے پر مقدمہ درج کرایا تھا، تاہم بعد میں دونوں کے درمیان صلح ہو گئی تھی۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ اس کیس کی فارنزک اور پوسٹ مارٹم رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے، اور ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے تاکہ اس کی شناخت کی تصدیق ہو سکے۔ گزشتہ روز پولیس نے یہ بھی بتایا تھا کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو جلا دیا گیا تھا، تاکہ قتل کے کسی بھی شواہد کو مٹایا جا سکے۔اس کیس کی تحقیقات کے دوران پولیس نے مزید ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جن کا تعلق مقتول کے قریبی حلقوں سے تھا۔ کیس کی مزید تفصیلات اور شواہد کی بنیاد پر پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

  • ڈاکٹر آکاش انصاری کو قتل کرنے کے بعد  لاش کو جلایا گیا۔پولیس

    ڈاکٹر آکاش انصاری کو قتل کرنے کے بعد لاش کو جلایا گیا۔پولیس

    حیدرآباد پولیس نے ایک اہم انکشاف کیا ہے کہ معروف سندھی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاش کو جلایا گیا۔ پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات اور شواہد سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ڈاکٹر آکاش کی موت حادثاتی نہیں تھی، بلکہ انہیں قتل کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

    سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، لیکن ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کی موت حادثاتی طور پر نہیں ہوئی۔ ایس ایس پی نے یہ بھی بتایا کہ ان کے جسم پر تشدد کے واضح نشان پائے گئے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا تھا۔پولیس نے اس کیس میں ڈاکٹر آکاش کے لے پالک بیٹے لطیف آکاش اور ان کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تھا۔ ایس ایس پی کے مطابق، والد اور بیٹے کے درمیان پہلے بھی کچھ مسائل تھے جو اس قتل کی وجہ بنے ہو سکتے ہیں۔

    حیدرآباد میں ڈاکٹر آکاش انصاری کے گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں ان کی موت ہو گئی تھی۔ تاہم، اب پولیس نے اس معاملے کی تفصیل کو سامنے رکھتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ یہ حادثہ نہیں، بلکہ قتل تھا۔ڈاکٹر آکاش انصاری ایک معروف سندھی شاعر تھے اور ان کے شعری مجموعوں میں "ادھورا ادھورا” اور "کین رھاں جلا وطن” شامل ہیں۔ انہیں شیخ ایاز اور استاد بخاری کے بعد جدید سندھی شاعری میں سب سے زیادہ عوامی مقبولیت پانے والے شاعر کے طور پر جانا جاتا ہے۔

  • نوابشاہ اور خیر پور میں زائرین کی بسوں کے حادثات، 16 افراد جاں بحق

    نوابشاہ اور خیر پور میں زائرین کی بسوں کے حادثات، 16 افراد جاں بحق

    نوابشاہ اور خیر پور میں زائرین کی دو بسوں کو پیش آنے والے حادثات میں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ دونوں حادثات شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے سفر کرنے والے زائرین کے ساتھ پیش آئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق نوابشاہ کے آمری روڈ پر فتوحل زرداری گاؤں کے قریب ایک وین اور ٹریلر کے درمیان تصادم ہوا۔ اس حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے سہیون جا رہے تھے۔

    اسی دوران، خیر پور کے علاقے رانی پور میں قومی شاہراہ پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک کوچ جو زائرین کو لے کر جا رہی تھی، الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ کوچ پنجاب سے سہیون جا رہی تھی۔

    ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر دونوں حادثات کی جگہوں پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے اور ان کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ دونوں حادثات کے بعد پولیس اور مقامی انتظامیہ نے مزید احتیاطی تدابیر کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے تاکہ اس قسم کے حادثات کو روکا جا سکے۔مقامی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بسوں کی حالت و رفتار کا خاص خیال رکھیں تاکہ ایسے دلخراش حادثات سے بچا جا سکے۔