وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم نے قربانی دی اور غریب نے مشکلات برداشت کیں، اب معیشت کی گروتھ کی طرف توجہ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کی تجاویز کو سراہتے ہیں اور مشاورت کے بعد معاشی پالیسیاں بنائی جائیں گی، جبکہ سیاسی و عسکری تعاون سے ملک کی ترقی کے راستے کھل رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی اور دفاعی محاذ پر کامیابیاں سمیٹیں، معرکہ حق میں فتح کے بعد پاکستان کا دنیا میں منفرد مقام بن چکا ہے، اور عالمی دوروں میں رویوں میں تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایوارڈ یافتہ کاروباری افراد کو بلیو پاسپورٹ دیے جائیں گے۔
شہباز شریف نے صنعتوں کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے کمی کا اعلان کیا اور کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے عالمی رابطے کیے جا رہے ہیں۔ ایکسپورٹرز کو قرض پر شرح سود 4.5 فیصد کردی گئی ہے۔
وزیراعظم نے برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کو ملکی ترقی کا محور قرار دیا، صنعتوں کو مزید سہولتیں دینے کا عزم کیا اور کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک تاجروں اور صنعتکاروں سے مل کر مضبوط فیصلے کریں۔
انہوں نے ملک میں ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی شفاف نجکاری اور اصلاحات سے اربوں کے اخراجات کم ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات اور ڈیجیٹل شعبے میں نمایاں اقدامات کیے جا رہے ہیں، پی آئی اے اپنی کھوئی ہوئی حیثیت دوبارہ حاصل کرے گا اور فیلڈ مارشل کے خصوصی تعاون سے متعدد اہم معاملات حل ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اتنا مضبوط ہوگا کہ بھارت کو بھی اس کا احساس ہوگا۔
Category: اسلام آباد
-

وزیراعظم شہباز شریف کا دفاعی استعداد اور فوج کی کامیابیوں پرخراج تحسین
-

سپریم کورٹ،جہیز،حق مہر سے متعلق درخواستیں خارج
سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق مختلف درخواستیں خارج کر دیں۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی،اس دوران چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ حقِ مہر میں لکھی چیزوں کو شوہر ادا کرنے کا پابند ہے، عورت کے ساتھ جب شادی کرتے ہیں تو نکاح نامے کے تحت ادائیگی لازم ہے،اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حقِ مہر میں 40 تولہ سونا بہت زیادہ ہے، 20 تولہ ادا کرنے کو تیار ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ 20 تولہ سے اور بڑھائیں تو شاید خاتون تصفیے پر آمادہ ہو جائے، عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی
-

راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکساں اوقاتِ اذان و نماز نافذ کرنے کا فیصلہ
پاکستان کے بڑے شہروں میں یکساں اوقاتِ اذان اور نماز کے نفاذ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کا آغاز ابتدائی مرحلے میں دو اہم شہروں سے کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں یکساں اذان اور نماز کے نظام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، جس میں تمام مکاتبِ فکر کے علما اور تاجر برادری نے شرکت کی۔
اجلاس میں نظامِ صلوٰۃ کے نفاذ پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ یکساں اذان اور نماز کا باقاعدہ کلینڈر جلد جاری کیا جائے گا۔ وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ اس نظام کے لیے قانون سازی پر بھی وزارت مذہبی امور کام کر رہی ہے۔
سردار یوسف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اس فیصلے کے نفاذ کے اثرات چاروں صوبوں تک جائیں گے اور یکساں اذان و نماز سے اتحادِ امت اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔
تاجر برادری نے اذان کے بعد دکانیں رضاکارانہ طور پر بند کرنے پر آمادگی ظاہر کی، جبکہ جمعہ کے دن سے یکساں نظام کے آغاز کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ -

ایف بی آر کو تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں سے 90 ارب روپے کی وصولی متوقع
ایف بی آر ذرائع کے مطابق تیل اور گیس کی تلاش میں مصروف کمپنیوں سے تقریباً 90 ارب روپے کی وصولی باقی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں پہلے ہی 44 سے 55 فیصد تک ٹیکس ادا کر رہی ہیں اور موجودہ قانون کے تحت ان سے اس سے زیادہ ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق بڑی کمپنیوں سے آئندہ تین دن کے دوران 100 ارب روپے جمع کرنے کے لیے رابطے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ سپر ٹیکس سے متعلق آئینی عدالت کے فیصلے سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت محصولات میں اضافہ کرنے کے لیے مختلف شعبوں سے قانونی دائرے میں رہتے ہوئے وصولیوں کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ -

عمران ،بشریٰ کے طبی معائنہ کے لئے عدالت میں درخواست دائر
بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے بانی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں دائر کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پراسیکیوشن کو کل کے لیے نوٹسز جاری کر دیے،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو جیل میں رسائی دی جائے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر خرم مرزا اور ڈاکٹر سمینہ نیازی کو بانی کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔ متعلقہ ڈاکٹرز بانی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں.بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے درخواست میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے ان کی فیملی کو تشویش ہے۔
-

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے بڑے اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان تاہم پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کرلی اور نئی قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سمری کل پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی،پیٹرولیم ڈویژن وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں سے متعلق 31 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا
آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کرسکتے،احمد علی بٹ
جویریہ عباسی کے شوہر کیساتھ بولڈ فوٹو شوٹ وائرل،سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
-

بھارت میں نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پاکستان میں ہائی الرٹ نافذ
بھارت میں نیپاہ وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں ہنگامی حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں اور زمینی سرحدوں پر اسکریننگ کے عمل کو مزید سخت کر دیا گیا ہے، جب کہ ہر آنے والے اور ٹرانزٹ مسافر کی 100 فیصد اسکریننگ کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تمام مسافروں کی گزشتہ 21 دن کی مکمل سفری ہسٹری کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ نیپاہ وائرس سے متاثرہ یا ہائی رسک علاقوں سے آنے والے افراد پر خصوصی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، جب کہ تھرمل اسکریننگ اور طبی معائنہ ہر مسافر کے لیے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام کلیئرنس مکمل ہونے تک کسی بھی فرد کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں نیپاہ وائرس کے کم از کم پانچ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جس کے بعد خطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اسی تناظر میں پاکستان میں احتیاطی اقدامات کو مزید مؤثر بنا دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔
ادھر بھارت میں نیپاہ وائرس کے پھیلاؤ کے بعد محکمہ صحت سندھ نے بھی باقاعدہ ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ نیپاہ وائرس ایک خطرناک بیماری ہے جو جانوروں سے انسانوں اور انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہے، تاہم اطمینان بخش بات یہ ہے کہ پاکستان میں تاحال نیپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
ایڈوائزری کے مطابق نیپاہ وائرس کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں، جب کہ اس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، جسم میں درد اور الٹی شامل ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پر قریبی طبی مرکز سے رجوع کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسپتال الرٹ ہیں اور وفاقی وزارت صحت کی جاری کردہ گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور مستند ذرائع سے حاصل کردہ معلومات پر ہی اعتماد کریں۔
-

ڈاکٹرز کی سفارش پر ہفتہ کی رات بانی پی ٹی آئی کو پمز لے جایا گیا،عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ آنکھوں کے ماہرین نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹروں نے تجویز کیا کہ انہیں پمز لے جانا ضروری ہے، ڈاکٹرز کی سفارش پر ہفتہ کی رات بانی پی ٹی آئی کو پمز لے جایا گیا، جہاں مزید طبی معائنہ ہوا، ان کی رضا مندی کے بعد 20 منٹ کی طبی کارروائی ہوئی، جس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ منتقل کردیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں، سوشل میڈیا پر آنے والی باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، طبی معائنے کے دوران بھی وہ مکمل صحت مند تھے، تمام قیدیوں کو ڈاکٹرز تک رسائی دینا رولز کے مطابق ہے۔
-

سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کے حق میں فیصلہ سنادیا
سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کے حق میں فیصلہ سنادیا-
سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ غلط برطرفی کا شکار ملازم پچھلے تمام واجبات حاصل کرنے کا حق دار ہےعدالت نے تمام بقایا جات ایک ماہ کے اندر ادا کرنے کا حکم دیا اور خیبر پختونخوا سروس ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا جو پولیس اہلکاروں کے پچھلے واجبات دینے سے انکار کر رہا تھا،سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے یہ فیصلہ جاری کیا، جسے جسٹس شاہد وحید نے تحریر کیا ہے-
سپریم کورٹ نے فیصلے کے آغاز میں ایک نظم کے الفاظ درج کیے جس کے مطابق انصاف کا سورج طلوع ہوگا تو اندھیرے چھٹ جائیں گے جبکہ عدا لت نے ولیم شیکسپیئر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ رزق چھیننا زندگی چھیننے کے مترادف ہے۔
پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزائی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کا پردہ فاش کر دیا
عدالت نے واضح کیا کہ آئین کا آرٹیکل 9 زندگی کی ضمانت دیتا ہے، جس میں روزگار کا تحفظ بھی شامل ہے آئین کے آرٹیکل 10-A کے تحت ہر سرکاری افسر اپنے فیصلے کا ٹھوس، عقلی اور معقول جواز فراہم کرنے کا پابند ہے صوابدیدی اختیارات ایک مقدس امانت ہیں، جو محض ذاتی پسند ناپسند کے لیے استعما ل نہیں کی جا سکتی۔
سپریم کورٹ نے ملازمین کے حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملازم کو صرف یہ کہنا کافی ہے کہ وہ بیروزگار تھا، اسے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے در در نہیں بھٹکنا پڑے گا۔ جھوٹا ثابت کرنے کے لیے ثبوت لانا محکمے کی ذمہ داری ہے نظام کی خرابی یا مقدمے بازی میں طویل تاخیر کی سزا غریب ملازم کو نہیں دی جا سکتی۔
بھاٹی گیٹ کے قریب سیوریج لائن حادثہ، خاتون کی لاش مل گئی،بچی کی تلاش جاری
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کے برطرف ملازمین کو عہدوں پر بحال کرنے کے بعد ان کے پچھلے واجبات روک دیے گئے تھے،ملازمین کی استدعا تھی کہ بحالی کے بعد انہیں تمام پچھلے واجبات بھی ملنے چاہئیں، جبکہ محکمہ پولیس کا موقف تھا کہ پچھلے واجبات کی ادائیگی اتھارٹی کی صوابدید پر ہے-
-

پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزائی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کا پردہ فاش کر دیا
مشال یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ شیخ وقاص اکرم کے ذریعے جاری پریس ریلیز میں وہ تمام اہم فیصلے غائب ہیں جو کور کمیٹی کی میٹنگ میں طے پائے تھے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کور کمیٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں 2 گھنٹے طویل نشست کے بعد لیے گئے فیصلے شامل نہیں ہیں اور یہ پریس ریلیز اصل میٹنگ کے منٹس سے مطابقت نہیں رکھتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس میں عمران خان کے احکامات، ملاقاتوں یا شوکت خانم کے ڈاکٹروں کی رسائی کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں ہے۔
ملائیشین مذہبی امور کے وزیر کے ہم جنس پرستی کے بیان نے شدید تنازع کھڑا کر دیا
مشال یوسفزئی نے کہا کہ شیخ وقاص اکرم کے ذریعے جاری پریس ریلیز میں وہ تمام اہم فیصلے غائب ہیں جو کور کمیٹی کی میٹنگ میں طے پائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پریس ریلیز میں جو معلومات دی گئی ہیں، وہ حقیقت سے مختلف ہیں اور میٹنگ کے اصل منٹس سے مطابقت نہیں رکھتیں، میٹنگ میں کئی دیگر اہم امور پر بات ہوئی جو پریس ریلیز میں شامل نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے پارٹی کے اندرونی فیصلوں کی مکمل تصویر عوام کے سامنے نہیں آ رہی۔
بڑھتا ہوا عوامی قرضہ حکومت کے لیے ایک سنگین معاشی چیلنج
یہ واضح رہے کہ پریس ریلیز پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی جانب سے جاری کی گئی تھی، تاہم مشال یوسفزئی کے مطابق اس میں کور کمیٹی کی میٹنگ میں ہونے والے حقیقی فیصلوں کا تذکرہ موجود نہیں ہے۔