Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • سانحہ ساہیوال جے آئی ٹی رپورٹ غلط، جودییشیل کمیشن کیلئے درخواست دائر

    سانحہ ساہیوال جے آئی ٹی رپورٹ غلط، جودییشیل کمیشن کیلئے درخواست دائر

    سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مقتول خیل کے بھائی نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں مقتول خلیل کے بھائی جلیل کی جانب سے دائر درخواست میں وفاق، وزارت داخلہ، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی تحقیقات نے کیس کی شکل بدل دی، سانحہ ساہئوال کی تفتیش حقائق کو مدنظر رکھ کی نہیں کی گئی۔ جے آئی ٹی نے ویڈیوز سمیت دیگر شواہد ملحوظ خاطر نہیں رکھا، اہم گواہوں کو بھی زیر غور نہیں لایا گیا۔ سپریم کورٹ میں مقتول کے بھائی کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ ا استعمال شاہد اسلحہ گولیوں کے خول قبضے میں نہیں لیے گئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ آف پاکستان واقعے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرے۔

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں کارسواروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس میں ایک فیملی سوار تھی ،کمسن بچوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں ماری گئی تھیں،

  • مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد کب رکھا جائے گا؟ بڑی خبر آ گئی

    مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد کب رکھا جائے گا؟ بڑی خبر آ گئی

    مہمند ڈیم کے حوالہ سے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، مہمنڈ ڈیم کا سنگ بنیاد وزیر اعظم عمران خان رکھیں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق وزیر اعظم عمران خان مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد 2 مئ کو رکھیں گے، سنگ بنیاد کی تقریب میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار بھی شریک ہوں گے۔

    واضح رہے کہ مہمند ڈیم دریائے سوات پر بنایا جائے گا جس میں 3 لاکھ کیوسک پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی۔ 700 فٹ بلنڈ ڈیم کی تعمیر نومبر 2024 میں مکمل ہو گی۔ مہمند ڈیم سے بجلی پیدا کرنے کی استعداد 800 میگاواٹ ہوگی۔