Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • وزیراعظم نے دو وزراء اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کر لیا، اہم خبر آ گئی

    وزیراعظم نے دو وزراء اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کر لیا، اہم خبر آ گئی

    وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزرائے اعلیٰ کو آج شام اسلام آباد طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیرا علیٰ پنجاب اور خیبر پختونخواہ کو اسلام آباد طلب کیا ہے، وزیرا عظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہو گا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان شریک ہوں گے ،پنجاب اور خیبر پختونخواہ دونوں صوبے نئے بلدیاتی نظام کا قانون اسمبلیوں سے پاس کرواچکے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کو قانون سازی کے بعد کے اقدامات پر بریف کریں گے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی آئندہ لائحہ عمل سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے .ملاقات میں صوبائی کابینہ کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا

  • مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں پر فل بینچ تشکیل

    مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں پر فل بینچ تشکیل

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں پر فل بینچ تشکیل دے دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں‌ پر فل بینچ بنا دیا ہے. الیکشن کمیشن میں درخواست گزار شجاع الرحمان پیش ہوئے ،مسلم لیگ ن کے وکیل جہانگیر جدون بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے .الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی پر مشتمل 2 رکنی کمیشن نے سماعت کی ، مسلم لیگ ن کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس کی تاریخ رمضان کے بعد مقرر کی جس پر الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے کہا کہ کیس کی سماعت سے متعلق تاریخ کا تعین بعد میں کیا جائے گا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ ن کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بے ضابطگیوں پر فل بینچ تشکیل دے دیا ہے.

  • عمران خان کا لہجہ وزیراعظم کا نہیں کینٹینر والا ہے، شیریں رحمان

    عمران خان کا لہجہ وزیراعظم کا نہیں کینٹینر والا ہے، شیریں رحمان

    پیپلز پارٹی کی رہنما سینٹر شیریں رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کا لہجہ اب بھی کنٹینروالاہے وزیراعظم والا نہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیریں رحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم معیشت اوراندرونی سیاسی بحران سےتوجہ ہٹانےکی کوشش نہ کریں ،عوام کی مہنگائی سےچیخیں نکال کرسیاسی بیان بازی کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بڑھتی بیروزگاری کا اعتراف تشویشناک ہے،عمران خان عوام کورمضان سےقبل پیٹرول کی قیمت بڑھانےکی خبربھی سنا دیتے .انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس ملکی مسائل کے حل کا کوئی پلان نہیں

  • سپریم کورٹ، آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری

    سپریم کورٹ، آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری

    سپریم کورٹ نےآیندہ ہفتے کا ججزروسٹراورکاز لسٹ جاری کردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے چھ بینچ تشکیل دئیے گئے ہیں.چاربینچز اسلام آباد رجسٹری ، ایک لاہوراور ایک پشاور رجسٹری میں مقدمات سنے گا، سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق بینچ نمبر1 چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ ،جسٹس سردارطارق ،جسٹس سجادعلی شاہ پرمشتمل ہوگا ،اعلامیہ کے مطابق بینچ نمبر2جسٹس عظمت سعید،جسٹس قاضی فائزعیسٰی ،جسٹس فیصل عرب پر مشتمل ہوگا ،اعلامیہ کے مطابق بینچ نمبر3 جسٹس مشیرعالم، جسٹس اعجازالاحسن ،جسٹس یحیٰٰ آفریدی پرمشتمل ہوگا ،اعلامیہ کے مطابق بینچ نمبر4 جسٹس عمرعطاءبندیال ،جسٹس مقبول باقر،جسٹس منیب اخترپرمشتمل ہوگا ،اعلامیہ کے مطابق لاہوررجسٹری میں بینچ جسٹس منظورملک،جسٹس منصورعلی شاہ ،جسٹس قاضی محمد امین پرمشتمل ہوگا ،اعلامیہ کے مطابق پشاوررجسٹری میں بینچ جسٹس گلزاراحمد اور جسٹس مظہرعالم پر مشتمل ہوگا ،آیندہ ہفتےاسکول فیس کیس، طیبہ تشدد کیس سنے جائیں گے

  • وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹی”غوری ٹاون”کے خلاف آپریشن جاری

    وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹی”غوری ٹاون”کے خلاف آپریشن جاری

    0اسلام آباد:وفاقی ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کا غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹی”غوری ٹاون”کے خلاف آپریشن جاری ہے.دوران آپریشن زون 4 میں دیگر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے گا۔صبح 6 بجے شروع ہونے والے آپریشن میں 213 دوکانوں کو سربمہر کیا جا چکا ہے.دوران آپریشن پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر کو بھی سربمہر کیا گیا ہے۔25 زیر تعمیر دوکانوں 4 شیڈز اور داخلی راستوں پر 2 تعیمرات کو مسمار کیا جا چکا ہے.نالے کی زمین پر قائم ایک مارکیٹ کو بھی مسمار کیا گیا ہے.
    غوری ٹاون جے ایس بلاک میں زیر تعمیر دفاتر اور عمارتوں کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔رحمن بلاک کے داخلی راستوں پر بنائے گئے گیٹ کو بھی مسمار کیا گیا ہے۔
    گرین سپائر کے پی ڈبلیو ڈی میں واقع لگثری آفس کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کی ٹیمیں ڈرائیکٹر انفورسمنٹ اور اسٹنٹ کمشنر رورل کی سربراہی میں آپریشن کر رہی ہیں۔سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔عوام الناس غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز میں پلاٹس کی خرید و فروخت سے اجتناب کریں۔سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی ویب سائٹس پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی فہرست طویل عرصے سے موجود ہے۔عوام کو مالی تحفظ فراہم کرنے کیلئے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کے خلاف تشہیری مہم بھی گاہے بگاہے چلائی گئی ہیں۔

  • ملک میں کس کی حکومت ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا انکشاف کر دیا

    ملک میں کس کی حکومت ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا انکشاف کر دیا

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے رمضان سے پہلے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ثبوت ہے کہ ملک میں آئی ایم ایف کی حکومت ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگیزیب نے کہا کہ پٹرول مہنگا ، گیس اور بجلی مہنگی، کیونکہ وزیر ہی آئی ایم ایف کا ہے ،وزیر کے بعد اب گورنراسٹیٹ بنک اورایف بی آرکا چیرمین بھی آئی ایم ایف کا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اپنی نااہلی اور نالائقی کا بدلہ عوام سے لیا جا رہا ہے ،کہاتھا نہ ہوشیاررہنا،چور،ڈاکواوراین آراوکےنعروں کاشورعوام پرنئےظلم کاپیش خیمہ ہوتا ہے،آئی ایم ایف جانے پرخودکشی کرنےکادعویٰ کرنیوالے نے ملک اورقوم کوآئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا، انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ٹیکس ریونیو میں 450 ارب کاخسارہ بھی کیا ن لیگ حکومت کی وجہ ہے؟

  • حکومت نے کس مذہبی رہنما کی سیکورٹی واپس لی؟اہم خبر آ گئی

    حکومت نے کس مذہبی رہنما کی سیکورٹی واپس لی؟اہم خبر آ گئی

    تحریک انصاف کی حکومت نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سیکورٹی واپس لے لی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے معروف مذہبی رہنما مولانا فضل الرحمان سے سیکورٹی واپس لے لی ہے جس پر جمعیت علماء اسلام ف نے بھر پور احتجاج کیا ہے، جعمیت علماء اسلام ف کے ترجمان نے کہا کہ حکومت وقت نے مولانا سے سکیورٹی واپس لے لی ہے مولانا فضل الرحمن کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمے دار حکومت ہو گی۔

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان قومی کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین اوراہم سیاسی ومذہبی رہنما ہیں۔ ان پر تین خودکش حملے اور ان کے گھر پر تین حملے ہو چکے ہیں .

  • حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی حکومت و قوم سے اپیل

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی حکومت و قوم سے اپیل

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت، عوام میرے شوہر کی رہائی کے لئے میری مدد کرے اور میری آواز بنے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت میرے شوہر یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا چکا ہے، یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، انہوں نے بھارتی مظالم کے خلاف چودہ دن تک بھوک ہڑتال کی. مشعال ملک نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کی تنظیمیں، پاکستانی حکومت اور عوام میری مدد کرے.یاسین ملک کو جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ بیمار بھی ہیں.

    واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کی ہمشیرہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کوجس سیل میں قید کیا گیا ہے وہ ایک پنجرہ ہے ، ان کی طبیعت کافی خراب ہے، اگر وہ اسی پنجرہ میں قید رہے تو زیادہ دن زندہ نہیں رہ سکیں گے. یاسین ملک کی ہمشیرہ نے کہا کہ بھارت سرکار نے یاسین ملک پر بہت ایکٹ لگائے مگر ہمیں ان کی پرواہ نہیں، لیکن آج وہ جس سیل میں قید ہیں وہاں ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے. اس موقع پر یاسین ملک کی والدہ بھی موجود تھیں جو زارو قطار روتی ہیں. یاسین ملک کی ہمشیرہ نے عالمی ا نسانی حقوق کے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں:رضا ربانی

    اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں:رضا ربانی

    پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین سینٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پیش کردہ قراردار کے موقع پر رضاربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 19کہتاہے کہ آزاری اظہار اور پریس کی آزادی ہونی چاہیے. صحافیوں پر قدغن لگائی جاتی ہے تو آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے بدقسمتی ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پریس کی آزادی کو صلب کیاگیا مارشل لاء میں خبر سنسر ہوتی تھی تو اخباروں میں جگہ خالی چھوڑ دی جاتی تھی اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں ایڈیٹرزاور صحافیوں کو نامعلوم نمبر سگ کال کی جاتی ہے پریس کلبوں میں پریس کانفرنس کی جاتی تھی مگر اب پریس کانفرنس بھی سیاسی جماعتیں نہیں کرسکتی ہیں. سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ ہم سب صحافیوں کوسلام پیش کرتے ہیں انہوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ صحافی مشکل حالات میں ہراول دستہ ہوتے ہیں زندگی ہتھیلی پر رکھ کرکام کرتے ہیں امریت کے خلاف جہدوجدکی. جمہوری قوتوں نے بھی صحافیوں کا ساتھ دیاہے صحافیوں نے جمہوریت کے لیے کوڑے کھائے ہیں میڈیا نے خود آزادی حاصل کی ہے کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی.

  • شہید صحافیوں کو ستارہ و تمغہ صحافت دیا جائے، سینیٹ میں مطالبہ

    شہید صحافیوں کو ستارہ و تمغہ صحافت دیا جائے، سینیٹ میں مطالبہ

    آزادی صحافت کے عالمی دن پر سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی .جس میں کہا گیا کہ شہید صحافیوں کو ستارہ اور تمغہ صحافت دیا جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فرازنے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ آزاد صحافت جمہوریت کی روح ہے. سینیٹرز نے صحافیوں کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ شہید صحافیوں کوستارہ اورتمغہ صحافت دیا جائے۔ میڈیا کارکنان جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض ادا کرتے ہیں،حکومت میڈیا ہاؤسز اور کارکنان کے درمیان ان کے واجبات کی ادائیگی اور سروس کے تحفظ کیلئے مصالحتی عمل کا جلد از جلد آغاز کرے،سینیٹ کااجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا۔آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آج آزادی صحافت کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میڈیا ریاست کے اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے، اس ایوان میں میرے بائیں جانب موجود پریس گیلری ہمیں شفافیت اور عوام کو جواب دہی کا احساس دلاتی رہتی ہے ہم ملک و قوم کے لیے آپ کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، اس موقع پر میں حکومت سے بھی کہوں گا کہ وہ ریاستی ذمہ داری لیتے ہوئے میڈیا ہاؤسز اور کارکنان کے درمیان ان کے واجبات کی ادائیگی اور سروس کے تحفظ کیلئے مصالحتی عمل کا جلد از جلد آغاز کرے۔ سینیٹرعبدالقیوم نے کہاکہ میڈیا کا اہم کردار ہے میڈیا کے چار مسائل ہیں جو دوران ڈیوٹی شہید ہوئے ان کی اسپورٹ کی جائے صحافیوں کی تنخواہوں کو کم کیاگیا ہے اور تین سے چار چار ماہ تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں اور کچھ کو نکال دیا گیا ہے۔ان کی نوکری مستقل ہونی چاہیے اور میڈیا اکیڈمی بنائی جائے۔سینیٹر کلثوم پروین نے کہاکہ سیاسی لوگوں اور صحافیوں کا اہم تعلق ہوتا ہے. صحافیوں کو تنخواہیں دینے کا کوئی کوئی قانون نہیں ہے۔سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاکہ میڈیا جبر کا شکار ہے صحافیوں پر میڈیا مالکان اور دہشتگردوں کی طرف سے جبرہورہا ہے حکومت کی طرف سے غیر اعلانیہ سنسرشپ ہے. میڈیا میں کام کرنے والوں کو جاب سیکورٹی ہونی چاہیے اور شہداء کے بچوں کو نوکری دی جائے جوصحافی حکومت کے جبر کا شکار ہیں ان کو جمہوری حکومت میں ایوارڈ دینا چاہیے۔سینیٹر میر کبیرکا کہنا تھا کہ میڈیا کے ورکرکو سلام پیش کرتاہوں صحافیوں کی جاب سیکورٹی کے لیے اقدامات کئے جائیں.سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ صحافت سب سے خطرناک نوکری بن گئی ہے قائداعظم محمد علی جناح پریس کی آزادی کے سب سے بڑے حامی تھے قائداعظم نے دواخباروں کی بنیادی ڈالی.72صحافیوں کو 2002کے بعد اب تک شہید کیاگیا ہے جو شہید ہوئے ہیں ان صحافیوں کے لیے مخصوص ایوارڈ ملنا چاہتے میں نے بھی اپنے کیرئر کاآغاز صحافت سے کیاہے جس پر مجھے فخر ہے۔ سابق چیئرمین سینٹ رضاربانی نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 19کہتاہے کہ آزاری اظہار اور پریس کی آزادی ہونی چاہیے. صحافیوں پر قدغن لگائی جاتی ہے تو آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے بدقسمتی ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پریس کی آزادی کو صلب کیاگیا مارشل لاء میں خبر سنسر ہوتی تھی تو اخباروں میں جگہ خالی چھوڑ دی جاتی تھی اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں ایڈیٹرزاور صحافیوں کو نامعلوم نمبر سگ کال کی جاتی ہے پریس کلبوں میں پریس کانفرنس کی جاتی تھی مگر اب پریس کانفرنس بھی سیاسی جماعتیں نہیں کرسکتی ہیں. سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ ہم سب صحافیوں کوسلام پیش کرتے ہیں انہوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ صحافی مشکل حالات میں ہراول دستہ ہوتے ہیں زندگی ہتھیلی پر رکھ کرکام کرتے ہیں امریت کے خلاف جہدوجدکی. جمہوری قوتوں نے بھی صحافیوں کا ساتھ دیاہے صحافیوں نے جمہوریت کے لیے کوڑے کھائے ہیں میڈیا نے خود آزادی حاصل کی ہے کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی