Baaghi TV

Category: جھنگ

  • 
جھنگ واقعہ: ابتدائی پوسٹ مارٹم میں تشدد اور زیادتی کے شواہد نہ مل سکے

    
جھنگ واقعہ: ابتدائی پوسٹ مارٹم میں تشدد اور زیادتی کے شواہد نہ مل سکے

    ‎جھنگ میں دورانِ علاج انتقال کر جانے والی 18 سالہ لڑکی کے کیس میں ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے، جس میں تشدد یا جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ کا تعین فرانزک اور لیبارٹری رپورٹس موصول ہونے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔
    ‎رپورٹس کے مطابق لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں ایک نجی اسپتال چھوڑ کر چند افراد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ بعد ازاں اس کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے طبی امداد فراہم کی گئی، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور دورانِ علاج دم توڑ گئی۔
    ‎اسپتال انتظامیہ کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم پر تشدد یا جنسی زیادتی کے واضح آثار سامنے نہیں آئے۔ حتمی نتائج کے لیے مختلف نمونے فرانزک تجزیے کی خاطر لاہور کی لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔
    ‎پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق متوفیہ شوگر کی مریضہ تھی اور گزشتہ پانچ برس سے انسولین استعمال کر رہی تھی۔ طبی ریکارڈ کے مطابق جب اسے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ بے ہوش حالت میں تھی۔
    ‎دوسری جانب پولیس نے اس معاملے میں پیش رفت کرتے ہوئے لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال چھوڑ کر جانے والے چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفتیشی حکام ان افراد سے مختلف پہلوؤں پر پوچھ گچھ کر رہے ہیں تاکہ واقعے کی مکمل حقیقت سامنے لائی جا سکے۔
    ‎یاد رہے کہ متوفیہ کے والد نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی بیٹی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ابتدائی طبی رپورٹ میں اس دعوے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ حکام کا کہنا ہے کہ حتمی فرانزک اور ڈی این اے رپورٹس موصول ہونے کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچا جا سکے گا۔
    ‎پولیس اور متعلقہ اداروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کیس کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی اور تمام حقائق سامنے آنے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • 
جھنگ میں طالبہ کی ہلاکت پر غم و غصہ، اغواء اور زیادتی کے الزامات کی تحقیقات جاری

    
جھنگ میں طالبہ کی ہلاکت پر غم و غصہ، اغواء اور زیادتی کے الزامات کی تحقیقات جاری

    ‎پنجاب کے ضلع جھنگ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ہلاکت کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق طالبہ مبینہ طور پر اغواء اور جنسی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد جان کی بازی ہار گئی۔
    ‎رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ ملزم، امیش جوگی، کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    ‎ذرائع کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کو حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چند افراد طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال لاتے اور بعد ازاں وہاں سے جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ پولیس اس فوٹیج سمیت دیگر شواہد کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔
    ‎پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طالبہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے اور فرانزک شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔ تفتیشی اداروں کے مطابق حتمی حقائق پوسٹ مارٹم، ڈی این اے اور فرانزک رپورٹس سامنے آنے کے بعد واضح ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
    ‎دوسری جانب مقتولہ کے اہل خانہ نے واقعے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خاندان کا مؤقف ہے کہ کیس کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا مل سکے۔
    ‎یہ واقعہ ایک بار پھر خواتین اور طالبات کے تحفظ، قانون کی عملداری اور جرائم کی روک تھام سے متعلق سنجیدہ سوالات کو اجاگر کر رہا ہے۔ شہریوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کیا جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
    ‎چونکہ تحقیقات ابھی جاری ہیں، اس لیے واقعے سے متعلق تمام الزامات کی حتمی تصدیق عدالتی اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد ہی ہو سکے گی۔

  • وزیراعلی پنجاب  نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں کیتھ لیب کا افتتاح کردیا

    وزیراعلی پنجاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں کیتھ لیب کا افتتاح کردیا

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں کیتھ لیب کا افتتاح کردیا ہے۔

    جھنگ میں امراض دل کے علاج کے لئے جدید ترین کیتھ لیب بن گئی۔ڈسٹرکٹ میں ہارٹ اٹیک کا بروقت اور معیاری علاج ممکن ہوگیا۔جھنگ کیتھ لیب میں انجیو گرافی،انجیو پلاسٹی،پرائمری پی سی آئی کی جائے گی۔جھنگ کیتھ لیب میں عارضی پیس میکر بھی لگائے جا سکیں گے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں نئی کیتھ لیب کا دورہ کیا۔ پری۔ پوسٹ پروسیجر وارڈ،انجیو گرافی وارڈ کا جائزہ لیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کنٹرول روم سے کیتھ لیب میں جاری پروسیجر کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا دورہ بھی کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے فارمیسی میں ادویات انجیکشن کا معائنہ بھی کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے امراضِ قلب کے مریضوں کی تیمارداری اور جلدصحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے جھنگ اور مضافات کے ممتاز سیال، عصمت اللہ، صالحہ اور ساجدہ سے بات چیت کی۔

    مریضوں نے وزیراعلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوچ نہیں سکتے تھے کہ جھنگ میں بھی ہارٹ اٹیک کا علاج ممکن ہوگا۔اب لاہور یا ملتان نہیں جانا پڑے گا،مریم نواز شریف عظیم ماں کی عظیم بیٹی ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف کو ہارٹ اٹیک کے بعد بروقت انجیو پلاسٹی سے روبہ صحت اظہر اقبال نے بہت سی دعائیں دیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کیتھ لیب کی انتظار گاہ میں تیمارداروں سے گفتگو کی۔کیتھ لیب جھنگ کے عوام کیلئے بہت بڑی مہربانی اور تحفہ ہے، تیمارداروں نے خراج تحسین پیش کیا۔

    صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نزیر نے کیتھ لیب پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو امید سحر کا خطاب دیا۔انہوں نے کہا کہ60 سے 90 منٹ کے گولڈن اور میں ہارٹ اٹیک کے مریض کی جان بچانا ممکن ہوگی۔ چند دن میں 30 مریضوں کا پروسیجر ہوا، 40 مریض صحتیاب ہوکر جاچکے۔ قبل ازیں وزیراعلی مریم نواز شریف کا جھنگ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیاگیا،راستے میں عوام کا ہجوم امڈ آیا اورجھنگ کے عوام نے ڈھیروں پھول نچھاور کئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں ٹیلی میڈیسن سسٹم متعارف کرانے اورجھنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیک سرجری شروع کرانے کا اعلان کیا ہے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کی مارچ سے تعمیر شروع کرنے کابھی اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جھنگ میں کیتھ لیب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو ہر قسم کے علاج کی سہولت گھر کی دہلیز پر دیں گے۔جھنگ جیسے دورافتادہ شہر میں کیتھ لیب دیکھ کر خوشی ہوئی، میرا خواب پورا ہوا۔اب غریب امیر کا ایک ہی جیسا علاج ہوگا۔ میرے ذہن میں کوئی تفریق نہیں۔ غربت اور وسائل کی کمی کے شکار افراد کے لئے ہارٹ اٹیک کسی قیامت سے کم نہیں۔مشکل کی گھڑی میں مریض کو شفٹ کرنے کے لئے گاڑیوں کے کرائے بھی ادا کرنے پڑتے ہیں۔ ہارٹ اٹیک ہونے پر 60منٹ کے گولڈن آور میں مریض کو ہسپتال شفٹ کرنے سے جان بچائی جاسکتی ہے۔ جھنگ میں کیتھ لیب دیکھ کربے حد خوشی ہوں، خوشی کے جذبات پر قابو پانا مشکل تھا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جھنگ کی کیتھ لیب میں مریض کے پروسیجر کامشاہدہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لوگوں نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک ہونے پر مریض لاہور لیجانے کی بجائے جھنگ ہسپتال میں لائے ہیں۔ مریض کو فیصل آباد کارڈیالوجی میں 8 ماہ بعد کی تاریخ ملی، جھنگ میں 48 گھنٹے میں پروسیجر مکمل ہوگیا۔ انتظامیہ کی معاونت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے سختی برتنا پڑتی ہے لیکن سختی ذمہ داری کے بوجھ پر کی جاتی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم عوام کے دکھ درد میں ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ پنجاب بھر میں 16 کیتھ لیب کا آغاز ہفتوں اور مہینوں میں کیا۔ساہیوال، مری اور سرگودھا میں کارڈیالوجی کے انسٹی ٹیوٹ بنائے۔ مری میں علاج کے لئے دوردراز علاقوں کے علاوہ کے پی کے سے بھی سے لوگ آتے ہیں۔ ہم نے اپنے دروازے دوسرے صوبوں کے بہن بھائیوں کے لئے کھول رکھے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ جب بھی نیا ہسپتال ڈیزائن کرتے ہیں، دوسرے صوبوں کے مریضوں کی ضرورتوں کو بھی مد نظر رکھتے ہیں۔ لاہور میں 100بیڈ کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال پنجاب کے علاوہ دوسر ے صوبوں کے مریضوں کی ضرورتوں کو بھی مد نظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے۔جھنگ میں کیتھ لیب کوباقاعدہ افتتاح سے پہلے ہی فنکشنل کر دیا تا کہ مریضوں کو پریشانی نہ ہوں۔جھنگ میں چند دنوں میں 30 انجیو گرافی اور پلاسٹی پروسیجر ہوچکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ ہارٹ اٹیک ہونے پر کچھ مریض انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی سے صحت یاب ہوتے اور کچھ کو سرجری کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔ جھنگ کیتھ لیب کی فارمیسی میں درکار ضروری اشیاء اور ادویات کے انبار لگے ہیں۔ جھنگ میں الیکٹرک بس کو عوام نے بہت پذیرائی دی، ہزاروں افراد روزانہ سفر کرتے ہیں۔پہلے واسا چند شہروں تک تھا اب جھنگ سمیت درجنوں شہروں میں موجود ہے، پنجاب بھر میں گلی محلے اور گاؤں صاف کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ جھنگ کے پاس صفائی اور نکاسی آب کے لئے اپنی مشینری موجود ہے، جھنگ کیمرہ مانیٹرنگ سیف سٹی بن چکا ہے۔جھنگ میں دیہی اور نیم شہری علاقوں میں بیوٹیفکیشن کے چار پراجیکٹ جلد مکمل کرائیں گے۔جھنگ میں 350 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت ہوچکی ہے، چھ ماہ میں جھنگ ترقی یافتہ شہر کا منظر کا پیش کرے گا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں اب صفائی گھر کی دہلیز تک ہوتی ہے، دروازہ کھٹکھٹا کر کوڑا اکٹھا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 7 لاکھ مریضوں کو انسولین اور دیگر مفت ادویات پہنچاچکے ہیں۔ مریضوں کے لئے ہوم ڈیلیوری میڈیسن اور بھی بڑھائیں گے۔ ڈائیلسز کارڈ کے ذریعے ہر مریض 10لاکھ تک علاج کراسکتا ہے۔ کلینک آن ویل اور فیلڈ ہسپتالوں کے ذریعے دو کروڑ افراد علاج کرچکے ہیں۔ فیلڈ ہسپتالوں میں ایکسرے، ای سی جی، الٹراساؤنڈ اور سرجریکل پروسیجر بھی ہور ہے ہیں۔پنجاب کے عوام کو 100ارب روپے کی فری ادویات مہیا کررہے ہیں۔ ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے اعلان ہوتے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ آرگن ٹرانسپلانٹ مہنگا علاج ہے۔عوام کو ٹرانسپلانٹ کارڈ بھی مہیا کررہے ہیں۔سی ایم بننے پر کارڈیک سرجری کے لئے 15ہزار بچوں کی ویٹنگ لسٹ کا سن کر افسوس ہوا۔پیڈکارڈیک سرجری کے لئے سال بھر سے زیادہ انتظار کرنا پڑتا تھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے 10ہزار بچے کارڈیک سرجری کے صحت یاب ہوچکے ہیں، ان میں کے پی کے، سندھ، آزاد کشمیر کے بچے شامل ہیں۔والدین اپنے بچوں کو بہتر علاج کے لئے دوسروں صوبوں سے پنجاب لاتے ہیں۔مریضوں کو فوری علاج کے لئے منتقل کرنیایئر ایمبولینس شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ فالج کے مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں لاکھوں روپے کا ٹی این کے انجکشن فری لگے گا۔ مراکز صحت کو سٹیٹ آف دی آرٹ کلینک میں بدلنے سے مریضوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ لوگ اب بڑے ہسپتالوں میں جانے کی بجائے قریبی سرکاری کلینک پر آتے ہیں۔ٹیلی میڈیسن سسٹم کے تحت ڈاکٹر فون کی سکرین پر موجود ہوگا۔ پنجاب بھر میں دنیا بھر سے بہترین کنسلٹنٹ ڈاکٹر لارہے ہیں۔ہسپتالوں کی ڈیپ کلینگ کا روزانہ ویڈیو دیکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف میڈیکل سٹی میں ان پیچیدہ بیماریوں کا علاج ہوگا جو یہاں ممکن نہیں تھا۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں چلڈرن ہسپتال، کارڈیالوجی، بلڈ ڈیزیز، ہڈیوں کے پیچیدہ امراض اور جلنے والے مریضوں کابھی علاج ہوگا۔نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ جینٹک / مو ذی امراض کا بھی علاج ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ کینسر کے علاج کے لئے چین سے نئی مشین اور ٹیکنالوجی لائے، ایک گھٹنے میں مریض کینسر فری ہوجاتا ہے۔ کوابلیشن مشین میں کینسر کے علاج کے لئے پروب آلہ 16لاکھ روپے کاآتا ہے، محکمہ ہیلتھ کو 6 ارب روپے دے چکے ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب ٹیکنالوجی اورگڈ گورننس ریکارڈ قائم کررہاہے، پنجاب ایسی ماں کے مانند ہے جو خود جاکر تکلیف کاعلاج کرتی ہے۔ کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر اب گھر گھر جاکر لوگوں کا علاج کریں گے اور چھ ماہ میں مکمل ہیلتھ پروفائل بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ عوام کی خدمت کے مشن میں اللہ تعالیٰ کی مددآرہی ہے، بیماری اور تکلیف آجائے تو حکومت کو خود پہنچانا چاہیے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ کے پی کے میں دل کے پیدائشی مریض بچے کے والد نے علاج کے لئے ایپلیں کیں کسی نے مدد نہیں کی۔ کمسن ہارٹ پیشنٹ کے والد نے کہا کاش ہماری وزیراعلیٰ مریم نواز ہوتیں۔میں سمجھتی ہوں جو مریض کے علاج میں غفلت کرتے ہیں انہیں حکومت کرنا کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائے فرات کے کنارے کتا پیاسا مر جائے تو حضرت عمرؓ ذمہ دار ہیں تو سی ایم کیسے ذمہ دار نہیں ہوسکتاہے۔ گٹر کا ڈھکن نہ ہونے سے مرنے والوں کا ذمہ دار کون ہے؟کیتھ لیب پراجیکٹ کی تکمیل پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کو مبارکباد دیتی ہوں۔ سیکرٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب اور پوری ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور اور ڈی سی علی اکبر کو بھی کیتھ لیب کی تکمیل پر شاباش دیتی ہوں اور جھنگ میں کرائم کا گراف نیچے لانے پر ڈی پی او اور پوری پولیس ٹیم کو بھی شاباش دیتی ہوں۔

  • جھنگ : یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم،14 افراد ہلاک

    جھنگ : یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم،14 افراد ہلاک

    جھنگ میں فیصل آباد روڈ پر کلی فقیر کے قریب یونیورسٹی بس اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو کے مطابق لاہور جانے والی ویٹرنری یونیورسٹی کی بس مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکراگئی مسافر وین نے ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرنےکی کوشش کی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیاحادثےمیں 14 افراد جاں بحق جب کہ 29 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مرنے والوں میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

    تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پرتباہ ہو گئی جبکہ بس کو بھی شدید نقصان پہنچا،پولیس نے حادثےکی تحقیقات شروع کردی ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا جھنگ میں بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار اورڈپٹی کمشنرکو زخمی طلبہ اورمسافروں کے بہترین علاج اورمانیٹرنگ کی ہدایت کردی اور حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔

  • پنجاب : سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری

    پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں-

    سیلاب سے متاثرہ علاقے جھنگ اور اس کے گردونواح میں پاک فوج کے جوان متاثرہ عوام کی مدد میں سرگرمِ عمل ہیں،پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے دور دراز اور کٹے ہوئے علاقوں میں راشن پہنچایا جا رہا ہے بندی پٹوانہ کلاں، خورد، چک جانپور، بیلا جٹیاں والا، اناران والا اور بیلا سادھن میں مجموعی طور پر 2.8 ٹن راشن تقسیم کیا گیا ہے۔

    متاثرہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فوری فراہمی کے لیے پاک فوج نے گورنمنٹ ہائی اسکول جھنگ سٹی اور تحصیل اٹھارہ ہزاری میں میڈیکل کیمپ قائم کر دیے ہیں، جہاں ماہر طبی عملہ تعینات ہےاسی طرح، اٹھارہ ہزاری جبوآنا اسکول کیمپ اور کوٹ شاکر کیمپ میں بھی مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    ریسکیو سرگرمیوں کے دوران پاک فوج کے جوانوں نےولی محمد میں کشتیوں کے ذریعے 45 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاڈب کلاں میں 75 افراد اور 16 مویشی بحفاظت نکالے گئےبدہوانہ میں 14 افراد کو بھی محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا،عوام کی جانب سے پاک فوج کی انتھک محنت، جذبہ خدمت اور فوری ردِ عمل کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

  • امریکی خاتون محبت کی خاطر جھنگ پہنچ گئی

    امریکی خاتون محبت کی خاطر جھنگ پہنچ گئی

    امریکی خاتون محبت کی خاطر جھنگ پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے سوشل میڈیا پر بنے دوست سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

    امریکا کی 27 سالہ شہری کیرِنشا میڈیسن گریس نے پاکستان آ کر اپنے سوشل میڈیا دوست نعیم الحسن سے شادی کر لی جنوبی کیرولائنا کی رہائشی کیرنشا گزشتہ 2 سال سے جھنگ کے 29 سالہ نعیم الحسن سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں تھی، آن لائن دوستی رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی جس کے بعد کیرنشا نے پاکستان کا سفر کیا، جھنگ میں جامعہ عربیہ دارالہدیٰ میں اسلام قبول کیا اور کنیز عائشہ نام رکھ لیا، بعدازاں گواہوں کی موجودگی میں دونوں کا نکاح پڑھایا گیا۔

    کنیز عائشہ نے نکاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحسن سے محبت کے باعث میں پاکستان آئی ہوں اور یہاں رہنے کا فیصلہ کیا ہے، میں امریکا میں شادی شدہ تھی اور میرے 3 بچے ہیں، تاہم نعیم سے تعلق قائم کرنے سے قبل میں نے اپنے سابق شوہر سے باقاعدہ طلاق لے لی تھی۔

    مودی کا جنگی جنون، بھارت کی جدید ہائپر سونک میزائل کے تجربے کی تیاری

    بھارت کیلئے معاشی میدان سے بھی بری خبریں،ورلڈ بینک نے دیا دھچکا

    بنیان مَّرْصُوْص کی کاری ضرب کھانے کے بعد مودی حواس باختہ، جنگی جنون میں اضافہ

  • سرکاری اراضی پر قبضہ،شیخ وقاص اکرم پر والدہ،بھائی سمیت مقدمہ درج

    سرکاری اراضی پر قبضہ،شیخ وقاص اکرم پر والدہ،بھائی سمیت مقدمہ درج

    تحریک انصاف کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم کے خلاف اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق مقدمہ میں شیخ وقاص اکرم کی والدہ اور بھائی کا نام بھی شامل ہے، مقدمہ میں دفعہ 409 ،420 ،468اور 471 لگائی گئیں ہیں۔دس سال پرانا واقعہ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے سرکاری زمین اپنے نام کروائی ہے،شیخ وقاص اکرم پر مقدمہ درج ہونے کے بعد انکی گرفتاری کے لئے پولیس نے کوشش شروع کر دی ہے

    واضح رہے شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ایم این اے اور قومی اسمبلی میں ان کا شمار اہم اپوزیشن رہنماؤں میں ہوتا ہے، شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی میں متحرک رہنما ہیں،

    قبل ازیں ریاست کے خلاف نعرہ بازی کرنے پر شیخ وقاص اکرم سمیت تحریک انصاف کے عہدیداروں سرگرم کارکنوں کے خلاف ماہ جون میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیاتھا،

  • بھکر میں آئل ٹینکر الٹ گیا، آئل کا اخراج جاری

    بھکر میں آئل ٹینکر الٹ گیا، آئل کا اخراج جاری

    بھکر (باغی ٹی وی ) فاضل اڈا کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، آئل کا اخراج جاری

    تفصیل کے مطابق بھکر کی تحصیل دریا خان میں ایم ایم روڈ فاضل اڈا کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، آئل ٹینکر میں 40 ہزار لیٹر پٹرول موجود تھا، آئل ٹینکر محمود کوٹ سے اسلام آباد جا رہا تھا۔

    اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اورشہریوں کو بڑے حادثے سے بچانے کیلئے علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا جبکہ گاڑیوں کیلئے متبادل راستہ اختیار کیا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئل ٹینکر کے زخمی ہونے والے ڈرائیور کو اور ساتھ طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔

    یاد رہے کہ 25 جون 2017کوبہاولپور میں آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 139 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور درجنوں جھلس گئے تھے ،یہ المناک حادثہ کی ضلع بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے قریب اوچ شریف میں قومی شاہراہ پر پیش آیا تھا.

  • جھنگ میں 10 طالبہ سے زیادتی کرنے والا دوکاندار گرفتار

    جھنگ میں 10 طالبہ سے زیادتی کرنے والا دوکاندار گرفتار

    جھنگ میں 10 طالبہ سے زیادتی کرنے والا دوکاندار گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق تھانہ اٹھارہ ہزاری کی حدود میں دوکاندار نے تیسری جماعت کی 10سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، بچی کو علاج کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی، ڈی پی او جھنگ نے بھی اسپتال میں بچی کی عیادت کی اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کروائی-

    دوسری جانب پنجاب میں نوجوان لڑکوں کو اغوا کر کے بھاری رقم لینے کا انکشاف سامنے آیا ہےفیصل آباد میں لڑکی نے اپنے دوستوں کے ہمراہ مل کر گینگ بنا رکھا ہے،صبا نامی لڑکی نے فلیٹ کرائے پر لیا ہوا ہے جہاں نوجوانوں کو بلا کر نازیبا ویڈیو بنا لی جاتی ہیں اور پھر ان سے پیسے بٹورے جاتے ہیں، لڑکی کے ہمراہ چار افراد بھی اس گینگ میں شامل ہیں،واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، درج ایف آئی آر کے مطابق مدعی محمد امین کا کہنا ہے کہ سائل کا بھتیجا امانت علی ٹیکسی ڈرائیور ہے،اپنی گاڑی پر گھر سے گیا لیکن واپس نہیں آیا،سائل کے بھتیجے کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے، مقدمہ درج کیا جائے،پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ نوجوان کو صبا نامی لڑکی کے گینگ نے اغوا کیا ہے،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں-

    ھارت میں انسانی حقوق کی پامالیاں شرمناک حد تک بڑھ چکی ہیں،امریکا

    عدلیہ میں مبینہ مداخلت کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    پی ٹی آئی بڑی جماعت ہے یہ نہیں ہوسکتا، انگیج نہ کیا جائے،علی محمد خان

  • سابق وفاقی وزیر  ساتھیوں اور سپورٹرز کے ہمراہ ن لیگ میں شامل

    سابق وفاقی وزیر ساتھیوں اور سپورٹرز کے ہمراہ ن لیگ میں شامل

    جھنگ: سابق وفاقی وزیر مخدوم فیصل صالح حیات اپنے ساتھیوں اور سپورٹرز کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف شاہ جیونہ گئے جہاں سابق وفاقی وزیر مخدوم فیصل صالح حیات اپنے ساتھیوں اور سپورٹرز کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے

    مخدوم اسد حیات، امیر عباس سیال، فیصل حیات جبوانہ، خالد سرگانہ، نواب بابر علی خان سیال، سید حیدر بخاری، سید علی اکبر شاہ، چوہدری خالد غنی، سید محمد عباس شاہ، صاحبزادہ غالب سلطان، صاحبزادہ ساجد سلطان، پیر نادر سلطان اور مہر نوید سدھانہ بھی موجود تھے۔
    https://x.com/pmln_org/status/1740003844187398499?s=20

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی شاہ جیونہ آمد پر فیصل صالح حیات اور ان کے ساتھیوں نے پرتپاک خیر مقدم کیا شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے پر فیصل صالح حیات اور ان کے ساتھیوں کو مبارک دی فیصل صالح حیات نے قائد نواز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خاں بھی اس موقع پر موجود تھےشہباز شریف نے مخدوم فیصل صالح حیات کے ہمراہ دربار حضرت شاہ جیونہ پر حاضری بھی دی-

    خواجہ آصف نے عثمان ڈار کی والدہ کو نوٹس بھجوا دیا

    شہباز شریف نے کہا کہ آپ کی شمولیت سے پاکستان کی معاشی بحالی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جدوجہد مزید تیز ہوگی، اپنے قائد نوازشریف صاحب سمیت مسلم لیگ (ن) کی پوری قیادت کی طرف سے نیک خواہشات اور تمنائیں لے کر آیا ہوں جب کہ فیصل صالح حیات نے 16 ماہ کی حکومت کے دوران پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے اور عوام کو ریلیف دینے کی شہباز شریف کی کاوشوں کو سراہا-

    بھٹو ریفرنس کی سماعت شروع ہونے پر کہہ سکتا ہوں قرض اتار دیا ہے،آصف زرداری