Baaghi TV

Category: جھنگ

  • ڈی پی او جھنگ نے تھیلیسیمیا کی مریضہ بچی کی دل کی خواہش پوری کردی

    ڈی پی او جھنگ نے تھیلیسیمیا کی مریضہ بچی کی دل کی خواہش پوری کردی

    ڈی پی او جھنگ نے تھیلیسیمیا کی مریض بچی مدیحہ واجد کی خواہش پر اسے ایک دن کے لئے ڈی پی او کی ذمہ داریاں سونپ دیں اور اپنی کرسی پر بٹھایا پولیس لائنز چاق و چوبند دستے نے ڈی پی او کی وردی میں ملبوس مدیحہ کو سلامی بھی دی گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا جھنگ کی رہائشی تیرہ سالہ مدیحہ واجد نے ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک سے خواہش ظاہر کی کہ وہ ایک دن کے لئے ڈی پی او جھنگ بننا چاہتی ہے جس پر سرفراز ورک نے اس کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے ایک دن کے لئے ڈی پی او بنا دیا۔


    ڈی پی او نے ایک دن کے لئے اپنی کرسی ننھی مدیحہ کے نام کر دی ڈی پی او کی وردی میں ملبوس ننھی مدیحہ کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ مدیحہ نے ڈی پی او بننے پر جھنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

    ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک نے کہا کہ مدیحہ کو ڈی پی او بنا نے کا مقصد پولیس کا سوفٹ امیج دینا ہے اور وہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ شہری زیادہ سے زیادہ اس مرض میں مبتلا بچوں کے لئے خون کا عطیہ دیں۔

    ڈی پی او بننے پر ننھی مدیحہ کی خوشی کی انتہا نہ تھی تاہم ڈی پی او جھنگ اور دیگر عملہ بھی سارا دن بچی کی خواہشات پوری کر نے میں مصروف نظر آئے۔

    ننھی مدیحہ نے اپنی اس خواہش پوری کئے جانے پر ڈی پی او جھنگ اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ اداکیا-

  • دریائے چناب بپھر گیا، سیلابی ریلہ جھنگ میں داخل ، درجنوں دیہات دیگر علاقوں سے کٹ گئے

    دریائے چناب بپھر گیا، سیلابی ریلہ جھنگ میں داخل ، درجنوں دیہات دیگر علاقوں سے کٹ گئے

    دریائے چناب بپھر گیا، سیلابی ریلہ جھنگ میں داخل ، درجنوں دیہات دیگر علاقوں سے کٹ گئے

    باغی ٹی وی : ملک میں‌شدید بارشی صورت حال جاری ہے. دریائے چناب بپھر گیا، سیلابی ریلہ جھنگ میں داخل ہوگیا جس کے باعث 50 سے زائد دیہات اور بستیاں زیر آب آگئیں، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔

    دریائے چناب اور جہلم میں طغیانی کے باعث دریا کنارے آباد 50 سے زائد دیہات اور بستیاں زیر آب، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت مال مویشیوں کو لیکر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بروقت سیلاب آمد کی اطلاع کے پیش نظر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    پنجاب حکومت کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل

    دوسری جانب سیلابی علاقوں میں وبائی امراض سے بچنے کیلئے محمکہ صحت کی طرف سے تاحال کوئی فلڈ ریلیف کیمپ نہ لگایا جاسکا ہے جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے تاہم ریسکو 1122 پوری طرح متحرک ہے، 13 مختلف پوائنٹ پر ریسکو نے متاثرین کی مدد کیلئے کیمپ قائم کر دیئے ہیں۔
    ادھر پنجاب حکومت کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں فلڈ ریلیف اینڈ ریسکیو سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے کنڑول روم قائم کر دیا، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہناہے کہ پنجاب بھر میں شدید بارشوں سے بننے والی سیلابی صورتحال کے حوالے سے بزدار حکومت کی تیاریاں مکمل ہیں۔

    پنجاب حکومت نے مون سون کی بارشوں اور متوقع اربن فلڈ کی صورتحال کے پیش نظر واسا، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کو 24 گھنٹے الرٹ رکھتے ہوئے مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔ کنٹرول روم سے دریائے جہلم، دریائے چناب، خانکی بیراج سمیت دیگر بیراجوں کی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے

  • سال نو کا پہلا غیرت کے نام پر قتل

    سال نو کا پہلا غیرت کے نام پر قتل

    سال نو کا پہلا غیرت کے نام پر قتل

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سال نو کے آغاز پر سال کا پہلا غیرت کے نام پر قتل کا واقع سامنے آگیا.پولیس کے حکام کے مطابق مقتول پرویز اور مقتولہ کنول شہزادی کے سرمیں گولیاں ماری گئی ہیں۔ مبینہ طور پر لڑکی سے ملنے کے لیے آنے والے نوجوان کو فائرنگ سے قتل کر دیا گیا ہے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جھنگ ڈی پی او حسن رضا خان اور دیگر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں مقتولین کے ورثا سے تحقیقات کی جائیں گی۔ قتل ہونے والے لڑکے کے ورثا سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ملزمان کے بارے میں فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی اور نہ کوئی عینی شاہد سامنے آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد مزید معلومات سامنے آسکیں گی

  • مولانا معاویہ اعظم طارق ایم پی اے وممبر سنڈیکیٹ یونیورسٹی آف جھنگ کے بارے میں بڑا اعلان

    مولانا معاویہ اعظم طارق ایم پی اے وممبر سنڈیکیٹ یونیورسٹی آف جھنگ کے بارے میں بڑا اعلان

    جھنگ” مولانا معاویہ اعظم طارق ایم پی اے وممبر سنڈیکیٹ یونیورسٹی آف جھنگ نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی آف جھنگ کا قیام اور اسی سال پہلی تعلیمی سال کے داخلوں کا آغاز جھنگ کی عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی کڑی ہے۔ یونیورسٹی آف جھنگ کی لئے فکیلٹی ممبرز کی بھرتی کا عمل انتہائی شفاف انداز میںمکمل کر لیا گیا ہے۔جسکے لئے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر کی خدمات قابل تعریف ہیں۔
    یونیورسٹی آف جھنگ کی اپنی بلڈنگ کے لئے زمین دستیاب ہے اور دس کروڑ کی رقم بجٹ میں شامل تھی جو جلد ملنے کی امید ہے۔ فنڈز ملتے ہی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے ٹینڈر اور دیگر کاروائی فوری کی جائے گی تاکہ ایک سے دو سال میں یونیورسٹی اپنی بلڈنگ میں منتقل کی جا سکے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف جھنگ کے پہلے تعلیمی سال 2019-2020کے لئے داخلوں کا آغاز کر دیاگیا ہے۔جہاں پہلے سال پانچ بی ایس پروگرامز میں داخلے جاری ہیں جن میں بی ایس انگلش لٹریچر، بی ایس میتھ، بی ایس سوشیالوجی ، بی ایڈ اور بی بی اے شامل ہیں۔ داخلہ لینے کے لئے درخواستیں27ستمبر 2019تک جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ یونیورسٹی آف جھنگ کے پراسپیکٹس بمعہ داخلہ فارم یونیورسٹی آفس میں خصوصی معلوماتی مرکز پر دستیاب ہیں۔جہاں سے طالب علم اور والدین مختلف پروگرامز کے بارے میں معلومات بھی حاصل کر رہے ہیں۔ یونیورسٹی آف جھنگ کے پہلے ہی تعلیمی سال داخلوں کے لئے ملک بھر سے تعلق رکھنے والی طلبہ و طالبات کی بڑی تعداددرخواستیں جمع کروا رہی ہے۔ عارضی طور پر کلاسز گورنمنٹ غزالی ڈگری کالج گوجرہ روڈ جھنگ میں مخصوص کلاسز میں ہونگی۔

  • جھنگ سے ن لیگ کا سابق رکن اسمبلی گرفتار

    جھنگ سے ن لیگ کا سابق رکن اسمبلی گرفتار

    مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی افتخار خان بلوچ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق سابق رکن اسمبلی نے حکومتی جماعت کے رکن اسمبلی اور ڈی پی او کے خلاف جلسہ میں نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے ،

    مریم نواز کیلئے ایک اور مشکل، شوہر پر بھی مقدمہ درج ہو گیا

    پولیس کے مطابق افتخار بلوچ کے گھر صبح کے وقت چھاپہ مارا گیا اور افتخار بلوچ کو چوکی سول لائنزکی حوالات میں بند کر دیا گیا۔

    افتخار بلوچ نے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی رانا شہباز کو ’رانا ببلو‘ کہا تھا جس پر پولیس نے حراست میں لے لیا ،پولیس ذرائع کے مطابق سابق ن لیگی ایم پی اے کو 15 یوم کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

  • سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاری شروع کر دی گئی

    سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیاری شروع کر دی گئی

    جھنگ(نمائندہ باغیtv)ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد طاہر وٹو نے متوقع سیلابی صورتحال کے پیش نظر نشیبی علاقوں میں انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔متعلقہ محکموں کو فوری طور پر فلڈ ریلیف پلان رپورٹ کرنے کی ہدایت دریائے جہلم میں پانی کا بہاﺅ اور اخراج باقاعدگی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے فی الحال دریاﺅں میں پانی معمول کے مطابق بہہ رہا ہے.
    ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

  • تھانہ مسن کے علاقہ میں بیٹی کی شادی کے لئے پڑی رقم اور طلائی زیورات نامعلوم چور لے اڑے

    تھانہ مسن کے علاقہ میں بیٹی کی شادی کے لئے پڑی رقم اور طلائی زیورات نامعلوم چور لے اڑے

    جھنگ: (صبغت اللہ نمائندہ باغیtv)بیٹی کی شادی کےجہیزکیلئےپڈھی رقم اورطلائی زیورات نامعلوم چورلےگئےمتاثرہ خاندان کی وزیراعلی پنجاب سےنوٹس لینےکامطالبہ

    تفصیلات کے مطابق تھانہ مسن کےبالکل قریب آبادی ڈالانوالہ کےرہائشی محمدعارف کی بیٹی کی کچھ دنوں بعدشادی تھی اورمحمدعارف نےآپنی بیٹی کےجہیزکیلئےجمعکی گئی لاکھوں روپےرقم اورطلائی زیوارات اپنےگھرکمرہ میں رکھےہوئےتھےکہ رات کی تاریکی میں نامعلوم چور اس وقت کمرےکی دیوار میں نقب لگا کرداخل ہوئےجب محمدعارف اپنےاہل خانہ کےہمراہ گھرکےصحن میں سو رہاتھا کہ نامعلوم چورباآسانی چوری کرکےفرارہوگئےمتاثرہ خاندان نےاحتجاج کرتےہوئےوزیراعلی پنجاب اور ڈی پی او جهنگ سے فوری نوٹس لینےکامطالبہ کیاہے