Baaghi TV

Category: کراچی

  • بھارت نے جنگ چھیڑی تو نہ پیچھے ہٹیں گے نہ جھکیں گے، بلاول بھٹو

    بھارت نے جنگ چھیڑی تو نہ پیچھے ہٹیں گے نہ جھکیں گے، بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان نے کبھی جنگ نہیں چھیڑی، ہمیشہ امن کی بات کی اور دنیا میں بھی یہی مؤقف پیش کیا۔ تاہم اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھٹائی کی دھرتی سے اعلان کرتا ہوں کہ ہم نہ پیچھے ہٹیں گے اور نہ جھکیں گے۔

    بھٹ شاہ میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پوری قوم نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر بھارت کو جواب دیا، جبکہ نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر بھرپور مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سندھو دریا نہ صرف ملک کے لیے پانی کا اہم ذریعہ ہے بلکہ ہماری ہزاروں سالہ تاریخ اور تہذیب کا بھی حصہ ہے۔ مودی کا سندھو پر حملے کا اعلان دراصل ہماری تاریخ، ثقافت اور ورثے پر حملہ ہے۔

    بلاول بھٹو کے مطابق انہوں نے دنیا بھر میں جا کر مودی کے ارادوں سے آگاہ کیا اور اسے جھوٹا ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے سندھو پر حملے کا سوچا تو پاکستان کے ہر صوبے کے عوام مودی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

    کوئٹہ قتل کیس: سردار کی ضمانت مسترد، مقتولہ کی والدہ رہا

    ویسٹ انڈیز سے شکست، پاکستان رینکنگ میں پانچویں نمبر پر

    حیدر علی پر زیادتی کے الزام میں نئے حقائق سامنے آگئے

    استعفیٰ نہیں دیا، مریم پہلے بیٹی ہیں بعد میں وزیراعلیٰ،خواجہ آصف

  • شرجیل میمن کا ڈمپر جلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

    شرجیل میمن کا ڈمپر جلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

    سندھ اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے راشد منہاس روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر پُرزور موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈمپر جلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ "جن لوگوں نے 7 ڈمپرز جلائے ہیں، ان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے، اور یہ کارروائی کسی کی دھمکی، دھونس یا دباؤ کی بنیاد پر نہیں روکی جائے گی۔”

    واضح رہے کہ گزشتہ روز راشد منہاس روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار بہن اور بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ ان کے والد شدید زخمی ہوئے۔ اس اندوہناک حادثے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل شہریوں نے غصے میں آکر 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی۔

    واقعے کے حوالے سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں بھی شدید بحث ہوئی۔ اپوزیشن جماعت ایم کیو ایم کے رکن طحہٰ احمد خان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "ڈمپر ڈرائیورز سے مذاکرات کرکے ان کو معاوضہ دیا جا رہا ہے، مگر جن معصوم افراد کی جانیں گئیں، ان کے اہل خانہ کے لیے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔”

    طحہٰ احمد کے خطاب کے بعد سندھ کے وزیر داخلہ ضیا لنجار نے ایوان کو یقین دہانی کرائی کہ جاں بحق ہونے والے بہن بھائی کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ٹینکر اور ڈمپر مالکان کو واضح ہدایات دے دی گئی ہیں کہ بغیر کیمرے کے کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چلے گی۔ ڈرائیورز کی تربیت کے لیے لائسنس اتھارٹی کے ذریعے خصوصی کورسز کرائے جائیں گے۔”

    ادھر واقعے میں ملوث ڈمپر ڈرائیور کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ (وسطی) کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے پاس ہیوی ٹریفک کا لائسنس موجود نہیں تھا، بلکہ اس کے پاس صرف ایک LTV (لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل) لائسنس تھا، جو 2016 میں ایکسپائر ہو چکا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے مزید تفتیش کے لیے وقت مانگا۔عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

    حادثے اور بعد ازاں مشتعل ردعمل نے کراچی میں سڑکوں پر جاری خطرناک ٹریفک نظام پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ بھاری ٹریفک کے نظام کو ازسرنو منظم کیا جائے اور غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے ایک لاکھ  47 ہزار کی حد عبور کر لی

    اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے ایک لاکھ 47 ہزار کی حد عبور کر لی

    پاکستان اسٹاک ایکسچیبج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی-

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کا آغاز مثبت رہا اور دن بھر مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں تیزی دیکھنے میں آئی اور سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے جبکہ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،100 انڈیکس 1547 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار ایک لاکھ46 ہزار 929 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، 100 انڈیکس دوران ٹریڈنگ 1622 پوائنٹس بڑھ کرپہلی بار ایک لاکھ 47 ہزار کی بلند ترین حد تک ٹریڈ ہوا۔

    100 انڈیکس کی یومیہ کم ترین سطح ایک لاکھ 45 ہزار 258 پوائنٹس رہی، اسٹاک ایکسچینج میں479کمپنیوں میں سے242 کمپنیوں کےشیئرز میں اضافہ،209کمپنیوں کےشیئرز میں کمی ہوئی،مارکیٹ میں 60 کروڑ 94 لاکھ روپے مالیت کےشیئرز کے سودے 43 ارب 84 کروڑ روپے میں طے پائے۔

    سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد

    9 مئی مقدمہ،قریشی پھر بری،یاسمین راشد،اعجاز چوہدری،صنم جاوید،عالیہ حمزہ کو سزا

    ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کی موت، ڈرائیور کا لائسنس بھی 8 سال پہلے کا ایکسپائر نکلا

  • ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کی موت، ڈرائیور کا  لائسنس بھی 8 سال پہلے کا ایکسپائر نکلا

    ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کی موت، ڈرائیور کا لائسنس بھی 8 سال پہلے کا ایکسپائر نکلا

    کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کی موت کا سبب بننے والے ڈمپر ڈرائیور کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہے وہ بھی 2016 میں ایکسپائر ہوچکا ہے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں راشدمنہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی،پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹریفک وہیکل (ایچ ٹی وی) لائسنس نہیں ملا، ملزم کے پاس لائٹ وہیکل ٹریفک (ایل ٹی وی) لائسنس ہے، تاہم وہ بھی 2016 سے ایکسپائر ہے۔

    پولیس نے موقف اپنایا کہ ملزم سے ڈمپر کے مالک کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کرنی ہے، ملزم کے کاغذات کی بھی تصدیق کرانی ہے، حادثے کے بعد عوام کے تشدد سے ملزم کی آنکھ پر چوٹ لگی ہے،عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظورکرتے ہوئے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازہ میں جاں بحق ہونے والوں کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

    بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا،شرجیل میمن

    واضح رہے کہ ہفتے اتوارکی درمیانی شب راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق اور ان کے والد شدید زخمی ہوگئے تھے، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگادی تھی جبکہ ڈمپرز ایسوسی ایشن نے سہراب گوٹھ پر احتجاج کرتے ہوئے سپر ہائی وے کر ٹرک اور ٹریلرز کھڑے کرکے بلاک کردیا تھا، بعدازاں حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا تھا۔

    ٹریفک پولیس کے ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار موٹر سائیکل سلپ ہوئی تھی، ممکنہ طور پر موٹر سائیکل ساتھ چلنے والی گاڑی سے ہلکی سی ٹکرائی تھی، واقعے کے وقت ہلکی بوندا باندی بھی ہو رہی تھی جس سے سڑک گیلی تھی، توازن برقرار نہ رہنے کے باعث بہن بھائی موٹر سائیکل سے گرگئے، پیچھے سے آتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سے گرنے والے بہن بھائی کو ٹکر مار دی، حادثے کے وقت ڈمپر خالی تھا اور فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جارہا تھا۔

    5اگست احتجاج: پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

    ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں 24 قیراط کا فی تولہ سونا گزشتہ کاروباری روز کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 400 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 800 روپے میں فروخت ہورہا ہے24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 86 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے سے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 613 روپے ہوگئی، جب کہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 829 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 84 ہزار 817 روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ 81 ہزار 988 روپے ہو گئی۔

    مدنی مسجد کی شہادت،وزارت داخلہ اور علما میں مزید کوئی یکطرفہ اقدام نہ اٹھانے پر اتفاق

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 36 ڈالر کمی کے ساتھ 3 ہزار 397 ڈالر سے کم ہو کر 3 ہزار 361 ڈالر جبکہ چاندی کی قیمت 0.51 ڈالر کمی کے بعد 38.31 ڈالر سے کم ہو کر 37.80 ڈالر ہو گئی،جبکہ،فی تولہ چاندی کی قیمت 51 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 44 روپے کم ہو کر بالترتیب 4 ہزار 13 روپے اور 3 ہزار 440 روپے رہی۔

    جنس تبدیل کرانیوالے سابق بھارتی کرکٹر کے بیٹے نے پہلی بار رکشا بندھن کا تہوار منایا

  • بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا،شرجیل میمن

    بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا،شرجیل میمن

    کراچی:وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ،اقلیتوں کو پاکستان میں حقوق ترجیحی بنیادوں پر دیے جاتے ہیں بھارت میں اقلیتوں کے جان و مال اور حقوق محفوظ نہیں ہیں-

    سندھ اسمبلی میں،شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان کے قومی پرچم کا سفید حصہ اقلیتوں کے حقوق کا علم بردار ہے،تمام پاکستانی سازشوں کے باوجود بھی بھائیوں کی طرح رہتے ہیں،اقلیتوں کو پاکستان میں حقوق ترجیحی بنیادوں پر دیے جاتے ہیں بھارت میں اقلیتوں کے جان و مال اور حقوق محفوظ نہیں ہیں پیپلز پارٹی نے جنرل نشستوں پر اقلیتوں کو نمائندگی دی ہے آصف زرادری نے جب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بنایا تھا تب سب سے زیادہ بینیفشری اقلیتیں تھیں۔

    شرجیل میمن،نے کہا کہ ہم بھارت نہیں ہیں جو اپنی اقلیتوں پر ظلم کریں پاکستان میں کبھی مذہبی فساد نہیں ہونے دیا ہے اقلیتوں کے اوپر مشکل وقت آتا ہے تو مسلمان بھائی گھروں کے باہر بندوقیں لے کر ان کی حفاظت کر رہے ہوتے ہیں، افسوس ہوا کہ اس اہم دن پر بھی متحدہ نے سیاست کرنے کی کوشش کی ایم کیو ایم اور قیدی نمبر 804 میں کوئی فرق نہیں ہے،میرا نام لیا گیا تو مجھے حق ہے کہ میں جواب دوں ڈمپر حادثے میں 2 بچے اللہ کو پیارے ہوگئے، اس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہ۔ واقعے کے بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر تحویل میں لے لیا اس کے بعد دہشتگرد سوچ کے لوگ سڑکوں پر آتے ہیں اور مختلف 7 ڈمپرز کو جلایا گیا۔

    وزیراعظم نے 2 نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی

    انہوں نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے مقدمے چلائیں گے، کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈریں گے جو اس سوچ کو ترغیب دیں گے ان کو بھی نہیں چھوڑیں گے دوبارہ بھتہ خوری اور غنڈا گردی کی سیاست نہیں ہونے دیں گے۔ وہ کون لوگ ہیں جو شہر کے امن کو تباہ کر رہے ہیں ہم سب چیزوں کو دیکھ رہے ہیں حکومت اپنا کام کرے گی بدمعاشوں کو بدمعاشوں کی طرح جواب دیا جائے گا، سڑکیں کھلوانا سرکار کا کام ہے، ہم نے ایسوسی ایشن سے اسٹامپ پیپر پر معاہدہ کیا ہے کہ 25 تاریخ کے بعد کیمرہ اور ٹریکر والے ڈمپرز سڑکوں پر آئیں گے –

    زرتاج گل پہلے سرنڈر کریں پھر سزا کیخلاف اپیلیں سنیں گے، لاہور ہائیکورٹ

  • سینئر وکیل خواجہ شمس کے قتل میں ملوث سہولت کار خیبرپختونخوا سے گرفتار

    سینئر وکیل خواجہ شمس کے قتل میں ملوث سہولت کار خیبرپختونخوا سے گرفتار

    سینئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل کے مرکزی ملزم عمران آفریدی کے سہولت کار کو پولیس نے خیبرپختونخوا سے گرفتار کرلیا۔

    سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کےمرکزی ملزم عمران آفریدی کے سہولت کار حسن کو خیبرپختونخوا سے حراست میں لے لیا گیا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کرلی گئی،گرفتار ملزم واردات کے بعد سینئر وکیل پر فائرنگ کرنے والے ملزم عمران آفریدی کو کار میں لے کر فرار ہوا تھا، پولیس اب سہولت کار سے تفتیش کرکے مرکزی ملزم کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہے، ملزم کو تیکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا، مرکزی ملزم عمران آفریدی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    غزہ پراسرائیلی مظالم،متعدد ممالک میں احتجاج، غزہ میں جنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

    یاد رہے کہ خواجہ شمس السلام کو یکم اگست کو ڈیفنس میں ٹارگٹ کرکے قتل کیا تھاکراچی میں سینئر وکیل خواجہ شمس السلام و دیگر وکلا کے قتل کے خلاف سٹی کورٹ، ملیرکورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں وکلا نے ہڑتال کردی،ہڑتال کے باعث سٹی کورٹ، ملیرکورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی، ہڑتال کے باعث قیدیوں کو جیل سے نہیں لایاگیا جب کہ دور دراز سے آنے والےسائلین کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے،کراچی بار کی اپیل پر وکلا سندھ ہائیکورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک ریلی بھی نکالیں گے۔

    تیسرا ٹی 20:منیبہ کی شاندار سنچری، پاکستان کی آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست

  • کراچی: انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کے دو  دہشت گرد گرفتار

    کراچی: انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار

    کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، وفاقی حساس ادارے اور مقامی پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ”فتنۃ الخوارج“ کے دو دہشت گردوں کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالوکیل اور اجمل کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم "فتنہ تل خوارج” (ٹی ٹی پی) سے ہےجو افغانستان میں عسکری تربیت حاصل کرچکے ہیں اور انتہائی مطلوب دہشت گرد شریف اللہ کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

    ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق قلعہ عبداللہ بلوچستان سے ہیں اور ملزمان کو شہر کراچی میں کسی کارروائی کے غرض سے بھیجا گیا تھا اور انہیں ٹارگٹ دینا تھا، گرفتار ملزمان کو مزید انٹیروگیٹ کیا جا رہا ہے اور تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں کراچی میں مقدمات قائم کیے جائیں گے، تاکہ ان کے نیٹ ورک اور مزید منصوبہ بندی سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔

    ایران سے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع

    دین اسلام عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے، محسن نقوی

    ہیوسٹن، پاکستانی خاتون پر مبینہ مذہبی منافرت کے تحت تشدد

  • کراچی:ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بہن بھائی جاں بحق،ویڈیو منظر عام پر

    کراچی:ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، بہن بھائی جاں بحق،ویڈیو منظر عام پر

    کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کا واقعہ سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہو گیا ہے۔

    ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق، موٹر سائیکل ساتھ چلنے والی گاڑی سے ٹکرا کر پھسل گئی تھی، کیونکہ ہلکی بوندا باندی کی وجہ سے سڑک گیلی تھی۔حادثے میں بہن اور بھائی موٹر سائیکل سے گر گئے جس کے فوراً بعد پیچھے سے آ رہا ڈمپر ان کی زد میں آ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ڈمپر خالی تھا اور فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے چل رہا تھا۔سی سی ٹی وی ویڈیو نے ڈمپرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے بیان کی بھی تردید کی ہے، جنہوں نے پہلے حادثے کا ذمہ دار واٹر ٹینکر کو بتایا تھا۔

    دوسری جانب، تھانہ یوسف پلازہ میں ٹریفک حادثے کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں قتلِ خطاء کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ مدعی کے مطابق حادثے میں بھتیجی اور بھتیجا جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوا ہے۔

    پرنسپل اور خاتون ٹیچر کا افیئر بے نقاب، دونوں کی شادیاں ختم

    دہلی بنے گا خالصتان، 17 اگست کو امریکا میں ریفرنڈم ہوگا، گرپتونت سنگھ پنوں

    ترکی میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 11 صوبوں میں جھٹکے محسوس

  • ہتھیار ڈال کر آئین کے دائرے میں بات کرنے والوں کو خوش آمدید، وزیراعلیٰ بلوچستان

    ہتھیار ڈال کر آئین کے دائرے میں بات کرنے والوں کو خوش آمدید، وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست سے بات چیت کے خواہشمند ہتھیار ڈال کر آئیں، ہم انہیں گلے لگائیں گے اور آئین کے دائرے میں ہر شخص کو خوش آمدید کہیں گے۔

    مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم مزدوروں کو بسوں سے اتار کر قتل کرنا ناقابلِ برداشت ہے، ایسے قاتلوں کو ہر صورت کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں ایسا گورننس ماڈل لا رہے ہیں جس کا فائدہ براہِ راست عام شہری کو پہنچے گا، جبکہ ایران جانے والے زائرین کی سہولت کے لیے فضائی اور فیری سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

    سرفراز بگٹی نے کہا کہ لاپتہ افراد کے نام پر بلوچستان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے، حالانکہ خیبر پختونخوا میں ان کی تعداد بلوچستان سے زیادہ ہے۔ دہشت گردی کو مختلف نام دینا درست نہیں، ڈیگاری واقعے کے ذمے داروں کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    امریکا روس کو مذاکرات پر مجبور کر سکتا ہے، یورپی یونین

    حماس ہتھیار ڈال دے تو غزہ جنگ ختم ہو سکتی ہے، نیتن یاہو

    عطا تارڑ کا اسد قیصر پر گمراہ کن بیانات کا الزام، ترقی کے اعدادوشمار پیش

    پنجاب کا ثقافتی ڈاکخانہ اور سیاسی تھیٹر