Baaghi TV

Category: کراچی

  • ریڈ لائن بی آر ٹی اہم منصوبہ ، مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے،شرجیل میمن

    ریڈ لائن بی آر ٹی اہم منصوبہ ، مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے،شرجیل میمن

    کراچی: کے الیکٹرک کو ریڈ لائن بی آر ٹی کی راہ میں حائل یوٹیلیٹیز 15 ستمبر تک ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو، انجینئرز، کنسلٹنٹس اور کے الیکٹرک کے نمائندگان نے شرکت کی،اجلاس میں حکام نے بی آر ٹی منصوبے میں پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،اجلاس میں منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے اقدامات اور کنٹریکٹرز کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ منصوبے پر کام کی رفتار متاثر نہ ہو، ریڈ لائن بی آر ٹی کے راستے میں آنے والی تمام یوٹیلیٹیز کی منتقلی 15 ستمبر 2025 تک مکمل کی جائیں، بی آر ٹی کوریڈور میں 2 اعشاریہ 7 کلومیٹر پر محیط کے فور منصوبے کی پائیپ لائن جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا گیا ،ہدایت کی گئی کہ واٹر بورڈ جلد از جلد کے فور پائپ لائن کا کام مکمل کرے تاکہ کام کی روانی متاثر نہ ہو،ریڈ لائن بی آر ٹی عوام کا ایک اہم منصوبہ ہے مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے،تمام اسٹیک ہولڈرز آپس میں رابطہ اور تعاون بڑھائیں اور منصوبے پر بلا تعطل کام جاری رکھیں،

  • کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 430 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہےاب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 721 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

    واضح رہے گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھاکاروبار کے ابتدائی اوقات میں انڈیکس 864.92 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 41 ہزار 899.90 کی سطح پر پہنچا تھا، جو 0.61 فیصد کا نمایاں اضافہ تھاگزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس کی بلندی پر بند ہوا تھا۔

  • کراچی، جھگڑا خونریزی میں بدل گیا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    کراچی، جھگڑا خونریزی میں بدل گیا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں پیش آنے والے ذاتی جھگڑے نے خوفناک صورت اختیار کر لی، جب فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

    ایس ایس پی فرخ رضا کے مطابق فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے پہلوان گوٹھ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک بند کر دیے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے اطراف کی دکانیں بند کروادیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور فائرنگ ذاتی جھگڑے کا نتیجہ تھی۔

    پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے علاقے میں نفری تعینات کر دی ہے، جبکہ شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    اسرائیلی دہشتگردی جاری، ایک دن میں 74 فلسطینی شہید

    یومِ استحصال کشمیر،دنیا بھر میں آج کشمیری یومِ سیاہ منائیں گے

    یومِ آزادی کو بھارت کے خلاف جشن کے طور پر منایا جائے، بلاول بھٹو

    اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ احتجاج پر سپرنٹنڈنٹ نے اضافی نفری مانگ لی

  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والا ملزم گرفتار، 37 ہزار ڈالر برآمد

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والا ملزم گرفتار، 37 ہزار ڈالر برآمد

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے میں ملوث ملزم مرسلین کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی گل پلازہ، ایم اے جناح روڈ کراچی پر کی گئی، جہاں سے 37 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے، جن کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی کا کاروبار کر رہا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی منی ایکسچینج کے ذریعے نہ صرف قومی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ منی لانڈرنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو بھی فروغ مل رہا ہے۔

    اسرائیلی دہشتگردی جاری، ایک دن میں 74 فلسطینی شہید

    یومِ استحصال کشمیر،دنیا بھر میں آج کشمیری یومِ سیاہ منائیں گے

    لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 300 سے زائد گرفتار

    یومِ آزادی کو بھارت کے خلاف جشن کے طور پر منایا جائے، بلاول بھٹو

    اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ احتجاج پر سپرنٹنڈنٹ نے اضافی نفری مانگ لی

  • یومِ آزادی کو بھارت کے خلاف  جشن کے طور پر منایا جائے، بلاول بھٹو

    یومِ آزادی کو بھارت کے خلاف جشن کے طور پر منایا جائے، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی، جس میں صوبے کے سیاسی و انتظامی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس سال یومِ آزادی کو بھارت کے خلاف جنگ میں جیت کے جشن کے طور پر منایا جائے، اور سندھ حکومت جشنِ آزادی کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کرے۔ان کا کہنا تھا کہ "ہندوستان کے خلاف جنگ اور بیانیے کے میدان میں تاریخی کامیابی، اس یومِ آزادی کی سب سے بڑی خوشی ہوگی۔”

    علاوہ ازیں وزیرِ صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے بھی چیئرمین بلاول سے ملاقات کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ احتجاج پر سپرنٹنڈنٹ نے اضافی نفری مانگ لی

    گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 4 ارب روپے امداد کا اعلان

    سندھ حکومت نے نمبر پلیٹس کی تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھادی

  • سندھ حکومت نے  نمبر پلیٹس کی تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھادی

    سندھ حکومت نے نمبر پلیٹس کی تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھادی

    سندھ حکومت نے گاڑیوں میں سیکیورٹی فیچر سے مزین نمبر پلیٹس کی تنصیب کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ نئی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر 2025 مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 14 اگست تھی۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ اسمبلی میں پارٹی کے چیف وہپ اور وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس مکیش کمار چاولہ نے ملاقات کی، جس میں سندھ اسمبلی کے اراکین کی حاضری اور کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور نمبر پلیٹس کی تنصیب سے متعلق پیش رفت پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نمبر پلیٹس کی تنصیب کی ڈیڈ لائن میں توسیع کی ہدایت دی، جس پر وزیر مکیش کمار چاولہ نے فوری طور پر نئی تاریخ کا اعلان کیا۔

    محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ نئی نمبر پلیٹس میں جدید سیکیورٹی فیچرز شامل ہیں، جو گاڑیوں کی شناخت اور جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کریں گی۔

    کراچی ایئرپورٹ کے نئے رن وے پر کام شیڈول سے پہلے مکمل

    روسی تیل کی خریداری،ٹرمپ کی بھارت کو ٹیرف بڑھانے کی دھمکی

    یوم شہدائے پولیس، سندھ اسمبلی کا پولیس کو خراج عقیدت

  • کراچی ایئرپورٹ کے نئے رن وے پر کام شیڈول سے پہلے مکمل

    کراچی ایئرپورٹ کے نئے رن وے پر کام شیڈول سے پہلے مکمل

    کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے، جہاں نئے رن وے 07 آر پر پیوومنٹ کوالٹی کنکریٹ کا کام شیڈول سے ایک ماہ قبل مکمل کر لیا گیا۔

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق یہ پیشرفت جاری اپ گریڈیشن منصوبے میں ایک اہم مرحلہ ہے، جو معمول کے فلائٹ آپریشن کو متاثر کیے بغیر مکمل کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق نئے رن وے پر جدید ایئر فیلڈ لائٹنگ سسٹم، امپورٹڈ لائٹس، کیبلز اور گائیڈنس کے نشانات بھی نصب کر دیے گئے ہیں، تاکہ ایوی ایشن معیار کے مطابق جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

    رن وے پر اب سینٹر لائن پینٹنگ اور ٹیکسی وے کے نشانات جیسے کام حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، جو جلد مکمل ہونے کی توقع ہے۔یہ منصوبہ کراچی ایئرپورٹ کی استعداد بڑھانے اور اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

    یوم شہدائے پولیس، سندھ اسمبلی کا پولیس کو خراج عقیدت

    پنجاب میں گاڑی کا نمبر اب مالک کے نام پر جاری ہوگا

    ایبٹ آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

  • یوم شہدائے پولیس، سندھ اسمبلی کا پولیس کو خراج عقیدت

    یوم شہدائے پولیس، سندھ اسمبلی کا پولیس کو خراج عقیدت

    سندھ اسمبلی میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قرارداد پیش کی گئی۔

    اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کی پولیس ملک کی بہترین پولیس ہے، جو ہر موقع پر صف اوّل میں موجود رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی، سندھ پولیس نے ہمیشہ جانفشانی سے فرائض انجام دیے۔ اسٹاک ایکسچینج اور سینٹرل پولیس آفس پر حملے پولیس کی قربانیوں سے ناکام بنائے گئے۔ ان کے بقول کسی اور صوبے کی پولیس نے دہشت گردی کے اتنے کیسز حل نہیں کیے۔

    صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیوں کی بدولت سندھ میں امن قائم ہوا ہے، اور شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہداء کے اہل خانہ کے لیے دو نوکریوں کا کوٹہ رکھا گیا ہے تاکہ ان کے خاندان کی کفالت ہو سکے۔

    پنجاب میں گاڑی کا نمبر اب مالک کے نام پر جاری ہوگا

    ایبٹ آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

    شمس الاسلام قتل کیس، تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم

  • شمس الاسلام قتل کیس، تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم

    شمس الاسلام قتل کیس، تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم

    کراچی میں سینئر وکیل شمس الاسلام کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جس میں سندھ ہائی کورٹ بار، پولیس اور پراسیکیوشن کے نمائندے شامل ہوں گے۔

    کمیٹی میں صدر ہائی کورٹ بار سرفراز میتلو، نائب صدر راجب لاکھو، ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا، ایس ایس پی مہظور علی اور ایس پی انویسٹی گیشن شامل ہیں۔یہ کمیٹی کیس کی شفاف تحقیقات، مقدمے کی پیش رفت کا تجزیہ کرے گی اور پراسیکیوشن کو قانونی معاونت فراہم کرے گی۔یاد رہے کہ یکم اگست کو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں مسجد کے باہر فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق، جبکہ ان کے بیٹے سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کی تھی۔

    ٹھٹھہ: جشنِ آزادی کے تناظر میں شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

  • شوبز انڈسٹری کی تقریبا تمام خواتین کے ساتھ ہراسانی جیسے واقعات ہوتے ہیں،حفصہ بٹ

    شوبز انڈسٹری کی تقریبا تمام خواتین کے ساتھ ہراسانی جیسے واقعات ہوتے ہیں،حفصہ بٹ

    اداکارہ حفصہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں پروڈیوسر نے کام کے بدلے ان سے ’بستر‘ پر ہونے کا مطالبہ کیا۔

    حفصہ بٹ نے کچھ ہفتے قبل ’ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی تھی،اسی پروگرام میں جنسی ہراسانی اور کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ایسی باتیں نارمل ہے اور ہر کسی کے ساتھ ایسے واقعات ہوتے ہیں، شوبز انڈسٹری کی تقریبا تمام خواتین کے ساتھ ہراسانی جیسے واقعات ہوتے ہیں لیکن کوئی بتاتا نہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جب ان کے ساتھ ایسا واقعہ ہوا اور انہوں نے اپنے شوبز کے ساتھیوں کو بتایا تو سب نے ان سے کہا کہ یہ باتیں اس انڈسٹری میں نارمل ہیں،انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کا ذکر دوستوں سے اس لیے کیا کہ وہ نامناسب پیش کش کرنے والے پروڈیوسر کے خلاف ایکشن لیں لیکن ہر کسی نے انہیں بتایا کہ ایسی باتیں یہاں نارمل ہوتی ہیں۔

    ژالے سرحدی کا کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق انکشاف

    حفصہ بٹ کا کہنا تھا کہ انہیں ایک پروڈیوسر نے واٹس ایپ پر وائس نوٹ بھیج کر پہلے کام کی پیش کش کی اور پھر ان سے نامناسب مطالبہ بھی کیا،پروڈیوسر نے انہیں پہلے ڈرامے کی کہانی بتائی اور ان کے کام کرنے کے ارادے کو دیکھا اور پھر ان سے پوچھا کہ کیا کبھی انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا ہے؟ انہوں نے پروڈیوسر کو بتایا کہ انہوں نے پہلے کبھی مرکزی کردار ادا نہیں کیا، اس کے بعد پروڈیوسر نے ان سے نامناسب بات کہی، جسے وہ شروع میں سمجھ نہ سکیں۔

    ملک بھر میں مزید طوفانی بارشیں ، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ، الرٹ جاری

    حفصہ بٹ کے مطابق پروڈیوسر نے ان سے کہا کہ اگر انہیں مرکزی کردار چاہیے تو پھر وہ بھی انہیں کوئی فائدہ دیں، جس پر انہوں نے پروڈیوسر سے پوچھا کہ کس طرح کا فائدہ؟بعد ازاں پروڈیوسر نے انہیں بتایا کہ وہ ان کے بستر پر ہونی چاہیے اور یہ بات سن کر وہ دنگ رہ گئیں، بعد ازاں کچھ دن کے بعد مذکورہ پروڈیوسر نے انہیں فون کرکے بتایا کہ انہوں نے ایسے ہی بات کی تھی، اسے سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں، انہوں نے اپنی غلطی کو چھپانے کی کوشش کی، انہوں نے نامناسب مطالبہ کرنے والے پروڈیوسر کا نام نہیں بتایا۔

    نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی