Baaghi TV

Category: کراچی

  • آرزو فاطمہ کے شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ چلایا جائے، عدالت کا حکم

    آرزو فاطمہ کے شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ چلایا جائے، عدالت کا حکم

    آرزو فاطمہ کے شوہر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ چلایا جائے، عدالت کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹی کورٹ میں کم عمری میں شادی کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے آرزو فاطمہ کے شوہر کے خلاف کم عمر بچی سے زیادتی کے تحت مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا۔

    کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو آرزو فاطمہ کے مبینہ اغوا اور کم عمری میں شادی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نے آرزو فاطمہ کے مبینہ اغوا اور کم عمری میں شادی کے مقدمے میں پولیس چالان منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔

    عدالت نے آرزو فاطمہ کے شوہر علی اظہر کیخلاف سندھ میرج ایکٹ اور کم عمر بچی سے زیادتی کے تحت مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بھی حکم دیا کہ نکاح خواں اور جسٹس آف پیس کے خلاف سہولت کاری کا مقدمہ جب کہ نکاح کے گواہان، وکیل محمود حسین اور اسسٹنٹ جنید کے خلاف بھی سہولت کاری کی دفعات کے تحت ٹرائل کیا جائے۔

    عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ ملزم علی اظہر کے بھائی محسن علی کے خلاف شواہد چھپانے کا مقدمہ چلایا جائے، کم عمر بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ سیشن عدالت میں چل سکتا ہے، عدالت نے مقدمے کو مزید سماعت کے لئے ٹرائل کورٹ بھیج دیا۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے  سندھ حکومت اپنے دائرہ کار میں انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی کم عمری میں شادی سے متعلق قانون پر عمل درآمد کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔

    دوسری جانب ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے شواہد بتارہے ہیں کہ آرزو راجہ کم عمر ہے، اس کی شادی اور مذہب کی تبدیلی جبری طور پر کرائی گئی ہے، یہ ملکی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے ۔

    خیال رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرے شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کے کیس میں پولیس کو آرزو فاطمہ کے شوہر علی اظہر اور اس کے اہل خانہ کی گرفتار سے روک دیا۔درخواست گزار آرزو  نے مؤقف اختیا کیا تھا کہ ‘میرا تعلق عیسائی گھرانے سے تھا مگر بعد میں اسلام قبول کرلیا اور نام آرزو فاطمہ رکھا، میں نے اپنے گھر والواں کو بھی اسلام قبول کرنے کا کہا مگر انہوں نے انکار کردیا جبکہ میں نے بغیر کسی دباؤ کے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے.

    آرزو اغوا یا قبول اسلام معمہ الجھ گیا لاہور احتجاج میں کر دی بڑی ڈیمانڈ

    پسند کی شادی کرنے والی آرزو فاطمہ کیس میں عدالت کا بڑا حکم

    پسند کی شادی کرنے والی آرزو راجہ کا بیان سن کر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کتنی؟ رپورٹ عدالت میں پیش

    پسند کی شادی کرنیوالی آرزو کی عمر کا تعین ہونے کے بعد عدالت نے اہم حکم دے دیا

    آرزو  نے بتایا کہ اپنی مرضی سے علی اظہر سے پسند کی شادی کی ہے، پسند کی شادی کرنے پر میرے والد نے میرے شوہر کی پوری فیملی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے

    آرزو راجہ والدین کے پاس جانا چاہتی ہے تو یہ کام کرے. عدالت نے کیا حکم دے دیا

  • مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،عدالت نے کہا کہ مصطفی کمال کے پاس کوئی عہدہ نہیں تو کیسے نااہل قرا ردیں؟ عدالت نے سلمان مجاہد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 199 پڑھیں بتائیں یہ درخواست کیسے سنیں؟

    سلمان مجاہد نے کہا کہ مصطفی کمال کو 2002 میں ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا،عدالت نے کہا کہ مصطفی کمال کے پاس کوئی عوامی عہدہ نہیں ، تو درخواست کیسے قابل سماعت ہے؟،جب کاغذات نامزدگی جمع ہوئے اس وقت اعتراض ہو سکتا تھا،کامیابی کے بعد بھی ٹریبونل میں اپیل ہوسکتی تھی مگر اب وقت نہیں ، ایڈووکیٹ سلمان مجاہد نے کہا کہ پاناما کیس میں مثال موجود ہے،عدالت نے کہا کہ پاناما کیس میں منتخب وزیراعظم اور رکن اسمبلی کیخلاف معاملہ تھا۔

    بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر خالد مقبول صدیقی کب بھارت گئے؟ مصطفیٰ کمال نے بڑے انکشافات کر دیئے

    کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

    کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    سلمان مجاہد نے کہا کہ مصطفی کمال نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا،عدالت قراردے کہ مصطفی کمال صادق وامین نہیں رہے،عدالت نے کہا کہ جب حلف نامہ جمع کرایا گیا اس وقت چیلنج کرنا چاہئے تھا،وکیل نے کہا کہ مصطفی کمال مختلف عہدوں پررہے مگر درخواست گزار نے کبھی اعتراض نہیں کیا،ایڈووکیٹ حسان صابر نے کہا کہ کبھی ریٹرننگ افسریا ٹریبونل میں کوئی درخواست نہیں دی، درخواست قابل سماعت نہیں مسترد کی جائے،

    عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،عدالت نے کہا کہ کیس کا فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

  • محنت کش کا پلاٹ ہڑپ کرنے کےلیے قبضہ مافیا سنگین دھمکیاں دینے لگا

    محنت کش کا پلاٹ ہڑپ کرنے کےلیے قبضہ مافیا سنگین دھمکیاں دینے لگا

    محنت کش کا پلاٹ ہڑپ کرنے کےلیے قبضہ مافیا سنگین دھمکیاں دینے لگا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . کراچی ملیر میں قبضہ مافیہ پولیس کے ساتھ مل کر غریب اور محنت کش کو تنگ کرنےلگا. محنت کش سراج ولد فدامحمد جس نے ایک پلاٹ قسطوں‌ پر خریدا جس کو سراج اپنے ساتھیوں کے ساتھ قبضہ کرنا چاہتا ہے اور سراج دھمکیاں دیتا ہے کہ یہ پلاٹ چھوڑ دو . سراج نے ان دھمکیوں پر پولیس کو رپورٹ کیا لیکن چند دنوں بعد پھر وہی سلسلہ شروع ہوگیا .


    سراج نے فدا کے خلاف سول کورٹ میں مقدمہ دائر کردیا یوں محنت کشن سراج کے پاس کورٹ میں جانے اور وکیلوں کی فیس نہیں ہے.
    اس سلسلے میں سراج نےکہا کہ میرے خلاف اگر کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو سراج مجھ سے یہ پلاٹ لے اڑے گا.
    فدا نے انتظامیہ اور دیگر متعلقہ احکام سے گزارش کی ہے کہ وہ اس کے پلاٹ کو قبضہ مافیہ سے بچائے اور غریب کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے.

  • سراج قاسم تیلی کی وفات، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کا اظہار افسوس

    سراج قاسم تیلی کی وفات، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کا اظہار افسوس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی دبئی میں انتقال کر گئے

    مرحوم کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی، پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، سینیئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر نے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے سراج قاسم تیلی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ،وزیراعظم عمران خان نے سراج قاسم تیلی کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے سراج قاسم تیلی کے انتقال پر دکھ کااظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مرحوم ایک اچھےانسان اوربہترین دوست تھے،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے خاندان اور تاجر برادری سے دکھ کا ااظہار کیا ہے

    معروف صنعتکار اور سینئر وائس پریزیڈنٹ ایف پی سی سی آئی محمد حنیف گوہر نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر اور بی ایم جی گروپ کے سربراہ سراج قاسم تیلی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے.اور کہا پے کہ سراج قاسم تیلی ایک ممتاز صنعتکار اور تاجر تھے اور ان کی اس ملک کے لئے بے پناہ خدمات ہیں.اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے. آمین۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے.

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے معروف صنعت کار سراج قاسم تیلی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی کے لئے دُعا کی ہے

    ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کہ اللہ تعالی سراج قاسم تیلی مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں اعلی مقام اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل دیں ،سراج قاسم تیلی کی ناوقت رحلت کراچی کی صنعت و تجارت کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے،

    ترجمان کراچی چیمبر آف کامرس کے مطابق تین روز قبل سراج قاسم تیلی کی طبیعت ناساز ہوئی تھی ،جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،سراج قاسم تیلی نمونیا کا شکار تھے اور دو روز سے وینٹیلیٹر پر تھے۔ ان کی وفات دبئی میں ہوئی ،سراج قاسم تیلی گزشتہ 11روز سے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں تھے

    سراج قاسم تیلی پاکستان بیوریج لمیٹڈ کے ڈائریکٹر تھے ،سراج قاسم تیلی کے سی سی آئی کے سابق چیئرمین تھے ،انہوں نے ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔سراج قاسم تیلی نے مائی کراچی کے نام سے ایگزی بیشن شروع کی تھی‏ ،سراج قاسم تیلی کومعاشی خدمات کےاعتراف پرستارہ امتیازسے بھی نوازاگیا تھا ،سراج قاسم تیلی کراچی کے انفرااسٹرکچر کے لیے آواز اٹھاتے تھے

    پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان نے معروف تاجر رہنماء قاسم سراج تیلی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوگئی ہے ،کاروباری طبقے کے لیے قاسم سراج تیلی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،وہ کراچی کے مسائل پر ایک مضبوط آواز تھے

  • معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی انتقال کرگئے

    معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی انتقال کرگئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معروف تاجر سراج قاسم تیلی انتقال کرگئے

    ترجمان کراچی چیمبر آف کامرس کے مطابق تین روز قبل سراج قاسم تیلی کی طبیعت ناساز ہوئی تھی ،جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،سراج قاسم تیلی نمونیا کا شکار تھے اور دو روز سے وینٹیلیٹر پر تھے۔ ان کی وفات دبئی میں ہوئی ،سراج قاسم تیلی گزشتہ 11روز سے اہل خانہ کے ہمراہ دبئی میں تھے

    سراج قاسم تیلی پاکستان بیوریج لمیٹڈ کے ڈائریکٹر تھے ،سراج قاسم تیلی کے سی سی آئی کے سابق چیئرمین تھے ،انہوں نے ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔سراج قاسم تیلی نے مائی کراچی کے نام سے ایگزی بیشن شروع کی تھی‏ ،سراج قاسم تیلی کومعاشی خدمات کےاعتراف پرستارہ امتیازسے بھی نوازاگیا تھا ،سراج قاسم تیلی کراچی کے انفرااسٹرکچر کے لیے آواز اٹھاتے تھے

    پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان نے معروف تاجر رہنماء قاسم سراج تیلی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی ایک عظیم رہنماء سے محروم ہوگئی ہے ،کاروباری طبقے کے لیے قاسم سراج تیلی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،وہ کراچی کے مسائل پر ایک مضبوط آواز تھے

  • نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی تب ملک میں بلدیاتی نظام چل رہا تھا،

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ڈیڑھ سال سے بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے گئے،نوازشریف بار بار یہ کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کو بند کردیاگیا، بلدیاتی انتخابات میں ڈیڑھ لاکھ لوگ منتخب ہو کر اوپر آتے ہیں،

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ڈکٹیٹر بنے ہوئے ہیں،جب اختیارات اور وسائل دیئے جائیں گے تو کوئی اسلحہ نہیں اٹھائے گا،وزیراعظم عمران خان اگر واقعی موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں تو ملک کو ایک بہترین بلدیاتی نظام عملی طور پر دے دیں۔1 لاکھ بلدیاتی نمائندوں میں سے ہر بار اگر 1ہزار نئے لیڈران نچلی ترین سطح سے ابھرے تو موروثیت کا خاتمہ ہوجائے گا

    بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر خالد مقبول صدیقی کب بھارت گئے؟ مصطفیٰ کمال نے بڑے انکشافات کر دیئے

    کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

    کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم خیبرپختونخوا،پنجاب اوربلوچستان میں مقامی حکومتوں کا الیکشن کرا دیں، ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں حلقہ بندیاں نہیں ہو سکتیں ،اٹھارویں ترمیم کے ذریعے وزیراعلیٰ ڈکٹیٹر بن گئے ہیں،سندھ کے وزیراعلیٰ کو مجبور کریں کہ اختیارات آگے تک منتقل کریں ،اٹھارویں ترمیم کے تحت اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کیے گئے،وفاقی سے ملنےوالا پیسا وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتاہے پی ایف سی ایوارڈ وسائل کی منتقلی کا طریقہ ہے اختیارات وزیراعلیٰ ہاؤس میں آکر رک گئے ہیں

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

  • کراچی میں معروف عالم دین،شیخ الحدیث کی وفات

    کراچی میں معروف عالم دین،شیخ الحدیث کی وفات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ احسن العلوم کراچی کےمہتمم شیخ الحدیث مفتی زر ولی خان انتقال کرگئے۔

    مفتی زر ولی خان گزشتہ تین ماہ سے شدید علیل تھے اور کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ اطلاعات کے مطابق مفتی زرولی خان کرونا کا شکار ہوئے تھے اور کرونا سے ہی ان کی موت ہوئی ہے،ان کی عمر 67 برس تھی اور وہ جامعہ احسن العلوم میں بطور مہتمم و شیخ الحدیث والتفسیر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

    مفتی زر ولی خان 1953 میں ضلع صوابی کے قصبے جہانگرا میں پیدا ہوئے، انہوں نے جامعہ علوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی سے درس نظامی کی سند حاصل کی، مولانا یوسف بنوری اور مولانا عبداللہ کاکا خیل جیسے اکابرین مفتی زر ولی کے اساتذہ میں شامل تھے۔

    مفتی زرولی خان نے گلشن اقبال کراچی میں 1978 میں مدرسہ احسن العلوم کی بنیاد رکھی اور تمام عمر یہاں قرآن و حدیث کی تعلیم دیتے رہے،

    مفتی زرولی خان کا جنازہ کل صبح 11:00بجے احسن العلوم سے متصل گراؤنڈ میں ادا کیا جائے گا،نما زجنازہ میں دینی مدارس کے طلبا، علما کثیر تعداد میں شرکت کریں گے.

    مفتی زرولی کی وفات پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے اور انکے لئے دعائے مغفرت کی ہے،

    تبلیغی جماعت کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ انالله وانا اليه راجعون…..مفتی زر ولی خان رحمة الله عليه آج اپنے اللہ کی طرف رخصت ھو گئے ھیں،مرحوم علم و عمل کی راہ میں اپنی مثال آپ تھے،اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

  • پاکستان سٹیل کے ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف درخواست،عدالت نے کیا حکم دیا؟

    پاکستان سٹیل کے ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف درخواست،عدالت نے کیا حکم دیا؟

    پاکستان سٹیل کے ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف درخواست،عدالت نے کیا حکم دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان سٹیل کے ملازمین کی برطرفیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،

    جسٹس عدنان کریم نے کہا کہ پاکستان سٹیل توبند ہے یہ ملازمین کہاں کام کررہے تھے؟،وکیل نے کہا کہ 4 ہزار544 ملازمین کی برطرفی کا اقدام غیرقانونی ہے،جسٹس ندیم اختر نے کہا کہ دنیا بھر میں صنعتیں بند ہورہی ہیں ڈاﺅن سائزنگ ہو رہی ہے،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان سٹیل چل ہی نہیں رہی تو ملازمین وہاں کیا کررہے ہیں ؟ ندیم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم لیبریونین کی حیثیت سے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے آئے ہیں ،عدالت نے کہا کہ آپ آئے ہیں مگر سی بی اے نے کوئی درخواست دائر نہیں کی ،عدالت نے برطرفیوں کیخلاف فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے پر مطمئن کرنے کی ہدایت کردی۔

    دوسری جانب لیبر کورٹ میں مزید برطرفیوں کی اجازت کیلئے سی ای او پاکستان سٹیل کی درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے کہا کہ پاکستان سٹیل،پاکستان کی بیک بون تھی،دیکھنا ہو گا کیا ایک دم اتنے بڑے پیمانے پر برطرفیاں کی جاسکتی ہیں؟،کورونا صورتحال میں کیا ملازمین برطرف کئے جا سکتے ہیں؟کیا کوئی سیٹیلمینٹ چل رہی ہے؟کیاپاکستان سٹیل لیبرکورٹ میں کیس داخل کرسکتی ہے؟

    عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹیل کے وکیل آئندہ سماعت پر عدالت کو مطمئن کریں ۔عدالت نے کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کردیں۔

    پاکستان سٹیل ملز جیسا کھربوں مالیت کا ادارہ تباہی کے دھانے پر، نشے میں بدمست حکمران گھر کے برتن بیچنے لگے ہیں، اویس نورانی

    تباہی سرکار جبری برطرفی کر کے اسٹیل ملز کو بیچ دے گی،شیری رحمان کا دعویٰ

    اسٹیل ملز کے 4 ہزار544 ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے، پے گروپ 2، 3، 4 اور جے اوز کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا ہے۔ ڈی سی ای، ڈی جی ایم، منیجرز بھی نوکریوں سے برطرف کیے گئے اور ملازمین کو بذریعہ ڈاک برطرفی کے خطوط ارسال کردیے گئے ہیں

    اسٹیل ملز کی بندش پر اپوزیشن جماعتوں کی سیاست،حماد اظہر نے کھری کھری سنا دیں

  • 13ویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز کلاسیکی موسیقی سمیت ہر رنگ کی موسیقی پیش کی گئی

    13ویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز کلاسیکی موسیقی سمیت ہر رنگ کی موسیقی پیش کی گئی

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 13ویں عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز اختتام پر ’محفل موسیقی‘ کا انعقاد کیاگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق محفل موسیقی میں آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی بینڈ سمیت نامور گلوکاروں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ اس موقع پر گلوکار نمرہ رفیق، احسن باری اور ارمان رحیم نے اپنی سریلی آواز کا جادو جگاتے ہوئے شرکاء کو جھومنے پر مجبور کردیا۔

    آرٹس کونسل کی گورننگ باڈی کی رکن اور معروف فنکارہ ڈاکٹر ہما میر نے امیر خسرو کا کلام پیش کرکے محفل لوٹ لی جبکہ نامور لوک فنکارہ تاج مستانی نے سرائیکی گیت سمیت آلے آلے اور قلندری دھمال گا کر سامعین اور حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

    گلوکارہ عروسہ علی نےبھی خوب رنگ جمایا۔اخلاق احمد نے جان نثار اختر کی غزل پیش کی اور مہدی حسن کی گائی ہوئی مشہور غزل ’تیری محفل میں ہم نہ ہوں گے‘ اپنے انداز میں گائی۔

    محفل موسیقی میں ٹھمری خیال کی گائیکی ،گیت غزل ،کلاسیکی موسیقی سمیت ہر رنگ کی موسیقی پیش کی گئی۔کمپئرنگ کے فرائض نومی خان نے انجام دیئے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ کراچی کوآرڈینیشن  کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں محمود آباد نالے کی ری ماڈلنگ کے ڈیزائین کی منظوری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں محمود آباد نالے کی ری ماڈلنگ کے ڈیزائین کی منظوری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ساتھ کراچی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بارش کے پانی کی نکاسی کے بارے میں بریفنگ دی-

    باغی ٹی وی :اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، ایم ڈی واٹر بورڈ، ایم ڈی ایس ایس ڈبلو ایم اے پی ڈی کے فور منصوبہ اور این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر عدنان شریک تھے

    وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر اسد عمر، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید، جی او سی کراچی میجر جنرل عقیل اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے-

    اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ این ای ڈی سے تمام اہم نالوں کی سروے کروا رہے ہیں-

    وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کل محمودآباد نالے کی ری ماڈلنگ پر اجلاس بلایا تھامحمودآباد نالے کی اسٹڈی ہو چکی ہےنالے کی ری ماڈلنگ سے 270 ملی میٹر بارش کا پانی 12 گھنٹوں میں نکل جائے گا-

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت نالے کی کورنگی روڈ پر 6 میٹر گہرائی ہےاور ایک جگہ پر صرف ایک فٹ گہرائی ہےری ڈیزائنگ سے نالے کی متانت گہرائی کے ساتھ بنائے جائے گی اگر اس ری ماڈلنگ پر جاتے ہیں تو 319 اسٹرکچر بلڈوز کرنے ہونگے ہم 319 اسٹرکچر کی ڈیٹا بناتے ہیں،

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ تجاوزات سندھ حکومت نے ہٹانے ہیں وفاقی حکومت سندھ حکومت کو مکمل سپورٹ کرے گی این ڈی ایم اے کو 700 ارب روپے کیلئے مجاز بنایا گیا ہےجو بھی خرچہ ہوگا وفاقی حکومت کرے گی-

    اجلاس میں محمود آباد نالے کی ری ماڈلنگ کے ڈیزائین کی منظوری کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

    اجلاس میں این ای ڈی کو گجر نالے اور اورنگی نالے کی اسٹڈی اور ڈیزائین 15 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے نالوں سے تجاوزات ہٹانے سے متاثرین کو ریسیٹل کرنے میں حکومت مدد کرے گی کے فور منصوبہ کو آگے بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت واپڈا سے بھی مدد لے گی-

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں صفائی سے متعلق خاص مہم شروع کی جارہی ہےضلع مرکز اور ضلع کورنگی میں دیگر اضلاع کی طرح صفائی کا کام کانٹریکٹ آؤٹ کیا جارہا ہے ضلع جنوبی کیلیے 30 ایم جی ڈی پانی لے رہے ہیں، پورٹ قاسم سے راستے ملنے کا مسئلہ ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئی سی آئی برج اور ملیر ایکسپریس وے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کر رہے ہیں مجوزہ منصوبے نئے سال کے شروع میں لاؤنچ ہوجائیں گے-