Baaghi TV

Category: کراچی

  • موجودہ نظام ناکام،ملک کو چلانے کیلئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،مصطفیٰ کمال

    موجودہ نظام ناکام،ملک کو چلانے کیلئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،مصطفیٰ کمال

    موجودہ نظام ناکام،ملک کو چلانے کیلئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ موجودہ نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، ملک کو چلانے کیلئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اس وقت حکمرانوں اور اپوزیشن کے رویوں کی وجہ سے آئینی بحران ہے جسکا فائدہ ملک دشمن عناصر کو ہو رہا ہے،بالخصوص کراچی میں لسانی،سیاسی اورفرقہ وارانہ فالٹ لائنز موجود ہیں جن پر کام کر کے بھارت یہاں قتل و غارت گری کرا کر پاکستان میں امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کراتا رہا ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ آئینی بحران اور بڑھتی ہوئی ناامیدی ملک دشمنوں کے لیے بہترین موقع بن کر ابھر رہی ہے،تمام محب وطن پاکستانیوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں ملک کو کس سمت میں لے کر جانا ہے،اس کے لیے 10، 20 اور 100 سالہ اہداف طے کرنے ہونگے جن کہ بنیاد پر تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا پارٹی منشور بنا کر لائحہ عمل دے کر عوام سے مینڈیٹ لینا چاہیے۔

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی تمام ادارے،سیاستدان،عدلیہ اوردیگرسٹیک ہولڈرزایک جگہ ملک کوچلانے کیلئے اکٹھے نہ ہوئے تو ملک تباہی کے راستے پر گامزن رہے گا، ہمیں اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے اور حقیقی معنی میں آزادی حاصل کرنے کے لیے اپنی ذاتی انا اور غصے کو بالائے طاق رکھ کر ملکی مفاد میں فیصلے کرنے ہونگے۔

  • سندھ حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

    سندھ حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

    سندھ حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے 220 جزائر کو سیاحتی مراکز میں بدلنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : سندھ حکومت نے بھی اپنی کارکردگی دکھاتے ہوئے ، خیبر پختونخوا کے مقابلے میں‌ ایک اچھا تقابلی کام شروع کیاہے مشیر ماحولیات و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب کی زیرصدارت محکمہ ماحولیات کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 220 جزائر کو سیاحتی مراکز میں بدلنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مذکورہ فیصلہ کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی اجلاس میں کیا گیا۔ صوبے کے ساحلی علاقوں کے لیے مذکورہ باڈی اعلی اختیاراتی کمیٹی ہے۔اس سے پہلے جزائر کراچی کو سندھ میں شامل کرنے پر مرکز اور سندھ حکومت میں تنازعہ رہا ہے .

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ کراچی کے قریب جزائرکو سیاحت کے فروغ میں استعمال کیا جائے گا۔ منصوبہ سی ڈی اے بنائے گا جس کی مالیاتی منظوری صوبائی کابینہ دے گی۔ 394ایکٹر پر محیط 220جزائز ٹھٹھہ کی 120کلو میٹر ساحلی پٹی پر واقع ہیں.

    واضح رہے کہ اس پہلے وزیر اعظم عمران خان سیاحت کے لیے باقاعدہ کمیٹ تشکیل دی ہے. نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی سیاحت کے حوالے سے نئے اقدامات کی نشاندہی کرے گی۔ مقامی سیاحت کے فروغ کے لئے حکمت عملی مرتب کرنے کی ذمہ داری بھی کمیٹی کو سونپی گئی ہے۔ کمیٹی سیاحت کے حوالے سے افرادی قوت کی صلاحیتیوں کو بڑھانے کے حوالے سے اقدامات تجویز کرے گی۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی سیاحت کے حوالے سے مختلف وزارتوں ، ڈویژنز، محکموں اور متعلقین کو ہدایات جاری کرنے کی مجاز ہوگی۔

    کمیٹی کا اجلاس ہر پندرہ دن کے بعد باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا جس میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی بین الصوبائی، بین الوزارتی، محکموں اور اداروں کے تعاون کے حوالے سے فوکل پوائنٹ کا کردار ادا کرے گی۔ کمیٹی کے کنوینر ہر پندرہ دنوں کے بعد وزیرِ اعظم کو سیاحت کے فروغ کے حوالے سے حائل رکاوٹوں، سفارشات اور پیش رفت کے حوالے سے بریف کریں گے۔

  • بزدلی کی حد تک شرافت دکھا دی، مزید تنگ نہ کیا جائے ورنہ… خالد مقبول صدیقی پھٹ پڑے

    بزدلی کی حد تک شرافت دکھا دی، مزید تنگ نہ کیا جائے ورنہ… خالد مقبول صدیقی پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان،ڈپٹی کنوینرز کنور نوید، وسیم اختر اور اراکین رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد سے متصل پارک میں چیئرمین آل کراچی تاجراتحاد،رہنما کراچی سندھ تاجراتحاد و ودیگر پرمشتمل وفود سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ کراچی بچا کر پاکستان بچانے کی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں،

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی کی ایڈمنسٹریشن کو تاجروں کو تنگ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ،کراچی کا شہری اپنے حصے سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، کراچی کے ذریعے پاکستان کو لوٹنے کی مذمت کرتے ہیں، سندھ حکومت کیخلاف مزاحمتی تحریک چلائیں گے ،ہمارا ووٹ چوری کیا گیا ، اگر وہ گن لیا تو سمجھ جائیں ہم اصلی نمائندے ہیں ،کورونا کے عذاب کو بھی بھتہ اور پیپلزپارٹی فند کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے،سندھ حکومت سے مطالبہ منہ پر کالک ملنے کے برابر ہے،

    خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ بزدلی کی حد تک شرافت دکھا دی، مزید تنگ نہ کیا جائے، سندھ حکومت کیخلاف مزاحمتی تحریک چلائیں گے، کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کو تاجروں کو تنگ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے،پورے پاکستان میں دکانیں کھلی ہیں، صرف کراچی والوں کو تنگ کیا جارہا ہے، کراچی کے تاجروں کی عزت کی جائے، کوئی بھی فیصلہ تاجروں سے پوچھے بغیر نہیں ہونا چاہیئے

  • بلاول ہاؤس میں رقص کی ویڈیوز، بختاور زرداری خود میدان میں آگئیں، کیا کہہ دیا

    بلاول ہاؤس میں رقص کی ویڈیوز، بختاور زرداری خود میدان میں آگئیں، کیا کہہ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پروائرل ویڈیوز پر وضاحتی بیان جاری کر دیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، نہ ہی ان ویڈیوز سے میرا کوئی لینا دینا ہے۔ اگر آپ صحیح سے پڑھ نہیں سکتے تو شاید آپ کے پاس کم از کم بنیادی بینائی تو ہو گی جس سے آپ کو یہ معلوم ہو گا کہ اس ویڈیو میں نہ تو کہیں بختاور بھٹو خود ہے اور نہ ہی ان کے خاندان کا کوئی فرد نظر آ رہا ہے۔

    گذشتہ روز سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں کئی افراد کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ان ویڈیو کو بختاور بھٹو زرداری سے منسوب کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ ویڈیوز بختاور بھٹو زرداری کی منگنی سے پہلے ہونے والی ایک تقریب کی ہے جس میں انہوں نے اپنے تمام دوست احباب اور قریبی ساتھیوں کو مدعو کیا تھا۔

    ان ویڈیوز کی بنیاد پر بختاور بھٹو اور ان کے اہل خانہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ان کے پاس ملک کا لُوٹا ہوا پیسہ ہے جسے یہ لوگ پانی کی طرح بہا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں ایک مخلوط ماحول ہے اور اس میں مردو خواتین کا اختلاط اس طرح ہے جس کا ہمارے مشرقی معاشرے میں کوئی جواز نہیں‌ ملتا. بلاول ہاؤس میں جاری رقص و سرود کی اس محفل میں جوان لڑکیاں اور لڑکے پیپلز پارٹی کے پارٹی گیت پر رقص کر تے نظر آتے ہیں . دیگر ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شراب کو سر عام پیش کیا جار ہا ہے.

    تاہم اب بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز سے متعلق وضاحت کر دی ہے

    بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو ہو رہی ہے ۔منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس میں ہو گی، اس حوالہ سے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں،بے نظیر کی بیٹی کی منگنی امریکہ میں مقیم یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود چوہدری سے طے پائی ہے

    منگنی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں، منگنی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو بذریعہ ای میل دعوت قبول کرنا ہوگی۔ تمام شرکاء کو کورنا منفی ٹیسٹ کی رپورٹ بھی ای میل کرنا ہوگی۔ دعوت میں شرکت سے چوبیس گھنٹے پہلے رپورٹ بھیجنا ہوگی۔موبائل فون اور فوٹوگرافی کی بلاول ہاؤس کے اندراجازت نہیں ہوگی۔

    بختاور کی سالگرہ پر بلاول زرداری نے کیا دیا پیغام؟ جیالے ہو گئے حیران

    بھٹو خاندان میں بڑے عرصے بعد خوشیاں، بختاور کی منگی طے

    واضح رہے کہ بختاور زرداری 25جنوری1990 کو پیدا ہوئی تھیں،بختاور زرداری ذوالفقارعلی بھٹو اور نصرت بھٹو کی نواسی ہیں۔بختاور زرداری کے دادا حاکم علی زرداری ولد حسین زرداری اور دادی کا نام زرین آراء زرداری تھا.چھوٹی بہن آصفہ اور بھائی بلاول زرداری ھے۔

    بختاور کی منگنی کل، دولہا اور خاندان والے کہاں پہنچ گئے؟

  • بختاور کی منگنی کل، دولہا اور خاندان والے کہاں پہنچ گئے؟

    بختاور کی منگنی کل، دولہا اور خاندان والے کہاں پہنچ گئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید اورسابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب کل کراچی میں ہو گی،

    بختاور کے دولہا اور سسرال والے کراچی پہنچ گئے ہیں،دولہا کی والدہ، والد، بہنیں اور دیگر رشتے داربھی ہمراہ ہیں،دولہا محمود چودھری کی فیملی بلاول ہاﺅس کراچی میں موجود ہے،

    مہمانوں کیلئے بلاول ہاﺅس میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔بلاول ہاﺅس میں منگنی کا سٹیج بھی تیارکیا جارہا ہے،منگنی کی تقریب میں مختصر مہمان اور خاندان کے افراد شرکت کریں گے،بختاور بھٹوزرداری اور آصفہ بھٹو بھی بلاول ہاﺅس میں موجود ہیں۔ تقریب میں آصفہ ،بختاوربھٹو کی سہیلیاں،بھٹو او زرداری خاندان کےچند افراد شرکت کرینگے۔ بلاول زرداری کرونا کا شکار ہو چکے ہیں انکی جانب سے شرکت نہیں ہو گی

    بختاور بھٹو کی منگنی 27 نومبر کو ہو رہی ہے ۔منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس میں ہو گی، اس حوالہ سے دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں،بے نظیر کی بیٹی کی منگنی امریکہ میں مقیم یونس چوہدری کے صاحبزادے محمود چوہدری سے طے پائی ہے

    منگنی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں، منگنی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو بذریعہ ای میل دعوت قبول کرنا ہوگی۔ تمام شرکاء کو کورنا منفی ٹیسٹ کی رپورٹ بھی ای میل کرنا ہوگی۔ دعوت میں شرکت سے چوبیس گھنٹے پہلے رپورٹ بھیجنا ہوگی۔موبائل فون اور فوٹوگرافی کی بلاول ہاؤس کے اندراجازت نہیں ہوگی۔

    بختاور کی سالگرہ پر بلاول زرداری نے کیا دیا پیغام؟ جیالے ہو گئے حیران

    واضح رہے کہ بختاور زرداری 25جنوری1990 کو پیدا ہوئی تھیں،بختاور زرداری ذوالفقارعلی بھٹو اور نصرت بھٹو کی نواسی ہیں۔بختاور زرداری کے دادا حاکم علی زرداری ولد حسین زرداری اور دادی کا نام زرین آراء زرداری تھا.چھوٹی بہن آصفہ اور بھائی بلاول زرداری ھے۔

    بھٹو خاندان میں بڑے عرصے بعد خوشیاں، بختاور کی منگی طے

     

  • وزیراعلیٰ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، سپریم کورٹ نے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    وزیراعلیٰ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، سپریم کورٹ نے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    وزیراعلیٰ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری، سپریم کورٹ نے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کانوٹس جاری کر دیا گیا

    سپریم کورٹ میں کراچی سرکلر ریلوے کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی،ایف ڈبلیو او کو تاحال ٹھیکہ نہ دینے پر سپریم کورٹ نے اظہار برہمی کیا،

    چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ سرکولر ریلوے کا کام 2 ماہ میں مکمل ہو جانا چاہیے تھا،صرف اوور ہیڈ برج اور تھوڑا سا اور کام ہے ،ایف ڈبلیو او نے تاحال کام کیوں نہیں شروع کیا؟،ڈی جی ایف ڈبلیو او نے کہاکہ ہم نے ڈیزائن بنا کر دیاتھا سندھ حکومت نے تاحال منظور نہیں کیا۔

    سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا، عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو سرکلر ریلوے کیس میں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ،سرکلرریلوے کیلئے تعمیراتی کام کے ڈیزائن کی منظوری نہ دینے پرنوٹس جاری ہوا ۔ آئندہ سماعت پر وزیراعلی سندھ کو سپریم کورٹ نے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

  • بلاول ہاؤس میں‌ مخلوط رقص و سرود کی محفل ، ویڈیوز وائرل

    بلاول ہاؤس میں‌ مخلوط رقص و سرود کی محفل ، ویڈیوز وائرل

    بلاول ہاؤس میں‌ مخلوط رقص و سرود کی محفل ، ویڈیوز وائرل

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہیں جس میں ایک مخلوط ماحول ہے اور اس میں مردو خواتین کا اختلاط اس طرح ہے جس کا ہمارے مشرقی معاشرے میں کوئی جواز نہیں‌ملتا. بلاول ہاؤس میں جاری رقص و سرود کی اس محفل میں جوان لڑکیاں اور لڑکے پیپلز پارٹی کے پارٹی گیت پر رقص کر تے نظر آتے ہیں . دیگر ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شراب کو سر عام پیش کیا جار ہا ہے.


    ادھر ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت نہیں آیا، اس حوالے سے نشر کی جانے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔


    ترجمان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کا کورونا ٹیسٹ رزلٹ مثبت آیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے جمیل سومروکی رپورٹ کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا، وہ اپنے ٹیسٹ کے نتیجے کے منتظر ہیں۔

  • سٹی تا اورنگی روٹ پرسرکلر ریلوے کب چلائی جائے گی ؟کمشنر کراچی نے شیڈول جاری کردیا

    سٹی تا اورنگی روٹ پرسرکلر ریلوے کب چلائی جائے گی ؟کمشنر کراچی نے شیڈول جاری کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے سلسلہ میں سٹی اسٹیشن تا اورنگی تک کے سولہ کلو میٹر روٹ پر کام جاری ہے اس روٹ پر تمام تجاوزات ہٹادی گئی ہیں اور ٹریک بچھا دیا گیا ہے توقع ہے کہ اورنگی روٹ پر سرکلر ریلوے15دسمبر کے بعد چلائی جائے گی ۔

    یہ بات کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کوان کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی گئی ۔کمشنر کو بتا یا گیا کہ 44 کلو میٹر سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جلد مکمل کر لئے جائیں گے ۔44 کلو میٹر ٹریک سے تمام تجاوزات ہٹا دی گئی ہیں ۔ ٹریک کی حالت بہتر بنانے اور مرمت کا کام جاری ہے ۔ 24 لیول کراسنگ میں سے گیا رہ لیول کراسنگ پر فلائی اوورز اور انڈر پاس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر کاررائی شروع کر دی گئی ہے ۔

    ایف ڈبیلو او کے تعاون سے آٹھ انڈر پاسز اور تین فلائی اوور ز تعمیرکئے جائیں گے ۔اجلاس مین منصوبہ پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ تمام متعلقہ ادارے ترجیحی اقدامات کرکے یقینی بنائیں گے کہ منصوبہ جلد از جلد مکمل ہو ۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ شارق احمد ڈویثرنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز ارشد سلا م خٹک ، میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی سید صلاح الدین نے پروجیکٹ ڈائریکیٹر امیر علی داود پوتہ، ضلع وسطی، جنوبی اورغربی کے ڈپٹی کمشنرز، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔

    کراچی کی عوام کے ساتھ شیخ رشید کا مذاق،بیل گاڑی کی سپیڈ سے چلے گی سرکلر ریلوے

    سیاستدانوں کی زندگیوں کو بھی "را” سے خطرات لاحق، شیخ رشید نے خبر دار کر دیا

    مریم کیا لکشمی چوک میں مذاکرات کرنا چاہتی ہیں

    عمران خان پر برا وقت آنے پر کون ساتھ دے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

    جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    وزارت ریلوے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ،فراڈ ،خردبرد اورنا اہلی کا انکشاف

    اگر اس شعبے پر توجہ دیں تو کسی سے قرضہ نہ مانگنا پڑے، وزیراعظم

    میرا ایمان ہے عمران خان یہ کام کر کے رہیں گے، شیخ رشید کی پیشنگوئ

    کمشنر کوبتایا گیا کہ 14 کلو میٹر سٹی اسٹیشن تا اورنگی روٹ پر وزیر مینشن، لیاری، بلدیہ، منگھو پیر ، اور اورنگی اسٹیشن سرکلر ریلوے کے اسٹیشن ہوں گے ۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ سرکلر ریلوے کے دونوں اطراف فینسنگ کی تنصیب کے منصوبہ پر کام جاری ہے ۔ واٹر بورڈ کی جانب سے اردو کالج تا ڈپو تک ریلوے ٹریک کی بحالی کے لئے سیوریج لائن کی تنصیب کاکام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

  • امریکا اور کینیڈا جیسا نظام یہاں قابل عمل نہیں،سندھ ہائیکورٹ

    امریکا اور کینیڈا جیسا نظام یہاں قابل عمل نہیں،سندھ ہائیکورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں خواتین سے زیادتی کے کیسز میں ملزمان کو جلد سزا دلوانے کے کیس پر سماعت ہوئی،

    سرکاری وکیل نے عدالت میں کہا کہ درخواست گزار کے اعتراض کو دور کرلیا گیا ہے ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے نیا ڈرافٹ عدالت میں پیش کردیا،

    جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نظام بنائیں جو ہمارے معاشرے سے مطابقت رکھتا ہو،امریکا اور کینیڈا جیسا نظام یہاں قابل عمل نہیں ہوگا،عدالت نے کہا کہ ڈی این اے کا جدید نظام رائج کریں،تفتیش میں ٹیکنالوجی کااستعمال پڑھایا جائے، دیکھنا ہے اپنے ملک کے حساب سے کتنا بہتر کر سکتے ہیں ،

    عدالت نے درخواست گزار کو نئے ڈرافٹ کا جائزہ لے کر جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

    بچوں اورخواتین سے زیادتی کے مجرمان کو سخت سزائیں دینے کے لئے وزیراعظم کا بڑا حکم

  • عدالت پیشی سے ایک روز قبل آصف زرداری کی طبیعت بگڑ گئی

    عدالت پیشی سے ایک روز قبل آصف زرداری کی طبیعت بگڑ گئی

    عدالت پیشی سے ایک روز قبل آصف زرداری کی طبیعت بگڑ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس ،سابق صدر آصف زرداری نے عدالت حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کردی

    اطلاعات ہیں کہ سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت پھر بگڑ گئی اورانہیں کراچی ضیاء الدین اسپتال میں داخل کروا دیا گیا،عدالت میں دائر درخواست میں یہ کہا گیا ہے کہ گیارہ اکتوبر کو سابق صدر کراچی کے اسپتال سے ڈسچارج ہوئے، طبیعت بگڑنے پر کل 22 نومبر دوبارہ داخل کروایا گیا،

    آصف زرداری نے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،آصف زرداری نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سابق صدر آصف زرداری کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر ہے

    درخواست میں کہا گیا کہ 11 اکتوبر کو سابق آصف زرداری کراچی کے اسپتال سے ڈسچارج ہوئے،سابق صدر آصف زرداری نے طبی بنیاد پر حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے، درخواست کیساتھ آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹس بھی منسلک کی گئی ہیں

    واضح رہے کہ سال 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،