Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی پریس کلب کی آپ نیوز چینل کی اچانک بندش کی شدید مذمت،وزرات اطلاعات و نشریات سے فوری اقدام کا مطالبہ

    کراچی پریس کلب کی آپ نیوز چینل کی اچانک بندش کی شدید مذمت،وزرات اطلاعات و نشریات سے فوری اقدام کا مطالبہ

    کراچی پریس کلب کی آپ نیوز چینل کی اچانک بندش کی شدید مذمت،وزرات اطلاعات و نشریات سے فوری اقدام کا مطالبہ
    باغی ٹی وی :کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران ،سیکرٹری ارمان صابر اور دیگر عہدیداروں نے آپ نیوز چینل کی اچانک بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پیمرا اور وفاقی وزرات اطلاعات و نشریات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس اقدام کا نوٹس لیتے ہوئے سیکڑوں صحافیوں اورمیڈیا سے وابستہ افراد کی جبری برطرفی کا نوٹس لیں۔ روزنامہ جناح کے بعد ملک ریاض کا یہ دوسرا میڈیا پروجیکٹ ہے جسے اس طرح بند کر دیا گیا۔پیر کو جاری بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورت حال کے باعث اس وقت صحافی مشکل ترین حالات میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔نتخواہوں کی کٹوتی اور تاخیر کے باوجود عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے صحافیوں نے اپنی جانوں کو خطرات میں ڈالا ہے، اس کے باوجود ان کی قربانیوں کا اعتراف کرنے کی بجائے ان کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے تو صحافیوں کو ملازمتوں سے نکالا جارہا تھا لیکن اب پورے ادارے کو ہی بند کرکے ایک نئی مثال قائم کی گئی ہے۔ کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ ایک طویل عرصے سے میڈیا مالکان ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت صحافیوں اور میڈیا ورکرزکا معاشی قتل کر رہے ہیں لیکن وفاقی و صوبائی حکومتیں، سینیٹ قومی و صوبائی اسمبلیاں,سیاسی و مذہبی جماعتیں، پیمرا، عدلیہ، انسانی حقوق کی قومی اور بین الاقوامی تنظیمیں سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں نے اس حوالے سے اب تک جو بھی اقدامات کیے ہیں ان کا فائدہ صرف میڈیا مالکان کو ہوا۔

    انہوں نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پیمرا حکام سے مطالبہ کیا کہ آپ نیوز کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے اسے بحال کروانے کے اقدامات کیے جائیں یا وہاں کام کرنے والے صحافیوں اور کارکنوں کے بقایاجات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور انہیں چھ ماہ کی مکمل تنخواہیں ادا کی جائیں۔ آپ نیوز کی بندش کا فیصلہ ظالمانہ اقدام ہے ،جس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

  • لاک ڈاؤن میں کتنے اضافے کا کہا گیا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتاتے ہوئے کی بڑی اپیل

    لاک ڈاؤن میں کتنے اضافے کا کہا گیا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتاتے ہوئے کی بڑی اپیل

    لاک ڈاؤن میں کتنے اضافے کا کہا گیا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتاتے ہوئے کی بڑی اپیل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سب کو ساتھ لے کر آگے چلنا چاہئے ،صوبوں کو الگ الگ فیصلے کرنی کی اجازت دینا تکلیف دہ ہو گا

    وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ اکانومی کی کیا پوزیشن ہے، ہمیں کہا گیا ہے کہ دو ہفتے کا لاک ڈاؤن مزید اور سخت کیا جائے،وفاقی حکومت کی جانب سے مؤثر جواب نہیں ملتا، ہم بہت ٹارگٹ کر کے ٹیست کر رہے ہیں، ہم نے محنت کی لیکن پھر بھی وہاں نہیں پہنچ سکے جہاں پہنچنا چاہئے تھا، ایکسپو سنٹر میں فیلڈ ہسپتال بنایا اضلاع میں بھی بنا رہے ہیں، صوبائی حکومتیں ٹیسٹنگ کٹس کا انتظام کر سکتی ہیں تو وفاقی حکومت کیوں نہیں

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ اونےدوروزپہلےبتایاکہ صرف سندھ ڈبلیو ایچ اوکےطریقہ کارپرعمل کررہا ہے،باقی صوبوں میں بھی ٹیسٹ ہوئے لیکن ڈبلیو ایچ او ان ٹیسٹ سے مطمئن نہیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں کرونا کا علاج نہیں کر سکتین، اس کا علاج تب ہو گا کہ سب ایک ہوں اور ملکر کام کریں، غلطیاں کیں لیکن تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئے، اگر سو چیزیں کیں ان میں سے 50 غلط ہوئیں تو ان سے نقصان کوئی نہیں ہوا، 50 کا فائدہ بہت ہوا ،وفاق مدد کرے تو ہم ضرورت کاسارا سامان بیرون ملک سے لے سکتے ہیں

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہم صبح 4 سے 7 بجے تک لوگوں کے گھروں میں راشن پہنچا رہے ہیں،رینجرز اور پولیس کی موجودگی میں ہم لوگوں کا مجمع نہیں لگا رہے،معیشت سنبھل جائے گی لیکن انسان تو دوبارہ واپس نہیں آسکتے،

    مجھے جتنی گالیاں دینی ہیں دے دو،لیکن خدارا یہ کام کرو….وزیراعلیٰ سندھ پھٹ پڑے

  • مجھے جتنی گالیاں دینی ہیں دے دو،لیکن خدارا یہ کام کرو….وزیراعلیٰ سندھ پھٹ پڑے

    مجھے جتنی گالیاں دینی ہیں دے دو،لیکن خدارا یہ کام کرو….وزیراعلیٰ سندھ پھٹ پڑے

    مجھے جتنی گالیاں دینی ہیں دے دو،لیکن خدارا یہ کام کرو….وزیراعلیٰ سندھ پھٹ پڑے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کرونا کے 1452 مریض ہو چکے ہیں ، صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 419 ہے، 24 گھنٹوں میں 30 لوگ صحتیاب ہوئے، سندھ میں 31 اموات ہو چکی ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس میرا یا آپ کا ،سندھ کا بلکہ پاکستان کا بھی مسئلہ نہیں بلکہ عالمی وبا ہے اس میں جو بھی غلطی کرے گا متاثر ہوگا، ہم اکیلے بیٹھ کر اپنے فیصلے نہیں کر سکتے، اگر فیصلوں‌ پر عمل نہیں ہو گا تو نقصان ہو گا،پہلے دن سے ہی سماجی فاصلے کا کہا تھال 26 فروری کو سندھ میں پہلا کیس آیا تھا ہم نے اگلی صبح ایک میٹنگ کر کے ٹاسک فورس بنائی جس میں پرائیویٹ سیکٹرسمیت تمام اداروں سے لوگ شامل تھے، ہمیں اس حوالہ سے کوئی تجربہ نہیں تھا، جو ہمارے ماہرین ہیں ان کو بھی کچھ معلوم نہیں تھا ہم دنیا کی غلطیوں اور کامیابیوں کو دیکھ کر آگے بڑھ سکتے ہیں

    ہمارے اوپر الزام ہے کہ سوچے سمجھے بغیر لاک ڈاؤن کیا، ایسا نہیں ہے ہم نے صحیح فیصلہ کیا، جس سپیڈ سے ہم چلنا چاہ رہے تھے چل رہے ہیں.، غلطیاں بھی ہوں گی، لاک ڈاؤن کا فیصلہ درست تھا، سب سے ملکر مشورہ کر کے لاک ڈاؤن کیا تھا، سکول پہلے دو دن پھر دو ہفتوں کے لئے بند کئے، شاپنگ سنٹر، ٹرانسپورٹ، آہستہ آہستہ بند کیا، ایسا نہیں کہ ایک دم اعلان کر دیا، ہم شہریا صوبے میں ہنگامہ نہیں چاہتے تھے، ہم سب غلطیاں کریں گے، سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ ہم کچھ نہ کریں، 13 مارچ کو ایک میٹنگ اسلام آباد میں ہوئی، میں نے تجویز دی تھی کہ اس کو ویڈیو کانفرنس کریں لیکن نہیں مانا گیا اسلئے میں اس میں گیا، میٹنگ میں سندھ کا پوائنٹ آف ویو سامنے رکھا اسوقت سندھ میں 28 مریض تھے، اور ایک موت ہوئی تھی، میں نے کہا تھا کہ جب میٹنگ شروع ہوئی اور جب ختم ہوئی اس دورانیے میں دس ہزار مریضوں کا دنیا میں اضافہ ہوا تھا، میں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا چاہئے،میری رائے غلط ہو سکتی تھی لیکن اگر اس دن ہم لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیتے تو آج صورتحال بہتر کر دیتے.

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اگر لاک ڈاؤن ختم کرتے ہیں تو بھی نقصان اور اگر بڑھاتے ہیں تو بھی نقصان، سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہو گا، میٹنگ میں میری رائے کو مناسب نہیں سمجھا گیا، کوئی صوبہ اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتا، قومی لیول پر ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں.یا پھر یہ کہہ دیا جائے کہ ہر صوبہ اپنی مرضی سے کرے، 13 مارچ تک ہم کافی کام کر چکے تھے، 21 مارچ کو ہم سیاسی پارٹیوں سے ملے،اس وائرس سے لڑنے کے لئے ایک ہی راستہ ہے، سماجی فاصلہ، ہاتھ دھوئیں، بغیر ضرورت کے گھروں سے باہر نہ نکلیں، باقی صوبوں نے بھی ہماری بات کو مانا ،یہ کام اکیلا نہیں ہو سکتا، وفاقی حکومت کا شکر گزار ہوں کہ کافی میٹنگز ہو چکی ہیں، وزیر اعظم صاحب کے ساتھ میٹنگز ہوتی ہیں جس میں مشورے دیتا ہوں، میں نے مشورہ دیا تھا کہ لاک ڈاؤن کو مزید 2 ہفتے بڑھایا جائے اور مزید سخت کیا جائے تا کہ مثبت نتائج سامنے آئیں ،جب وفاقی حکومت نے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تو مجھے خوشی ہوئی،

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کچھ صوبوں نے اپنے فیصلے کئے تو جب میں نے بات کی تو کہا گیا کہ ہر صوبوں کی اپنی مرضی ہے، اس چیز کو بھی ہضم کیا، کوشش کر رہے ہیں کہ قومی سطح پر ہم ملکر مقابلہ کریں گے، 25 مارچ کو وزیراعظم کو خط لکھا تھا جس میں صوبے کی ضروریات کا بتایا گیا تھا ، 13 مارچ کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ایک لسٹ وفاقی حکومت کو بھیجی تھی، ابھی تک اس تعداد میں نہیں آئیں جس میں ہمیں ضرورت تھی، ہم ایک چیز کہتے دوسرے صوبے میں کچھ اور ہوجاتا جس کی وجہ سے لوگ پریشان تھے، وفاق نے بھی کچھ نہ کیا،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف ہمیں برا بھلا کہا جا رہا ہے مجھے جتنی گالیاں دینی ہیں دل کھول کر دیں لیکن خدارا اکٹھے ہوں، ایک ہو کر چلیں، ایک صوبے میں کرونا ایڈوائیزری بورڈ نے دو ہفتے کے لئے لاک ڈاؤن میں توسیع کا کہا ہے، ہمیں اس بارے میں نہیں بتایا گیا، لاک ڈاؤن کے مسائل ہیں لیکن ملکر فیصلے کرنے ہوں گے.ریلیف ایشوز پر کام جاری ہیں، راشن تقسیم کیا لیکن اس میں مسائل سامنے آئے،سب فلاحی تنظٍیموں سے اجلاس کئے ہیں، مشکلات نظر آئیں، کیش ٹرانسفر کرنے کا سوچا اس میں بھی لوگوں کے جمع ہونے کا اندیشہ تھا، ہمیں اداروں سے ڈیٹا نہ ملا، وفاقی حکومت اپنا پروگرام لے آئی ہم بتاتے رہے کہ وفاقی حکومت کے پروگرام سے مشکلات کا سامنا ہے،یہ طریقہ کار مناسب نہیں، کیش دینا ہے تو لوگوں کا رش ہو جاتا ہے، لاک ڈاؤن کا کیا فائدہ پھر، لاک ڈاؤن ہی ختم کر دیں، مجھے اس سائنس کی کوئی سمجھ نہیں آئی، وفاقی حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں تھا، یہ کام صوبائی حکومت بھی کر سکتی تھی لیکن ہم نے احتیاط نہیں کی. اگر کسی رشتے دار کو کرونا ہو جائے تو اسے ملنے نہیں جائیں گے،ہم عوام سے اپیل کر رہے ہیں لیکن کوئی سمجھ نہیں آ رہی، زندگی سے زیادہ کوئی چیز اہم نہیں، معیشت تباہ ہو رہی ہے لیکن معیشت سے زیادہ زندگی اہم ہے.

  • سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی عمریں کتنی؟ 9 سال تک کے کتنے بچے ہوئے کرونا کا شکار؟

    سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی عمریں کتنی؟ 9 سال تک کے کتنے بچے ہوئے کرونا کا شکار؟

    سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی عمریں کتنی؟ 9 سال تک کے کتنے بچے ہوئے کرونا کا شکار؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈائیریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ نے کورونا سے متاثرہ افراد سے متعلق رپورٹ جاری کر دی

    26فروری سے اب تک متاثرہ 64فیصد افراد 50سال سے کم عمر ہیں،کورونا سے ایک سے 9 سال کی عمر کے 68 بچے متاثر ہوئے ہیں ،10سے 19سال کی عمر کے103بچےاورنوجوان وائرس کا شکار ہوئے،20سے29سال کی عمر کے 269 نوجوان کورونا وائرس کا شکار ہوئے،کوروناوائرس سے30سے 39 سال کے 267 افراد شکار ہوئے،40سے49سال کے 191افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی

    50سے59سال کے164افراد میں کوروناوائرس کی تشخص ہوئی،کورونا وائرس میں 60 سے 69 سال کے 135 افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے،کورونا وائر س سے70 سال سے زائد 129 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے،سندھ میں اب تک 926 مرد اور 400 خواتین کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں،

    واضح ریے کہ پاکستان میں کرونا سے 93 اموات ہو چکی ہیں، سندھ میں کرونا کے 1411 مریض ہیں،حکمہ صحت نے بتایا کہ تمام نئے کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے جس کے بعد صرف کراچی میں مجموعی کیسز کی تعداد 896 ہوگئی۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ مزید 18 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں اور اب تک 389 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ کراچی میں مزید 2 مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، گزشتہ روز جاں بحق ہونیوالوں میں 59 سالہ مرد اور 64 سالہ خاتون شامل ہیں۔

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    کراچی میں برطانیہ سے آئی دلہن نے 18 رشتے داروں کو کورونا وائرس سے متاثر کر دیا۔ چراغ کالونی میں 24 مثبت کیسز رپورٹ ہونے کے بعد علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق یہ فیصلہ گلستان سوسائٹی میں ایک ہی خاندان کے 19 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد کیا گیا۔شادی کے فوری بعد دلہن کی طبیعت خراب ہوئی اور اس کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ ساتھ ہی اس کے 18 دیگر رشتہ دار بھی وائرس سے متاثر ہوگئے۔ کراچی میں دیگر علاقوں کو بھی سیل کیا گیا ہے،

  • کرونا سے سندھ میں صورتحال تشویشناک، وزیراعلیٰ سندھ پریشان

    کرونا سے سندھ میں صورتحال تشویشناک، وزیراعلیٰ سندھ پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں ؛

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 104 کورونا کے کیسز آئے ہیں جومجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں ؛ یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے ؛ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 531 ٹیسٹ کیے گئے  جس میں 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے ؛ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات ہوئی ہیں جوکہ زیادہ ہیں ؛ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہورہی ہے ؛

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صورتحال خراب ہونے کی وجہ لاک ڈائون پر سختی سے عمل نہیں ہورہا؛اس لاک ڈائون پر جب تک سختی سے عمل ہورہا تھاتو صورتحال بہتر تھی ؛ ملیر میں لاک ڈائون کافی کمزور تھا جس کو میں نے آج مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے ؛ حیدرآباد میں بھی کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لاک ڈائون سخت کیا جا رہا ہے  ؛371 لوگ صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کوچلے گئے ہیں ؛ آج مزید 13 لوگ صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جارہے ہیں

    سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں راشن تقسیم سے متعلق نئی ایس او پی تیارکر لی ہے،محکمہ داخلہ سندھ نے فلاحی اداروں کی جانب سےراشن تقسیم کرنے کاطریقہ کار وضع کردیا،فلاحی اداروں کو سندھ حکومت کی موبائل ایپلی کیشن سندھ ریلیف انیشیٹو میں رجسٹرڈکرانا ہوگا،محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر کےکمشنرز،ڈی آئی جیز کو عملدرآمدکیلئےخط لکھ دیا

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مستحق افرادکی فہرست متعلقہ حکام،پی ڈی ایم اےکو روزانہ کی بنیاد پر دی جائے گی، مستحق افراد  میں راشن صبح 4 سے صبح سات بجے تک گھروں پر تقسیم کیا جا سکے گا،ہدایت کی گئی ہے کہ راشن کی تقسیم کے دوران رش نہ کیا جائے ،راشن کی تقسیم کےدوران امن و امان کی صورتحال بگڑنے پرتقسیم فوری روکدی جائے ،راشن کی تقسیم کے دوران مستحق افرادکی عزت نفس کا مکمل خیال رکھاجائے،مستحقین کو کم سے کم 15،زیادہ سے زیادہ 30دن کا راشن دیا جائے،راشن میں آٹا کھانے پکانے کا تیل، دالیں،چینی سمیت 17 اشیا موجود ہونگی،

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    کراچی میں ضلع وسطی پولیس نے کورونا پروٹیکشن کٹس کے ساتھ ایمرجنسی ٹیم تیارکرلی ہے، پولیس ٹیم ضلع وسطی میں کورونا کے مثبت مریض کے انتقال کی صورت میں تدفین کے وقت پروٹیکشن اور ایس او پی پر عملدر آمد کرانے کی ذمہ دار ہوگی، مقامی طور پر گھروں میں آئسولیشن کیسز کے مکانات پر بوقت ضرورت وزٹ کرے گی، ایمرجنسی ٹیم ڈسٹرکٹ انتظامیہ یا ہیلتھ کے شعبہ کی جانب سے طلب کرنے پر فوری رسپانس دے گی

  • سندھ میں کرونا مریضوں میں اضافہ،24 گھنٹوں میں ایک موت اور وہ میرے بھائی کی تھی، وزیراعلیٰ سندھ

    سندھ میں کرونا مریضوں میں اضافہ،24 گھنٹوں میں ایک موت اور وہ میرے بھائی کی تھی، وزیراعلیٰ سندھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں 586 مزید ٹیسٹ کئے گئے، نئے ٹیسٹ میں 86 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی،کراچی: کل تک 11623 ٹیسٹ کئے گئے تھے،سندھ میں کورونا مریضوں کی کُل تعداد 1214 ہوگئی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے باعث ایک موت ہوئی، یہ موت میرے بہنوئی سید مہدی شاہ کی تھی، مہدی شاہ 52 سال کے تھے وہ کورونا سے جنگ جیت گئے تھے اُنکے 2 ٹیسٹ منفی آئے تھے، مہدی شاہ کو کورونا کے باعث پھیپھڑوں اور دیگر امراض نمودار ہُوئے، اِن مسائل کے سبب مہدی شاہ زندگی کی بازی ہارگئے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے

    قبل ازیں کمشنرسکھرڈویژن احمدمہیسر نے قرنطینہ سینٹرمیں زیرعلاج مزید 70 زائرین کے صحتیاب ہونے کی تصدیق کردی اور کہا صحتیاب ہونے والے تمام افراد کوگھر روانہ کردیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے سکھر قرنطینہ سینٹر میں تفتان بارڈر سے 4مراحل میں مجموعی طور پر 1130افراد کو لایا گیا، جہاں سے اب تک 1015 افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔

    سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں راشن تقسیم سے متعلق نئی ایس او پی تیارکر لی ہے،محکمہ داخلہ سندھ نے فلاحی اداروں کی جانب سےراشن تقسیم کرنے کاطریقہ کار وضع کردیا،فلاحی اداروں کو سندھ حکومت کی موبائل ایپلی کیشن سندھ ریلیف انیشیٹو میں رجسٹرڈکرانا ہوگا،محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر کےکمشنرز،ڈی آئی جیز کو عملدرآمدکیلئےخط لکھ دیا

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے مستحق افرادکی فہرست متعلقہ حکام،پی ڈی ایم اےکو روزانہ کی بنیاد پر دی جائے گی، مستحق افراد  میں راشن صبح 4 سے صبح سات بجے تک گھروں پر تقسیم کیا جا سکے گا،ہدایت کی گئی ہے کہ راشن کی تقسیم کے دوران رش نہ کیا جائے ،راشن کی تقسیم کےدوران امن و امان کی صورتحال بگڑنے پرتقسیم فوری روکدی جائے ،راشن کی تقسیم کے دوران مستحق افرادکی عزت نفس کا مکمل خیال رکھاجائے،مستحقین کو کم سے کم 15،زیادہ سے زیادہ 30دن کا راشن دیا جائے،راشن میں آٹا کھانے پکانے کا تیل، دالیں،چینی سمیت 17 اشیا موجود ہونگی،

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    کراچی میں ضلع وسطی پولیس نے کورونا پروٹیکشن کٹس کے ساتھ ایمرجنسی ٹیم تیارکرلی ہے، پولیس ٹیم ضلع وسطی میں کورونا کے مثبت مریض کے انتقال کی صورت میں تدفین کے وقت پروٹیکشن اور ایس او پی پر عملدر آمد کرانے کی ذمہ دار ہوگی، مقامی طور پر گھروں میں آئسولیشن کیسز کے مکانات پر بوقت ضرورت وزٹ کرے گی، ایمرجنسی ٹیم ڈسٹرکٹ انتظامیہ یا ہیلتھ کے شعبہ کی جانب سے طلب کرنے پر فوری رسپانس دے گی

    کرونا وائرس، سندھ میں کٹس ختم ہونیکا خدشہ، پیپلز پارٹی نے لگایا وفاقی حکومت پر سنگین الزام

  • کرونا وائرس، سندھ میں کٹس ختم ہونیکا خدشہ، پیپلز پارٹی نے لگایا وفاقی حکومت پر سنگین الزام

    کرونا وائرس، سندھ میں کٹس ختم ہونیکا خدشہ، پیپلز پارٹی نے لگایا وفاقی حکومت پر سنگین الزام

    کرونا وائرس، سندھ میں کٹس ختم ہونیکا خدشہ، پیپلز پارٹی نے لگایا وفاقی حکومت پر سنگین الزام
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا حکومت نے سندھ کو مطلوبہ کٹس نہیں دیں، سندھ میں کٹس ختم ہونے والی ہیں.

    پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو ٹیسٹ کٹس کی امپورٹ میں وفاق کی طرف سے رکاوٹ کاسامنا ہے،وفاق سے سندھ حکومت کو کٹس امپورٹ کےلیے کارگو فلائٹس کی سہولت میسر نہیں ہے،وفاق کی طرف سے کوآرڈی نیشن کے مسائل ہیں چین اور برطانیہ میں سندھ حکومت کے ٹیسٹ کٹس کے آرڈرز ڈلیوری کے منتظرہیں،وفاقی حکومت نے سندھ کو اپنی ذمہ داری کے تحت بھی مطلوبہ ٹیسٹ کٹس مہیا نہیں کیں،

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف سندھ حکومت بہت اچھا کام کر رہے ہے، صوبائی حکومت کو اس وقت ٹیسٹنگ کٹس کی شدید ضرورت ہے، ٹیسٹنگ کٹس کے بغیر ہم ایک خوفناک بحران کا سامنا کر سکتے

    سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے ٹیسٹ کٹس کی امپورٹ میں وفاق رکاوٹ بن گیا ہے ؛ سی اے اے سندھ حکومت کو ٹیسٹ کٹس کی امپورٹ کیلئے کارگو فلائٹس کی سہولت دینے سے انکار کر رہا ہے، کرونا وائرس کنٹرول میں نہیں ہو گا، کس پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے فیصلہ کرنا چاہئے، صوبائی حکومت کی دنیا بھر میں تعریف ہوئی یہی ہمارا جرم بنا، اسی وجہ سے کٹس نہیں دی جا رہیں.

    قبل ازیں صوبائی وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ سندھ میں کرونا کی مخصوص ٹیسٹ کٹس کم ہونے کا خدشہ ہے۔ صرف 12 روز کے لیے ٹیسٹنگ کٹس بچی ہیں، سندھ حکومت اور نجی شعبے کے پاس صرف 6 ہزار کٹس رہ گئیں، یومیہ ٹیسٹ کا رجحان برقرار رہا تو صرف 12 روز کیلیے کٹس دستیاب ہیں، صوبے میں یومیہ 4 سے 5 سو ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، دنیا بھر میں کٹس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے، جس کے پاس زیادہ پیسے ہیں وہ زیادہ ٹیسٹ کٹس خرید سکتے ہیں۔

    عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کو کٹس فراہمی میں مدد کرے گی، حکومت سندھ نے بھی دو لاکھ کٹس کا آرڈر دیا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے مریض کا ٹیسٹ کرنے کے لیے کٹس کا ہونا ضروری ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ مریض میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے یا نہیں.

  • سندھ حکومت کا  ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کا مسودہ تیار

    سندھ حکومت کا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کا مسودہ تیار

    سندھ حکومت کا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کا مسودہ تیار

    باغی ٹی وی :سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا ہے، محکمہ قانون سندھ آرڈیننس کا مسودہ گورنر کو منظوری کے لیے ارسال کرے گا۔ مسودہ کے مطابق کورونا وائرس ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس یکم اپریل سے پورے سندھ میں نافذ العمل ہوگا، آرڈیننس کے تحت کورونا وائرس سے متاثرہ طبقات کو سماجی معاشی کاروباری ریلیف دیا جائے گا۔

    مسودہ کے تحت تمام نجی اسکولز پر 20 فیصد فیس کٹوتی لازم قرار دی گئی ہے، کوئی نجی اسکول 80 فیصد سے زائد فیس وصول نہیں کرسکے گا، نجی اسکولز پابند ہوں گے کہ تمام طلبہ کو فیس میں 20 فیصد رعایت دیں، نجی اسکولز انتظامیہ کم کی گئی 20 فیصد فیس کسی اور مد میں وصول نہیں کرسکیں گے، کم گئی 20 فیصد مکمل معاف ہوگی اور قسطوں میں وصول بھی نہیں کی جائےگی۔۔

    واضح رہے کہ وفاق کی ملکیت میں موجود بجلی کی 2 تقسیم کار کمپنیاں سکھر الیکٹرک سپلائی اور حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کے ساتھ ساتھ نجی ادارہ کے الیکٹرک صوبہ سندھ میں اپنی سروسز فراہم کرنا ہے۔سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی کا ماہانہ بل معاف کرنے اور اس سے زائد استعمال کرنے والوں کو بتدریج رعایت دینے کے لیے ایک آرڈیننس تجویز کیا تھا۔

    مسودہ کے مطابق 260 یونٹ تک بجلی کا بل مکمل معاف ہوگا جب کہ 261 سے 350 یونٹس تک بجلی بل میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی، 351سے 400 یونٹس تک بجلی کا 50فیصد بل قابل ادائیگی ہوگا، مسودہ میں کہا گیا ہے کہ 80 گز تک مکانات کےتمام پانی کےکنکشنز کے حامل بل معاف ہوں گے، 81 سے 160 گز کے پانی کے کنکشنز پر 25 فیصد بل قابلِ ادائیگی ہوگا ، اس کے علاوہ 161 گز سے 240 گزکے پانی کنکشنز پر 50 فیصد بل قابل ادائیگی ہوں گے۔

    مسودہ کے مطابق مالک مکان کرایہ داروں کو ادائیگی میں مکمل یا جزوی رعایت دینے کے پابند ہوں گے، 50 ہزار کا کرایہ مخصوص مدت تک معطل کیا جائے گا جو بعد میں ادا کیا جائے گا، 50 ہزار سے ایک لاکھ تک کا 50 فیصد کرایہ مخصوص مدت تک ادا کرنا ہوگا جب کہ باقی پچاس فیصد کرایا صورتِ حال معمول پر آنے کے بعد ادا کیا جائے گا۔مکان یا دُکان مالک اگر بیوہ، معذور اور بزرگ شہری ہے تو وہ رعایت دینے کی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    مسودہ کے مطابق 155 یونٹ تک گیس کے بل معاف کیے جائیں گے، 200 یونٹ تک گیس کے بل پر 75 فیصد رعایت ہوگی جب کہ 300 یونٹس کے گیس بل پر 50 فیصد رعایت ہوگی تاہم 300 یونٹس سے زائد گیس کا بل ادا کرناہوگا۔

    آرڈیننس کے مجوزہ مسودہ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی آجر ( مالک) اپنے اجیر ( ملازم) کو ادارے یا کارخانے سے فارغ نہیں کرے گا البتہ مخصوص مدت کے لئے مخدوش کاروباری حالات کے پیش نظر تنخواہوں میں کٹوتی کی اجازت ہوگی۔ تاہم 50 ہزار روپے سے کم تنخواہ میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائے گی جبکہ 1 لاکھ روپے تک تنخواہ میں 5 فیصد کمی کی جاسکے گی، ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک ساڑھے 7 فی صد، ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے تنخواہ میں 10 فیصد کٹوتی کی جاسکے گی۔اسی طرح 7 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ میں 20 فیصد تک کٹوتی کی اجازت ہوگی

  • وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی وفات پر گورنر سندھ، میئر کراچی، مصطفیٰ کمال سمیت دیگر کا اظہار تعزیت

    وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی وفات پر گورنر سندھ، میئر کراچی، مصطفیٰ کمال سمیت دیگر کا اظہار تعزیت

    وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی کی وفات پر گورنر سندھ، میئر کراچی، مصطفیٰ کمال سمیت دیگر کا اظہار تعزیت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ کی کرونا کے باعث موت پر گورنر سندھ، میئر کراچی سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے.

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی مہدی شاہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے،گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

    میئر کراچی سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ کےکوروناوائرس کےباعث انتقال پردلی دکھ ہوااللہ تعالٰی وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سمیت اہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے دعا ہےاللہ تعالی مہدی شاہ کی مغفرت فرمائے

    چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کے بہنوئی اور ایم ڈی سائٹ مہدی شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے،مصطفیٰ کمال نے مرحوم مہدی شاہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

    سینیٹر سسی پلیجو نے وزیراعلی سندھ کے بہنوئی مہدی شاہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کو اللہ کریم صبرجمیل عطافرمائے. آمین

    ممبر قومی اسمبلی اسامہ قادری نے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کے بہنوئی اور ایم ڈی سائٹ مہدی شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا اور اللہ تعالی حضور دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ سيد مراد علی شاھ کے بہنوئی مہدی شاہ کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرماۓ ، لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بہنوئی اور ایم ڈی سائٹ کے عہدے پر فائز مہدی شاہ کے انتقال پر نہایت افسوس ہے

    ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کے بہنوئی اور ایم ڈی سائٹ مہدی شاہ کی وفات پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہیں.

  • راشن کی تقسیم،پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    راشن کی تقسیم،پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    راشن کی تقسیم،پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں راشن تقسیم سے متعلق نئی ایس او پی تیارکر لی

    محکمہ داخلہ سندھ نے فلاحی اداروں کی جانب سےراشن تقسیم کرنے کاطریقہ کار وضع کردیا،فلاحی اداروں کو سندھ حکومت کی موبائل ایپلی کیشن سندھ ریلیف انیشیٹومیں رجسٹرڈکرانا ہوگا،محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے بھر کےکمشنرز،ڈی آئی جیز کو عملدرآمدکیلئےخط لکھ دیا