Baaghi TV

Category: کراچی

  • سابق کرکٹر محمد یوسف نے برانڈ لانچ کردیا

    سابق کرکٹر محمد یوسف نے برانڈ لانچ کردیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر محمد یوسف نے کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنا برانڈ "ایم وائے برکہ” متعارف کرادیا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں محمد یوسف نے کہا کہ وہ آج خوشی کے ساتھ اپنا برانڈ لانچ کر رہے ہیں جو بالخصوص حج و عمرہ کے لیے درکار اشیاء جیسے احرام، تسبیح، ٹوپی اور دیگر لوازمات فراہم کرے گا، جس سے آپ کا حج و عمرہ کا سفر بڑا باآسانی طے ہو گا، اس کے علاوہ عنقریب مزید چیزیں بھی عوام کیلئے پیش کریں گے۔

    ایم وائے برکہ کی آفیشل ویب سائٹ پر احرام، تسبیح، ٹوپی اور دیگر لوازمات موجود ہیں جن کی قیمتوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ بھی دیا گیا ہے۔

    راولپنڈی کی خوبصورتی کے منصوبے کو بھی خود دیکھ رہی ہوں،مریم نواز

    واضح رہے کہ محمد یوسف نے 1990 اور 2000 کی دہائی میں اپنی شاندار بیٹنگ سے دنیا بھر میں مداحوں کے دل جیتے،کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ خدمات انجام دیتے رہے، انہوں نے حال ہی میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا، جس کی وجہ انہوں نے اپنی ذاتی مصروفیات کو قرار دیا،محمد یوسف کو گزشتہ برس مارچ میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد یوسف کو قومی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا تاہم انہوں نے دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر چند ہی گھنٹوں بعد انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دستیابی ظاہر کردی تھی-

    جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  • لیاری سانحہ:  چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلا جا سکتا،گورنر سندھ

    لیاری سانحہ: چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلا جا سکتا،گورنر سندھ

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیاری سانحہ پر کہا ہے کہ اچھی بات ہے سندھ حکومت نے فوری ردعمل دیا، ڈی جی کو ہٹایا، لیکن صرف چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلا جا سکتا، ہمیں عمارت کے گرنے کی وجوہات تلاش کرنا ہوں گی کہ یہ کب بنی اور کیسے منظور ہوئی

    کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ ایسا ہے جس کی مذمت کے لیے الفاظ بھی ناکافی ہیں، دنیا چل رہی تھی لیکن ایسی انہونی ہوئی کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا اچھی بات ہے سندھ حکومت نے فوری ردعمل دیا، ڈی جی کو ہٹایا، لیکن صرف چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلا جا سکتا، ہمیں عمارت کے گرنے کی وجوہات تلاش کرنا ہوں گی کہ یہ کب بنی اور کیسے منظور ہوئی۔ کامران ٹیسوری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اس مسئلے پر سیاست نہیں کریں گے بلکہ متاثرین کو انصاف دلائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہر میں کئی جگہوں پر 80 گز کے پلاٹس پر ناقص تعمیرات کی گئیں، ان سب کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ وہ گورنر ہاؤس میں ہیلپ لائن ”1133“ کا انعقاد کر رہے ہیں اور جن عمارتوں کو خطرناک قرار دیا جا چکا ہے، ان کے متاثرہ مکینوں کو 80 گز کے متبادل پلاٹس دیئے جائیں گے زیادہ تر جاں بحق افراد کا تعلق ہندو برادری سے ہے، جس پر انہیں دلی افسوس ہے انہوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈی جی کو ہدایت دی کہ وہ فور ی طور پر شہر کی تمام مخدوش عمارتوں کا سروے کروائیں، ”یہ شہر یتیموں کا نہیں ہے، لیاری سب کا ہے۔“

    مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف ن لیگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    انہوں نے متاثرہ افراد کے لیے روزگار اور نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کا وعدہ بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ میں نے بلڈر سے بات کی ہے، جو بھی لوگ رجسٹریشن کروائیں گے، اُن کے لیے مزید بلڈرز سے بھی بات کی جائے گی۔ گورنر ہاؤس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، ایک بلڈنگ گرنے کے بعد دوسری بننے تک کا سکون ہی ہمارے نظام کی ناکامی ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ”میں ہمیشہ نظام کو درست کرنے کے لیے آواز بلند کرتا رہا ہوں، اور یہ آواز اب مزید بلند ہوگی۔“

    مخصوص نشستوں کی تقسیم کار کے خلاف ن لیگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا –

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سےانڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 620 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا،گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ ، 33 ہزار 370 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 2 پیسے کا ہو گیا۔

    اسی طرح پرائز بانڈز پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا گیا ہے،رپورٹ کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس فائلرز اور نان فائلرز دونوں پر لاگو ہوگا،پرائز بانڈز جیتنے پر ٹیکس فائلرز پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ نان فائلرز پر 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہو گا ٹیکس فائلرز کے لئے قرض کے منافع پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس جبکہ نان فائلرز کیلئے قرض کے منافع پر 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا۔

    لاکھوں روپیہ مالیت کی ڈور اور پینگیں آگ لگا کر جلا دی گئیں

    سیالکوٹ پر خواتین کا راج . تاریخ میں پہلی بار ضلع و تحصیل کی مکمل کمان خواتین کے سپرد

    سیالکوٹ پر خواتین کا راج . تاریخ میں پہلی بار ضلع و تحصیل کی مکمل کمان خواتین کے سپرد

  • ملک میں شدید بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی، دو منزلہ پولیس چوکی دریا برد

    ملک میں شدید بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی، دو منزلہ پولیس چوکی دریا برد

    پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے، کئی مقامات پر پانی فصلوں میں داخل ہو گیا جبکہ املاک اور مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    سندھ، پنجاب، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کے بعد ندی نالے بپھر گئے ہیں۔ دریائے سندھ میں چشمہ اور جناح بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دریائے چناب میں قادرآباد کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔بلوچستان کے ضلع واشک میں بارشوں نے تباہی مچا دی، تیار فصلیں زیرِ آب آ گئیں، بسیمہ درمن ندی کے ریلے میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ درخشاں گراڑی میں چھت گرنے سے مویشی ہلاک ہو گئے۔ طوفانی ہواؤں سے سولر پلیٹیں بھی ریلے میں بہہ گئیں۔

    دادو میں کیرتھر کے پہاڑی سلسلے میں بارش کے بعد گاج ندی میں 5 فٹ اونچا ریلا کاچھو میں داخل ہو چکا ہے۔میانوالی میں دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ چشمہ اور جناح بیراج میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے، جس سے پانی کچے کے علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔چلاس میں آندھی سے متعدد کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ گونر فارم نالے کے سیلابی ریلے نے زرعی زمینوں اور واٹر چینلز کو نقصان پہنچایا ہے۔

    سیلاب کے باعث خضرو فارمولی میں دو منزلہ پولیس چوکی دریا برد ہو گئی۔آزاد کشمیر میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اٹھ مقام، جاگراں ویلی، اپر نیلم، شاردہ، اڑنگ کیل، گریس ویلی، نکیال اور سماہنی میں تیز اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان موجود ہے، جس سے مزید طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    مریم نواز کی شیر کے حملے میں زخمی بچوں و خاتون کیلئے 5،5 لاکھ امداد

    غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 105 فلسطینی شہید

    محسن نقوی کی شرجیل میمن سے ملاقات،سیکیورٹی انتظامات کی تعریف، سیاسی امور پر گفتگو

    قطری شہزادی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں

    اسلام آباد میں سویڈن کی ویزا سروسز بحال، پاکستانی شہری درخواست دے سکیں گے

  • محسن نقوی کی شرجیل میمن سے ملاقات،سیکیورٹی انتظامات کی تعریف، سیاسی امور پر گفتگو

    محسن نقوی کی شرجیل میمن سے ملاقات،سیکیورٹی انتظامات کی تعریف، سیاسی امور پر گفتگو

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کے روز سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

    شرجیل انعام میمن نے رہائشگاہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ملاقات کے دوران محسن نقوی نے محرم الحرام کے دوران سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کو سراہا اور تعریف کی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات، اور امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قومی یکجہتی، جمہوری استحکام اور عوامی مفاد کی خاطر تمام سیاسی قوتوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

    قطری شہزادی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 2 ہزار 500 روپے کم ہو گئے

    اسلام آباد میں سویڈن کی ویزا سروسز بحال، پاکستانی شہری درخواست دے سکیں گے

    وزیراعظم سے ایتسالات گروپ کے سی ای او کی ملاقات، مزید سرمایہ کاری کی پیشکش

    کالے شیشے لگانے پر جنید صفدر کی گاڑی کا چالان، قانونی کارروائی پر رضامندی

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 2 ہزار 500 روپے کم ہو گئے

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 2 ہزار 500 روپے کم ہو گئے

    ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی مقامی و عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

    صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح فی 10 گرام سونا 2 ہزار 143 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 2 ہزار 640 روپے پر آ گیا ہے۔عالمی بلین مارکیٹ میں بھی کمی کا رجحان رہا، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر کم ہو کر 3 ہزار 310 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ڈالر کی عالمی قدر، شرح سود اور بین الاقوامی سیاسی صورت حال سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، اور آئندہ دنوں میں بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعظم سے ایتسالات گروپ کے سی ای او کی ملاقات، مزید سرمایہ کاری کی پیشکش

    کالے شیشے لگانے پر جنید صفدر کی گاڑی کا چالان، قانونی کارروائی پر رضامندی

    لیاری سانحے کے بعد خستہ حال عمارتوں کے خلاف کارروائی، ایس بی سی اے متحرک

    ٹی 20 سیریز: بابر، رضوان اور شاہین کو آرام دیے جانے کا امکان، حارث رؤف زخمی

    کراچی: نوبیاہتا لڑکی مبینہ جنسی تشدد کے بعد کوما میں، شوہر گرفتار

  • لیاری سانحے کے بعد خستہ حال عمارتوں کے خلاف کارروائی، ایس بی سی اے متحرک

    لیاری سانحے کے بعد خستہ حال عمارتوں کے خلاف کارروائی، ایس بی سی اے متحرک

    کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے اور 27 افراد کی ہلاکت کے بعد سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) اور دیگر متعلقہ ادارے خستہ حال عمارتوں کو گرانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

    لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کے بعد ایس بی سی اے کی ڈیمولیشن ٹیمیں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ علاقے میں پہنچ گئیں، جہاں خستہ حال اور خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کو خالی کروا کر گرایا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق متاثرہ عمارت سے متصل دو مزید عمارتوں کو بھی فوری طور پر خالی کرایا جا رہا ہے، جن میں سے ایک 5 اور دوسری 6 منزلہ ہے۔ مکینوں کو سامان نکالنے کی اجازت دی گئی ہے، جس کے بعد ان عمارتوں کو مسمار کیا جائے گا۔

    اسسٹنٹ کمشنر لیاری شہریار حبیب کے مطابق بغدادی میں ایک مخدوش عمارت کی دیواریں توڑی جا رہی ہیں جبکہ تین عمارتیں مکمل طور پر خالی کرا لی گئی ہیں۔

    یاد رہے کہ جمعہ کے روز لیاری کے علاقے بغدادی میں ایک پرانی رہائشی عمارت منہدم ہوگئی تھی، جس کے ملبے سے تین روزہ ریسکیو آپریشن کے دوران 27 لاشیں نکالی گئیں۔واقعے کے بعد سندھ حکومت نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کو معطل کر دیا اور فوری طور پر انتہائی خستہ حال قرار دی گئی 51 عمارتوں کو گرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    واضح رہے کہ دسمبر 2024 میں سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کراچی سمیت سندھ بھر میں خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق کراچی میں 570، حیدرآباد میں 80، میرپورخاص میں 81، سکھر میں 67 جبکہ لاڑکانہ میں 4 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا جا چکا ہے۔

    ٹی 20 سیریز: بابر، رضوان اور شاہین کو آرام دیے جانے کا امکان، حارث رؤف زخمی

    اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی،ایرانی صدر

    کراچی: نوبیاہتا لڑکی مبینہ جنسی تشدد کے بعد کوما میں، شوہر گرفتار

    لندن بم دھماکوں کے 20 سال مکمل، سینٹ پال کیتھڈرل میں دعائیہ تقریب

    جنوبی افریقہ کی اننگز ڈیکلیئر، برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ بچ گیا

  • کراچی: نوبیاہتا لڑکی مبینہ جنسی تشدد کے بعد کوما میں، شوہر گرفتار

    کراچی: نوبیاہتا لڑکی مبینہ جنسی تشدد کے بعد کوما میں، شوہر گرفتار

    کراچی کے علاقے لیاری میں 19 سالہ نوبیاہتا لڑکی مبینہ طور پر شوہر کے ہاتھوں بہیمانہ جنسی تشدد کا نشانہ بننے کے بعد کوما میں چلی گئی، پولیس نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کی شکایت پر شوہر کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق، لڑکی کی شادی 15 جون 2025 کو لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں اشوک موہن سے ہوئی تھی، اور شادی کے تیسرے روز ہی مبینہ طور پر تشدد کا آغاز ہوا۔ڈاکٹر سمیہ نے بتایا کہ لڑکی کو پہلے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، بعدازاں حالت بگڑنے پر اسے سول اسپتال کراچی کے ایس ایم بی بی ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ اب انتہائی تشویشناک حالت میں کوما میں ہے۔طبی معائنے کے نتائج جنسی تشدد کی تصدیق کرتے ہیں۔

    بغدادی تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق، متاثرہ لڑکی کے بھائی سیّوں چانگو نے الزام عائد کیا ہے کہ 30 جون کو بہن کی طبیعت خراب ہونے پر وہ اسے واپس میکے لے آئے، جہاں اس نے انکشاف کیا کہ 17 جون کو شوہر نے اس کے ساتھ ’غیر فطری جنسی عمل‘ کیا اور مبینہ طور پر نازک اعضا میں آہنی پائپ ڈال کر اسے شدید زخمی کیا۔

    ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ اس کے بعد شوہر نے مزید تشدد کیا اور دھمکیاں دیں کہ اگر کسی کو بتایا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔متاثرہ لڑکی کی بگڑتی حالت کے باعث اسے پہلے نجی اسپتال اور پھر 4 جولائی کو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا جہاں وہ تاحال آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق، ملزم اشوک موہن کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    لندن بم دھماکوں کے 20 سال مکمل، سینٹ پال کیتھڈرل میں دعائیہ تقریب

    جنوبی افریقہ کی اننگز ڈیکلیئر، برائن لارا کا 400 رنز کا ریکارڈ بچ گیا

    پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے مخصوص نشستوں کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    پی ٹی آئی کے الزامات،الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آگیا

  • کراچی میں قبرستانوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ، قبر کی قیمت کتنی ہو گی؟

    کراچی میں قبرستانوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ، قبر کی قیمت کتنی ہو گی؟

    بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا۔

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے ڈائریکٹر قبرستان کو فوری طور پر رجسٹریشن عمل شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہےحکام کے مطابق کراچی میں 200 سے زائد قبرستانوں میں سے صرف 38 بلدیہ عظمیٰ میں رجسٹرڈ ہیں کراچی میں قبر کی قیمت 14,300 روپے مقرر کر رکھی ہے، قبرستان انتظامیہ قبر کے نرخ 14 ہزار 300 روپے سے زیادہ وصول نہ کریں، اضافی فیس لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس اقدام کا مقصد قبرستانوں میں شفافیت، نظم و ضبط اور شہریوں کو مالی استحصال سے بچانا ہے۔

  • لیاری بلڈنگ حادثہ:محمد اسحاق کھوڑو  معطل،شاہ میر خان بھٹو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے سربراہ مقرر

    لیاری بلڈنگ حادثہ:محمد اسحاق کھوڑو معطل،شاہ میر خان بھٹو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے نئے سربراہ مقرر

    کراچی کے علاقے لیاری میں 3 روز قبل عمارت گرنے کے واقعے کے بعد ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کو عہدے سے ہٹا کر شاہ میر خان بھٹو کو نیا ڈی جی ایس بی سی اے تعینات کردیا گیا-

    نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کے بعد سانحہ لیاری پر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ شاہ میر خان بھٹو کو نیا ڈی جی ایس بی سی اے تعینات کردیا گیا ہے۔

    شاہ میر بھٹو سیکریٹری چیف منسٹر انکوائری کمیٹی تعینات تھے جبکہ 20 ویں گریڈ کے اسحٰق کھوڑو کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی شروع کردی گئی ہے، سندھ حکو مت نے سابق ڈی جی ایس بی سی اے اسحٰق کھوڑو کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیاہے، اسحٰق کھوڑو بلڈنگ گرنے کے کسی واقعے میں ملوث پائے گئے تو کاروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ 3 روز قبل کراچی کے علاقے لیاری میں 6 منزلہ عمارت زمیں بوس ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، عمارت کا ملبہ اٹھانے کا عمل آج مکمل کرلیا گیا ہے،سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے آج صوبائی وزرا کے ساتھ پریس کانفرسن کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ ڈی جی ایس بی سی اے کو عہدے سے ہٹادیا ہے، اس موقع پر 27 افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب، ایس بی سی اے کی ٹیم نے لیاری میں گرنے والی پانچ منزلہ عمارت کا دورہ کیا انسپکٹر ذوالفقار شاہ نے متاثرہ عمارت کا معائنہ کیا تاہم جب صحافیوں نے علاقے میں موجود دیگر مخدوش عمارتوں کی تعداد کے بارے میں سوال کیا تو انسپکٹر نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس بارے میں ڈائریکٹر صاحب ہی بتا سکتے ہیں،فی الحال صرف ایک قریبی عمارت کو گرانے کا حکم ملا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ سال بھر میں کتنی عمارتیں گرائی گئیں، تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس بارے میں اندازہ نہیں۔

    ادھر، کھارادر میں کوئلہ گودام کے قریب ایک آثار قدیمہ رہائشی عمارت گرنے سے بچ گئی۔ مکینوں کی بروقت کارروائی اور محکمہ آثار قدیمہ و پولیس کی مداخلت سے ممکنہ تباہی کو ٹال دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بلڈر مافیا ہیوی مشینری کے ذریعے آثار قدیمہ کی ایک سیل شدہ عمارت کو توڑنے کی کوشش کر رہا تھا، جس کے دوران قریب ہی واقع عمارت میں جھٹکے محسوس کیے گئے، علاقہ مکینوں نے فوری طور پر محکمہ آثار قدیمہ اور پولیس کو اطلاع دی، جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل علی سروئیر کی سربراہی میں ٹیم موقع پر پہنچی محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق پولیس کی مدد سے بلڈر مافیا کے دو کارندوں، خان گل اور لقمان، کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    محکمے نے سندھ کلچر اینڈ ہیریٹیج پریزرویشن ایکٹ 1994 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر محکمہ آثار قدیمہ کے افسر مشتاق احمد کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ بلڈر مافیا نے سیل شدہ ہیریٹیج عمارت کو غیر قانونی طور پر ڈی سیل کر کے نقصان پہنچایا۔