Baaghi TV

Category: کراچی

  • تاجروں سے ملاقات میں وزیراعظم نے کروائی بڑی یقین دہانی

    تاجروں سے ملاقات میں وزیراعظم نے کروائی بڑی یقین دہانی

    تاجروں سے ملاقات میں وزیراعظم نے کروائی بڑی یقین دہانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان سے کراچی میں ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد نے پیر کو ملاقات کی۔

    وفد میں طارق معین الدین خان، سعید اللہ والیٰ، علی حبیب، خالد منصور، بشیر جان محمد، طارق رفیع، بیرام آواری، انجم نثار، آغا شہاب احمد خان، حبیب اللہ، شیخ عمر ریحان، نسیم اختر و دیگر معروف کاروباری شخصیات موجود تھیں۔ ملاقات میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے آبی وسائل محمد فیصل واوڈا، وزیرِ برائے بحری امور علی زیدی، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر بھی موجود تھے

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کاروباری طبقے سے تواترسے ملاقاتیں کررہا ہوں،معیشت کی ترقی کے لیے کاروباری طبقے سے رہنمائی کاسلسلہ جاری رہے گا،مشکل وقت پچھلی حکومتوں کی بدانتظامی اورکرپشن کانتیجہ ہے،ہماری حکومت نےاس نظام کی دیرپا طورپردرستگی کرنی ہے،

    وزیراعظم عمران خان سےانڈس ہاسپٹل کےبورڈممبران کی ملاقات بھی ہوئی ہے،بورڈممبران میں چیئرمین یونس ہاشم بنگال، سی ای اوعبدالباری خان شامل تھے،ایگزیکٹوڈائریکٹرسائرہ خواجہ، مشہودرضوی،عبدالکریم پراچہ اورعدنان بھی شامل تھے،

    بچپن میں والد سے کس بات پر شرما جاتا تھا؟ وزیراعظم نے کھل کر کیا اظہار

    وزیراعظم سندھی نوجوانوں کو کراچی میں کیا خوشخبری دیں گے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیراعظم پہنچے کراچی، استقبال کے لئے کون کون آیا؟ جان کر ہوں حیران

    بورڈممبران نےانڈس ہاسپٹل اوراسپتال میں فراہم کی جانےوالی سہولیات کےبارےمیں تفصیلی بریفنگ دی،وزیراعظم نےصحت کےشعبےمیں انڈس اسپتال کی خدمات کوسراہا

    آئی جی سندھ کے تبادلے سمیت وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے کئے بڑے مطالبے

  • بچپن میں والد سے کس بات پر شرما جاتا تھا؟ وزیراعظم نے کھل کر کیا اظہار

    بچپن میں والد سے کس بات پر شرما جاتا تھا؟ وزیراعظم نے کھل کر کیا اظہار

    بچپن میں والد سے کس بات پر شرما جاتا تھا؟ وزیراعظم نے کھل کر کیا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو مشکل حالات میں کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے،ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا،انسان خواب دیکھنے کے بعد اسے پورا بھی کرسکتا ہے،امیر وہ نہیں ہوتا جس میں دینے کا جذبہ نہ ہو،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے لیے سب سے زیادہ عطیات متوسط طبقے نے دیئے،بچپن میں اپنے والد سے پیسے مانگتے ہوئے بھی شرم آتی تھی،لوگوں سے پیسہ اکٹھا کرنا زندگی کا سب سے بڑا تجربہ تھا،اس ملک میں ہر ادارہ عالمی معیار کا بنا سکتے ہیں،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ہرکامیاب انسان کو زندگی کے مشکل ترین دور سے گزرنا پڑتا ہے،اسکول کے بچوں نے شوکت خانم اسپتال کے لیے پیسے اکٹھے کیے،شوکت خانم اسپتال میں 75فی صد لوگوں کا مفت علاج ہوتا ہے،پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ ٹیکس اکٹھا کرنا ہے، شوکت خانم کے لیے ہمیں ہر سال پہلے سے زیادہ پیسے ملتے ہیں، شوکت خانم اسپتال میں غریب اور امیر میں فرق نہیں کیا جاتا، شوکت خانم اسپتال میں غریب اور امیر کا ایک جیسا ہی علاج ہوتا ہے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ٹیلنٹ ہے مگر میرٹ اور ماحول نہیں، لوگ باہر چلے جاتے ہیں،انسان کومشکل حالات میں کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے،زندگی میں کامیابی کے لیے خوف نہیں،ہمت وحوصلہ درکارہوتاہے،پاکستان میں سب سےبڑامسئلہ ٹیکس جمع کرناہے،لوگوں کوسسٹم پراعتمادنہیں ہے،مشکلات سےگھبرانےوالےزندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوتے

  • کراچی پر اجارہ داری تو سب چاہتے لیکن مسائل حل کوئی نہیں کرتا ، میئر کراچی بول پڑے

    کراچی پر اجارہ داری تو سب چاہتے لیکن مسائل حل کوئی نہیں کرتا ، میئر کراچی بول پڑے

    کراچی پر اجارہ داری تو سب چاہتے لیکن مسائل حل کوئی نہیں کرتا ، میئر کراچی بول پڑے

    باغی ٹی وی : کراچی جیسے شہر سے تمام حکمران کیا امید رکھتے ہیں اور اس کے مسائل حل کرنے کے لیے کیا اقدام کرتے ہیں‌.اس پر میئر کراچی وسیم اختر نے لب کشائی کی ہے . میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اجارہ داری سب چاہتے ہیں مگر شہر میں کام کوئی نہیں کرانا چاہتا، وزیراعظم کراچی کے مسائل حل کروا کر اسلام آباد جائیں۔میئر کراچی وسیم اختر کورنگی نمبر ڈیڑھ پر سڑک کی استرکاری کا جائزہ لینے پہنچے تو شہریوں نے مسائل کے حل کے لیے احتجاج کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ اب میٹنگ نہیں کراچی کے لوگ بس کام چاہتے ہیں، اگر فنڈ ہوتے تو نہ وزیراعظم کو کہتے نہ وزیراعلیٰ سے کہتے۔وسیم اختر نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ وہ کراچی کے مسائل حل کروا کراسلام آباد جائیں۔میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ بلدیہ کراچی (کے ایم سی) کے کاموں میں رخنہ اندازی کی جاتی ہے لیکن ہم گبھرانے والے نہیں کام کرتے رہیں گے
    کراچی کے مسائل پربات کرتے ہوئے میئروسیم اختر نے کہا کہ مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں، بلدیاتی اداروں کے پاس وسائل نہیں، کورنگی کے ایریا میں 2 کروڑ کی لاگت سے ڈیڑھ کلو میٹر سڑک کئی سال بعد تعمیر ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ چلیں یا نہیں، رابطہ کمیٹی کو عوام کے مفاد میں فیصلہ کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل میئر کراچی کا کہنا تھا کہ سڑکوں کا حال برا ہے، سیوریج سسٹم تباہ ہوچکا ہے، ایسا لگتا ہے کہ بھکاری کی طرح کراچی کا شیئر مانگ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے پاس تجربہ ہے، سہولتیں نہیں ملیں ورنہ کام جانتے ہیں، سپریم کورٹ نے طاقت دی کہ تجاوزات ہٹائیں، ہم نے ہٹا کر دکھا دئیے۔

  • شہر قائد کراچی میں دھماکا ہو گیا

    شہر قائد کراچی میں دھماکا ہو گیا

    شہر قائد کراچی میں دھماکا ہو گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

    محمودآباد کے علاقے دو نمبر مکان نمبر سی 94 میں واقع گھر میں سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں گھر میں موجود میاں بیوی اور گلی سے گزرتی ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ دھماکے کے نتیجے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس۔رینجرز اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا

    دوران علاج ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 33 سالہ عمیر قریشی ولد ابراہیم جبکہ زخمی خواتین کی شناخت 30 سالہ صدف زوجہ عمیر قریشی اور 65 سالہ نسیم بانو زوجہ عابد حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا،تا ہم مزید تحقیقات جاری ہیں.

  • آئی جی سندھ کے تبادلے سمیت وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے کئے بڑے مطالبے

    آئی جی سندھ کے تبادلے سمیت وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے کئے بڑے مطالبے

    آئی جی سندھ کے تبادلے سمیت وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے کئے بڑے مطالبے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی پر اتفاق ہوا،وزیراعظم عمران خان نے آئی جی کو بااختیار اور غیر سیاسی بنانے کا عزم کیا.

    وزیراعلیٰ سندھ نے بڑھتے ہوئے پولیو کے کیس کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز تشویشناک ہیں وزیراعظم نے کہا کہ وہ جلد پولیو پر اجلاس کریں گے جس میں پولیو کے خاتمے کیلئے حکمت عملی تبدلی کی جائے گی

    وزیراعلی نے وزیراعظم سے چائنہ میں کورونا وائرس کے جانی نقصانات اور اس کی ممکنہ پاکستان مین اثرات پر بھی بات چیت کی، وزیراعظم نے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں گے ،وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ڈبلیو ایچ او کی رہنمائی کے حساب سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی،.

    وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم سے گندم کے بحران پر بھی بات چیت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ جلد آٹے کے بحران اور نئی فصل کی خریداری کیلئے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کرینگے

    وزیراعظم سندھی نوجوانوں کو کراچی میں کیا خوشخبری دیں گے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیراعظم پہنچے کراچی، استقبال کے لئے کون کون آیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو کہا کہ وفاق کے پاس سندھ کے ترقیاتی اسکیمیں التوا میں ہیں ، وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو سندھ میں جاری وفاقی حکومت کی ترقیاتی اسکیمز کچھ سست روی کا شکار ہیں جس پر وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ سندھ کے تمام اسکولز ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں گی ،وزیراعظم نے کہا کہ سندھ کی جو اسکیمز التوا میں ہیں ان کو وفاقی وزیر اسد عمر کو کہ کر جلد منظور کروائیں گے

    وزیراعلٰی سندھ نے وزیراعظم کے ساتھ ٹڈی دل کا مسئلہ بھی اٹھایا جس پر وزیراعظم نے وزیراعلٰی کو ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کرے گی

  • وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ہوئی گورنر سندھ کی موجودگی میں ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ہوئی گورنر سندھ کی موجودگی میں ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ہوئی گورنر سندھ کی موجودگی میں ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے گورنر ہاوس کراچی میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ملاقات میں موجود تھے،

    ملاقات میں کراچی کے مسائل اور ترقیاتی کاموں پر بات چیت ہوئی، ملاقات میں آئی جی سندھ کے تبادلے پر بھی بات چیت ہوئی،وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے امن و امان کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کو بریف کیا،وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے مسائل کے حوالہ سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا.

    وزیراعظم سندھی نوجوانوں کو کراچی میں کیا خوشخبری دیں گے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان جب کراچی پہنچے تو ایئر پورٹ پر وزیراعلیٰ و گورنر سندھ نے انکا استقبال کیا تھا,وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سےبڑا اثاثہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں جوملک میں ترسیلات بھیجتے ہیں،ہماری نوجوان آبادی اور خصوصاً تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوان خصوصی توجہ کے مستحق ہیں

    وزیراعظم سے جی ڈی اے سربراہ پیرپگارا کی کنگری ہاؤس میں ملاقات بھی ہوگی ، تاہم وزیراعظم کی ایم کیوایم پاکستان کےرہنماؤں سےملاقات شیڈول نہیں۔  وزیراعظم کراچی میں کامیاب جوان پروگرام کاافتتاح کریں گےاورنوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے ,دورے کے دوران وزیراعظم شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ میں بھی شرکت کریں گے

    وزیراعظم پہنچے کراچی، استقبال کے لئے کون کون آیا؟ جان کر ہوں حیران

  • وزیراعظم پہنچے کراچی، استقبال کے لئے کون کون آیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم پہنچے کراچی، استقبال کے لئے کون کون آیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم پہنچے کراچی، استقبال کے لئے کون کون آیا؟ جان کر ہوں حیران
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا،وزیراعظم عمران خان ہیلی کاپٹرکےذریعے ایئر پورٹ سے گورنر ہاؤس روانہ ہوئے.،

    پہلا موقع ہے جب وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم کے استقبال کے لئے ایئر پورٹ آئے، گزشتہ دنوں جب وزیراعظم نے کراچی کا دورہ کیا تھا تو وزیراعلیٰ سندھ نے استقبال کی خواہش کا اظہار کیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم کی ملاقات آج ہو گی جس میں کراچی کے مسائل کے حوالہ سے بات چیت ہو گی

    وزیراعظم ایک روزہ دورے کے دوران کنگری ہاؤس میں پیر صاحب پگارا اور گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے ،اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے ملاقات فی الحال شیڈول میں نہیں ہے. گورنر سندھ کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کا کراچی دورہ ایم کیو ایم سے معاملات ٹھیک ہونے کا باعث بنے گا۔

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    کراچی دورے کے موقع پر وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم سندھی نوجوانوں کو کراچی میں کیا خوشخبری دیں گے؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

  • وائی فائی روٹر کی چوری پر قتل، عدالت نے ملزم کو سنائی سزا

    وائی فائی روٹر کی چوری پر قتل، عدالت نے ملزم کو سنائی سزا

    وائی فائی روٹر کی چوری پر قتل، عدالت نے ملزم کو سنائی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائی فائی راوٹر کی چوری کا تنازعہ ،عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم قاسم کو سزائے موت سنادی

    شہر قائد کراچی کی ملیر ماڈل کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم پر 30 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ،عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر ایک ملزم عمر کو بری کردیا

    پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول فاروق کے بیٹے انان پر وائی فائی راوٹر کی چوری کا الزام عائد کیا تھا،مقتول اور ملزمان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کی شکایت مقتول نے پولیس کو کی تھی ،نومبر 2019 میں ملزم قاسم مقتول فاروق اور اسکے بیٹے حارث پر فائرنگ کی تھی

    ملزم کی فائرنگ سے مقتول فاروق موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا ،ملیر ماڈل کورٹ میں قتل کے تمام کیسز نمٹا دئیے گئے ہیں ،ملیر ماڈل کورٹ کے جج نوید احمد سومرو کو بہترین جج کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے

  • وزیراعظم جائیں گے کراچی، اہم ملاقاتیں طے، اتحادیوں سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟

    وزیراعظم جائیں گے کراچی، اہم ملاقاتیں طے، اتحادیوں سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟

    وزیراعظم جائیں گے کراچی، اہم ملاقاتیں طے، اتحادیوں سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے،وزیراعظم کراچی میں اہم ملاقاتیں کریں گے،

    ایک روزہ دورے کے دوران کنگری ہاؤس میں پیر صاحب پگارا اور گورنر ہاؤس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے ،اتحادی جماعت ایم کیو ایم سے ملاقات فی الحال شیڈول میں نہیں ہے. گورنر سندھ کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کا کراچی دورہ ایم کیو ایم سے معاملات ٹھیک ہونے کا باعث بنے گا۔

    امکان ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ، گورنر کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔ مختصر دورے کی خاص بات وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سے اہم ملاقات بھی بتاتی جاتی ہے۔

    کراچی دورے کے موقع پر وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان جب پہلے کراچی گئے تھے تو وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ میں اسلام آباد میں ہوں گا وزیراعظم دورے کی تاریخ تبدیل کریں تو میں انکا استقبال کروں گا اب آج وزیراعلیٰ کی جانب سے وزیراعظم کے استقبال کا امکان ہے.

  • سندھ رینجرز نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،بڑے پیمانے پربھارتی اشیاء برآمد

    سندھ رینجرز نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،بڑے پیمانے پربھارتی اشیاء برآمد

    کراچی :سندھ رینجرز نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، اطلاعات کےمطابق سندھ رینجرز کی جانب سے کسٹم حکام کواسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پرکارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پراسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    باغی ٹی وی کےمطابق سندھ اوربلوچستان کی سرحد پرواقع عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نان کسٹم پیڈ اشیاء جس میں انڈین گٹکا اور سگریٹ کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے لاہور جانے والے ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران انڈین گٹکااور سگریٹ بر آمد کرلیے گئے ہیں

    ذرائع کےمطابق سندھ رینجرز نے اسمگلنگ کا جوسامان ضبط کیا ہے اس کی مالیت تقریباَ 68لاکھ 5ہزار روپے ہے۔ برآمد کیا گیا انڈین گٹکا اورسگریٹ کی تفصیلات درج ذیل ہے:۔

    1-۔سگریٹ(Gold Sell) 29کارٹن
    2- سگریٹ 15 (Banson)کارٹن
    3-۔سگریٹ(Moden) 20 کارٹن
    4-سگریٹ (Milano) 30کارٹن
    5- سگریٹ(Dunhil) 15 کارٹن
    6- انڈین گٹکا 9 بیگ

    باغی ٹی وی کےمطابق برآمد کیا گیا انڈین گٹکا اور سگریٹ کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔