Baaghi TV

Category: کراچی

  • تھوڑی سی توجہ سے صفائی کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے

    تھوڑی سی توجہ سے صفائی کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے

    اپنی ذمہ داری ادار کر کے صفائی ستھرائی کے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے. ہمارا مزاج ہی یہ بن چکا ہے کہ کاغذ کا ٹکڑا بھی ڈست بن میں پھینکنا گوارا نہیں کرتے، پھر سارا دوش حکومت کو دیتےہیں.

    ایک اے ٹی ایم مشین کے اندر رکھے ڈسٹ بن کو بھی استعمال کرنے کی عادت نہیں ہے .اسی طرح کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جو ہمارے رویے کو عیاں کر رہی ہے اور اس کے ساتھ یہ کیپشن لکھا تھا "جو قوم اے ٹی ایم مشین روم میں رکھے ڈسٹ بن میں سلپ نہیں پھینک سکتی وہ اپنے شھر کو کیسے صاف رکھ سکتی ہے۔۔اور گالیاں ہم گورنمنٹ کو دیتے ہیں۔۔ہر ذمہ داری گورنمنٹ کی نہیں کچھ ذمہ داری عوام کی بھی ہے،”

    اس وقت پاکستان میں اہم مسئلہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اور صفائی کا نہ ہونا ہے. پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کچرا اور کوڑا کرکٹ بہت بڑا مسئلہ ہے اسی طرح ملک کے دیگر علاقوں اور شہروں میں بھی یہی مسئلہ ہے. صفائی کے نہ ہونے میں ہمارا بہت بڑا کردار ہے. اگر پاکستانی عوام میں ہر کوئی فرد صرف اپنی ذمہ داری ادا کرے اور یہ کوشش کرے کہ اس نے کچرا صرف مخصوص جگہ پر ہی رکھنا ہے .تو صفائی کا یہ مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے.

  • آخر کار آپ مجھے پھانسی گھاٹ تک لے ہی آئے،ملزم عاطف عباس کا تفتیشی افسر سے مکالمہ

    آخر کار آپ مجھے پھانسی گھاٹ تک لے ہی آئے،ملزم عاطف عباس کا تفتیشی افسر سے مکالمہ

    مرید عباس قتل کیس میں ملزم عاطف زمان کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے مفرور ملزم عادل زمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ،عدالت نے ملزم عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو 2 ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے ملزم کو گواہوں کے بیانات کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کا حکم بھی دیا.

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عادل زمان مرید عباس کےقتل کے بعد مفرور ہے، ملزم عادل زمان قتل کی واردات کے دوران عاطف زمان کے ساتھ تھا،

    کراچی، فائرنگ سے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس جاں بحق

    ایمرا کی اینکر مرید عباس کے قتل کی شدید مذمت

    ملزم عاطف زمان نے تفتیشی افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار آپ مجھے پھانسی گھاٹ تک لے ہی آئے،

    واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس سمیت میڈیا اور دیگر افراد سے مبینہ طور پر اربوں روپے جعلی ٹائروں کے کاروبار کے نام پر عوام کو لوٹنے والے ملزم عاطف زمان کیخلاف ڈی جی نیب کراچی کو حکم دیا ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر، بلاول و دیگر کی مرید عباس کے قتل کی مذمت، اہلیہ نے بھی بیان دے دیا

  • کراچی میں‌ پولیس کی لینڈ مافیا کیخلاف کاروائی، غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کا عزم

    کراچی میں‌ پولیس کی لینڈ مافیا کیخلاف کاروائی، غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کا عزم

    کراچی کےعلاقے احسن آباد میں کارروائی پرملیر پولیس نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوسائٹی کےتمام رفاعی پلاٹس،پارکس اورسڑکوں کوتجاوزات سے پاک کیاجارہاہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لینڈمافیاکی سرپرستی میں ہونےوالےاحتجاج میں2گاڑیوں اورایک گھرکوآگ لگائی گئی، واقعےمیں ملوث شرپسندوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی،

    پولیس کا کہنا ہے کہ احسن آبادکوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی میں تجاوزات کی گئی تھیں، احسن آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی 500 ایکڑ پرمحیط ہے،

  • کراچی میں ٹوٹی سڑکوں اور جگہ جگہ غلاظت کیخلاف شہریوں‌ کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

    کراچی میں ٹوٹی سڑکوں اور جگہ جگہ غلاظت کیخلاف شہریوں‌ کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

    کراچی میں ٹوٹی ہوئی سڑکوں، بارشوں‌ کا پانی کھڑا ہونے اور غلاظت سے بیماریاں پھیلنے کے خلاف شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیو کراچی کے رہائشی لوگوں نے زبردست احتجاجی مظآہرہ کرتے ہوئے سندھ حکومت کی نااہلی کیخلاف سخت احتجاج کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں‌ کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریریں‌ درج تھیں کہ ٹوٹی سڑکیں ٹھیک کرو، وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے کچرے کے ڈھیر اٹھائے جائیں اور وبائی امراض سے سپرے کیا جائے،

    مظاہرین کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی، واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد ابھی تک کئی علاقوں سے پانی نہیں‌ نکل سکا ہے جس کی وجہ سے غلاظت کے ڈھیر جگہ جگہ نظر آتے ہیں اور وبائی امراض پھیل رہی ہیں، کراچی کے شہریوں نے اس صورتحال کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے،

  • آفریدی کے چاہنے والوں کے لیے بری خبر ، کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا

    آفریدی کے چاہنے والوں کے لیے بری خبر ، کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا

    کراچی: کراچی کو نشہ فری بنانے کے لیے پولیس کی کارروائیاں شروع ، اطلاعات کے مطابق سولجر بازار میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کر کے منشیات فروش آئس ڈیلر محسن آفریدی کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں پولیس اہل کار سمیت پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے محسن آفریدی سمیت دیگر منشیات فروشوں کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار پانچوں منشیات فروش خود بھی آئس اور چرس پینے کے عادی اور منشیات کے ڈیلر ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ 15 مرد اور خواتین پر مشتمل ہے، گرفتار منشیات فروشوں میں پولیس اہل کار مصدق شاہ عرف بابر بھی شامل ہے، جو تھانہ سٹی کورٹ میں تعینات ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار دیگر تین منشیات فروشوں میں آئس اور چرس ڈیلر بدر شجاع عرف بدر کمرشل، ارشد انصاری عرف ببلو، اور احسن آئسی شامل ہیں۔ملزمان آئس اور چرس کے بڑے ڈیلر ہیں، اس سے قبل بھی درخشاں، گزری، بہادر آباد، برگیڈ اور فیروز آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔

    پولیس ذرائع نے اس گینگ کے متعلق انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم محسن آفریدی نے واٹس ایپ گروپ بنایا ہوا ہے، جس کے ذریعے وہ اسکول کالج اور یونیورسٹیز کے لڑکے لڑکیوں کو ایڈ کر کے آئس اور چرس کی طرف راغب کرتا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ مختلف گیسٹ ہاؤسز بھی ملزمان کے زیر استعمال تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے گیسٹ ہاؤسز کے خلاف بھی ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔ملزمان کے قبضے سے 6 کلو چرس، بڑی تعداد میں آئس، 5 ٹی ٹی پستول اور آئس استعمال کرنے کی چیزیں برآمد ہوئیں۔

  • کراچی بدلے گا تو پاکستان بدلے گا ، کراچی کو گندگی سے پاک کرنے کا عزم لیئے علی زیدی فضائی جائزہ لینے چل پڑے

    کراچی بدلے گا تو پاکستان بدلے گا ، کراچی کو گندگی سے پاک کرنے کا عزم لیئے علی زیدی فضائی جائزہ لینے چل پڑے

    کراچی:کراچی بدلے گا تو پاکستان بدلے گا ، کراچی کی بہتری ، صفائی ستھرائی کے مشن پر علی زیدی فضائی جائزہ لینے چل پڑے ، پورے شہر کا فضائی دورہ کرکے انتظامیہ کو مزید احکامات دے دئیے ، اطلاعات کے مطابق آج وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کراچی کا فضائی جائزہ لیا، وفاقی وزیر نے کراچی کی صفائی کے حوالے سے جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق فضائی جائزے کے بعد علی زیدی اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے حکام کے درمیان اجلاس کا انعقاد ہوا، یہ اجلاس کلین اینڈ گرین کراچی کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے ایف ڈبلیو او کا کراچی کی صفائی میں کردار کو سراہا، انھوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کی افرادی قوت اور مشینری سے ہمیں کافی سہولت ہوئی۔

    علی زیدی نے کراچی کی صفائی کے حوالے سے جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایف ڈبلیو او کے ڈی جی اور ان کی ٹیم کا مہم میں حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے کراچی کو پاک صاف اور شفاف رکھنے کے مشن کو پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی تسلیم کیا ہے اور اس بات کا عزم کیا ہےکہ کراچی کی ترقی اور خوشحالی میں تحریک انصاف کےساتھ کھڑے ہیں

  • گٹر کی صفائی کرتے 3 خاکروب گر گئے . یہ بے چارے مزدور کون تھے ، خبر نے پریشان کردیا

    گٹر کی صفائی کرتے 3 خاکروب گر گئے . یہ بے چارے مزدور کون تھے ، خبر نے پریشان کردیا

    کراچی غریب بیچاروں کی زندگی بھی مشکل ترین لمحات سے گزرنے لگی ، اطلاعات کے مطابق آج لانڈھی بابرمارکیٹ میں سیورج کی لائن کی صفائی کے دوران تین خاکروب گر گئے۔ دو خاکروب کو بے ہوشی کے حالات میں نکال لیا گیا جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی بابرمارکیٹ میں سیوریج کی صفائی کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی کے ان خاکروبوں کو بے ہوشی کی حالات میں مین ہول سے نکال لیا گیا جبکہ تیسرے کی تلاش تاحال جاری ہے۔رفیق نامی خاکروب کی تلاشی کیلئے کھدائی شروع کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مین ہول میں گرنے والی خاکروبوں کو حفاظتی آلات فراہم کئے گئے تھے۔

  • کراچی شہر کے درمیان اراضی کو گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن قرار دینے پر شہریوں‌ کا احتجاج

    کراچی شہر کے درمیان اراضی کو گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن قرار دینے پر شہریوں‌ کا احتجاج

    سندھ حکومت کا شہر کے بیچ میں اراضی کو گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن قرار دے دیا ہے تاہم ڈالمیا کے مکینوں نے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن قرار دینے پر حکومت سندھ کےفیصلےکو مسترد کردیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات نےڈالمیا میں خالی اراضی کوگاربیج ٹرانسفر اسٹیشن قراردیا ہے، ستارہ مسجد ڈالمیا کے سامنے سرکاری اراضی کو گاربیج اسٹیشن قرار دینے پر اہل علاقہ کوتشویش ہے، علاقہ مکینوں‌ کا کہنا ہے کہ خالی سرکاری اراضی کےچاروں اطراف آبادی ہے،

    علاقہ مکینوں‌ کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن میں جس بیدل کالونی کی نشاندہی کی گئی،وہ موجودہی نہیں، گندگی اورغلاظت یہاں جمع کرنےکی ہرگزاجازت نہیں دینگے، ڈالمیا، گلشن کے رہائشیوں کا گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے،

  • مودی کو عرب امارات کی طرف سے ایوارڈ دینے پر مفتی تقی عثمانی کا عربی میں‌ٹویٹ

    مودی کو عرب امارات کی طرف سے ایوارڈ دینے پر مفتی تقی عثمانی کا عربی میں‌ٹویٹ

    مودی کو عرب امارات کی طرف سے اعلی ترین سول ایوارڈ دینے پر مفتی تقی عثمانی کا عربی میں ٹویٹ کیا گیا جس پر شدید رنج او الم کا ظہار کیا گیا .
    ملک کےنامور بزرگ عالم دین جسٹس مفتی تقی عثمانی نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مودی کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے پر شدید رنج و الم اور افسوس کا اظہار کیا اس موقع پر سوشل رابطوں کی ویب سائیٹ پر ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ترجمہ: ہائے افسوس !ہزاروں مسلمانوں کا قاتل اکبر اور انکی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والا جس نے کشمیر کو اسکے رہنے والوں کے لئے قید خانہ بنا دیا اور جو کشمیر کو میں مسلمانوں کا سب سے بڑا مقتل بنانے والا ہے اسکو ایک مسلمان عرب ملک کی طرف سے اعلی ترین اعزاز دیا گیا ہے۔
    ہائے كيساالميہ ہے


  • ذرا احتیاط برتنا کیونکہ آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات نے کراچی کو متنبہ کردیا

    ذرا احتیاط برتنا کیونکہ آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، محکمہ موسمیات نے کراچی کو متنبہ کردیا

    کراچی:جاگ کے رہنا ، ذرا ہوشیار رہنا کراچی والوں کو محکمہ موسمیات نے محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جنوب مشرق سے ہوا 11ناٹیکل مائل کی رفتارسے چل رہی ہے۔

    دوسری طرف ملک بھر کی موسمی کیفیت بیان کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم کوہاٹ، گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔