Baaghi TV

Category: کراچی

  • وزیر اعظم کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات، کیا خصوصی ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    وزیر اعظم کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات، کیا خصوصی ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    وزیر اعظم عمران خان کی گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اہم ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ وہ کراچی میں مقیم کشمیری برادری سے ملاقات کرکےان کے مسائل کواجاگر کریں، ملاقات میں کراچی میں وفاقی حکومت کےجاری ترقیاتی منصوبوں پربھی بات چیت کی گئی،

    وزیر اعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے مابین ہونے والی ملاقات میں‌ ملاقات میں کلین کراچی مہم پربھی تبادلہ خیال کیاگیا، واضح‌ رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی میں ہونے والی بارشوں سے زبردست تباہی ہوئی ہے اور ابھی تک کئی علاقوں سے مکمل طور پر پانی نہیں‌ نکل سکا ہے، اس صورتحال پر سیاسی و سماجی تنظیموں اور کراچی کے عوام کی طرف سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ایسے انتظامات کئے جائیں کہ آئندہ ایسی صورتحال سے بچا جا سکے،

  • اینکر مرید عباس قتل کیس، پولیس نے عدالت میں پیش کردہ چالان میں کئے اہم انکشافات، بڑی خبر

    اینکر مرید عباس قتل کیس، پولیس نے عدالت میں پیش کردہ چالان میں کئے اہم انکشافات، بڑی خبر

    کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت مٰیں اینکرمریدعباس سمیت 2 افراد کےقتل سے متعلق چالان پیش کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف سے پیش کردہ چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم عاطف زمان واقعےکےروزصبح سےہی سب کوبڑی رقم ہاتھ لگنےکادعویٰ کرتارہا، ملزم عاطف زمان نےملازم اسامہ کوکہاآج سب کی رقم واپس کردوں گا، ملزم عاطف زمان نےرات8بجےمریدعباس اورعمرریحان کواپنےدفتربلایا، مریدعباس جونہی سامنےآیاتوعاطف زمان نےاس پرگولیاں چلادیں،

    چالان میں‌ کہا گیا ہے کہ عمرریحان نے جھپٹ کرپستول چھین لی، ملزم عاطف اورعادل نےعمرریحان سےزورآزمائی کی اورپستول چھیننےکی کوشش کی، عمرریحان بچ کربھاگ نکلاتوعاطف زمان اورعادل زمان نےپیچھاکیا. ڈرائیورندیم کےسامنےملزم عاطف زمان نےمریدعباس اورخضرحیات کوفون کیا، گواہ ندیم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ میرےسامنےملزم عاطف زمان نےگاڑی میں بیٹھےہوئےخضرحیات پرفائرنگ کی، اسی طرح چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعےسےپہلےملزم عاطف زمان نےاپنےاغواکاڈرامہ رچایا،ٹریول ہسٹری سےعاطف زمان کاجھوٹ سامنےآیاکہ وہ اغوانہیں ہواتھا، مریداورعاطف زمان کےدرمیان ہونےوالی گفتگوکاریکارڈبھی حاصل کرلیاگیا، عاطف زمان نےفراڈکرکےبڑی رقم ہڑپ کی،

  • وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا جناح ہسپتال روڈ کراچی کا دورہ، شہریوں‌ کو درپیش مسائل پر گفتگو

    وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا جناح ہسپتال روڈ کراچی کا دورہ، شہریوں‌ کو درپیش مسائل پر گفتگو

    وزیربلدیات ناصرحسین شاہ نے کراچی میں جناح ہسپتال روڈ کا دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پائپ لائن واٹرسپلائی کی خراب ہوئی جسکی وجہ سےشاہراہ پرپانی جمع ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناصر حسین شاہ نے کہاکہ مسئلےکوجلد حل کریں گے، سعیدغنی کو عہدے سے ہٹانے کا نظریہ کہ انہیں ہٹا دیا گیا ہے غلط ہے، سعیدغنی اچھا کام کررہےتھےاب بھی ہمارے ساتھ ہیں.

    وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہاکہ لیڈرشپ کی مرضی سےعہدے دیئے گئے ہیں، واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے سخت نقصان ہوا ہے اور کئی افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے ہیں جس پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے،

  • مصطفیٰ کمال کو گھر اور کپڑے کس نے دئیے؟ وسیم اختر بھی میدان میں آ گئے

    مصطفیٰ کمال کو گھر اور کپڑے کس نے دئیے؟ وسیم اختر بھی میدان میں آ گئے

    میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کو گھر اور کپڑے ایم کیو ایم نے دیئے

    جذباتی نعروں سے نکل کر حکمرانوں کا احتساب کرنا ہوگا، مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے پریس کانفنرس کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال کو گھر اور کپڑے ایم کیو ایم نے دیئے ،ایک جھوٹے آدمی کا کیا جواب دوں ،مصطفیٰ کمال جب آئے تھے ان کے پاس گھر تک نہیں تھا .

    نیب پر تنقید مصطفیٰ کمال کو مہنگی پڑی ،نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    وسیم اختر نے مزید کہا کہ مصطفیٰ کمال درجہ چہارم کا لیب اٹنڈنٹ تھا،متحدہ بانی نے مصطفیٰ کمال کو گھر دیاتھا ،مصطفیٰ کمال لوگوں کو ڈرا دھمکا کرکام کرواتا تھا،مصطفیٰ کمال کو جواب دینے کا دل نہیں لیکن ٹھیک کرنا پڑے گا،مصطفیٰ کمال نے الیکشن کمیشن سے جھوٹ بول کرالیکشن لڑا،مصطفیٰ کمال کراچی سے بھاگ کردبئی گیا،

    واضح رہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میئر کراچی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، آرمی چیف سرحدوں کے دورے کی طرح کراچی کا دورہ بھی کریں ،کراچی کو خصوصی درجہ دیا جائے، ہم ملک کے خلاف کام نہیں کر رہے پھر بھی کراچی والوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے

    نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے

  • پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کے سربراہ نے کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کے دورے کے دوران اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا،اس دوران نیول چیف نے پاک بحریہ کے اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کا افتتاح کیا۔ یہ سینٹر پاک بحریہ کے آفیسرز اور جوانوں کو دیگر تربیت کے ساتھ ساتھ انسدادِ دہشت گردی کی جدید اور معیاری تربیت فراہم کرے گا،سینٹر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے آفیسرز اور جوان بھی تربیت حاصل کر سکیں گے۔

    پاک نیوی کے ترجمان کے مطابق اسپیشل سروس آپریشنل ٹریننگ سینٹر کے قیام سے پاک بحریہ کے انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ اس سے قبل پاکستان نیوی کے چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی یو اے وی(UAV) لانچنگ سائٹ کا دورہ بھی کیا،جہاں نیوی حکام نے نیول چیف کو لانچنگ سائٹ پر یو اے وی سسٹم پر بریفنگ دی، نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے ہمہ وقت تیاراور مستعد ہے .

  • میئر کراچی وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،اہم شخصیت نے مطالبہ کردیا

    میئر کراچی وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،اہم شخصیت نے مطالبہ کردیا

    کراچی : ایم کیو ایم کے پرانے دوست ہی ایک دوسرے پر سیاسی وار کرنے لگے، اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے وفاقی حکومت سے میئرکراچی وسیم اختر کانام ای سی ایل میں ڈالنے کامطالبہ کردیا۔

    مصطفٰی کمال نے الزام لگایا کہ کراچی کی بربادی کے ذمہ دار میئر کراچی وسیم اختر ہیں۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ‘حالیہ بارشوں کے بعد شہر قائد میں ہر طرف مچھر اور مکھیوں کی بھرمار ہے جس کے باعث سیکڑوں بچے بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ہیں’۔

  • ڈرامے بازی ختم ہونی چاہیے، ایم کیو ایم حکومت کی بی ٹیم ہے، سعید غنی

    ڈرامے بازی ختم ہونی چاہیے، ایم کیو ایم حکومت کی بی ٹیم ہے، سعید غنی

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ اسمبلی قوانین بنالیتی ہےمگراس پرعمل نہیں کیاجاتا،کراچی کے مسائل کوہمیں مل کرحل کرناچاہیے،ایم کیوایم اس وقت پی ٹی آئی کی بی ٹیم بنی ہوئی ہے،

    موجودہ حکومت نااہل اور نالائق نکلی، سعید غنی کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں باربارکہہ چکا ہوں کہ کچرا اٹھانا ڈی ایم سی کا کام ہے،جب یہ ٹھیک کام نہ کرسکیں توہم نےسالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بنایا،ان چارڈی ایم سیزمیں غربی بہترکام نہیں کررہاتھا،شہرکے کچھ اضلاع میں ڈی ایم سی کام کررہاہےاوروہ بہترہے .

    کراچی میں بارش، اداروں نے طاقت کا مطابق کام کیا، سعید غنی

    سعید غنی نے مزید کہا کہ بھارت کےپانی چھوڑنے سےپہلےوفاقی حکومت نےاقدامات کیوں نہیں کیے،وفاقی حکومت نااہل ہے،ان کومعلوم تھا کہ بھارت پانی چھوڑ دے گا،صوبائی حکومت نےاس سال 125ارب کراچی میں لگانےہیں،بد قسمتی سے علی زیدی،میئرکراچی پوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں،ہم کراچی کو نظراندازنہیں کرسکتے،یہ ڈرامے بازی ختم ہونی چاہیے ،کراچی کےمسائل پربات ہونی چاہیے .

    بلاول زرداری کے شہر لاڑکانہ میں ایڈز کے کتنے مریض ؟ خوفناک رپورٹ آ گئی

  • وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کر دیا

    وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، مصطفیٰ کمال نے مطالبہ کر دیا

    سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میئر کراچی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، آرمی چیف سرحدوں کے دورے کی طرح کراچی کا دورہ بھی کریں ،کراچی کو خصوصی درجہ دیا جائے، ہم ملک کے خلاف کام نہیں کر رہے پھر بھی کراچی والوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے

    جذباتی نعروں سے نکل کر حکمرانوں کا احتساب کرنا ہوگا، مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،. اسے فرار ہونے کا راستہ نہیں ملنا چاہئے، یہ چلا جائے گا اور واپس نہیں آئے گا، کراچی کی تباہی کا حساب اس سے لیا جائے، بہت پیسے نکلیں گے، صفائی ہوسکتی ہے ،کچرا اٹھ سکتا ہے، تباہی کی ذمہ داری سٹی گورنمنٹ اور میئر کے اوپر ہوتی ہے،آلائشیں اٹھانے اور نالوں کی صفائی کا کام میئر کے پاس ہے

    نیب پر تنقید مصطفیٰ کمال کو مہنگی پڑی ،نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ کراچی میں کانگو کے کیسز بڑھ گئے، ڈھائی ہزار سے زائد بچے ہسپتالوں میں داخل ہیں، پورا شہر مچھروں اور مکھیوں سے بھر گیا ہے، وبائی امراض پھیل گئی ہیں،

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ باجوہ صاحب سے درخواست ہے کہ جس طرح سرحدوں کا دورہ کرتے ہیں اس طرح کراچی کا بھی دورہ کر لیں ، یہ حکمران پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں، اب کسی سے توقع نہیں رہی، باجوہ صاحب آپ کراچی آئیں اور سب کو بلا کر کمرہ بند کر کے بیٹھ جائیں ،جب نکلیں تو کراچی کے لئے مضبوط نظام بنا کر نکلیں، مذاق بن گیا ہے صبح سے شام تک پریس کانفرنسیں لیکن ذمہ داری کوئی نہیں لے رہا، کیا ہم اقوام متحدہ جائیں؟ خدا کے واسطے کراچی والوں کو حق دیں،ابھی تک آلائشیں پڑی ہوئی ہیں، کوئی پرسان حال نہیں،

    پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان

    نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے

    t نے مزید کہا کہ آج انڈیا حملے کر رہا ہے، یکجہیتی کی ضرورت ہے، آج کراچی کے باسی اپنے بچوں کو بچائیں گے یا سرحدوں پر جائیں گے، آج بھی سٹی گورنمنٹ کے پاس اتنے اختیارات ہیں کہ وہ پارک ،سڑکیں ،نالوں کی صفائی کر سکتے ہیں، ہسپتال چلا سکتے ہیں، پیسے آ رہے ہیں، اربوں روپے اس مد میں آ چکے ہیں، میئر کراچی جھوٹ بولتا ہے اور مزید پیسے لینے کے چکر میں ہے.

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کرنٹ لگنے سے 46 لوگ مر گئے لیکن وزیراعظم نے فون نہیں کیا، آرمی چیف کراچی کے حوالہ سے مداخلت کریں،ذراسی بارش ہوتی ہےاوربہت سےلوگ مرجاتےہیں ،

  • آغا سراج درانی کے خلاف پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم

    آغا سراج درانی کے خلاف پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم

    سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیشرفت رپورٹ آج ہی جمع کروانے کا حکم دیا، آغا سراج درانی و دیگر تمام نامزد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا.

    سراج درانی کے گھر سے کتنا سونا ملا، نیب نے دائر ریفرنس میں بتا دیا

    واضح رہے کہ نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، انہیں حراست میں لے کر کراچی منتقل کیا گیا تھا، سراج درانی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزامات ہیں۔آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر نیب نے چھاپے کے دوران نیب افسران نے ان کے گھر سے اہم فائلیں‌ قبضے میں‌ لی تھیں، ان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے نیب حکام سے بدتمیزی بھی کی تھی ۔

  • آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے

    آوارہ کتے اب بیرون ملک سیر کریں گے

    سندھ کومت آوارہ کتوں کے ساتھ کیا کرنے جارہی دلچسپ خبر آگئی آوارہ کتوں کے کا ٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے.ان مسائل کی وجہ سے مریضوں کو ویکسین دینا بھی مشکل ہے .سندھ حکومت سگ گزیدگی سے پچنے کے لیے ان کتوں کو چین یا فلپائن بھیجنے کا سوچ رہی ہے.

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں سگ گزیدگی (کتاکاٹنے) کے واقعات پر کئی حکومتی اور اپو زیشن کے اراکین نے اظہار تشویش کیا جبکہ پی ٹی آئی رکن کی قرارداد بھی منظور کر لی گئی ،اسپیکر سراج درانی نے تجویز پیش کی کہ آوارہ کتوں کو چین اور فلپائن ایکسپورٹ کر دیا جائے۔ ۔
    اجلاس میں پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان کی امن و امان کی صورتحال پر تحریک التوا بحث کے لئے منظور کرلی گئی جس پر بحث جمعرات کو ہوگی۔ایوان کی کارروائی کے دوران پی ٹی آئی کی خاتون رکن ڈاکٹر سیما ضیا کی ایک قراداد جوکتے کے کاٹے کے واقعات میں اضافے پر تھی منظور کرلی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں کتے سے کاٹے کی ویکیسن دستیاب نہیں ،اینٹی ریبیز ویکسین نہ ہونے سے مشکلات ہیں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے اعلان کیاتھاکہ کتوں کو ویکسین لگاکر نسل بڑھانے سے روکا جائےگا