Baaghi TV

Category: کراچی

  • تاجروں‌نے ڈالر کا بائیکاٹ کر دیا، بڑی خبر آ گئی

    تاجروں‌نے ڈالر کا بائیکاٹ کر دیا، بڑی خبر آ گئی

    کراچی تاجر الائنس ایسو سی ایشن وبانی عا م آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ پاکستانی روپے کی بے قدری بیرونی طاقتوں کے کہنے پر کی جارہی ہے جبکہ موجودہ حکومت میں پاکستانی روپیہ ایشیاءمیں سب سے کم درجے پر آ گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی تاجر الائنس کا کہنا تھا کہ ہم ڈالر کے بائیکاٹ کیلئے تیار ہیں عوام بھی ہمارا ساتھ دے کیونکہ ہمارے کاروبار اور دوکانیں پاکستان کی عز ت سے بڑھ کر نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی تاجر روپے کی گرتی ہوئی قدر سے تنگ آکر بیرون ممالک بھاگ رہے ہیں۔ حکومت امریکہ اور آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے عوام کو قربانی کا بکرا بنارہی ہے۔ اگر یہی صورتحال رہی تو آنے والے دنوں میں پاکستانی معیشت کو قبرستان پہنچے ہوئے دیکھ رہاہوں۔

    تاجر رہنما ایاز میمن نے کہاکہ حکومت کے پاس کوئی معاشی منصوبہ نہیں ہے۔ ڈالر مہنگا ہونے سے امیروں کو ہی نہیں بلکہ غریبوں کو بھی اتنا ہی نقصان پہنچ رہا ہے۔ ، اگر گزشتہ حکومتیں کرپٹ تھیں تو موجودہ حکومت بھی عوام کا خون پینے میں کسی سے کم نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ ڈالر کی قیمت اور مہنگائی بڑھنے سے عوام کا ہر طبقہ سخت پریشان ہے اور عوامی سطح پر لوگوں میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے۔

  • ڈالر کی اڑان جاری، 152 تک پہنچ گیا

    ڈالر کی اڑان جاری، 152 تک پہنچ گیا

    ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوا جا رہا ہے، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 78 پیسے مزید مہنگا ہوکر 149 روپے 65 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر پہلے 93 پیسے مہنگا ہوکر 148 روپے 80 پیسے کا ہوا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر ایک روپے 53 پیسے مہنگا ہوکر 149 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید 25 پیسے مہنگا ہوکر ایک روپے 78 پیسے اضافے کے ساتھ 149 روپے 65 پیسے کا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہوکر 152 روپے کا ہوگیا۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 152 پر پہنچ گیا۔

  • سابق گورنر سندھ کے بھائی کو عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

    سابق گورنر سندھ کے بھائی کو عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا

    سابق گورنر سندھ کے بھائی عشرت العباد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

     

    سابق گورنر کی فیکٹری میں اسلحہ دفن، بھائی نے کر دیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور ملزم کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ اب تک کیا تھقیق ہوئی جس پر افسر نے بتایا کہ ملزم اور گواہوں کے بیانات لے لئے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ یہ آدھے گھنٹے کا کام ہوتا ہے.عامر العباد کے وکیل نے کہا کہ ملزم کی ضمانت کی درخواست جمع کرارہے ہیں اس پر جرح کرلی جائے جس پرعدالت نے کل صبح کا وقت دے دیا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا .

    واضح رہے کہ گورنر سندھ کے بھائی عامر العباد پر چیک باونس ہونے کا مقدمہ کراچی کے مقامی تھانے میں درج ہے.

     

    سابق گورنر سندھ کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا

  • سندھ کے ویزے پر پابندی، شیخ رشید احمد نے بڑا دعویٰ کر دیا

    سندھ کے ویزے پر پابندی، شیخ رشید احمد نے بڑا دعویٰ کر دیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ کو ایڈزستان بنا دیا گیا ہے، دنیا میں ایڈز کے اتنے مریض کہیں نہیں ہوں گے جتنے لاڑکانہ میں ہیں. ایک دن سندھ کے ویزے پر پابندی لگ جائے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ایڈز کے اتنے مریض سامنے آ گئے ہیں ایسے لگتا ہے کہ میڈیکل بنیادوں پر سندھ میں ویزوں پر پابندی لگ جائے گی. شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ سندھ میں ایڈز کے مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آنے پر صوبائی وزیر صحت کو استعفیٰ دینا چاہئے، شیخ رشید نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں افطاریاں ہو رہی ہیں لیکن سندھ کی عوام کو کیا ملا، غریب ہسپتال جاتا ہے تو اسے پتہ چلتا ہے کہ ایڈز ہو گیا ہے.

     

    لاڑکانہ میں ایڈز، بلاول نے اجلاس بلا لیا، سیکرٹری صحت پر برہم

     

    لاڑکانہ میں پندرہ بچوں کو ایڈز کیسے ہوا؟ پولیس نے بتا دیا

  • کراچی کی بسمہ تاوان کی ادائیگی کے بعد گھر پہنچ گئی

    کراچی کی بسمہ تاوان کی ادائیگی کے بعد گھر پہنچ گئی

    کراچی کے ڈیفنس علاقہ سے اغوا ہونے والی بیس سالہ لڑکی تاوان ادا کرنے کے بعد گھر پہنچ گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بسمہ نامی لڑکی کراچی کے ایک تاجر کی بیٹی ہے جسے اغوا کر کے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا. پولیس حکام اور دیگر ادارے ایک ہفتہ تک لڑکی کی تلاش کرتے رہے لیکن اسے ڈھونڈنے میں‌ کامیاب نہیں‌ ہو سکے تھے تاہم انیس مئی کی درمیانی رات وہ خود ہی گھر پہنچ گئی ہے.

    کہا جارہا ہے کہ اغوا کاروں‌ نے بسمہ کے باپ سے کروڑوں‌ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد لڑکی کو نامعلوم مقام پر چھوڑا اور فرار ہو گئے جس پر وہ گھر پہنچ گئی.

    یاد رہے کہ بیس سالہ بسمہ کے اغوا کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی تھی جس میں‌ صاف طور پر ملزمان کو لڑکی کو اغوا کرتے دیکھا جاسکتا ہے.

  • اسمگلنگ آئٹم بیچنے سے روزہ نہیں ہوگا، شبر زیدی

    اسمگلنگ آئٹم بیچنے سے روزہ نہیں ہوگا، شبر زیدی

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ رمضان میں اسمگلنگ آئٹم بیچنے سے روزہ نہیں ہوگا،اسمگل اشیا بیچنا بھی شرعی اصولوں کے خلاف ہے

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایف بی آر کے چیئرمین شبر زیدی نے کہا کہ انڈسٹری چلانے کیلیے ضروری نہیں کہ آپ امپورٹ بھی کریں، مجھے لمبے عرصے کی اصلاحات کرنی ہیں،ٹیکس لے کر ریفنڈ کرنا اضافی کام ہے .بہتر تجویز دیں اس پر عمل کروں گا، شبر زیدی نے مزید کہا کہ چند خام مال پر تو ریلیف دیا جاسکتا ہے سب پر ٹیکس چھوٹ نہیں ملےگی، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری انڈسٹری کو فراڈ کیلیےاستعمال کیا گیا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے علاوہ بھی اسمگلنگ ہورہی ہے،آپ ٹیکس کم کرنے کا حل بتادیں میں بجٹ سے پہلے آپکا مسئلہ حل کردونگا.

  • آج قرض لینے والے کل قرض دیں گے، فیصل واوڈا کی پیشنگوئی

    آج قرض لینے والے کل قرض دیں گے، فیصل واوڈا کی پیشنگوئی

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج قرضہ لینے والے کل قرضہ دیں گے، پاکستانی قوم کو کسی صورت بھکاری نہیں بننے دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نوجوانوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے مذاق اڑانے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ اپنے انتخابی حلقہ میں ہر مہینے دو سے چار سو لوگوں میں چیک تقسیم کروں‌گا، ہم اپنی عوام کو بھکاری بنانے کی بجائے انہیں اپنے قدموں پر کھڑا کریں گے .فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ حلقے میں اپنی مدد آپ کے تحت سکول بھی چلاوں گا. غریبوں کا حق مارنے والوں کا پیچھا کریں گے.

    واضح رہے کہ فیصل واوڈا سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مقابلے میں کراچی کے ایک حلقے سے الیکشن جیتے ہیں،تحریک انصاف کو حکومت ملنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے انہیں وفاقی وزیر بنا دیا.

  • سابق گورنر سندھ کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا، بڑی خبر آ گئی

    سابق گورنر سندھ کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا، بڑی خبر آ گئی

    سابق گورنر سندھ کے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا ہے، عامر العباد کو چیک کیش نہ ہونے کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ عامر العباد کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں وکیل طارق نیازی نے چیک باؤنس کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ مقدمے میں مدعی وکیل طارق نیازی نے کہا تھا کہ عامر العباد نے 40 لاکھ کا چیک دیا جو باؤنس ہوگیا تھا .پولیس نے سابق گورنر سندھ عامر العباد کو گلستان جوپر سے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے.

  • ڈالر کی اڑان جاری، 150 کا ہو گیا

    ڈالر کی اڑان جاری، 150 کا ہو گیا

    ڈالر کی قیمت کو ایسی اڑان لگی کی نیچے آنے کا نام ہی نہیں لے رہا، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر 150 روپے کا ہو گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر اوپن مارکیٹ میں تین روپے مہنگا ہونے کے بعد 150 روپے تک جا پہنچا، جس کے بعد سٹاک مارکیٹ 900 پوائنٹس تک گر گئی،ڈالر آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا. گزشتہ روزڈالر کی قیمتوں میں 5 روہے 60 پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر 147 پر بند ہوا تھا، آج ڈالر 150 کا ہو گیا

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر من و عن عمل درآمد کے بعد روپے کی قدر میں گراوٹ رکنے کا نام نہیں لے رہی، ملک میں مہنگائی کے سبب پہلے ہی عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے ایسے میں ڈالر کے ریٹ میں اضافہ مہنگائی مزید بڑھنے کاباعث بنے گا .

    آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر اپوزیشن نے بھی شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ کن شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا بتایاجائے، بلاول زرداری نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش نہ کیا گیا تو اسے قبول نہیں کریں گے.

  • آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی قیمت کہاں پہنچ گئی؟

    آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی قیمت کہاں پہنچ گئی؟

    آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت پانچ روپے ساٹھ پیسے اور اوپن مارکیٹ میں تین روپے بڑھ گئی، ڈالر کے دونوں ریٹ 147 روپے تک پہنچ گئے. علاوہ ازیں سٹاک مارکیٹ میں 430 پوائنٹس کمی ہوئی. 100 انڈیکس 33 ہزار 861 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے کے بعد سےپاکستانی روپیہ پر دباوزیادہ ہوا ہے جسکی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے.