Baaghi TV

Category: کراچی

  • 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی

    9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی

    کراچی: حسب سابق اس سال بھی حکومتِ سندھ نے 9 اور 10 محرم الحرام کو سیکورٹی خدشات کے پیش ِ نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔

    سندھ حکومت کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، پولیس اور رینجرز اہلکار پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔

    حکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محرم کے جلوسوں کے علاوہ 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر بھی پابندی عائد ہوگئی جب کہ ہر قسم کا اسلحہ لے کر چلنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ نفرت آمیز تقاریر، آڈیو، ویڈیو سمیت پر بھی پابندی ہوگی

  • فیصل واوڈا ان گائیڈڈ میزائل، وزیراعظم کنٹرول کریں، ایسا کس نے کہا؟

    فیصل واوڈا ان گائیڈڈ میزائل، وزیراعظم کنٹرول کریں، ایسا کس نے کہا؟

    میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وزیراعظم وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو کنٹرول کریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ فیصل واوڈا ان گائیڈڈ میزائل ہیں ،وزیراعظم وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو کنٹرول کریں،انہیں علی زیدی کے ساتھ ہمارا کام اچھا نہیں لگ رہا،وزیراعظم ایم کیو ایم کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں،آپ سے وفاقی وزیر کنٹرول نہیں ہوتا تو ہمیں بھی کچھ سوچنا ہوگا،

    بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

    وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کےعوام بڑی مشکل میں ہیں،اداروں کوکہتےہیں کراچی کےلیےآگےآئیں ،کراچی ہم سب کاہےاورسب کوملکرکام کرناہوگا ،صاحب اقتدار کراچی پر توجہ دیں،

    میئر کراچی وسیم اختر نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر چادر چڑھائی ان کے ساتھ ڈپٹی میئر،چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل اور چیئرمین ڈسٹرکٹ ویسٹ بھی موجود تھے

    اداروں کو بدنام کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے : فیصل واوڈا کا دبنگ اعلان

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے میئر کراچی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ وسیم اختر کرپٹ ہیں اور ان کی کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے سندھ کے لوگوں کےلیے خوش خبری ہے ،پاکستان اور سندھ ہم سب کا ہے ،وزیراعظم عمران خان سندھ سے متعلق فکرمند تھے ،سندھ میں پانی کے معاملے پر وزیراعظم سے بجٹ منظور کرالیا ہے .

  • جرمن جہاز کا پی این ایس مہران کا دورہ،دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،ترجمان

    جرمن جہاز کا پی این ایس مہران کا دورہ،دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،ترجمان

    جرمن لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ائیرکرافٹ P3C نے نیول ائیربیس مہران کا دورہ کیا

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی این ایس مہران پہنچنے پر جرمن عملے کا پر تپاک استقبال کیا گیا، 3 روزہ دورے میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پروگرام میں سرچ اینڈریسکیو،اینٹی سب میرین وارفیئراورمیری ٹائم آپریشنزپر گفتگو شامل تھی، دورے کے دوران جرمن جہاز کے عملے نے پاک بحریہ کی اہم تنصیبات کا دورہ بھی کیا،

    پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد اور ہمہ وقت تیار،نیول چیف کا اعلان

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق جرمن جہاز کے دورہ خیر سگالی سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے .

     

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ، ریئرایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی

  • سندھ حکومت کا وفاقی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان

    سندھ حکومت کا وفاقی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان

    پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے فیصل واوڈا اور چیئرمین واپڈا کا شکریہ ادا کرتا ہوں،

    فیصل واوڈا نے کراچی والوں کو سنائی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت جب مسائل کےحل کیلیے قدم اٹھائےگی ،ساتھ دیں گے،اگر ہم اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے تو مسائل بہتر حل ہوسکیں گے،وفاق سندھ حکومت کو ساتھ ملاکر کام کرے تو اچھا کام ہوسکتا ہے ،دیگر وفاقی وزرا کو بھی پیغام ہے کہ ہم مل کر کام کرنے کیلیے تیار ہیں،

    بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

    اس موقع پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں سے فاصلے کم کرنےکی ہدایت کی ہے،وزیراعظم پورے پاکستان کےوزیراعظم ہیں صرف تین صوبوں کےنہیں،سندھ حکومت کی وزیراعظم سے ملاقات سو فیصد ہونی چاہیے. وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات ہوگی،  وزیراعظم کی طرف سے سندھ کے لوگوں کےلیے خوش خبری ہے ،پاکستان اور سندھ ہم سب کا ہے ،وزیراعظم عمران خان سندھ سے متعلق فکرمند تھے ،سندھ میں پانی کے معاملے پر وزیراعظم سے بجٹ منظور کرالیا ہے .

     

    اداروں کو بدنام کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے : فیصل واوڈا کا دبنگ اعلان

  • فیصل واوڈا نے کراچی والوں کو سنائی خوشخبری

    فیصل واوڈا نے کراچی والوں کو سنائی خوشخبری

    وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سے مل کر پانی کا مسئلہ حل کرنے کےلیے کوشش کررہے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے سندھ کے لوگوں کےلیے خوش خبری ہے ،پاکستان اور سندھ ہم سب کا ہے ،وزیراعظم عمران خان سندھ سے متعلق فکرمند تھے ،سندھ میں پانی کے معاملے پر وزیراعظم سے بجٹ منظور کرالیا ہے .

    بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے مل کر پانی کا مسئلہ حل کرنے کےلیے کوشش کررہے ہیں ،صوبےکی ترقی اورملک کی ترقی میں کوئی تعصب نہیں ہونا چاہئے ،بجٹ منظور کرالیا ہے ،پروجیکٹ کی فیزیبلٹی اسٹڈی دس گیارہ ماہ میں ہوجائے گی ،عمران خان کوکریڈیٹ نہیں چاہئےانہیں مسائل حل کرنےہیں ،وزیراعلیٰ سندھ نے کھلے دل سے کہا جو چاہیے ہوگا سندھ حکومت دے گی،وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ اگر پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلیے بجٹ کم پڑا تو آپ سے مانگ لیں گے .

    اداروں کو بدنام کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنائیں گے : فیصل واوڈا کا دبنگ اعلان

    سندھ کے صوبائی وزیرسہیل انور سیال نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کا وطیرہ ہے،یقین دہانی کرائی گئی ہے فزیبلٹی اسٹڈی میں سندھ حکومت کو آن بورڈ لیاجائےگا ،پانی سمیت تمام مسائل کے حل کےلیے وفاق کے ساتھ ہیں،بلاول بھٹو زرداری نےکہاہے کہ پاکستان کی بہتری کیلیے وفاق کا ساتھ دیں گے،

  • کراچی والو محتاط رہیں‌، اگلے ہفتے مزید بارش کا امکان

    کراچی والو محتاط رہیں‌، اگلے ہفتے مزید بارش کا امکان

    کراچی : کراچی والو ذرا محتاط رہنا ، محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی ، محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بننے کا امکان ہے جس کے باعث کراچی اور زیریں سندھ میں 28اور29اگست کو درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کے مطابق 28اور 29اگست کو کراچی سمیت زیریں سندھ میں ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے تاہم اس مرتبہ مون سون سسٹم پچھلے سسٹم کی طرح مضبوط نہیں ہوگا۔

  • کراچی میں بھتہ خوری کیخلاف آواز اٹھانے پر تاجر کو گولیاں مار دی گئیں

    کراچی میں بھتہ خوری کیخلاف آواز اٹھانے پر تاجر کو گولیاں مار دی گئیں

    کراچی میں بھتہ خوروں کے خلاف آواز اٹھانے والے ایک اور تاجر کو نشانہ بنایا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھتہ خوروں کےخلاف آواز اٹھانے والا تاجر کو گولیاں‌ مار دی گئی ہیں، تاجر محمد فہیم کورٹ سے مقدمے کی سماعت کے بعد دکان پہنچا تو مسلح افراد نے حملہ کر دیا،

    گارڈن میں مسلح افرادکےاسلحہ سےنکلنےوالی تین گولیاں تاجرمحمدفہیم کو لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، تاجر فہیم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، گولیاں‌ مارنے کے اس واقعہ کیخلاف تاجر برادری نے شدید احتجاج کیا ہے،

  • گھر سے بھاگنے والی لڑکیاں پڑھی لکھی ہوتی ہیں یا ان پڑھ؟ سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس سن کر ہوں حیران

    گھر سے بھاگنے والی لڑکیاں پڑھی لکھی ہوتی ہیں یا ان پڑھ؟ سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس سن کر ہوں حیران

    سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کی کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ہم اپنی بیٹیوں کو اس ڈر سے نہیں پڑھاتے کہ کہیں وہ بھاگ نہ جائیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنےسےمتعلق درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، عدالت نے لڑکی کو دارالامان بھیجنے اور لڑکے کوبھی تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا

    پسند کی شادی پرمیاں بیوی قتل، سمن آباد میں مقدمہ درج

    عدالت نے دوران سماعت لڑکی کے والد سے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی بیٹی کو کیوں نہیں پڑھایا؟آپ سمجھتے ہیں کہ لڑکی پڑھےگی تو بھاگ جائیگی؟

    جسٹس صلاح الدین کا کہنا تھا کہ زیادہ کیسز ایسےآتے ہیں جہاں لڑکا لڑکی پڑھے لکھے نہیں ہوتے،ہم اپنی بیٹیوں کو اس ڈر سے نہیں پڑھاتے کہ کہیں وہ بھاگ نہ جائیں،اپنی بیٹیوں کو پڑھاؤ یہ نوکرانی نہیں کہ ساری عمر آپ کو کھلائیں پلائیں.

  • سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف درخواست دائر

    سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف درخواست دائر

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف درخواست دائر کر دی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بارش میں کے الیکٹرک کی غفلت و مجرمانہ طرز عمل سے 40 سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے، اہلخانہ جب کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر کٹوانے گئے تو پولیس نے انکار کردیا۔اس جرم میں پولیس ،کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کی ملی بھگت شامل ہے۔لوگ مررہے ہیں، لیکن اس ملک میں ایف آئی آر نہیں کاٹی جارہی ۔

    حافظ نعیم الرحمن کے مطابق ہم نے 3 سال قبل بھی سپریم کورٹ میں پٹیشن فائل کی تھی۔ بد قسمتی سے آج تک کے الیکٹرک کےخلاف وہ کیس نہیں چل سکا ہے۔ گذشتہ روز سپریم کورٹ نے بھی اس معاملے پر سخت ریمارکس دیئے تھے۔

    حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج درخواست میں لکھا ہے کہ یہ قتل خطا نہیں ہے۔ جب شہری بتا رہے ہیں کہ کے الیکڑک کی تنصیبات سے کرنٹ آرہا ہے۔نیپرا کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے نظام میں مزید بہتری کرنی تھی، لیکن نہیں کی گئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پولیس سندھ حکومت کے ماتحت آتی ہے،اسی وجہ سے سندھ حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔یہ درخواست وفاقی حکومت کے خلاف دائر کی گئی ہے۔
    کے الیکٹرک کے فارنزک آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 40 لوگ جب جاںبحق ہوئے تو وزیر اعظم نے بیان تک نہیں دیا۔بارش کے دوران شہر میں خوف و ہراس پھیلا۔
    حافظ نعیم الرحمن کے مطابق کے الیکٹرک نے خود کہا کہ بچوں کو کھمبوں سے دور رکھے۔ہماری درخواست ہے کہ کے الیکڑک کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنایا جائے۔

  • کراچی، بارشوں‌ کے بعد بیماریوں‌ میں زبردست اضافہ، کتنے مریض ہسپتالوں میں‌ لائے گئے؟ اہم خبر

    کراچی، بارشوں‌ کے بعد بیماریوں‌ میں زبردست اضافہ، کتنے مریض ہسپتالوں میں‌ لائے گئے؟ اہم خبر

    کراچی میں گزشتہ 10 روز میں 12 ہزار سےزائد بچے ڈائریا،گیسٹرواوردیگربیماریوں میں مبتلا پائے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق سول اسپتال کی ایمرجنسی میں 2000سےزائد بچےلائےگئے، قومی ادارہ برائےامراض صحت اطفال میں2ہزار889 بچےلائےگئے، عباسی شہید اسپتال میں 2ہزار800 سےزائدبچےلائےگئے،

    لیاری جنرل اسپتال میں1400سےزائدبچےرپورٹ ہوئے، سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں 2500 سے زائد بچےلائے گئے، عید اور بارش کے بعد مریضوں کی تعداد میں 300 گنا اضافہ ہوا ہے،