Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی کے گیسٹ ہائوسز اور ہوٹلوں میں تابڑ توڑ چھاپے، درجنوں گرفتار

    کراچی کے گیسٹ ہائوسز اور ہوٹلوں میں تابڑ توڑ چھاپے، درجنوں گرفتار

    کراچی ائیرپورٹ کے قریب خود کش حملے کے بعد پولیس متحرک نظر آرہی ہے، پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹ ٹیم نے صدر کے مختلف رہائشی ہوٹلوں اور گیسٹ ہائوسز میں چھاپے مارے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے رہائشی ہوٹلوں میں مقیم افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال اور کمروں کی تلاشی لی اور چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ کوائف مکمل ہوئے تو مشتبہ افراد کو چھوڑ دیا جائے گا، ہوٹلز اور گیسٹ ہائوس میں مرحلہ وار چیکنگ ہوگی۔ پولیس کے مطابق خود کش بمبار فہد صدر کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا تھا، جیو فینسنگ کے بعد سندھ اور بلوچستان سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔واضح رہے حملے کے بعد سندھ پولیس نے مسافر خانوں کی چیکنگ کے لیے سپیشل ونگ قائم کر دیا ہے.

    کراچی ائیرپورٹ کے نزدیک دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، امریکا

    کراچی ائیرپورٹ کے نزدیک دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، امریکا

    امریکی صحافی کے سخت سوالات: پریس کانفرنس میں امریکا کی دوہری پالیسی بے نقاب

  • اسرائیلی جارحیت کی مذمت سے کام نہیں چلے گا،ثروت اعجاز قادری

    اسرائیلی جارحیت کی مذمت سے کام نہیں چلے گا،ثروت اعجاز قادری

    صدر پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عالمی برادری مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام اور اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد ثروت اعجاز قادری نے ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے بعد کراچی واپسی پر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ملک بھر میں یوم فلسطین منایا گیا ہے اسی حوالے سے ایوان صدر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجیتی کے لیے اے پی سی کا انعقاد کیا گیا تھا۔تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔اسرائیلی جارحیت کی اب مذمت کرنے سے کام نہیں چلے گا۔تمام اسلامی مملکت کے سربراہان کو فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کھل کر سامنے آنا پڑے گا۔کھلی دہشت گردی کر کر ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔لاکھوں بچے خواتین بزرگ جوان فلسطینی زخمی حالت میں ہیں۔علاج معالجے کی وہاں کوئی سہولت نہیں ہے۔نہ ہی کوئی امداد پہنچانے کا ذریعہ ہے۔امدادی کیمپوں پر بھی اسرائیل زمینی اور فضائی حملے کر کے زخمیوں کو مزید زخمی کر رہا ہے۔ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ شام لبنان اور ترکی جس طرح شہید فلسطینیوں کے بچوں کی پرورش کے لیے آگے بڑھے ہیں اسی طرح پاکستانی حکومت کو بھی اس کار خیر میں حصہ لینا چاہیے۔یہ وقت مظلوم فلسطینیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کا ہے۔تمام اسلام دشمن عناصر اب کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں اور اسے ہر طرح کی امداد بھی پہنچا رہے ہیں۔افرین ہیں مظلوم اور نیت فلسطینیوں پر کہ وہ پھر بھی اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔تمام مسلم ممالک کو اب اگے بڑھ کر اسرائیل کے ہاتھ کو روکنا ہوگا۔اسرائیل باتوں سے نہیں منہ توڑ جواب دینے سے ہی خاموش ہوگا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی ترمیم کے ڈرافٹ کی سماعت کل ہوگی

  • سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    کراچی: ملک کے بزرگ سیاستدان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ الہٰی بخش سومرو نے 1997 سے 2001 تک قومی اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور وفاقی وزیر کے طور پر بھی اہم ذمہ داریاں سر انجام دی تھیں۔مرحوم کی نماز جنازہ کل دوپہر کو کراچی میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقے احمد میاں سومرو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔الہٰی بخش سومرو ایک طویل سیاسی کیریئر کے حامل رہنما تھے اور ان کی وفات کو پاکستان کی سیاست میں ایک اہم خلا قرار دیا جا رہا ہے۔

  • دوران ڈکیتی زیادتی میں ملوث 5 ڈاکو  پولیس مقابلے میں ہلاک

    دوران ڈکیتی زیادتی میں ملوث 5 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

    کراچی: منگھوپیر خیر آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس علاقے میں سرچ اور کامبنگ آپریشن کر رہی تھی ، کہ شہریوں کی جانب سے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ڈاکوؤں کے ساتھ براہ راست مقابلہ ہوا، جس میں پانچ ڈاکو ہلاک ہوئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے پانچ ڈاکو متعدد جرائم میں ملوث تھے جن سے شہری بڑے تنگ تھے۔ ان کے قبضے سے ایس ایم جی ، پسٹلز ، رپیٹرز، گھروں میں ڈکیتی کے لیے تالے کاٹنے والے کٹر اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، ملزمان مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے اور ان سے بڑے ہتھیار بھی برآمد ہوئے جبکہ پولیس کے مطابق ہلاک ڈکیت اسٹریٹ کرائم کے علاوہ گھروں میں وارداتوں کے دوران زیادتی بھی کرتے تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں قانونی کارروائی کےلیے اسپتال منتقل کیں جہاں تین کی شناخت صدام، نیاز اور قلندر بخش کے نام سے ہوئی ہلاک ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے تھا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے گلبرگ قبائل کالونی میں گھر کے قریب گلی سے 3 سالہ بچی کی لاش ملی۔

    پولیس کے مطابق بچی کی شناخت (آ) دختر عبد الباسط کے نام سے کی گئی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا بچی کے گلے میں دوپٹہ لپٹا ہوا تھا پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے3 سالہ (آ) 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی اس کے والد عمرے کی ادائیگی کے لئے گئے ہوئے ہیں اور 12 اکتوبر کو ان کی واپسی ہے.

    بڑے بہن بھائی علی الصبح گھر سے اسکول کے لئے روانہ ہوئے تو ننھی بچی بھی ان کے ساتھ نکل گئی 7 بجکر 15 منٹ پر بچی گھر سے نکلی اور 15 سے 20 منٹ بعد گھر کے قریب ہی گلی سے لاش ملی والدہ نے بچی کی لاش دیکھی تو اس کے گلے میں دوپٹے سے پھندا لگا ہوا تھا۔ بچی کے والد پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔

    لواحقین کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، ایسا جھگڑا کسی کے ساتھ نہیں ہوا کہ ہمارے اوپر اتنا بڑا ظلم کرے، ہم پر قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔

    ادھر ملتان میں اسکول جانے والی خاتون ٹیچر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر کو گلزیب کالونی میں اسکول جاتے ہوئے قتل کیا گیا، نجی اسکول ٹیچر گھر سے اسکول جا رہی تھی کہ نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی خاتون ٹیچرکےقتل کی تحقیقات کی جارہی ہیں، خاتون ٹیچر کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں قاتل کو خاتون ٹیچر کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے، مسلح شخص نے قریب آکرسرمیں گولی ماری۔

    ایس پی کینٹ طاہر مجید کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا رہے ہیں، امکان ہے ملزم خاتون کو پہلے سے جانتا تھا، ملزم فائرنگ کے بعد خاتون کا موبائل فون اٹھا کرفرارہوگیا۔

  • لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت

    لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت

    سندھ ہائیکورٹ نے سالوں سے لاپتا شہریوں سے متعلق کیس میں سرکاری حکام کو ملک بھر کے حراستی مراکز سے رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، سرکاری وکیل اور کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو پیش رفت سے آگاہ کیا، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جبری گمشدہ شہریوں کے اہلخانہ کی مالی معاونت کردی گئی ہے،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ پاپوش نگر سےلاپتا شہری عادل خان کی جےآئی ٹیز میں جبری گمشدگی کا تعین ہوچکا ہے، شہری کے اہلخانہ کی سندھ حکومت کی جانب سے مالی معاونت بھی کردی گئی ہے،دوران سماعت ایک خاتون نے عدالت میں بتایا کہ شوہر 8 سال سے لاپتا ہے،کئی برس سے عدالتوں اور پولیس اسٹیشنز کے چکر کاٹ رہے ہیں، اب تک پولیس نےکوئی کارروائی نہیں کی اور نہ ہی اب تک کوئی سراغ لگایا گیا۔

    عدالت نے لاپتا شہری امین الیاس سمیت دیگر لاپتا شہریوں کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور شہریوں کی ٹریول ہسٹری معلوم کرنے کا حکم بھی دیا،عدالت نے ملک بھر کے حراستی مراکز سے رپورٹس حاصل کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی اور درخواستوں پر مزید سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

    ہندو رکن اسمبلی کے جبری تبدیلی مذہب کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر کا جواب

    دھمکی یا ہتھیار دکھاکر تبدیلی مذہب حرام ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے میڈیا کو سب سے بڑا اور خطرناک ہتھیار قرار دیا

  • لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی

    لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی

    بیروت: لبنان سے پاکستانیوں کو لانے والی خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جنگ زدہ لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد وہاں پھنسے پاکستانیوں کو لانے والی خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی، دمشق سے خصوصی پرواز کے ذریعے 70 پاکستانی وطن واپس پہنچے جبکہ ایئرپورٹ پر لبنان سے آنے والے ہم وطنوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے، ایئر 320 ساختہ طیارہ رات 2 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا لیکن ایک گھنٹے کی تاخیر سے طیارہ رات 3 بجے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کو محفوظ شمالی بارڈر کراسنگ سے دمشق پہنچایا گیا، پاکستانیوں کی کراچی کے لیے پرواز پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب روانہ ہوئی۔

    دفترخارجہ کے مطابق پرواز میں موجود 67 پاکستانی لبنان سے بذریعہ سڑک دمشق پہنچے تھے جبکہ شام سے 4 دیگر پاکستانی بھی خصوصی پرواز میں سوار ہوئے تھے۔

    پی ٹی آئی اراکین کو کسی بھی سیاسی یا غیر سیاسی اجتماع میں شرکت …

    گورنرسندھ کامران، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی اور صوبائی وزیرجام اکرم اللہ دھاریجو نے پاکستانیوں کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ حکومت نے لبنان سے پاکستانیوں کی باحفاظت وطن واپسی ممکن بنائی، حکومت پاکستان اس مشکل وقت میں اپنے پاکستانیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، جو پاکستانی وہاں رہ گئے ہیں انہیں بھی جلد واپس لے آئیں گے،سفارتخانوں کے بروقت اقدام نے پاکستانیوں کی فوری واپسی میں اہم کردار ادا کیا، شکر ہے 71 پاکستانی جنگ زدہ لبنان سے بحفاظت واپس آئے ہیں، لبنان کے شہریوں کے لیے بھی فکر مند ہوں جو اسرائیلی بمباری کا شکار ہیں،اسرائیل نے جنگ فلسطین سے لبنان تک پھیلادی مگر دنیا خاموش ہے، مسلم ممالک اسرائیل کےخلاف یک آواز ہوں تاکہ لبنان پر مسلط جنگ رُکے۔

    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین پر پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت …

    اس موقع پر وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کراچی ائیر پورٹ پر گفتگو میں کہا کہ اس وقت پورا خطہ جنگ کی حالت میں ہے، بہت مشکل مرحلہ تھا، لوگوں سے رابطہ بھی نہیں ہوپارہا تھا، وفاقی حکومت اور وزارت خارجہ اس حوالے سے بہت زبردست کام کیا۔

    وزیر انڈسٹریز سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ سندھ حکومت نے بہترین کردار ادا کیا۔

  • جامعہ کراچی، ڈاکٹر زاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری

    جامعہ کراچی، ڈاکٹر زاکر نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری

    جامعہ کراچی نے خصوصی اجلاس میں ڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دیدی.

    جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت منعقد ہونے والے سنڈیکیٹ کے خصوصی اجلاس میں ملائیشیا سے آنے والے مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائیک کو کلیہ معارف اسلامیہ جامعہ کراچی میںڈاکٹرآف فلاسفی کی اعزازی سند دینے کی منظوری دی گئی۔سنڈیکیٹ کا خصوصی اجلاس گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی جانب سے موصول ہونے والے خط کی روشنی میں بلایا گیا تھا۔گورنرسندھ وچانسلر جامعہ کراچی نے ڈاکٹر ذاکرعبدالکریم نائیک کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دینے کی سفارش کی تھی۔قبل ازیں رکن سنڈیکیٹ جامعہ کراچی و رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کی والدہ اور ڈاکٹر اے کیو خان انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کے گورننگ باڈی کے سابق رکن ڈاکٹر انورنسیم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔واضح رہے کہ اجلاس میں تین اراکان نے ڈاکٹر زاکر نائیک کو ڈگری دینے پر اعتراض کیا اور مخالفت کی.

    کراچی میں گرمی کی لہر کا نیا الرٹ جاری

    سندھ حکومت کا ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

  • سندھ حکومت کا ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں ہاری کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو محکمہ زراعت کی جانب سے ہاری کارڈ کے اجراء کیلئے مختلف پیکجز پر بریفنگ دی گئی . اجلاس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی سید ناصر حسین شاہ، وزیر زراعت محمد بخش مھر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری زراعت رفیق برڑو، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور سیکریٹری رحیم شیخ موجود تھے جبکہ وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکریٹری ہاؤسنگ خالد شیخ بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے اس موقعہ پر وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک تا 12 ایکڑز راضی کے دس لاکھ آبادگار ہیں، آبادگاروں کی گندم کی کاشت کے لئے ہاری کارڈ کے ذریعہ حوصلہ افزائی کرنا چاہتا ہوں.ہم چاہتے ہیں کہ گندم کی پیداوار زیادہ سے زیادہ ہو، سندھ سے ہر سال چاول کی بڑی مقدار برآمد ہوتی ہے، ہمارے آبادگار اس سال ایسی فصلیں اگائیں جن کو برآمد کرسکیں، سندھ حکومت زرعی اور صنعتی شعبوں میں جدت لانا چاہتی ہے، زرعی شعبہ میں ترقی کرنے کی کافی گنجائش ہے اگر زراعت سائنسی بنیادوں پر کی جائے، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی کہ ربیع کی فصلوں کیلئے بروقت زرعی پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جائے اور کاشتکاروں کو فصلوں کی بہتر پیداوار سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جائے.اجلاس میں گندم کے کاشتکاروں کو بہترین فصل اگانے کیلئے آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا .

    کراچی، ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں

  • کراچی، ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں

    کراچی، ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں

    کراچی میں ستمبر کے دوران اسٹریٹ کرائمز کی 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

    سیٹیزن پولیس لائیژن کمیٹی نے ماہ ستمبر میں ہونے والے جرائم کے اعداد وشمار پرمبنی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی مجموعی طورپر 5 ہزار 8 سو 32 وارداتیں ہوئیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں کارلفٹر190 گاڑیاں چوری و اسلحے کے زور پر شہریوں سے چھین لے اڑے۔شہرکے مختلف علاقوں سے 3 ہزار982 موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں یا اسلحے کے زور پر شہریوں سے چھینی گئیں۔شہر میں دندناتے مسلح لیٹروں نے شہریوں کوایک ہزار 651 موبائل فونزسے محروم کردیا۔ ستمبر میں اغوابرائے تاوان کے 2، بھتہ خوری کی5 اور قتل وغارت گری کے 36 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز کراچی پولیس کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ انسداد جرائم کی کامیاب کارروائیوں کے دوران ایک ہفتے کے دوران ضلعی پولیس نے ڈاکوئوں سے 25مقابلے کئے، فائرنگ کے تبادلے میں 3ڈاکو ہلاک جبکہ 32زخمی ڈاکوئوں سمیت 43ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 35مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 17موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں ۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس نے گزشتہ ہفتے ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زونز میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 917سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 42کلو 973 گرام چرس، ایک کلو 92گرام آئس،کرسٹال اور ہیروئن ،146اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا ہے۔اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں سے چھینی و چوری شدہ 53موٹرسائیکلیں اور 2گاڑی بھی برآمد کیں ہیں۔

    ایم کیو ایم بلا تفریق کے لوگوں کو خودمختار بنانے کی جد و جہد کررہی ہے ، مصطفیٰ کمال

  • ایم کیو ایم بلا تفریق کے لوگوں کو خودمختار بنانے کی جد و جہد کررہی ہے ، مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم بلا تفریق کے لوگوں کو خودمختار بنانے کی جد و جہد کررہی ہے ، مصطفیٰ کمال

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تحت بمقام مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں نیکسٹ جنریشن کے عنوان سے نوجوانوں کے لئے مفت آن لائن کورسز کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شرکاء سے سینئر رہنماء و رُکن قومی اسمبلی سیّد مصطفیٰ کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اُس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نیک نیتی سے عمل پیرا بھی ہے، ایم کیو ایم بلا رنگ نسل اور ڈومیسائل کی تفریق کے لوگوں کو خودمختار بنانے کی عملی جد و جہد کررہی ہے اب کسی حکومت کے آگے گڑگڑانے کا وقت نہیں ہے، تقریب میں ملک کے نوجوان لڑکے لڑکیوں کیلئے مفت آئی ٹی کورسز کا اجراء کر دیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم اور نذرانہ نعت پیش کرکے کیا گیا، بعد ازاں پنڈال میں موجود کراچی اور اندرونِ سندھ کے مختلف شہروں سے آئے نوجوانوں کو آن لائن کورسز سے متعلق ویڈیو بریفنگ اور مُلک کے مایہ ناز آئی ٹی ماہرین نے شرکاء کو قیمتی رائے بھی دیں. سید مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے مہنگے ترین کورسز کو مفت میں عوام الناس کے لئے مہیّا کر دیا ہے ایم کیو ایم کے اِس عملی اقدام نے کوٹہ سسٹم کو دفن کردیا ہے، ایم کیو ایم اپنے نوجوانوں کو ہُنر مند بنا کر آگے بڑھتی دُنیا سے قدم سے قدم ملا کر نہیں بلکہ اُس سے ایک قدم آگے لانا چاہتی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ اِس شہر میں ترقی ہمیشہ ایم کیو ایم کے دور میں ہوئی ہے، وطن عزیز کے نوجوان اپنی مثال آپ ہیں بس اُنھیں گمراہ کن نعروں اور مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر دُرست راستہ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

    کراچی حملے کی تحقیقات، سندھ اور بلوچستان سے کئی افراد گرفتار