کراچی کے علاقے کارساز میں پیش آنے والے المناک حادثے نے شہریوں کو غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے۔ گزشتہ پیر کو ایک بے قابو گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار باپ اور بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ اس حادثے میں مزید پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔اس افسوسناک حادثے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے، لیکن حال ہی میں خاتون ڈرائیور کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی اس تازہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رینجرز اہلکاروں نے خاتون ڈرائیور کو مشتعل ہجوم سے بچانے کے لیے اپنے حصار میں لے رکھا ہے۔
ویڈیو میں ایک آدمی کی آواز بھی سنائی دیتی ہے جو خاتون ڈرائیور پر اپنے غم و غصہ کا اظہار کر رہا ہے۔ اس دوران خاتون ڈرائیور نے اُسے جواب دیتے ہوئے کہا، "تم میرے بابا کو نہیں جانتے”۔ ویڈیو میں یہ جملہ خاتون ڈرائیور کی طرف سے دو سے تین مرتبہ دہرایا گیا، جس سے عوام کے غم و غصے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی، عوام نے اپنے ردعمل میں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ صارفین نے نہ صرف خاتون ڈرائیور کے رویے پر تنقید کی بلکہ اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں قانون امیروں کو تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ غریب عوام کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے۔
عوامی ردعمل میں کئی صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس میں مکمل تحقیقات کی جائیں اور قانون کے مطابق انصاف فراہم کیا جائے۔ کچھ صارفین نے اسے امیر اور غریب کے درمیان تفریق کی واضح مثال قرار دیا ہے۔یہ واقعہ اور خاتون ڈرائیور کا رویہ عوامی شعور میں ایک مرتبہ پھر اس بحث کو جنم دے رہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی صرف غریبوں کے لیے ہے یا امیر طبقے کے افراد بھی اس کے دائرے میں آتے ہیں؟ عوامی مطالبات کے پیش نظر حکومت اور متعلقہ حکام پر دباؤ ہے کہ وہ اس کیس کی منصفانہ تحقیقات کریں اور حادثے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔معاملے کی حساسیت کے پیش نظر، عوام کا غم و غصہ اگرچہ درست اور قابل فہم ہے، تاہم یہ بھی ضروری ہے کہ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک تحمل اور صبر کا مظاہرہ کیا جائے۔
Category: کراچی
-

کراچی کار ساز واقعہ:”تم میرے بابا کو نہیں جانتے”
-

ریڈ لائن بی آر ٹی پہلی بس سروس ہوگی جو بائیو گیس پہ چلے گی،شرجیل میمن
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کا تعمیراتی کام 31 اکتوبر تک مکمل ہو جائے گا جس سے کراچی شہر کا ٹرانسپورٹ کا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
شرجیل انعام میمن نے ملیر میں بی آر ٹی بس کی نئی سڑک کا دورہ کیا،اس موقع پر انہیں پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی سروس ہے بی آرٹی کی جو بائیو گیس پر چلے گی، بائیو گیس پر چلنے والی بس سروس یہاں شروع ہو گی،ریڈ لائن بی ار ٹی پہلاپروجیکٹ ہے جو بائیوگیس پر ہوگا،نگران حکومت کی ناہلی سستی اور عدم دلچسپی ہی وجہ سے بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر ہوئی،لاٹ ون کے کانٹریکٹر نے دو ماہ مین کام مکمل کرنے کی تسلی کروائی تھی،پاکستان میں پہلی بار ہم ای وی ٹیکسی شروع کرنے جا رہے ہیں، ایک مرد حضرات اور فیملی کے لئے ہو گی، ایک خواتین کے لیے ہو گی جس میں خواتین ڈرائیور بھی ہوں گی، تا کہ خواتین کو روزگار ملے اور وہ آرام سے اپنا سفر بھی کر سکیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کی مشکلات کم کریں
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ صدرِ مملکت کی ہدایت ہے کہ کراچی کے شہریوں کو جدید سہولتیں دی جائیں، انڈر پاس مکمل ہوگیا ہے اور صرف بی آر ٹی کے لیے ہے، بی آر ٹی کا منصوبہ ساڑھے 26 کلو میٹر پر محیط ہے، عوام کو سستے داموں سفری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ورلڈ بینک کے تعاون سے یلو لائن بی آر ٹی پر بھی کام شروع ہو چکا ہے، کچھ مسائل کی وجہ سے یہ منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہوا، ہماری کوشش ہے کہ منصوبے کو وقت پر مکمل کیا جائے آج پورا دن مختلف پروجیکٹس کا دورہ کروں گا، دیکھیں گے کہ کہاں کہاں عوام کو مسائل ہیں، اس منصوبے کو 2026ء میں مکمل ہونا تھا، مختلف وجوہات پر تاخیر ہوئی، عوام کوسہولت دینےاورتکلیف سے بچانےکیلئےبس اسٹینڈمنتقل کرنے کا فیصلہ کیا،مشتعل ڈرائیورزنےحرکت کی ہے اب قانون بھی حرکت میں آئےگا،
اطلاع دیں،ایک کروڑ انعام پائیں، خطرناک ڈاکوؤں کی تصاویر جاری
رحیم یار خان،پولیس اہلکاروں کی شہادت پر مقدمہ درج
کچے کے علاقے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
رائفل پکڑ لو لگتا ہے آخری ٹائم ہے،حملے سے قبل پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل
پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی،حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک
-

کارساز حادثہ،شرمیلا فاروقی نے ملزم کو سزا کی یقین دہانی کروائی،آمنہ کے چچا کی گفتگو
کارساز حادثہ، جاں بحق طالبہ آمنہ کے چچا کا کہنا ہے کہ انہیں ملزمہ نتاشا کو بچانے کے لئے ابھی تک کوئی آفر نہیں کی گئی
حادثے میں جاں بحق آمنہ کے چچا نے نجی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی رہنما ایم این اے شرمیلا فاروقی نے مرحوم بھائی کی اہلیہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت سندھ کی جانب سے ملزم کو سزا دلوانے تک مکمل تعاون حاصل رہے گا،ہمیں کیس کے آغاز میں مایوسی تھی کہ انصاف نہیں ملے گا لیکن کچھ لوگوں کے باعث ملزم کو سزا دلوانے کی امید بندھ گئی ہے،آمنہ کے چچا کا مزید کہنا تھاکہ ہمیں ملزمہ کی جانب سے کوئی ڈیل آفر نہیں کی گئی، نہ ہی اس حوالے سے کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی ہمارے اہل خانہ کو اس میں کوئی دلچسپی ہے، 322 تعزیرات ہند پاکستان کے تحت ملزم کی جو سزا بنتی ہے اسے وہ ملنی چاہیے تاکہ معاشرے میں ایک مثال قائم ہوسکے.
شہر قائد کراچی کے علاقے کارساز پر چند روز قبل تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، اس حادثے میں آمنہ اور اسکا باپ عمران جان کی بازی ہار گئے تھے، پولیس نے ملزمہ نتاشا کو گرفتار کر لیا تھا،واقعے کی کئی فوٹیجز سامنے آچکی ہیں ،جناح اسپتال کی جانب سے نتاشا اقبال کی ذہنی حالت کو درست قرار دیا گیا ہے،ملزمہ کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا رکھا ہے.
کارساز حادثہ،ملزمہ "پاگل” نہیں بالکل تندرست ہے، ڈاکٹرکی تصدیق
کارساز حادثہ،ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جیل بھجوا دیا گیا
کارساز حادثہ،پولیس کی سنگین غفلت، ملزمہ کو بچانے کی کوشش
کارساز حادثہ،ملزمہ کی ضمانت مسترد،جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کارساز روڈ پر خونی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والا بوڑھا باپ عمران عارف اپنی بیٹی آمنہ کو نجی کمپنی سے گھر لیکر جا رہا تھا، آمنہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی، آمنہ ایم بی اے کررہی تھی، متوفی عمران عارف سائیکل پر گلی محلے میں پاپڑ فروخت کرتا تھا،آمنہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے ابو کو فون کیا کہ آفس سے چھٹی ہونے والی ہے لینے آجائیں عمران عارف اسکیم 33 سے بیٹی کو لینے اسکے آفس گئے، آفس سے بائیک پر بیٹی کو لیکر نکلا کہ لینڈ کروزر نے باپ بیٹی سمیت کئی موٹرسائیکل سواروں اور ایک گاڑی کو ہٹ کیا ، خاتون ڈرائیور نتاشہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا اور اسکا جناح اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا،ایس ایچ او بہادر آباد کاکہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہےکہ لڑکی نشے میں نہیں ہے، نتاشہ دانش معروف صنعتکار دانش اقبال کی اہلیہ ہیں
غلط معلومات پھیلا کر برطانوی فسادات کو ہوا دینے والا لاہوری صحافی گرفتار
گنگارام ہسپتال میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،لاہور میں احتجاج
پولیس کا ناروا سلوک،نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی
باپ کی بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش،ڈولفن ٹیم نے بنائی ناکام
لاہور میں جرائم بڑھ گئے، پولیس خاموش تماشائی، سینئر صحافی خالد محمود خالد بھی لٹ گئے
فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض
فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات
-

پی ایس ایکس: ملا جلا رجحان، انڈیکس 78,801 پر بند
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کے کاروباری دن کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ کاروباری دن کے آغاز پر مارکیٹ نے مثبت آغاز کیا اور 297 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے باعث 100 انڈیکس 79 ہزار کی سطح عبور کرتے ہوئے اگست کے مہینے میں پہلی بار اس مقام تک پہنچا۔ تاہم دن کے اختتام تک یہ اضافہ کم ہو کر صرف 8 پوائنٹس رہ گیا اور انڈیکس 78 ہزار 801 پر بند ہوا۔اس کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس مجموعی طور پر 413 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جس کی بلند ترین سطح 79 ہزار 173 رہی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مختلف عوامل کی بنا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔
پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 24 جولائی کے بعد سے بڑھ کر 10 ہزار 500 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، جو کہ ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔ آج کے کاروباری دن میں 68 کروڑ شیئرز کے سودے طے پائے، جن کی مجموعی مالیت 18 ارب روپے رہی۔ اس دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 25 ارب روپے بڑھ کر 2 ہزار 512 ارب روپے ہو گئی۔ماہرین کے مطابق، موجودہ معاشی صورتحال، حکومتی پالیسیوں اور بین الاقوامی مارکیٹ کے حالات نے پی ایس ایکس پر اثرات مرتب کیے ہیں۔ اگرچہ کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا گیا، لیکن بعد میں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اپنایا گیا جس کے باعث انڈیکس میں کمی واقع ہوئی۔
سرمایہ کاروں کے مطابق، مستقبل میں بھی پی ایس ایکس کی صورتحال میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں، اور اس کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے واقعات پر نظر رکھنا ضروری ہوگا۔ -

ایران بس حادثہ،سندھ حکومت کا شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی مدد کا اعلان
سندھ حکومت نےایران حادثے کے شہدا اور زخمیوں کی مالی مدد کا اعلان کر دیا ہے
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شہدا کے ورثا کو 50 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایران حادثے کے زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے،سندھ حکومت نے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر شہدا کو واپس لانے کا انتظام کیا،سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ایران میں زائرین کی بس کو حادثہ افسوسناک ہے،چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ نے ایرانی سفیر سے رابطہ کیا، میتیں اور زخمیوں کو لانے کے اخراجات سندھ حکومت اٹھائے گی، ائیر ایمبولینس بھی منگوالی ہے ، شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جائے گا،واضح رہے کہ ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہو گئی تھی جس میں 35 پاکستانی جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے، پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
ایران میں بس حادثے میں جاں بحق اور زخمی پاکستانی زائرین کو آج پاکستان لایا جائے گا،ڈی سی سکھر کے مطابق 28 میتوں اور 25 زخمی افراد کو سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے آج شام سکھر پہنچایا جائے گا، ایئرپورٹ پر تیاری مکمل ہے جبکہ 53 ایمبولینس بھی پہنچ چکی ہیں، 10 میتیں لاڑکانہ، 6 کشمور، 4 خیر پور، 3 کراچی، 3 قمبر شہداد کوٹ، ایک دادو اور ایک میت جامشورو روانہ کی جائے گی، 8 زخمی فراد کا لاڑکانہ، 5 قمبر کا شہداد کوٹ، 4 کا خیرپور، 3 کا دادو سے تعلق ہے، زخمیوں میں جامشورو، شکارپور، کراچی، مٹیاری اور جھل مگسی کا ایک ایک فرد شامل ہے۔
علی امین گنڈا پور نے کارکنان میں پیسے کیوںتقسیم کئے؟
علی امین گنڈا پور جلسہ ملتوی ہونے پر ناخوش،پیسے بانٹنے کی ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی کا بیانیہ مسترد،گھیرا تنگ،جلسہ منسوخی،سوالات اٹھ گئے
جلسہ منسوخ، پی ٹی آئی قیادت تقسیم، محمود اچکزئی کا تحفظات کا اظہار
-

جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار
ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائی ،جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار کر لئے گئے
ملزمان کی شناخت اظہر مقصود اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی ،ملزمان عمرے ویزہ پر سعودی عرب جا رہے تھے، ملزمان نے سعودی عرب سے سینیگال جانے کی کوشش کرنا تھی۔ملزمان کے سامان سینیگال کے ویزے برآمد کر لیے گئے ،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے 22 لاکھ کے عوض علی نامی ایجنٹ سے سینیگال کے ویزے حاصل کئے،ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے
-

سندھ،جنگلات کی 24 ہزار ایکڑ زمین پر بااثر شخصیات کا قبضہ،نوٹس جاری
سندھ ہائی کورٹ، گمبٹ سوبوڈیرو کے علاقے میں جنگلات کی 24 ہزار ایکڑ زمین پر بااثر شخصیات کے قبضے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے محکمۂ جنگلات و دیگر کو نوٹس جاری کر دیا
عدالت نے شہری علی نواز انڑ کی دائر کردہ متفرق درخواست پر سماعت کی ،سیکریٹری جنگلات اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ عدالت میں پیش ہوئے،درخواست گزار نے دورانِ سماعت مؤقف اختیار کیا کہ گمبٹ سوبوڈیرو کے علاقے میں جنگلات کی 24 ہزار ایکڑ زمین پر بااثر شخصیات کا قبضہ ہے، بااثر شخصیات جنگلات کی زمین پر کاشت کاری کر کے لاکھوں روپے کما رہے ہیں،کاربن کریڈٹ کی مد میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے ملنے والے فنڈز کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی،
عدالت نے کہا کہ سیکرٹری جنگلات، جنگلات کی زمینوں سے قبضے ختم کرانے کے لیے اقدامات کریں، جنگلات کی زمینوں سے قبضہ ختم کرانے کے لیے رینجرز اور سیشن جج کی مدد بھی لی جائے، کے پی کے اور پنجاب میں جنگلات کی زمین کی حفاظت کے لیے فورس موجود ہے،سیکریٹری جنگلات نے عدالت میں کہا کہ سندھ میں ترمیم کر کے ایسی ہی فورس بنانے کے لیے قانون میں ترمیم کی جا رہی ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکریٹری قانون اور جنگلات سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک پیش رفت نہ ہوئی تو عدالتی احکامات جاری کرے گی،عدالت نے اگلی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی
قبل ازیں ڈی جی نیب سندھ نے ایک رپورٹ میں کہا کہ حکومت سندھ کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے ذریعے، نیب نے کراچی ، ٹھٹھہ، سکھر اور بے نظیر آباد میں 1.8 ملین ایکڑ جنگلاتی اراضی کو چھڑایا ہے۔ سرکاری ملازمین کی انتظامی بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں۔ سندھ حکومت کو چھڑائی گئی زمین کا قبضہ دے دیا گیا ہے۔زمین کی مالیت 3 کھرب سے زائد ہے، نیب نے بورڈ آف ریونیو کے ساتھ ملکر زمین بازیاب کروائی،سندھ میں سرکاری زمینوں پر قبضے ختم کرنے کے لیے کی گئی کاروائیوں کے دوران مختلف اضلاع سے لاکھوں ایکڑ جنگلات کی اراضی بازیاب کرائی گئی ہے۔ اس کاروائی کا آغاز 2018 میں سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر کیا گیا تھا، جس میں محکمہ جنگلات نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ اس کاروائی کے نتیجے میں لاڑکانہ میں ایک لاکھ 11 ہزار ایکڑ جنگلات کی زمین بازیاب کی گئی۔شہید بے نظیر آباد میں ایک لاکھ 28 ہزار ایکڑ جنگلات کی زمین واگزار کرائی گئی۔ جبکہ حیدرآباد میں 7 لاکھ 29 ہزار ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے چھڑائی گئی۔ ٹھٹھہ میں 2 لاکھ 75 ہزار ایکڑ جنگلات کی زمین بازیاب کی گئی۔ جبکہ کراچی کے علاقے ملیر اور گڈاپ میں 2 لاکھ 75 ہزار ایکڑ جنگلات کی اراضی کو واگزار کرایا گیا۔
معافی مانگوں گا لیکن آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان
جن کے پاس طاقت ہے ان سے ہی بات کروں گا ،عمران خان
نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد
نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار
نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان
9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری
9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد
عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان
-

غیر ملکی پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
قطر سے نیپال جانے والی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے
قطر سے پرواز کیو آر 652 دوحہ سے کھٹمنڈو جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی، جس کے بعد پرواز کے پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی سے رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی،ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے سکھر سے طیارے کو کراچی موڑ لیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پرواز کیو آر 652 نے صبح سوا 8 بجے جناح ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے مسافر کا طبی معائنہ کیا،سول ایوی ایشن حکام کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پرواز کو میڈیکل لینڈنگ کی اجازت دی گئی،یہ پہلا موقع نہیں ہے اس سے قبل بھی کئی موقع پر غیر ملکی پروازیں پاکستانی ایئر پورٹس پر میڈیکل ہنگامی لینڈنگ کر چکی ہیں
ایئر انڈیا کو بم سے اڑانے کی دھمکی افواہ نکلی
احمد آباد میں کچھ اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں
-

کارساز حادثہ،ملزمہ "پاگل” نہیں بالکل تندرست ہے، ڈاکٹرکی تصدیق
کارساز حادثہ، ملزمہ تندرست ،ذہنی توازن خراب نہیں، ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے سربراہ ڈاکٹر چنی لال کا کہنا ہے کہ 19 اگست کو ملزمہ نتاشا کو جناح اسپتال لایا گیا تھا، مریضہ کو جب اسپتال لایا گیا تو حالت ٹھیک نہیں تھی، ملزمہ کے اہلخانہ نے بتایا وہ ذہنی مریض ہے، اہلخانہ مریضہ کے حوالے سے کوئی ریکارڈ پیش نہ کر سکے،ملزمہ کی دماغی حالت بالکل ٹھیک ہے، انہوں نے اسپتال میں اپنے آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی،مریضہ کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
کارساز حادثہ،ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جیل بھجوا دیا گیا
کارساز حادثہ،پولیس کی سنگین غفلت، ملزمہ کو بچانے کی کوشش
کارساز حادثہ،ملزمہ کی ضمانت مسترد،جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کارساز روڈ پر خونی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والا بوڑھا باپ عمران عارف اپنی بیٹی آمنہ کو نجی کمپنی سے گھر لیکر جا رہا تھا، آمنہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی، آمنہ ایم بی اے کررہی تھی، متوفی عمران عارف سائیکل پر گلی محلے میں پاپڑ فروخت کرتا تھا،آمنہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہن نے ابو کو فون کیا کہ آفس سے چھٹی ہونے والی ہے لینے آجائیں عمران عارف اسکیم 33 سے بیٹی کو لینے اسکے آفس گئے، آفس سے بائیک پر بیٹی کو لیکر نکلا کہ لینڈ کروزر نے باپ بیٹی سمیت کئی موٹرسائیکل سواروں اور ایک گاڑی کو ہٹ کیا ، خاتون ڈرائیور نتاشہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا اور اسکا جناح اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا،ایس ایچ او بہادر آباد کاکہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہےکہ لڑکی نشے میں نہیں ہے، نتاشہ دانش معروف صنعتکار دانش اقبال کی اہلیہ ہیں
غلط معلومات پھیلا کر برطانوی فسادات کو ہوا دینے والا لاہوری صحافی گرفتار
گنگارام ہسپتال میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،لاہور میں احتجاج
پولیس کا ناروا سلوک،نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی
باپ کی بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش،ڈولفن ٹیم نے بنائی ناکام
لاہور میں جرائم بڑھ گئے، پولیس خاموش تماشائی، سینئر صحافی خالد محمود خالد بھی لٹ گئے
فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض
فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات
شہر قائد کراچی کے علاقے کارساز کے قریب ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے,مقدمہ متوفی عارف کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ بہادرآبادمیں درج کیا گیا ہے،حادثے میں دو افراد کی موت ہوئی تھی جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے تھے،پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کی خاتون ڈرائیور بھی زخمی ہے، ملزمہ کو سر پر چوٹ لگی ہے، حادثے میں باپ بیٹی 26 سال کی آمنہ اور 60 سال کے عمران جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے
-

کارساز حادثہ،ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد،جیل بھجوا دیا گیا
کراچی،کارساز حادثہ کی خاتون ملزمہ کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی
کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں خاتون ملزمہ نتاشا کو سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، ملزمہ نتاشا کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت پہنچایا گیا،پولیس نے ملزمہ کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،ملزمہ کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ ملزمہ کے خلاف دفعات قابل ضمانت ہیں، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ 322 کا اضافہ کیا ہے، دفعہ 322 ناقابل ضمانت ہے،
آپ کے شوہر کا نام کیا ہے؟عدالت کا ملزمہ نتاشا سے مکالمہ
مدعی کے وکیل نے استدعا کی کہ پتہ لگایا جائے خاتون نے کس قسم کا نشہ کر رکھا تھا کہ دو افراد کی جان لے لی؟ عدالت نے ملزمہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے شوہر کا نام کیا ہے؟ ملزمہ نتاشا نے عدالت میں بتایا کہ میرے شوہر کا نام دانش ہے عدالت نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ پولیس نے آپ پر کوئی تشدد تو نہیں کیا؟ نتاشا نے کہا کہ مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا گیاعدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا