Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں 100 مقامات پر سہولت  بازار کا انعقاد

    کراچی میں 100 مقامات پر سہولت بازار کا انعقاد

    حکمران عوام کے مسائل توسنیں ۔عوام جینے کےلیے ضروری اشیاء کا مطالبہ کررہے ہیں ۔فیصل ندیم
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کی جانب سےشہرقائدمیں 100مقامات پرسبزی سہولت بازارلگائے گئے۔سبزی سہولت بازاروں میں تمام اشیاء منڈی کی قیمت پر اور خصوصی ڈسکاؤنٹ پر فروخت کی گئیں ۔ جہاں سے ہزاروں خاندانوں نے استفادہ کیا۔شہر کی معززشخصیات و عوام نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سبزی سہولت بازاروں کو خوب سراہا ۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کےنائب صدر فیصل ندیم ،کراچی کے صدر احمدندیم اعوان رہنما انجینئر نعمان نے مقامی ذمہ داروں کے ہمراہ سبزی سہولت بازار وں کا دورہ کیا۔اور عوام کی خدمت میں مصروف ذمہ داران و کارکنان کو خوب داد دی ۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر فیصل ندیم کا کہنا تھا کہ ملک میں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہو چکےہیں ۔ہر طبقہ زندگی میں عوام کا خون چوساجارہاہے۔ حکمرانوں نے ہمیں آئی ایم ایف کا غلام بنا کرملک میں بدترین مہنگائی کا عذاب مسلط کر رکھا ہے۔ ملک میں کوئی بھی دور ہویہی لوگ چہرے بدل بدل کر مسلط ہوتے ہیں۔ اور عوام کا خون چوستے ہیں۔

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اس وقت کراچی میں 100 مقامات پر بازار لگائے ہیں۔یہ بازاروں کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے۔ عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ ہر اتوار کو جاری رکھیں گے۔ اگلے اتوار کو شہر میں بڑے عوامی سہولت بازار لگائیں گے۔کراچی کے اہل خیر لوگوں کے ساتھ مل کر عوام کو آٹے، چینی،گھی اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء میں خصوصی سبسڈی دیں گے۔فیصل ندیم کا مزید کہنا تھا کہ نگران حکومت آپس کے اجلاس منعقد کرنے کے بجائے سڑکوں پر نکل کر عوام کے مسائل دیکھے۔لوگ جینے کی اشیاء کا مطالبہ کررہے ہیں۔حکمران عوام کو سہولت دیں یا حکومت چھوڑ کر گھر چلے جائیں۔سبزی سہولت بازاروں کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نےکہا کہ مہنگائی کا سونامی عوام کا ڈبو رہا ہے۔

    نااہل حکمرانوں کی غیرمتوازن پالیسیوں نے گندم اور آٹا کے خود کفیل پاکستان کو فقیر بنا دیا۔ بجلی، گیس ،آٹا ،گندم، چینی، ادویات کی قیمتوں میں جان لیوا ٹیکس اور مہنگائی نے غریب عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے۔حکمران طبقہ غریب عوام کے ٹیکسوں پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اندھی دولت کے انبار لگانے میں مصروف ہیں۔ ایسے حالات میں عوام کسی مسیحا کے منتظر ہیں ۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے تحت صرف کراچی میں آج 100 مقامات پر سبزی سہولت بازار لگائے گئے ہیں ۔ہم عوام کو سہولت دینے کے لیے بےشمار پروجیکٹس پانی ،صحت ،صفائی ،سستی روٹی و دیگرپر کام کررہے ہیں۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے عوامی سہولت پروگراموں کا دائرہ کا مزید وسیع کریں گے۔

    احمدندیم اعوان نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی سیاسی وحکمران جماعتیں آپس کی لڑائیوں کو پس پشت ڈال کر عوام کو سہولت فراہم کرنے کےلیے مفاہمت کا راستہ اختیار کریں ۔اگر آج حکمرانوں ا ور سیاست دانوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکالنے میں اپنا کردار ادا نہ کیا ۔تو عوام انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔عوام نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے اس اقدام کو خوب سراہااور دیگر جماعتوں کے لیے آئیڈیل قرار دیا۔

  • اتحادی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں. بلاول بھٹو زرداری

    اتحادی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں. بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں تو انہیں بھاگنے دو، اتحادیوں سے کہتا ہوں ڈرو گے تو مرو گے جبکہ حیدر آباد میں چھ ملین گیلن پانی کی فراہمی کے واٹر فلٹر پلانٹ منصوبے کے افتتاح کے بعد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ نالائق کو نکالنے کے لیے عدم اعتماد کی کامیابی حیدرآباد کے عوام کی وجہ سے تھی، اگر وہ وزیراعظم نہیں رہا تو جیالوں کی محنت کی وجہ سے نہیں رہا۔

    خیال رہے کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ آج میں آپ سے مانگنے نہیں بلکہ آپ کو دینے کے لیے آیا ہوں، حیدرآباد کےعوام کو پینے کا پانی ملے گا، ہمیں ہر شہر میں صاف پانی پہنچانا ہے اور چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے منشور پر الیکشن لڑیں گے، میں پاکستان کے عوام پر بھروسہ کرتا ہوں، میں عوام کے پاس جاؤں گا اور بتاؤں گا کہ میں ملتان، فیصل آباد اور پشاور کو بھی پانی دینا چاہتا ہوں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں تو انہیں بھاگنے دو، اتحادیوں سے کہتا ہوں کہ ڈرو گے تو مرو گے، الیکشن سے بھاگنا پیپلز پارٹی کی ٹریننگ میں نہیں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کو پیغام ہے کہ ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں، پیپلز پارٹی کے جیالے آپ سے نہیں ڈرتے، ہم الیکشن میں ملک کے کونے کونے میں سیاسی یتیموں اور کٹھ پتلی سیاست دانوں کا صفایا کردیں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی کردارکشی کی مہم 3 نسلوں سے چلتی آرہی ہے، وہ سیلیکٹڈ کو مسلط کرنا چاہ رہے تھے تو پیپلز پارٹی کے خلاف نہ جانے کیا کیا کہا گیا، ہم نے جھوٹ کا منہ توڑ جواب دینا ہے۔

  • سندھ پولیس کا تمام تھانوں کو بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت

    سندھ پولیس کا تمام تھانوں کو بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت

    کراچی: سندھ میں بجلی چوروں کے خلاف پولیس بھی میدان میں آگئی، تمام تھانوں کو بجلی چوروں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان پولیس نے کہا کہ وفاقی وزرات توانائی نے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف حکامات جاری کیے ہیں، وفاق نے سندھ بھر کے تھانوں کو احکامات جاری کیے ہیں مقامی پولیس علاقے کی بجلی کی تقسیم کار کمپنی سے رابطہ میں رہے گی، بجلی چوروں کے خلاف مقدمے کا اندراج اور گرفتاری پر معاونت فراہم کی جائے گی-

    ترجمان سندھ پولیس نے کہا کہ بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کی ہفتہ واررپورٹ آئی جی سندھ کو بھیجی جائے گی اور ملوث افراد کو بجلی چوری ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔

    آئیسکو میں کئی افسروں کے تبادلے

    دوسری جانب ڈائریکٹر کسٹمر سروسز لیسکو نے 8 افسران کیخلاف کارروائی کی ہے پانچ ایکسیئن، دو ایس ڈی او، ایک لائن سپرنٹنڈنٹ بجلی چوری، غلط کنکشن دینے میں ملوث پائے گئے-

    واضح رہے کہ بجلی چوری روک تھام کیلئے تقسیم کارکمپنیوں کے افسران کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے،ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق 1955 افسران کے خلاف ایف آئی آرز درج کرلی گئی ہیں اور 21 کو گرفتار کرلیا گیا، ڈسٹری بیوشن کمپنیز پر 40 لاکھ یونٹس بجلی چوری ثابت ہونے پر 164 ملین روپے جرمانہ کیا اور عائد کیے گئے جرمانے میں سے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہوگئے،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے بدعنوان افسران کی ملی بھگت سےبجلی چوری کی جارہی تھی، آپریشن کے دوران 1914 افسران کےخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔

    سی ڈی اے اسٹیٹ ونگ میں اربوں کی کرپشن،2 افسران کو فارغ کر دیا گیا

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق لیسکو 351، گیپکو 138، فیسکو کے 195 افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کی گئی ہے جبکہ آئیسکو کے 219، میپکو کے 314، پیسکو کے 299، حیسکو 112، سیپکو 86، کیسکو 165، ٹیسکو کے 35 افسران کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے 248 منفی ساکھ والے افسران کوبغیرسفارش کے مختلف علاقوں میں تبدیل کردیاگیا۔

    سندھ پولیس کے 18 ایس ایس پیز کے تقرر و تبادلے

  • ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ:خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے چیٹنگ کرنیوالے درجنوں طلبہ گرفتار

    ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ:خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے چیٹنگ کرنیوالے درجنوں طلبہ گرفتار

    کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت مملک بھر میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ ہور ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں، ٹیسٹ میں خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے چیٹنگ کرنے والے درجنوں طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی: محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچ آؤٹ کرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا اس حوالے سے سیکرٹری اعلیٰ تعلیم انیلا محفوظ درانی نے بتایا کہ بلیوٹوتھ سے ٹیسٹ کو آؤٹ کرانے والے خفیہ گروہ کی اطلاع ملی تھی، اطلاع ملی کہ ایک گروہ بلیو ٹوتھ ڈیوائسز سے طلبا کو ٹیسٹ میں مدد کرے گا، ڈیوائس سے امتحانی ہالوں میں امیدواروں نے پرچہ آؤٹ کر کے حل کرنا تھا۔

    سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایٹا کے اعلی حُکام کو اس بابت متنبیہ کیا، ہدایات ملتے ہی ایٹا اسٹاف نے صوبے کے تمام ہالوں پر انٹری کے وقت خصوصی چیک بڑھا دیا اور خصوصی چیک کےدوران عملے نے اپنے فون کا بلیو ٹوتھ آن کرکے بلیو ٹوتھ ڈیوائسز کا سُراغ لگایا اس دوران درجنوں طلبہ و طالبات کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا گیا، ملوث طلبہ و طالبات کے خلاف ان فئیر مینز کا پرچہ کاٹا گیا۔

    اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 15 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان

    واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے واضح کیا تھا کہ ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان 10 ستمبر کو ہو گا، اس کے علاوہ کوئی دوسرا ٹیسٹ نہیں ہو گا لہذا جن بچوں نے ٹیسٹ کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے وہ متعلقہ امتحانی مراکز پہنچیں۔

    ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ امتحان ملک بھرکے 31 شہروں میں بیک وقت لیا جا رہا ہے جس میں ایک لاکھ 80 ہزارسے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی سینٹرز میں 382 طلبا ایم ڈی کیٹ امتحان دے رہے ہیں، بین الاقوامی سینٹر دبئی میں185 اور سعودی عرب میں197 امیدوار امتحان دے رہے ہیں، پنجاب میں 66875، سندھ میں 40528، خیبر پختونخوا میں 46439 اور بلوچستان میں 9230 امیدوار ایم ڈی کیٹ کاامتحان دے رہے ہیں، اس کے علاوہ گلگت میں 926، آزاد کشمیر میں 4036 اور اسلام آباد میں 12118 امیدوار ایم ڈی کیٹ امتحان دے رہے ہیں ایم ڈی کیٹ کے انٹری ٹیسٹ کے لیے امتحانی مراکز پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور بعض امتحانی مراکز پر دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے۔

    ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کی جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

  • سندھ میں کسی سیاستدان کے گھر چھاپہ نہیں مارا گیا، نگران وزیر داخلہ

    سندھ میں کسی سیاستدان کے گھر چھاپہ نہیں مارا گیا، نگران وزیر داخلہ

    اسلام آباد: نگران وزیر داخلہ بریگیڈیر (ر) حارث نواز کا کہنا ہے کہ سندھ میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔

    باغی ٹی وی: وزیر داخلہ حارث نواز کا کہنا ہے کہ سندھ میں نا کسی کے خلاف سیاسی زیادتی کی جا رہی ہے اور نا ہی صوبے میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے سندھ میں صرف نیب اور کرمنل کیسز چل رہے ہیں، سندھ میں کوئی اسٹاپ لسٹ پر بھی نہیں ہے اور سندھ میں کسی کے گھر سے کوئی رقم برآمد نہیں ہوئی سندھ میں کسی سیاستدان کے گھر چھاپہ نہیں مارا گیا، ممکن ہے حکومت کو بدنام کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جا رہی ہوں۔

    وزیر بلدیات سندھ کا کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    دوسری جانب نگراں وزیر بلدیات سندھ نے کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے نگراں وزیر بلدیات سندھ کی جانب نیب، ایف آئی اے اوراینٹی کرپشن کے مقدمات کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی کرپشن کے مقدمات کا سامنا کرنے والے افسران ، اہلکاروں اور بلدیاتی نمائندوں کی فہرست بنانےکا حکم بھی جاری کردیا سیکریٹری بلدیات کو 2 روز میں تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی،نگراں وزیر مبین جمانی کے حکم پر سیکریٹری بلدیات نے صوبے بھر کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور افسران کو خط لکھ دیا۔

    گلگت بلتستان :استورمیں ضمنی الیکشن کاغیر سرکاری، غیرحتمی نتیجہ

  • سندھ پولیس کے 18  ایس ایس پیز کے تقرر و تبادلے

    سندھ پولیس کے 18 ایس ایس پیز کے تقرر و تبادلے

    کراچی: انسپکٹر جنرل پولیس سندھ نے 18 سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پیز) کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایس پی شیراز نذیر کو اے آئی جی آپریشن سندھ ،ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو اے آئی جی فنانس، ایس ایس پی خاور اکبر شیخ اے آئی جی لاجسٹک، ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا اے آئی جی آئی ٹی اور ایس پی علی آصف کو اےآئی جی ایڈمن سی پی او جبکہ ایس پی زاہدہ پروین کو اے آئی جی ویلفیئر تعینات کرکے شعبہ جینڈر کرائم کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ایس پی سمیر نور اے آئی جی اسٹیٹ منیجمنٹ، شاہ نواز چاچڑ سربراہ مددگار 15 یونٹ کراچی، ایس پی احمد فیصل چوہدری نگران وزیرداخلہ سندھ کے پی ایس او اور ایس پی اظہر جاوید پی ایس او ٹو آئی جی جیل خانہ جات مقررکیےگئے ہیں۔

    سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری

    نوٹیفکیشن کے مطابق مشتاق احمد عباسی اے آئی جی لیگل، ڈاکٹرعمران اے آئی جی ایم ٹی، ایس ایس پی عباس رضوی پرنسپل شاہدحیات ٹریننگ کالج کراچی ،ایس ایس پی انور کھیتران کو اے آئی جی سینیٹائزر کمپلین سیل، ایس ایس پی اعجاز احمد شیخ کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ تعینات کیا گیا ہے جبکہ محمد کلیم ایس ایس پی آر ایف ایف حیدرآباد اور عارف عزیز ایس ایس پی انٹیلی جنس اسپیشل برانچ ہوں گے۔

    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرر اور تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا الیکشن کمیشن کی جانب سےایک ایڈیشنل آئی جی، 8 ڈی آئی جیز، 31 ایس ایس پیز اورایس پیز کے تبادلے کیے گئے تھے-

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار گرفتار

  • پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار گرفتار

    پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار گرفتار

    کراچی: عثمان ڈار کو سادہ لباس افراد نے حراست میں لے لیا-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے حراست میں لے لیا گیا عثمان ڈار کو سادہ لباس افراد نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ایس ایس پی ملیر نے عثمان ڈار کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے جبکہ ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ عثمان ڈار کی گرفتاری کا علم نہیں۔

    عثمان ڈار کی والدہ کا ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے اورجنہوں نے اغوا کیا ہمیں نہیں پتا وہ کون ہیں چاہتی ہوں کہ بیٹے کو عدالت میں آنے دیا جائے تاکہ وہ الزامات کا دفاع کرسکے، میری عمر کو مدنظر رکھتے ہوئے میری اس اپیل کو سنا جائے۔

    شمالی وزیرستان :دہشتگردوں اورسیکیورٹی فورسزکےدرمیان فائرنگ،نوجوان شہید


    ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ سادہ لباس اہلکار عثمان ڈار کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر چلے گئے ہیں، انہیں بازیاب کرواکر فوری عدالت میں پیش کیا جائے۔

    قبل ازیں ثمان ڈار نے کہا تھا کہ میرا گھر، فیکٹری، کاروبار مکمل سیل کردیا گیا ہے،والدہ اور دیگر اہل خانہ کو گھر سے نکال دیا گیا ہے، پردہ دار خواتین اور بچوں کو گھر سے نکال کر سڑک پر چھوڑ دیا گیا،، ریاستی مشینری پوری قوت سے میرےخاندان پر ٹوٹ پڑی ہے ہمار ی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں کے سروں سے چادر کھینچنے والے اللہ سے ڈریں، اللہ کے حضور اپنی والدہ کی مسلسل تضحیک کرنے والوں کا انصاف مانگتا ہوں۔

    آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

  • وزیر بلدیات سندھ  کا کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    وزیر بلدیات سندھ کا کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    کراچی: نگراں وزیر بلدیات سندھ نے کرپٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نگراں وزیر بلدیات سندھ کی جانب نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کے مقدمات کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی کرپشن کے مقدمات کا سامنا کرنے والے افسران ، اہلکاروں اور بلدیاتی نمائندوں کی فہرست بنانےکا حکم بھی جاری کردیا سیکریٹری بلدیات کو 2 روز میں تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی،نگراں وزیر مبین جمانی کے حکم پر سیکریٹری بلدیات نے صوبے بھر کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور افسران کو خط لکھ دیا۔

    دوسری جانب ڈالر ذخیرہ اندوزی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) حساس ادارے اور اسٹیٹ بینک نے گرینڈ آپریشن کی تیاری کر لی، ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والی کمپنیوں اور افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔

    محمد بن سلمان نے انڈیا-سعودی اکنامک کوریڈور کا اعلان کردیا

    ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے اور حساس اداروں نے ایکسچینج کمپنیوں کا دو سال کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی تیارکرلی گئی ہے، ایف آئی اے اور حساس ادارے نے بینکوں سے لاکر مالکان اور سامان کی تفصیلات بھی جمع کرنا شروع کردی ہیں ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو اطلاعات ہیں کہ ڈالرز بڑی تعداد میں بینک لاکرز میں ذخیرہ ہیں، ایف آئی اے ڈالرز ریکوری آپریشن میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے بینک لاکرز کو اسکین کرسکےگی، ایف آئی اے اور حساس اداروں کو ڈالرز کریک ڈاؤن سے ڈالرز کی قدر میں بڑی کمی کا یقین ہے۔

    دنیا بھر کے سمندروں کو لاحق غیرمعمولی خطرات پرماہرین کا کھلا خط

  • بارڈرہیلتھ سروسزپاکستان کاملک کے ائیر پورٹس پرالرٹ جاری

    بارڈرہیلتھ سروسزپاکستان کاملک کے ائیر پورٹس پرالرٹ جاری

    کراچی: آنکھوں کےانفیکشن آشوب چشم کے پھیلاو کو روکنے کے تناظر میں بارڈرہیلتھ سروسزپاکستان کی جانب سے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سمیت ملک کے دیگرہوائی اڈوں پرالرٹ جاری کردیا گیا-

    باغی ٹی وی: ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹرسید غلام مرتضیٰ شاہ کے مطابق ائیرلائنزآشوب چشم سے متاثرہ مسافروں کوائیر پورٹس پر بارڈرہیلتھ کے ڈاکٹرزسے رجوع کرنے کے حوالے سےآگاہی دیں،آشوب چشم سے شدید طورپرمتاثر مسافر خود سفرکرنے سے گریزکریں، آشوب چشم ایک متعدی مرض ہے اوریہ مرض ایک فرد سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق آشوب چشم سےمتاثرہ مسافروں کےسفر پرپابندی عائد نہیں کی جارہی ہے۔

    بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے افسران کے خلاف کریک ڈاؤن

    آشوب چشم سے کیسے بچا جائے اور اس کا علاج کس طرح کیا جائے؟

    آشوب چشم یا آنکھوں کا آنا شفاف جھلی کی سوزش یا انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے، جو آپ کی پلکوں کو لائن کرتی ہے اور آنکھ کے سفید حصے کو ڈھانپتی ہے جب آشوب چشم کی وجہ سے آنکھ میں خون کی چھوٹی نالیاں سوجن زدہ ہوجاتی ہیں، تو وہ زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی آنکھوں کی سفیدی سرخ یا گلابی نظر آتی ہے۔

    آشوب چشم عام طور پر بیکٹیریل یا وائرل انفیکشن، الرجک ردعمل، یا بچوں میں نامکمل طور پر کھلی ہوئی آنسو کی نالی کی وجہ سے ہوتی ہے اگرچہ آشوب چشم کی وجہ سے آنکھ میں جلن ہوسکتی ہے، لیکن یہ آپ کی بصارت کو شاذ و نادر ہی متاثر کرتی ہے اس کا علاج گلابی آنکھ کی تکلیف کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے چونکہ گلابی آنکھ متعدی ہو سکتی ہے، اس لیے جلد تشخیص اور علاج اس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

    اسلام آباد میں دن دیہاڑے فائرنگ سے میاں بیوی قتل

    آشوب چشم کی عام علامات میں ایک یا دونوں آنکھوں میں لالی، ایک یا دونوں آنکھوں میں خارش، شدید چھبن کا احساس، آنکھوں سے خارج ہونے والا مادہ جو رات کے وقت پرت بن جاتا ہے اور آنکھ کو صبح کے وقت کھلنے سے روک سکتا ہے اور پانی بہنا شامل ہے۔

    گلابی آنکھ کی وجوہات میں وائرس، بیکٹیریا، الرجی، آنکھ میں کیمیائی چھڑکاؤ، آنکھ میں جانے والی کوئی اجنبی چیز، نوزائیدہ بچوں میں آنسو کی نالی کا بند ہوجانا شامل ہے۔

    آشوب چشم کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے اچھی حفظان صحت کی مشق کریں۔ مثال کے طور پر اپنی آنکھوں کو اپنے ہاتھوں سے مت رگڑیں، اپنے ہاتھ دھوئیں، روزانہ صاف تولیہ اورواش کلاتھ استعمال کریں،تولیے یا واش کلاتھ کا اشتراک نہ کریں، اپنے تکیے کو اکثر تبدیل کرتے رہیں، اپنی آنکھوں کے کاسمیٹکس جیسے کاجل کو انفیکشن کے بعد پھینک دیں، آنکھوں کے کاسمیٹکس یا ذاتی آنکھوں کی دیکھ بھال کی اشیاء کا اشتراک نہ کریں گلابی آنکھ عام زکام سے زیادہ متعدی نہیں ہوتی ہے۔

    پشاور، محکمہ ایکسائز کی کاروائی،72 کلو گرام چرس برآمد

    گلابی آنکھ کا علاج عام طور پر علامات سے نجات پر مرکوز ہوتا ہے۔ آپ کا ڈاکٹر مصنوعی آنسو استعمال کرنے، گیلے کپڑے سے اپنی پلکوں کو صاف کرنے، اور روزانہ کئی بار ٹھنڈی یا گرم سکائی کا مشورہ دے سکتا ہے گلابی آنکھ کی علامات سے نمٹنے کے لیے کوشش کریں کہ اپنی آنکھوں کی سکائی کریں اس کے لیے ایک صاف کپڑے کوپانی میں بھگو دیں اور اپنی بند پلکوں پر نرمی سے لگا لیں عام طور پر، ٹھنڈا پانی سب سے زیادہ آرام دہ محسوس کراتا ہے، لیکن اگر آپ کو بہتر لگے تو آپ گرم پانی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

    اگرچہ گلابی آنکھ صرف ایک آنکھ کو ہی متاثر کرتی ہے، تو دونوں آنکھوں کو ایک ہی کپڑے سے نہ چھوئیں اس سے انفیکشن ایک آنکھ سے دوسری آنکھ میں پھیلنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے اسی طرح آئی ڈراپس آزمائیں مصنوعی آنسو کہلانے والے اوور دی کاؤنٹر آئی ڈراپس علامات کو دور کر سکتے ہیں آنکھوں کے کچھ قطروں میں اینٹی ہسٹامائنز یا دوسری دوائیں شامل ہوتی ہیں، جو الرجک آشوب چشم میں مبتلا لوگوں کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

    خیبر پختونخوا، ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ

  • کوئی خبر بغیر تصدیق کے نہیں پھیلانی چاہیے،نگران وزیر برائے مذہبی امور

    کوئی خبر بغیر تصدیق کے نہیں پھیلانی چاہیے،نگران وزیر برائے مذہبی امور

    نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد کی مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،

    اس موقع پر نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ علماء قوم میں اتحاد و اتفاق کا درس دیں، توہین مذہب اور توہین قرآن کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی ، کوئی خبر بغیر تصدیق کے نہیں پھیلانی چاہیے جب کہ مسالک کے علمی اختلاف کو حق و باطل کا معرکہ نہ بنایا جائے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ، گزشتہ سال کے سرکاری حج اخراجات برقراررکھنے کی کوشش کریں گے اور سرکاری حج کے اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کیے جانے چاہئیں نگران حکومت قانون سازی نہیں کرسکتی.

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

    مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

    مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

    قبل ازیں نگران وزیر برائے مزہبی امور انیق احمد نے لاہور میں امیر جماعت سراج الحق سے ملاقات کی، اس موقع پرسراج الحق کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت آئین کے مطابق ذمے داری نبھاتے ہوئے مقررہ مدت میں صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنائے، انیق احمد کا کہنا تھا کہ آئینی راستہ یہی ہے کہ محدود مینڈیٹ سے انتخابات کرائیں وزیرِ تجارت برآمدات 70ارب ڈالر تک لے جانے کی پالیسی بنا رہے ہیں، امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت سے توقع ہے کہ معاشی حالات مزید خراب نہیں ہوں گے ہم نے ہمیشہ اصولی بات کی ہے

    نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ توہین قرآن کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی، کوئی بھی خبر تصدیق کے بغیر نہیں پھیلانی چاہیے، مسالک کے علمی اختلاف کو حق و باطل کا معرکہ نہ بنایا جائے، علمائے کرام ہمارے سرکا تاج ہیں،علما کے مسائل علما میں رہنے دیں، علما منبر پر بیٹھ کراتحاد کی بات کریں، سرکاری حج کے اخراجات نہیں بڑھنے دیں گے، کوشش ہوگی آئندہ سال کیلئے سرکاری حج کے اخراجات کو کم کئے جائیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ آمد کے موقع پر علامہ راغب نعیمی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو اور خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں نگران وفاقی وزیر مذہبی امور کو جامعہ نعیمیہ آمد پر علامہ راغب نعیمی نے خوش آمدید کہا۔ نگران وفاقی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا کل روشن ہے، صبرکریں وزیراعظم وژن کے مطابق کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے ایسے اقدامات کروں کہ میرے جانے کے بعد بھی لوگ مجھے اچھے الفاظ سے یاد کریں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی جس طرح حروف تہجی میں س اور ش ساتھ ساتھ ہیں اسی طرح سنی اور شیعہ بھی ساتھ ساتھ ہیں،اگر ہمارا مسلمان بھائی دوسرے مسلک سے ہے تو اس کو اپنا دشمن نہ سمجھا جائے کیونکہ ہمارا کلمہ اور کتاب ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ علما کی ذہنی و علمی صلاحیت دوسروں کی نسبت بہت بہتر ہوتی ہے،علما کے پاس جو علم ہوتا ہے وہ عام آدمی کے پاس نہیں ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتفاق اور محبت کی بات کو فروغ دیا جائے، ابھی ملک معاشی مسائل کا شکار ہے جس سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ پوری قوم پر عزم ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری منزل ایک ہے، ہم اہل ایمان اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے دل و جان سے بڑھ کر محبت کرتے ہیں،ہمارا دین بین المذاہب ہم آہنگی کا درس دیتا ہے،ہم اہل کتاب اور ہمارا دین نرم ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نگران سیٹ اپ قانون سازی نہیں کرسکتا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مسیحی برادری کے رہنمائوں سے رابطے میں ہیں، آسمانی کتابوں پر ایمان لائے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ اس موقع پر علامہ راغب نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری حج کے اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئیں، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم نے قربانیاں دی ہیں، ہمارا دین اہل کتاب کیلئے نرمی کی ہدایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنی اور شیعہ دینی اعتبار سے ساتھ ساتھ ہیں۔