Baaghi TV

Category: کراچی

  • موبائل کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سے چوری نہ ہو،نگران وزیر داخلہ سندھ کا مشورہ

    موبائل کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سے چوری نہ ہو،نگران وزیر داخلہ سندھ کا مشورہ

    شہر قائد کراچی میں جرائم میں اضافہ ہو چکا، موبائل ڈکیتی، چوری، چھینا جھپٹی کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں، خواتین کو بھی دن دیہاڑے گلی محلوں میں لوٹا جا رہا ہے،

    ایسے میں سندھ کے نگران وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر)حارث نواز نے شہریوں کو موبائل چوری ہونے سے بچانے کا آسان راستہ بتایا ہے، میڈیا ٹاک کرتے ہوئے سندھ کے نگران وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز نے شہریوں کو موبائل فون محفوظ رکھنے کا ٹوٹکہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ موبائل کو ایسی جگہ رکھیں جہاں سے چوری نہ ہو ، دوسرا یہ کہ موبائل فون اندر والی جیب میں رکھیں ،شہری خود بھی ہماری اور پولیس کی مدد کریں موبائل رکھیں ہی ایسی جگہ جہاں سے چوری نہ ہو سکے

    نگران وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر)حارث نواز کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں غلط کام کرنے والوں کے لئے کوئی رعایت نہیں ہے، معاشرے سے منشیات کو بھی ختم کریں گے، گلشن حدید میں جو واقعہ پیش آیا، اسکی تحقیقات کروائیں گے، ہمارے اوپر کوئی سیاسی دباؤ نہیں، ہم کاروائی آگے لے کر چلیں گے، کچے کے آپریشن اوراسٹریٹ کرائم پر کوئی کمپرومائیز نہیں جہاں جہاں ہاٹ اسپاٹ ہیں وہاں کارروائی ہو گی

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

     دنیا کا سب سے بڑا پروجیکٹ حکومت سندھ کی سیلاب متاثرین کے لئے ہاؤسنگ اسکیم ہے

     ہے گھرکی خواتین کے نام اس کی ملکیت کے کاغذات بھی دے رہی ہے

  • خواتین سے زیادتی،سکول پرنسپل کی گرفتاری کے بعد سکول بند

    خواتین سے زیادتی،سکول پرنسپل کی گرفتاری کے بعد سکول بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں خواتین کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے پرنسپل کی گرفتاری کے بعد سکول بھی بند کر دیا گیا ہے

    گلشن حدید میں سکول کے اندر خواتین کے زیادتی کرنیوالے پرنسپل نے پولیس کو ابتدئی بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، پولیس حکام کے مطابق دوران تحقیقات ملزم نے بتایا کہ اس نے یہ سکول ایک لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر لیا تھا، اسکو میں دس خواتین اور 5 مرد اساتذہ ملازم تھے، اسکول میں 250 طلبا زیر تعلیم ہیں، پولیس حکام کے مطابق ملزم خواتین ٹیچرز کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا اور پھر انہیں بلیک میل بھی کرتا تھا،

    کراچی کے علاقے گلشن حدید میں سکول پرنسپل کی خواتین کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو سامنے آئیں تو پولیس نے فوی کاروائی کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل عرفان سموں کو گرفتار کر لیا، آج کاروائی کرتے ہوئے سکول بھی بند کر دیا گیا ہے،مزید تحقیقات کے دوران پرنسپل کے گھر اور سکول پر چھاپہ مارا گیا اس دوران تین مزید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،

    گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم رعنا حسین کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر قربان بھٹو کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ممتاز قمبرانی، زید مگسی اور جاوید قاضی شامل تھے آج ڈپٹی ڈائریکٹر قربان علی بھٹو کی سربراہی میں ٹیم اسکول پہنچی اور اسکول کا جائزہ لیا

    واضح رہے کہ مذکورہ اسکول رجسٹرڈ نہیں ہے گرفتاری کے بعد ملزم عرفان کے موبائل سے 25 سے زائد ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اپنے عملے اور ٹیچرز سے زیادتی کرتا تھا ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس کے پاس تمام ثبوت موجود ہیں اسٹیل ٹاوٴن پولیس کے اے ایس آئی آفتاب احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مقدمے میں 25 ٹیلی گراف ایکٹ۔376.509.506 کی دفعات شامل کی گئی ھیں

    ذرائع کے مطابق اسکول میں سی سی ٹی وی لگانے والی کمپنی کا مالک بھی فوٹیج سامنے آنے پر خاموش رہا اور ملزم کو بلیک میل کرکے پیسے طلب کرتا رہا تاہم معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

    آئی جی سندھ رفعت مختار نے میڈیا رپورٹس,پر ایس ایس پی ملیر سے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلیں۔ اور کہا کہ غیرجانبدار اور شفاف انکوائری کو یقینی بناتے ہوئے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گلشن حدید کے نجی اسکول میں طالبات سے جنسی ہراسگی کی خبر کا نوٹس لے لیا اور سکریٹری اسکول ایجوکشن کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،

    ایس ایس پی ملیر حسن سردار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گلشن حدید میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے عرفان میمن نے ایک اسکول کھولا ہوا تھا ایجوکیش سٹم میں ایک غیر اخلاقی کامُ کررہا تھا پولیس نے شکایت ملتے ہی ایکشن لیا ،20 سے 25 ویڈیو سامنے آئی ہیں علی لودھی نے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے تھے وہ غائب ہے اسطرح کے دھندے میں خاتون کی مدد ہوتی ہے ابتدائی طور پر ایک خاتون کا کردار سامنے آیا ہے باریک بینی سے تفتیش کررہے ہیں ایک کیمٹی تشکیل دی گی ہے،تاکہ متاثرہ خواتین سے ملے ایک خاتون پولیس افسر کمیٹی کا حصہ ہوگی ،

    برقعہ پہن کرفاٹا خواتین کی خواتین مارچ میں نمائندگی کرنے والا مرد گرفتار،

    سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

    نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

    نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

    مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

  • پاکستان نے ویمنز ٹی 20 سیریز 0-3 سے جیت لی

    پاکستان نے ویمنز ٹی 20 سیریز 0-3 سے جیت لی

    پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلی بار ٹی 20 سیریزمیں جنوبی افریقا کے خلاف کلین سوئپ کردیا ہے اور کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 150 رنزبنائے۔ بسمہ معروف اور سدرہ امین نے 39، 39 رنز بناکر نمایاں رہیں۔ تاہم جواب میں مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 144 رنزبناسکی اور اسے 6 رنز سے شکست ہوئی ہے.

    کپتان لاورا ولوارڈ 72 رنزبناکرنمایاں رہیں۔ گرین شرٹس کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف پہلی مرتبہ کلین سوئپ کیا اور دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز 8 ستمبر سے شروع ہوگی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    دوسری جانب ایشیا کپ 2023 میں موسم کی خرابی کے باعث پاکستان اور بھارت کا اگلا میچ ہمبنٹوٹا منتقل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کا میچ 10ستمبرکو کولمبو میں شیڈول ہے تاہم بارش کی پیش گوئی کی وجہ سےکولمبو میں میچ متاثر ہونےکاخدشہ ہے جبکہ اس سے قبل پالی کیلے میں بھی بارش کی وجہ سے پاک بھارت میچ نہیں ہوسکا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

  • کراچی؛ احمدیوں کی عبادت گاہ پر مبینہ حملہ، 3 مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی؛ احمدیوں کی عبادت گاہ پر مبینہ حملہ، 3 مشتبہ افراد گرفتار

    احمدیہ کمیونٹی کے مطابق ایک ہجوم نے کراچی کے علاقے صدر میں واقع ان کے ایک کمیونٹی ہال پر حملہ کیا ہے۔ پاکستان میں جماعت احمدیہ کے ترجمان امیر محمود کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ہجوم نے ہال میناروں کو مسمار کیا، جگہ جگہ توڑ پھوڑ کی، اور اشتعال انگیز نعرے لگائے۔ ان میں سے کچھ نے عبادت گاہوں میں موجود احمدیوں پر تشدد بھی کیا۔


    کمیونٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ جڑانوالہ تشدد کے کچھ ہفتوں بعد ہی پیش آیا ہے۔ احمدیہ کمیونٹی کے ترجمان نے الزام عائد کیا کہ اسی عبادت گاہ کی اس سال فروری میں بھی بے حرمتی کی گئی تھی۔ اس وقت بھی ایف آئی آر درج کرائی گئی لیکن مجرموں کو چھوڑ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت فوری کارروائی کی جاتی تو آج کے حملے کو روکا جا سکتا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    احمدیہ برادری نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں اقلیتوں کی حفاظت کریں۔ اس واقعے کے حوالے سے کئی صحافیوں کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ کراچی میں مقیم ایک صحافی کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے لکھا، ’تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس ایف آئی آر درج کر رہی ہے۔ ایف آئی آر میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 34 (مشترکہ نیت کو آگے بڑھانے کے لیے متعدد افراد کی طرف سے کیے گئے اعمال)، 186 (سرکاری ملازمین کو عوامی کاموں کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنا)، 353 (سرکاری ملازم کو اس کی ڈیوٹی کی ادائیگی سے روکنے کے لیے حملہ یا مجرمانہ طاقت) اور 382 شامل کی گئی ہیں۔ دریں اثنا، ہیومن رائٹس کمیشن نے کہا کہ عبادت گاہوں کی بے حرمتی کو روکنا ہوگا، کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کو شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

  • اسکول پرنسپل پر زیادتی کا الزام، پولیس نے گرفتار کرلیا

    اسکول پرنسپل پر زیادتی کا الزام، پولیس نے گرفتار کرلیا

    اسکول پرنسپل پر زیادتی کا الزام، پولیس نے گرفتار کرلیا

    کراچی کے علاقے گلشن حدید میں واقع نجی اسکول کے پرنسپل کو پولیس نے خواتین سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے، آئی جی سندھ رفعت مختار نے ایس ایس پی ملیر سے واقعے پر رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ معاملے کی غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کو یقینی بناتے ہوئے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    جبکہ ایس ایس پی ملیر حسن سردار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ ملزم پر 25 سے زائد اساتذہ، عملے اور دیگر خواتین کو ہراساں کرنے کا الزام تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فون میں درجنوں فحش ویڈیوز موجود ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف ماضی میں بھی کئی شکایات درج کی گئی تھیں۔ ملزم کو علاقہ مکینوں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکول پرنسپل کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

  • اوپن مارکیٹ؛  ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر نے اوپن مارکیٹ میں ایک بار پھر اونچی اڑان بھری ہے اور 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ ہفتے ڈالر کے دونوں ایکسچینج مارکیٹوں میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد رواں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر نے اوپن مارکیٹ نے اونچی چھلانگ لگائی اور روپے کے مقابلے میں 3 روپے کے اضافے کے ساتھ 331 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو لیا تھا.


    خیال رہے کاروبار کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں پیر کے روز ڈالرایک روپے بڑھ کر 329 روپے پر آ گیا تھا، تاہم بعد میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور کاروباری دن کے اختتام تک 3 روپے اضافے کے ساتھ ڈالر اوپن مارکیٹ میں 331 روپے کا ہوگیا۔

    دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز ڈالر کے 3 پیسے کی کمی سے 305 روپے 43 پیسے کی سطح پر آنے سے ہوا۔ بعد ازاں ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں معمولی کمی کا رجحان رہا تاہم کاروباری اختتام تک ڈالر 18 پیسے اضافے کے ساتھ 305 روپے 74 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج گزشتہ ہفتے کے برعکس تیزی کا رجحان رہا اور 419 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 45732 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سی ٹی ڈی کی کاروائی،سات مبینہ دہشتگرد گرفتار
    ہیلی کاپٹر حادثے پر بہت دکھ ہوا،اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے، نواز شریف
    اگلے 10 دن اہم،بازی پلٹ گئی،نواز شریف،مریم پر ریڈ لائن ختم، بڑی تیاریاں شروع
    اوپن مارکیٹ؛ ڈالر 331 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    جبکہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گرنے کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمت کم ہوگئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر گھٹ کر 1940ڈالر ہوجانے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے گھٹ کر 239100روپے ہوگئی جبکہ فی 10گرام سونے کی قیمت 500روپے گھٹ کر 204990روپے کی سطح پر آگئی۔

  • حریم شاہ کے شوہرکی بازیابی کی درخواست پرمحکمہ داخلہ، آئی جی سمیت دیگرکو نوٹس جاری

    حریم شاہ کے شوہرکی بازیابی کی درخواست پرمحکمہ داخلہ، آئی جی سمیت دیگرکو نوٹس جاری

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر محکمہ داخلہ، آئی جی سمیت دیگرکو نوٹس جاری کردیئے۔

    باغی ٹی وی: جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ اور دیگر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

    دائر درخواست میں بلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم نے موقف اپنایا ہے کہ بلال شاہ کو 26 اگست کو نامعلوم افراد مین کورنگی روڈ سے اغوا کر کے لے گئے میرے بیٹے کیخلاف کوئی کیس نہیں بلال شاہ ایک ہفتہ قبل لندن سے کراچی پہنچے تھے بلال شاہ اپنی والدہ سے ملاقات کے بعد گھر سے نکلے، تو انہیں مین کورنگی روڈ سے اغوا کر لیا گیاڈیفنس تھانے میں درخواست بھجوادی، پولیس تاحال بازیاب نہیں کرواسکی۔

    آمدن سے زائد اثاثہ جات:آغا سراج درانی کی ضمانت منظور

    سینیئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ایس ایس پی) جنوبی کراچی شیراز نذیر نے کہا تھا کہ ایف آئی آر نمبر 533/23 حریم کے شوہربلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم کی مدعیت میں درج کی گئی ہےوالدہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو27 اگست کو کراچی کے علاقے قیوم آباد بلاک بی کی گلی نمبر 6 میں میں گھر سے نکلنے کے بعد اغواء کیا گیا گھر سے نکلنے کے بعد مین روڈ پر تین مختلف گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے انہیں اغواء کیا تھا۔

    والدہ کے مطابق نامعلوم افراد ان کے بیٹے کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے، جس سے اب تک کوئی رابطہ نہیں ہوسکا اور ایف آئی آر نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    جے جے وی ایل ریفرنس:ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست منظور

    یاد رہے کہ حریم شاہ نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ شوہر بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے جب وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اغواء کرلیا۔

  • جے جے وی ایل ریفرنس:ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست منظور

    جے جے وی ایل ریفرنس:ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست منظور

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 17 ارب روپے کرپشن کے جے جے وی ایل ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر ملزمان کی احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس واپس چئیرمین نیب کو ارسال کرنے کا حکم دیا-

    باغی ٹی وی: جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کیخلاف 17 ارب روپے کرپشن جے جے وی ایل ریفرنس میں نئی ترمیم کے بعد احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا،عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست منظور کرلی۔

    جسٹس کے کے آغا نے فیصلے میں کہا کہ اب نئی ترمیم آگئی ہے، قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہےعدالت نے ریفرنس واپس چئیرمین نیب کو ارسال کرنے کا حکم دیدیا۔

    وٹامن سپلیمنٹس پھیپھڑوں کےکینسربڑھنےاورپھیلنےکاسبب بن سکتا ہے،تحقیق

    ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر کی جانب سے احتساب عدالت کے دائر اختیار کو سندھ ہائیکورٹ میں چینلج کیا گیا تھا پراسیکیوٹر نیب نے دلائل میں کہا تھا کہ سوئی ڈی سی اور سوئی سدرن گیس کمپنی سرکاری ادارے ہیں ڈاکٹر عاصم نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر من پسند کمپنیوں کو گیس فراہم کی ہم پارلیمنٹ کے حق سے انکار نہیں کرسکتے لیکن ملزمان کی بریت کیخلاف ہیں، جسٹس کے کے آغا نے کہا اب نئی ترمیم آ گئی ہے، قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا ہم پارلیمنٹ کے حق سے انکار نہیں کر سکتے لیکن ملزمان کی بریت کے خلاف ہیں۔

    مافیا گٹرز کے ڈھکنوں کی چوری میں سرگرم ہے، مرتضیٰ وہاب

    وکیل صفائی فاروق ایچ نائک نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیا قانون بننے کے بعد یہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ سماعت میں نہیں رہا۔ یہ ریفرنس بنیادی طور پر اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔ لیکن قانون کے مطابق یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ اختیارات استعمال کرنے والے نے کوئی مالی فائدہ اٹھایا ہو سرکاری کمپنیز کو گیس فراہم کرکے ڈاکٹر عاصم سمیت کسی ملزم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ 17 ارب روپے کرپشن کا جے جے وی ایل ریفرنس خلاف قانون ہے ریفرنس میں کئی شواہد اور اہم دستاویزات کو چھپایا گیا۔

    قبل ازیں احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کی درخواست مسترد کردی تھی۔

    بھارتی فوجی افسرنے پاکستان کی جاسوسی کے بہانےاپنی فوج کواربوں روپے کا چونا لگا دیا

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات:آغا سراج درانی کی ضمانت منظور

    آمدن سے زائد اثاثہ جات:آغا سراج درانی کی ضمانت منظور

    کراچی: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس میں پی پی پی رہنما آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی: کراچی کلفٹن میں احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس میں سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا عدالت نے آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے 2 ستمبر کوآغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ آغا سراج درانی عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں محکمہ داخلہ سندھ نے آغا سراج درانی کے گھر کو سب جیل قرار دے رکھا ہے۔

    خیال رہے کہ نیب نے آغا سراج درانی، ان کی اہلیہ، بچوں، بھائی اور دیگر پر مبینہ طور پر غیر قانونی طریقوں سے بنائے گئے ایک ارب 61 کروڑ روپے کے اثاثے رکھنے کا الزام عائد کیا تھااسپیکر سندھ اسمبلی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے مبینہ طور پر معلوم آمدن سے زائد منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بنانے کی تحقیقات کے سلسلے میں فروری 2019 میں اسلام آباد کی ایک ہوٹل سے گرفتار بھی کیا تھا۔

    وٹامن سپلیمنٹس پھیپھڑوں کےکینسربڑھنےاورپھیلنےکاسبب بن سکتا ہے،تحقیق

    بعدازاں 21 فروری 2021 کو انہیں کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے ان کا ریمانڈ منظور کیا اور اس میں کئی مرتبہ توسیع ہوئی،تاہم 13 دسمبر 2021 کو سندھ ہائی کورٹ نے ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض آغا سراج درانی کی ضمانت منظور کرلی تھی تاہم اگلے ہی روز ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

    عدالت نے آغا سراج درانی کی گرفتاری پر نیب کے اقدام پر سوال اٹھایا اور اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری اور ان کے گھر کی تلاشی کو بلاجواز قرار دیا تھا علاوہ ازیں احتساب عدالت میں آغا سراج درانی اور اہلخانہ سمیت دیگر 18 افراد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس بھی دائر ہے جس میں 30 نومبر 2020 کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

    فرانس میں ڈسپوزایبل ویپس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

  • مافیا گٹرز کے ڈھکنوں کی چوری میں سرگرم ہے، مرتضیٰ وہاب

    مافیا گٹرز کے ڈھکنوں کی چوری میں سرگرم ہے، مرتضیٰ وہاب

    کراچی: شہر قائد میں مین ہولز پر ڈھکن لگانے کے ضلعی انتظامیہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

    باغی ٹی وی: کراچی شہر میں اب تک کھلے سینکڑوں مین ہولز کے ڈھکن نہ لگائے جا سکے، جمشید روڈ کی بیچ شاہراہ پر کھلا مین ہول انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس ضمن میں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ مین ہول پچھلے 7 ماہ سے کھلا ہے کسے کوئی بند کرنے نہیں آیا اسی طرح بزنس ریکارڈر روڈ کی صورتحال بھی بالکل جمشید روڈ جیسی دکھائی دے رہی ہے جہاں بڑے مین ہولز پر کوئی ڈھکن موجود نہ ہونے سے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی گئی ہے،اس کے علاوہ سردارعبدالرب نشتر روڈ پر بھی گٹر ابلتے مین ہولز نے انتظامیہ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

    سلطان النیادی کا خلا میں اپنا چھ ماہ کا تاریخی مشن مکمل

    دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بچوں کےگٹر میں گرنے کے واقعات افسوسناک ہیں لیاری میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کوئی مافیا گٹر کے ڈھکنوں کی چوری میں سرگرم ہے، سیاسی مخالفین کو مل بیٹھنے کی دعوت بھی دے دی شہر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک کھلے سیکڑوں مین ہولز کے ڈھکن نہ لگائے جاسکے۔

    سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت موخر