Baaghi TV

Category: کراچی

  • صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری،صحافیوں کا احتجاج

    صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری،صحافیوں کا احتجاج

    سینیئر صحافی شہید جان محمد کے قتل کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا، کی ٹی این نیوز کی جانب سے احتجاج میں کراچی پریس کلب اور دیگر صحافتی تنظیموں کے رہنما شریک ہوئے،پی ایف یو جے، کی یو جے، کراچی یونین آف جرنلسٹ سمیت دیگر تنظیموں کے رہنما شریک ہوئے،جی ایم جمالی، لالا اسد پٹھان، خالد کھوکھر، شعیب احمد سمیت دیگر شریک تھے،صحافیوں نے جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

    جان محمد مہر کو چند روز قبل انکے علاقے میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا،کئی دن گزر گئے تا ہم پولیس ابھی تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی

    نگراں وزیر قانون عمر سومرو،نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد کی جان محمد مہر کی رہائش گاہ آمد ہوئی،نگراں وزرا عمر سومرو،ڈاکٹر سعد خالد نے جان محمد مہر کے ورثا سے تعزیت کی،نگراں وزیر عمر سومرو نے حکومت سندھ کی جانب سے ورثا کو ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا، اس موقع پر عمر سومرو کا کہنا تھا کہ کچے کے چاروں اضلاع میں ڈاکوئوں کے خاتمے رینجرز کی نگرانی میں وزیر اعلی سندھ کو آپریشن کرنے کی سفارش کروں گا،آپریشن کیلئے 90 روز کے اخراجات کو فوری طور پر ریلیز کیا جائے گا،سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے فیصلے کی روشنی میں ڈاکوئوں کے خاتمے کیلئے آپریشن کیلئے لکھیں گے،نگراں حکومت کو ایسی کوئی مجبوریاں نہیں کہ ہم کچے میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن نا کرسکیں،یہاں بتایا گیا ہے کہ جو بھی بڑا واقعہ ہوتا ہے جرائم پیشہ افراد کچے میں جاکر چھپ جاتے ہیں،یہاں سے کشمور تک کچے میں ڈاکوئوں کا جو کینسر پھیلا ہوا ہے اس کے صفایا ہونے کی ضرورت ہے،جان محمد مہرکا زخمی ہونے کے بعد اسپتالوں میں بروقت علاج نا ہونے پر غفلت برتنے پر انکوائری کریں گے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کو گولیاں مار دی گئی ہیں،

    جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

    جان محمد مہر کے قتل کے خلاف17 اگست کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

  • کمسن بچیوں سے گھناؤنا کام کرنیوالے دو ملزمان کو سزا

    کمسن بچیوں سے گھناؤنا کام کرنیوالے دو ملزمان کو سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں کمسن بچیوں سے گھناؤنا کام کرنیوالے دو ملزمان کو عدالت نے سزا سنا دی ہے

    کراچی کی عدالت نے کمسن بچیوں سے زیادتی کے دو مقدمات کا فیصلہ کیا جس میں دو نوں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے کمسن بچیوں سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر دو مقدمات میں دو ملزمان کو قید اورجرمانے کی سزا سنائی

    عدالت نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں بچی سے زیادتی کے ملزم شریف کو عمر قید کی سزا سنائی اور 2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ،پولیس حکام کے مطابق کمسن بچی سے زیادتی کا واقعہ گزشتہ برس پیش آیا تھا جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر اکے اسے گرفتار کر لیا گیا تھا،

    عدالت نے دوسرے مقدمے میں سرجانی ٹاؤن میں بچی سے زیادتی کے ملزم طارق کو 10 برس قید بامشقت کی سزا سنائی اور ملزم کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا،

    دونوں ملزمان کو پولیس نے سزا سنائے جانے کے بعد جیل منتقل کر دیا ہے،

    قبل ازیں سکردو میں بھی ایک ایسے ہی کیس میں عدالت نے ملزمان کو سزا سنائی تھی، کمسن بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزمان کو عدالت نے سزا دی تھی،سکردو میں بچے سے زیادتی کیس میں جج رحمت شاہ نے 2 ملزموں کو سزائے موت اور 43 سال قید کی سزا سنائی ہے، عدالت نے مجرمان کو مجموعی طور پر ساڑھے چھ لاکھ جرمانے کی سزا سنائی مجرم مظفر عباس اور تجمل حسین کو اے ٹی سی کے سیکشن 367 کے تحت سزائے موت دی ہے ملزمان نے کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کی تھی

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    مدرسے کے طالبعلم کے ساتھ گن پوائنٹ پر گھناؤنا کام،ویڈیو بھی وائرل کر دی

  • طیاروں کو پرندوں سے بچانے کیلئے جدید سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

    طیاروں کو پرندوں سے بچانے کیلئے جدید سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

    طیاروں سے پرندے ٹکرانا ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک سنگین خطرہ ہے۔ جس سے نہ صرف طیاروں بلکہ مسافروں اور ائر پورٹس کے گردو نواح میں رہائش پذیر آبادی کو بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

    سول ایوی ایشن کے حکام طیاروں کو پرندوں سے بچانے کے لئے مختلف تدابیر کرتے رہتے ہیں تا ہم کامیابی کم ہی ملتی ہے، اب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان کے تین بڑے شہروں کے ایئر پورٹس کراچی، اسلام آباد اور لاہور یں طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کے تناظر میں برڈ ریپیلنٹ سسٹم "پرندوں کو ہلاک کرنے یا بھگانے کا جدید سسٹم” نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    برڈ ریپیلنٹ سسٹم لگانے کا ٹھیکہ جس فرم کو دیا جائے گا وہ پہلے اس سسٹم کو ٹیسٹ کروائے گی، ٹیسٹ پاس ہونے کے بعد اس سسٹم کی ایئر پورٹ پر تنصیب کی جائے گی،اورآخر میں اس کی کمیشنگ کرے گی

    سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ اس جدید سسٹم کو نصب کرنے کے لیے ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں رابطہ کر سکتی ہیں منصوبہ اگلے سال کے اوائل تک مکمل کر دیا جائے گا

    واضح رہے کہ پاکستان کے ائیرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائنز کو ہر سال لاکھوں ڈالر کا نقصان ہو جاتا ہے ،طیاروں سے پرندے ٹکرانے کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر بھی ہوتی ہے جو کہ ایئر لائن کے لئے بھاری نقصان کا باعث بھی ہوتی ہے۔ پاکستانی ائر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق چھ ماہ میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیاروں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے 39 واقعات ہوئے ہیں،چار واقعات میں طیاروں کے انجن کو نقصان پہنچا ہے،طیاروں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کی وجہ سے کافی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں، یہی وجہ ہے کہ سول ایوی ایشن نے اب برڈ ریپیلنٹ سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس کے اطراف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث گندگی پر منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکرانے کی وجہ بنتے ہیں. سول ایوی ایشن اس حوالہ سے اجلاس کرتی رہتی ہے لیکن فیصلوں پر عمل نہیں ہو پاتا، اٰیئر پورٹس کے اطراف پر کچرا کنڈیاں موجود ہیں، مون سون سیسزن میں پرندے زیادہ ہوتے ہیں

    آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

    زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت

    قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

    جانوروں کے مسائل اجاگر کرنیوالی این جی اوز اپنے رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں،عدالت میں کس نے ایسا کہا؟

  • نوجوان لڑکے، لڑکی کے قتل میں اہم پیش رفت

    نوجوان لڑکے، لڑکی کے قتل میں اہم پیش رفت

    کراچی میں قتل نوجوان لڑکے اور لڑکی کے بارے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے جب فائرنگ کی تو اس کی بیٹی اور اس کا دوست دونوں گاڑی میں بیٹھے باتیں کررہے تھے تاہم بکھر گوٹھ میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سچل میں درج کیا گیا۔

    تاہم خیال رہے کہ فائرنگ کا واقعہ جمعہ کو علی الصبح پیش آیا تھا۔ ابتدائی طور پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا۔ قتل کی جانے والی لڑکی کی شناخت لاریب اور لڑکے کی حسن وقار کے نام سے ہوئی۔ لڑکی کے والد اور بھائی نے ڈبل کیبن گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ لڑکی کے والد کا نام ڈاکٹر رفیق شیخ ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام نے بتایا مقتول نوجوان صبح 5 بجکر 20 منٹ پر گھر سے نکلا تھا جبکہ مقتول نوجوان اور مقتولہ ایک ہی کالج میں ساتھ پڑھتے تھے۔ لڑکا علیٰ الصبح اپنی دوست سے اس کے گھر کے باہر گاڑی میں ملنے آیا تھا۔ علاوہ ازیں واقعہ کے حوالے سے پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مقتول نوجوان کے والد کی گارمنٹس فیکٹری ہے، لڑکی کے والد ڈاکٹر رفیق احمد شیخ نے بیٹے کے پستول سے فائرنگ کی۔

    پولیس کے مطابق ڈاکٹر رفیق نے غیرت کے نام پر نوجوان کو 8 جبکہ بیٹی کو 4 گولیاں ماریں۔ مدعی نے مقدمے میں بیان دیا کہ صبح پولیس کے ذریعے اطلاع ملی کہ میرے بھائی کی لاش اسپتال میں ہے، رات تین بجے ہم سے ملنے آنے والے دوست ہمارے گھر سے گئے۔ جبکہ مقتول نوجوان کے بھائی مدعی مقدمہ کے مطابق ساڑھے چار بجے ہم دونوں بھائی سونے چلے گئے، لیکن صبح پولیس کی فون کال موصول ہوتے ہی گھر میں دیکھا تو ہماری سفید ویگو گاڑی موجود نہیں تھی۔

    مقدمے کے متن کے مطابق چوکیدار سے معلوم کیا تو اس نے بتایا کہ صبح 5 بجکر 20 منٹ پر حسن گاڑی لے کر گیا ہے، میں جب دوستوں کے ہمراہ عباسی شہید اسپتال پہنچا تو بھائی اور اس کی دوست کی لاشیں موجود تھیں۔ تاہم واضح رہے کہ فائرنگ کرنیوالے ڈاکٹر رفیق اور بیٹےعبداللہ کو پولیس نے صبح ہی حراست میں لے لیا تھا۔ ابتدائی بیان میں لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ گاڑی میں موجود نوجوان نے مجھ پرفائرنگ کی۔

    پولیس کے مطابق لاریب اور حسن گاڑی میں بیٹھے گپ شپ کر رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ڈاکٹررفیق اور ان کا بیٹا، لڑکی لاریب کی لاش اپنے گھرلے گئے جبکہ حسن کی لاش کو گاڑی میں چھوڑ دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والا شناختی کارڈ حسن کے بھائی احسن کا ہے۔ علاوہ ازیں پولیس نے جائے وقوعہ سے 2 ہتھیار برآمد کیے تاہم اس بات کی تصدیق لائسنس دیکھنے کے بعد کی جائے گی کہ حسن کے پاس بھی اسلحہ تھا یا نہیں۔ جبکہ قتل کی جگہ سے کم از کم پانچ گولیوں کے خول ملے ہیں۔ پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر  پہنچ گیا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر پہنچ گیا

    انٹربینک میں ڈالر تاریخ میں پہلی بار 301 اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 78 پیسےکا مزید اضافہ ہوا اور ڈالر تاریخ میں پہلی بار 301 روپے پر بند ہوا ہے۔

    جبکہ دوسری جانب ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہو کر 316 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے تاہم خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف دوہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 13 روپے مہنگا ہوا ہے اور اوپن مارکیٹ میں قدر 20 روپے بڑھی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے اور رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 17 اشیاء کی قیمتیں استحکام رہیں۔ تاہم ہفتہ وار مہنگائی 0.05 فیصد اضافےسے 25.34 فیصد ہوگئی۔ چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 172 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ گندم کے20 کلو آٹےکا تھیلا 2600 سے 3200 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

    پیاز، دال مسور، چینی، لہسن، انڈے اور دال ماش کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ادرہ شماریات نے بتایا ہے کہ ٹماٹر، چکن، آلو، کیلے، گھی، کوکنگ آئل، گندم کا آٹا اور ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 129 فیصد سے زائد مہنگا ہوا۔ ایک سال میں چائے 94 فیصد، چاول 90 فیصد، مرچ 86 فیصد مہنگی ہوئی تاہم گزشتہ سال کی نسبت چینی 81 فیصد، گڑ 63 فیصد، چکن 48 فیصد مہنگا ہوا۔

    ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی اختتام ہوا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 79 پوائنٹس گر کر 47 ہزار 671 پر بند ہوا جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت دن تھا اور انڈیکس کی چال 530 پوائنٹس کے احاطے میں رہی جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 994 ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • صنعتکار بجلی نرخوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج

    صنعتکار بجلی نرخوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج

    بجلی نرخوں میں اضافہ واپس نہ لیا توصنعتیں بند کرکے چابیاں حکومت کے حوالے کردیں گے،فیصل معیز خان

    ایس ایم ایز کے لحاظ سے سیالکوٹ کے بعد دوسرے اور سندھ کے سب سے بڑے نارتھ کراچی صنعتی ایریا کے صنعتکاروں نے بجلی نرخوں میں حالیہ اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بجلی نرخوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اورتنبیہ کی ہے کہ اگر ان کا مطالبہ نہ مانا گیا تو وہ سراپا احتجاج ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی صنعتوں کو تالے لگا دیں گے اور چابیاں حکومت کے حوالے کردیں گے۔

    نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی) کے صدر فیصل معیز خا ن نے چیف آف آرمی اسٹاف جنر ل سید عاصم منیر(نشان امتیاز ملٹری)، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکٹر،نگراں وزیرانرجی،پاور، پیٹرولیم محمد علی اورنگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر سے اپیل کی کہ وہ صنعتوں کو تباہی سے بچانے کے لیے بجلی نرخوں کو کم کرنے میں اپنا کردارادا کریں بصورت دیگر صنعتیں خاص طور پر چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں (ایس ایم ایز) بند ہونے سے نہ صرف برآمدات پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے بلکہ بے روزگاری کا سیلاب آجائے گا جس کو قابو کر نا دشوار ہوگا۔

    صدر نکاٹی نے مزید کہا کہ دنیا میں اگر ترقی یافتہ ممالک کی کامیابیوں کا جائز ہ لیا جائے تو ایس ایم ایز کا اہم کردار نظر آئے گا مگر بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ایس ایم ایز کو بری طرح نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زائد پیداواری لاگت کی وجہ سے پہلے ہی پیداواری سرگرمیاں محدود ہوگئی ہیں اور صنعتیں چلانا انتہائی دشوار ہے جبکہ ایس ایم ایز اپنے یونٹس بند کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں بلکہ یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ چھوٹا صنعتکار تقریباً مرگیا ہے لہٰذا بجلی نرخوں میں حالیہ اضافہ صنعتوں باالخصوص چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایس ایم ایز) کو برباد کردے گا کیونکہ مہنگی بجلی اور مہنگی گیس نے بڑی صنعتوں سمیت ایس ایم ایز کی پیداواری سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے بلکہ صورتحال اس حد تک خراب ہو گئی ہے کہ 35 فیصد ایس ایم ایز بند ہوگئی ہیں جس سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔

    فیصل معیز خان نے نگراں حکومت پر زور دیا کہ وہ کاروبار وصنعت مخالف پالیسیوں کے بجائے ایسی پالیسیاں وضع کریں جس سے کاروبارکرنے اور صنعتیں چلانے میں آسانیاں پیدا ہوں اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے باالخصوص ایس ایم ایز کے لیے خصوصی پالیسی مرتب کرتے ہوئے سبسڈی کے ساتھ خصوصی بجلی ٹیرف دیا جائے تاکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان بھی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ نگراں حکومت نے اگر ملک کو سنگین معاشی بحرانوں سے نکانے اورایس ایم ایز کو تباہی سے بچانے کے اقدامات نہ کیے تو ہم ایسے بھنور میں پھنس جائیں گے جہاں سے واپسی شاید ممکن نہ ہو

    بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو مشتعل کر دیا ہے

    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق

    مہنگائی کا نیا طوفان ,پٹرول ، ڈیزل ، بجلی کے نرخ بڑھیں گے

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

  • کراچی،دھماکے میں دکانیں تباہ، آٹھ زخمی

    کراچی،دھماکے میں دکانیں تباہ، آٹھ زخمی

    شہر قائد کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    کراچی کے علاقے لسبیلہ چوک کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں ، متعدد دکانیں بھی دھماکے سے تباہ ہو گئی ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں،ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ سیوریج لائن کا تھا، نعمان مسجد کے سامنے زیرزمین سیوریج لائن میں نماز جمعہ کے بعد زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 100 گز تک کی دکانوں اور ایک پکوان ہاؤس کو نقصان پہنچا

    دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے،جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    زخمی ہونے والوں کے نام
    01- نصیر الدین ولد محمد اکبر عمر23سال
    02- عثمان ولد محمد یونس عمر20سال
    03- خرم ولد غلام سرور عمر22سال
    04- لال محمد ولد محمد مسکین عمر35سال
    05- محمد اعجاز ولد فرمان عمر24سال
    06- حفیظ ولد علی رحمان عمر23سال
    07- منصور علی ولد محمد خان عمر40سال
    08- عارف ولد ریاست عمر38سال۔

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

  • نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

    نگران وزیر اعلیٰ سندھ کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

    سندھ ہائیکورٹ ,نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی،،ابراہیم ابڑو ایڈووکیٹ درخواست گزار نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر چار اپریل 2022 کو سپریم کورٹ آف پاکستان سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں ،آئین کے آرٹیکل 207 کے تحت جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نگران وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے ہیں ،چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سپریم کورٹ کے جج ریٹائرڈ ہوئے ہیں، احترام سے بات کریں، بتایا جائے کس قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟

    درخواست گزار نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر دو سال تک کسی منافع بخش عہدے پر تعینات نہیں ہوسکتے ہیں ،جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ریٹائرمنٹ کے دو سال مکمل کیے بغیر نگراں وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے ہیں ،جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کی بطور نگران وزیر اعلیٰ سندھ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 207 کی خلاف ورزی ہے ،جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو بطور نگران وزیر اعلیٰ کام کرنے سے روکا جائے ،

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

  • تار  نے بچے کی جان بچالی

    تار نے بچے کی جان بچالی

    کراچی میں انٹرنیٹ کی تار نے بچے کی زندگی بچالی جبکہ بفرزون میں دوسری منزل سے گرنے والا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور اس دل دہلا دینے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک گھر اور گلی دکھائی دے رہی ہے اور پھر اچانک خواتین کے چیخنے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

    صحافی شمیل خان کے مطابق اسی دوران بالکونی سے گرنے والا دوسالہ بچہ نظر آتا ہے، بچہ خوش قسمتی سے زمین پر گرنے کے بجائے تار پر گرا، انٹرنیٹ کے تار پر گر کر بچہ ایک مرتبہ ہوا میں ہی باونس ہوا، زمین اور بچے کے درمیان تار حائل ہوئی، جس کی وجہ سے یہ براہ راست زمین پر گرنے سے بچ گیا اور یوں اس بچے کی جان بچ گئی.
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی

    بچہ جیسے ہی گلی میں گرا تو قریب لوگ جمع ہوگئے، اور بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اسکی حالت بہتر ہے۔ اور گھر والوں نے شکر ادا کیا کہ ایک تار کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی جبکہ ان کے رشتہ دار کا کہنا تھا کہ اللہ نے تار کو وسیلہ بنایا اور اس بچے کو بچا لیا جبکہ اس کی حالت بچنے والی نہ تھی کیونکہ یہ جس قدر گرا تھا عین ممکن تھا نہ بچتا.

  • ڈالر 300 روپے کی سطح عبور کرگیا

    ڈالر 300 روپے کی سطح عبور کرگیا

    پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل آج بھی برقرار رہا ہے جبکہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں آج ڈالر 58 پیسے مہنگا ہوکر 300 روپے 22 پیسے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔اس سے قبل 11 مئی کو ڈالر 298 روپے 93 پیسے تک جا پہنچا تھا۔

    تاہم دوسری جانب گزشتہ روز انٹربینک کے زیر اثر اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 3 روپے مہنگا ہوکر 315 روپے کی تاریخی سطح پر جا پہنچا۔ خیال رہے کہ نگران حکومت کے 14 روز میں انٹربینک میں ڈالر13 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 روپے مہنگا مہنگا ہوا ہے۔ صرف 8 کاروباری روز میں روپے کی قدر 3 فیصد سے زائد گرگئی ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق یرونی کمپنیز پر ڈالرز میں منافع باہر لیجانے پر بھی پابندی ہٹنے اور امپورٹ پر تمام پابندیاں ختم کرنے سے روپے کی قدر پر دباؤ بڑھ گیا ہے، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو تیزی کا رجحان رہا، ہنڈریڈ انڈیکس ایک موقع پر تقریباً 550 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار تک پہنچا تاہم اختتام پر کچھ کریکشن کے بعد 332 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 750 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح سے ہی تیزی کا رجحان ہے، اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک موقع پر 550 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، تاہم اختتام پر کچھ کریکشن کے بعد پی ایس ایکس کا ہنڈریڈ انڈیکس 332 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 750 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مجموعی طور پر 16 کروڑ 83 لاکھ 87 ہزار 355 شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 11 ارب 38 کروڑ 58 لاکھ 47 ہزار 942 روپے تھی۔ تاہم واضح رہے کہ پاکستانی بینکوں میں ڈالر کی قدر 300 روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 310 سے زائد پر فروخت ہورہا ہے۔

    ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں13کروڑ ڈالرکی کمی ہوگئی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 57لاکھ ڈالرکمی کےبعد کھاتےداروں کے5ارب32کروڑڈالرہیں۔ اس طرح اسٹیٹ بینک کےذخائرساڑھے12کروڑ ڈالرکم ہوکر7ارب93کروڑڈالررہ گئے۔ مرکزی بینک کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں13کروڑ ڈالرکی کمی ہوئی ہے ، جس کے بعد پاکستان کے پاس13 ارب25کروڑ ڈالر کاذخیرہ رہ گیا۔