Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ کے مختلف محکموں میں 416 کوٹا پرملازمتوں کی منظوری

    سندھ کے مختلف محکموں میں 416 کوٹا پرملازمتوں کی منظوری

    سندھ کے مختلف محکموں میں 416 فوتی کوٹا پرملازمتوں کی منظوری دی گئی ہے۔

    چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت فوتی کوٹے پر عملدرآمد کے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں سینئر میمبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری اطلاعات، چیئرمین اینٹی کرپشن سمیت مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی ،اجلاس میں 21 محکموں میں 416 فوتی کوٹا پرملازمتوں کی منظوری دی گئی،چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ 2018 سے اب تک 9651 سرکاری ملازمین کے لواحقین کو ملازمتیں دی گئی ہیں۔ اجلاس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 143، زراعت میں 9 اور محکمہ اطلاعات میں 2 ملازمتوں کی منظوری دی گئی

    محکمہ اوقاف میں 2، روینیو میں 6، کالج ایجوکیشن میں 13 اور کوآپریٹو میں 4 ملازمتوں کی منظوری دی گئی،محکمہ ثقافت میں 2، اینرجی میں 1، اینٹی کرپشن میں 1 اور محکمہ خوراک میں 7 ملازمتوں کی منظوری دی گئی محکمہ صحت میں 70، محکمہ آبپاشی میں 56 اور لائیو اسٹاک میں 19 کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں فوتی کوٹا پالیسی کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم کی گئی، کمیٹی میں سیکریٹری قانون، سیکریٹری سروسز اور سیکریٹری آبپاشی شامل ہیں،چیف سیکریٹری سندھ نے تمام سیکریٹریز کو فوتی کوٹا درخواستوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ، انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنر کوڈی آر سی اجلاس بلانے کی بھی ہدایت کی۔

    مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کی ایپ،خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

    دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

    دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

    بھارت میں ایک بار پھرمسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کا انکشاف

  • پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا

    پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا

    پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
    پاکستان یارن مرچنٹس ایسو سی ایشن (پائما) کے سینئر وائس چیئرمین سہیل نثار نے بجلی و گیس نرخوں میں بے انتہا اضافہ مسترد کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے کاروبار و صنعت کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان سے اپیل کی کہ ملک میں جاری سنگین معاشی بحران کے پیش نظر کاروبار کرنے اور پیداواری لاگت میں کمی کے اقدامات کیے جائیں اور بجلی، گیس کو مہنگی سے مہنگی تر کرنے کے بجائے نرخوں کو کم کیا جائے تاکہ کاروباری و پیدواری لاگت کوکم کیا جاسکے اور صنعتیں اپنی بقا قائم رکھ سکیں۔

    پائما کے سینئر وائس چیئرمین سہیل نثار نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان سے اپیل میں کہا کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور ڈالر کی قدر میں بے پناہ اضافے نے پہلے ہی خام مال کے درآمدکنندگان کے لیے مشکلات پیدا کی ہوئی ہے کیونکہ ڈالر کی عدم دستیابی کی وجہ سے بندرگاہوں پر درآمدی خام مال کے کنٹینز پھنس کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے درآمدکنندگان کو بھاری ڈیمرج اور ڈیٹینشن کی مد میں خطیر نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے لہٰذا ایسی صورتحال میں بجلی و گیس نرخوں میں 400 فیصد سے زائد اضافہ کاروباری وپیداواری لاگت میں ناقابل برداشت حد تک اضافہ کردے گا جس کے صنعتوں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے اور ملکی برآمدات بھی بری طرح متاثر ہوں گی۔

    انہوں نے حکومت سے اپیل میں کہا کہ کاروبار و صنعت کو تباہی سے بچانے اور ملکی معیشت کی دوباری بحالی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں خاص طور پر یوٹیلیٹی چارجز میں کمی کی جائے بصورت دیگر کاروبار کرنا اور صنعتیں چلانا دشوار ہوجائے گا جس کے ملکی برآمدات پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے جبکہ لاکھوں ورکرز کا روزگار خطرے میں پڑ جائے گا۔

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

    کیا حکومت نے اوگرا کی سفارش پر پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں بڑھائیں؟ عدالت نے جواب طلب کر لیا

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے موسلا دھار بارشوں، ژالہ باری کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے موسلا دھار بارشوں، ژالہ باری کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں میں آج سے موسلا دھار بارشوں، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے اگلے چار روز مزید بارشوں کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش،ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے حیدرآباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے کراچی میں 29 مارچ کی شام یا رات سے 30 مارچ کے دوران بارش کا امکان ہے-

    موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا کہ سسٹم کے زیر اثر کہیں معتدل اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے کراچی کے مضافات میں اس سسٹم کے زیر اثر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہےمغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث کراچی میں ہواؤں کا رخ مغرب اور شمال مشرق رہ سکتا ہے، ہواؤں کا سلسلہ 28 مارچ سے ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، پشین اور بارکھان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کاخدشہ ہےجبکہ خیبر پختونخوا میں دیر،سوات، کوہستان، نوشہرہ، مردان، وزیرستان اور باجوڑ کے ندی نالوں میں بھی طغیانی ہوسکتی ہے۔ سسٹم کے زیر اثر 2 اپریل تک ملک کے بیشتر مقامات پر بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے گلگت بلتستان، کشمیر،مری اور گلیات میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے-

  • گورنرسندھ  نے کم از کم اجرت 50ہزار روپے کرنے کی تجویز دے دی

    گورنرسندھ نے کم از کم اجرت 50ہزار روپے کرنے کی تجویز دے دی

    گورنرسندھ کی کم از کم اجرت 50ہزار روپے کرنے کی تجویز

    گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اس وقت شدید مہنگائی کے باعث سفید پوش خاندان بری طرح سے متاثر ہو چکا ہے دوسری جانب خود ساختہ مہنگائی نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اس لئے زائد منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ضرورت ہے اس ضمن میں پرائس کنٹرول انسپکٹر کے اختیارات ایڈمنسٹریٹرز کو بھی دیئے جائیں ۔

    انہوں نے گورنرہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں گورنرسندھ نے کہا کہ مہنگائی سے جہاں عام طبقہ متاثر ہے وہیں سرکاری ملازمین کے حالات بھی بہت ہی زیادہ خراب ہو چکے ہیں اس لئے وزیراعلیٰ سندھ کو ملازمین کی تنخواہوں میں 30سے 35فیصد اضافہ کے لئے خط لکھ رہا ہوں اسی طرح اگلے بجٹ میں کم از کم اجرت 50ہزار روپے کرنے کی بھی تجویز دے رہا ہوں مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عدالت ایک شخص کے فیصلوں پر انحصار نہیں کر سکتی. سپریم کورٹ ججز
    عمران فتنے نے اشتعال انگیزی پھیلا رکھی ہے نوازشریف کو بالکل واپس نہیں آنا چاہیے عفت عمر
    گھر سے بھاگنے کے محض ڈیڑھ دو سال کے بعد میں اداکارہ بن گئی کنگنا رناوت
    انتخابات ملتوی کرنےکامعاملہ،الیکشن کمیشن ،گورنر پنجاب اورکے پی کو نوٹس جاری
    اسلام آباد ہائیکورٹ؛ کراچی کی 6 یوسز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں غریب عوام کا سوچنا چاہئے اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئے تاکہ وہ بھی سکھ کی سانس لے سکیں اور آسانی سے زندگی گزر بسر سکیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں غریبوں کیلئے تجاویز دی ہیں لہذا ان پر عمل کیا جانا چاہئے.

  • سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ،پی پی نے میدان مار لیا

    سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ،پی پی نے میدان مار لیا

    سندھ کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے تمام 59 نشستوں کے نتائج موصول ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 39 نشستیں جیت کر میدان مار لیا 6 نشستوں پر جی ڈی کے امیدوار کامیاب کامیاب رہے، تحریک انصاف نے 2 جبکہ جے یو آئی اور ایم کیو ایم پاکستان نے ایک ایک نشست حاصل کی۔

    امیر جماعت اسلامی عدالت عظمیٰ کو خط لکھ دیا

    الیکشن کمیشن کے مطابق 9 سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور جنرل ممبر کی نشستوں پر مقابلہ ہوا تھا۔

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 11، چیئرمین وائس چیئرمین کی 16 اور جنرل ممبر کی 32 نشستوں پر پولنگ ہوئی جن کے مطابق پیپلز پارٹی نے ممبر ڈسٹرکٹ کونسل کی 6، چیئرمین وائس چیئرمین کی 8 اور جنرل ممبر کی 21 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ جی ڈی اے 6، ایم کیو ایم 1 اور مختلف کیٹگریز کی 4 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے فتح حاصل کی۔

    حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    سندھ کے 15 اضلاع کے مختلف بلدیاتی حلقوں میں جھگڑے، عدالتی فیصلوں، غلط بیلٹ پیپر پرنٹ ہونے پر ری پولنگ اتور کو ہوئی جن اضلاع کے مختلف پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہوئی ان میں حیدرآباد، جامشورو، بدین سانگھڑ، عمرکوٹ، سکھر، جیکب آباد، کشمور، شکارپور، خیرپور، قمبر شہداد کوٹ، میر پور خاص، لاڑلانہ، تھرپارکر اور بینظیر آباد شامل ہیں-

  • عدالت نے حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ  پرکراچی لے جانے کی اجازت دے دی

    عدالت نے حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پرکراچی لے جانے کی اجازت دے دی

    لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کے فوکل پرسن اور بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کو کراچی لے جانے کی اجازت دے دی-

    باغی ٹی وی :پولیس نے حسان نیازی کو لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جہاں ان کو کراچی میں درج مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں پیش کرنےکےلیےراہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی عدالت نےحسان نیازی کو کراچی لے جانے کے لیے دو روز کا راہداری ریمانڈ دے دیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن بیرسٹر حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج ہے،جس میں ان پر اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات شامل ہیں –

    جمشید کوارٹر تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے خلاف محمد اقبال نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے مقدمے میں شہری نے کہا کہ گھر پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے ایک شخص کی ویڈیو سامنے آئی، ویڈیو میں وہ شخص انٹرویو دے رہا تھا۔

    کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا

    شہری کے مطابق انٹرویو میں اس شخص نے کہا کہ اگر عمران خان گرفتار ہوئے تو کسی کا خیال نہیں رکھا جائے گا، دما دم مست قلندر ہوگا اور اس ملک میں خانہ جنگی ہوگی اس شخص کا نام حسان نیازی عرف حفیظ اللّٰہ نیازی معلوم ہوا، وہ شخص ساتھیوں کی مدد سے عوام کو بغاوت پر اکسا رہا تھاحسان نیازی سابق اور موجودہ دفاعی اداروں کے سربراہان کو کوڈ ورڈ میں مخاطب کرکے دھمکا رہا تھا۔

    کوئٹہ پولیس نےحسان نیازی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا

    ذرائع کے مطابق پولیس حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے آج پنجاب روانہ ہوسکتی ہے۔

  • پیپلز پارٹی کے رہنما ای سی ایل سےنام نکلنےکے بعد بیرون ملک روانہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما ای سی ایل سےنام نکلنےکے بعد بیرون ملک روانہ

    کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اورپی پی رہنما و سابق مشیر پٹرولیم ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سےنام نکلنےکے بعد بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہو گئے خیال رہےکہ عدالت سے اجازت ملنےکے بعد صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا تھا شرجیل میمن محکمہ اطلاعات میں کرپشن ریفرنس کے باعث 2017 سے بیرون ملک نہیں گئے تھے، شرجیل میمن 6 سال بعد ای سی ایل سے نام نکلنے پر پہلی باربیرون ملک گئے۔

    عثمان ڈار چنگچی رکشے میں بیٹھ کر مینار پاکستان پہنچے،ویڈیو

    دوسری جانب ایئرپورٹ ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین بھی غیر ملکی رہنما لندن چلےگئے۔

    ای سی ایل کیا ہے؟

    وزارت داخلہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ یا ای سی ایل میں ان افراد کے نام شامل کرتی ہے جن کے بارے میں کسی عدالت نے کوئی حکم نامہ جاری کیا ہو یا پھر نیب اور خفیہ اداروں کی طرف سے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی گئی ہوں کسی بھی شخص کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اختیار ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے پاس ہوتا ہے-

    بی بی سی کے مطابق پاکستان میں داخلی امور سے متعلق مزید دو فہرستیں شامل ہیں، جن میں سٹاپ لسٹ اور بلیک لسٹ شامل ہیں، سٹاپ لسٹ عدالتی فیصلے کی روشنی میں تیار کی جاتی ہے جس میں پولیس اور احتساب کے قومی ادارے نیب کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ اگر کوئی بھی شخص ان کو کسی مقدمے میں مطلوب ہوتا ہے اور اس کے بیرون ملک جانے کا خدشہ ہو تو اس کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کر لیا جاتا ہے۔

    100 سے زائد ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    سٹاپ لسٹ پر عمل درآمد پاکستان سے بیرون ملک جانے والے افراد کے لیے ہوتا ہے۔ سٹاپ لسٹ میں کسی کا بھی نام ہو تو وہ صرف 30روز تک رہ سکتا ہے اگر کوئی شخص اس مدت کے گزرنے کے باوجود بھی ان اداروں کو مطلوب ہو تو دوبارہ سٹاپ لسٹ میں نام ڈالنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنا پڑتا ہے بیرون ملک سے کسی غیر ملکی شخص کو پاکستان میں داخل نہ ہونے سے متعلق اہلکار کا کہنا تھا کہ اس بارے میں کوئی واضح قانون موجود نہیں ہے۔

    اگر خفیہ معلومات ہوں یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شک ہو کہ کوئی شخص پاکستان کے بارے میں منفی خیالات رکھتا ہے اور اس کی سرگرمیوں سے ان خیالات کو تقویت ملتی ہو تو ایسے شخص کے پاس کارآمد ویزہ ہونے کے باوجود اسے پاکستان میں داخل ہونے سے روکا جاسکتا ہے ریاست کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ کسی بھی غیر ملکی شہری کو ملک میں داخل ہونے سے روک سکتی ہے۔

    بلیک لسٹ میں کسی بھی شخص کا نام شامل کرنے کا اختیار سیکریٹری داخلہ کے پاس ہوتا ہے۔ اس لسٹ میں کسی بھی شخص کا نام ڈالنے کے لیے کسی عدالت کی اجازت لینا ضروری ہے جس شخص کا نام اس لسٹ میں شامل کیا جاتا ہے اس کے ساتھ اس کے زیر استعمال پاسپورٹ کی تفصیلات بھی دی جاتی ہیں۔

    معشیت کو ٹھیک کرنے کیلئےعمران خان نے 10 نکاتی پلان پیش کر دیا

    اگر کسی شخص کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے اور وہ بیرون ملک جانے کی کوشش کرتا ہے تو وہاں پر موجود امیگریشن کے حکام اس شخص کو روکتے ہیں اسے کہا جاتا ہے کہ اس کا نام بلیک لسٹ میں فلاں مقدمے میں شامل ہونے یا اس کی مبینہ طور پر حکومت یا ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے۔‘

    اگر کسی شخص پر جو الزامات تھے جس کی وجہ سے اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا تھا وہ ختم ہو جاتے ہیں تو سیکریٹری داخلہ خود ہی اس کا نام اس لسٹ سے نکالنے کے مجاز ہیں اور اس کے علاوہ کسی بھی عدالتی حکم پر ایسے شخص کا نام بلیک لسٹ سے نکالا جا سکتا ہےامیگریشن کے حکام کو یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ وہ ایسے شخص کو گرفتار کر کے متعقلہ حکام کے حوالے کرسکتے ہیں۔

    بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

  • سندھ بلدیاتی الیکشن:15اضلاع میں ری پولنگ کاعمل جاری

    سندھ بلدیاتی الیکشن:15اضلاع میں ری پولنگ کاعمل جاری

    کراچی: سندھ کے 15اضلاع کی 24 یونین کونسلز میں دوبارہ الیکشن ہورہے ہیں جہاں صبح 8 بجے سے پولنگ کا عمل جاری ہے جو پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

    باغی ٹی وی: دوسرے مرحلے کےدوران ہنگامہ آرائی اور مختلف وجوہات کی بنا پر مؤخر ہونے والی پولنگ کا آج ہورہی ہے مجموعی طور پہلےاور دوسرے مرحلے میں ری پولنگ 24 یونین کونسل میں ہورہی ہےچیئرمین، وائس چیئرمین، ممبرڈسٹرکٹ کونسل اور جنرل ممبرز کی نشستوں پردوبارہ پولنگ کی جائے گی۔

    100 سے زائد ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    24 یونیں کونسلز میں کل 81 پولنگ اسٹیشن ہیں جن میں 21مردوں کیلئے خوتین کے ئے 22 جبکہ 38 مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 9 ہزار687 ہے۔

    ضلع جیکب آباد، کشمور، شکار پور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، سکھر، خیر پور، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، میر پور خاص، عمر کوٹ، تھر پارکر، حیدر آباد،جامشورو اور بدین میں مختلف کونسلز کی کیٹیگریز چیئرمین، وائس چیئرمین، ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، جنرل ممبرز کی نشستوں پر دوبارہ پولنگ جاری ہے۔

    عثمان ڈار چنگچی رکشے میں بیٹھ کر مینار پاکستان پہنچے،ویڈیو

  • 100 سے زائد ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    100 سے زائد ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ریکی کرکے بینک آنے جانے والےکاروباری افراد کو لوٹتے تھے، ملزمان موٹرسائیکلیں چوری کرکے بلوچستان کے علاقے چیکو باغ میں فروخت کرتے تھے ملزمان نے 100 سے زائد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان نے 150 سے زائد موبائل فونز اور 5لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹنےکا بھی اعتراف کیا ہے۔

    عثمان بزدار کے فرنٹ مین کے اخبار کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان میں حکمت اللہ، ظاہرشاہ اور عبدالرشید شامل ہیں، ملزمان منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    قبل ازیں لیاری کے علاقے بریگیڈ اے بی سینالین میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑےجس کےنتیجے میں فائرنگ سے زخمی ایک شخص جاں بحق ہوگیاپولیس کے مطابق بریگیڈ اے بی سینالین میں پڑوسیوں میں جھگڑے کے دوران پولیس اہلکارعمران کی فائرنگ سے 44 سالہ شیر محمد زخمی ہونے ہوگیا تھا جس سے طبی امداد کے لیے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا شیر محمد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

    ٹھٹھہ:جنگشاہی پولیس چوکی انچارج کی کارروائیاں

    دوسری جانب ایس ایچ او بریگیڈ آغا معشوق نے بتایا کہ فائرنگ عمران نامی پولیس اہلکار نے کی تھی جو کہ موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ دونوں پڑوسی ہیں اور ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ بچوں میں لڑائی اور کچرا پھینکنے پر کوئی جھگڑا ہوا تھا فائرنگ کرنے والے اہلکار کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

  • سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ،مثبت کیسز کی شرح 22.2 فیصد ریکارڈ

    سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ،مثبت کیسز کی شرح 22.2 فیصد ریکارڈ

    کراچی: سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ، شہریوں کو چہرے پر ماسک لگانے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کا مشورہ ۔

    باغی ٹی وی : صوبائی محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ریکارڈ ہو رہا ہے اور صوبے میں کورونا کے مزید 16 مثبت کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 72 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے مثبت کیسز کی شرح 22.2 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

    کراچی: اغوا برائے تاوان میں ملوث اہلکاروں سمیت ملزمان عدالت میں پیش

    اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں کورونا کے 17 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 4 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔

    محکمہ صحت نے شہریوں کو ماسک اور سینیٹائزر استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور ہدایت کی ہے کہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے ہجوم والی جگہوں پر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

    معروف ادیب اور مترجم ستار طاہر