Baaghi TV

Category: کراچی

  • کار میں کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

    کار میں کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخٌلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    کار میں کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم فرار ہو گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم کو بھی جلد گفتار کر لیں گے، ضلع ایسٹ پولیس نے جنسی درندے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق تھانہ سولجر بازار پولیس نے ملزم کو نا بالٖغ لڑکے کے ساتھ بد فعلی کرتے ہوئے گرفتار کیا گرفتار ملزم کی شناخت سید امان اللہ سید بشیر احمد کے نام سے ہوٸی ہے پولیس نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ دو ملزمان پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے لگے پولیس نے بچے کی حسب نشاندھی کار کا پیچھا کیا ملزم کار نمبری ASC-864 میکر ٹویوٹٓا کرولا میں نوجوان لڑکے کے ساتھ بد فعلی کوشش کر رہے تھے ایک ملزم کو بمقام نمائش چورنگی سے گرفتار کیا گیا جبکہ ساتھی ملزم فرار ہو گیا، ملزم کا ساتھی بچے کا استاد زاہد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا

    متاثرہ لڑکے کی شناخت ع,ن کے نام سے ہوئی ۔ ایک ملزم کو گرفتار کرکے متاثرہ لڑکےکو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لیا ملزم کیخلاف حسب ضابطہ کارواٸی عمل میں لاٸی گٸی اور مقدمہ الزام نمبر 677/2022 بجرم دفعہ 377B/34 درج کیا گیا

    بیوی کی سفاکی، شوہر کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کروا کر سر اور ہاتھ بدن سے الگ کر لئے

    والد،والدہ،بہن، بھانجے،ساس کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    تبادلہ کروانا چاہتے ہو تو بیوی کو ایک رات کیلئے بھیج دو،افسر کا ملازم کو حکم

    معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام

    دوسری جانب چیچہ وطنی میں بارہ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی گئی، بچی کی برہنہ ویڈیو بھی بنا لی گئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا اور ملزم اویس کو گرفتار کر لیا، ملزم بچی کو گھر لے گیا، زیادتی کی کوشش کے دوران برہنہ ویڈیو بھی بناتا رہا، اوباش ملزم نے بچی کو پچاس روپے کا لالچ دیا اور گھر لے گیا تھا،

  • عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ کی درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی

    عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ کی درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی

    عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سیشن عدالت کراچی میں سماعت ہوئی

    وکیل دانیہ شاہ نے کہا کہ ایف آئی اے کے پاس کوئی شواہد موجود نہیں، الزامات جھوٹے ہیں، ایف آئی اے نے کہا کہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر دلائل کے لئے مہلت دی جائے، سیشن جج شرقی کراچی نے مدعی مقدمہ کو پیش نہ ہونے پر نوٹس جاری کردیئے ،عدالت نے کیس کی سماعت 29 دسمبر تک کے لئے ملتوی کر دی،

    واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے 23 دسمبر کو دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کر دی تھی ۔جس کے بعد عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں گرفتار ان کی بیوہ ملزمہ دانیہ شاہ نے ضمانت کیلئے سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا۔ معروف اینکرز پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت مرحوم کی نازیبا ویڈیو وائرل کیس میں گرفتار ان کی بیوہ ملزمہ دانیہ شاہ نے ضمانت کے لئے کراچی کی سیشن کورٹ میں درخواست دائرکی ہے، ملزمہ کے وکیل لیاقت گبول کے مطابق دانیہ شاہ پر لگائے الزامات جھوٹے ہیں، ایف آئی اے کے پاس دانیہ شاہ کے خلاف شواہد موجود نہیں۔ اس لئے ان کی ضمانت منظور کی جائے۔ عامر لیاقت کی موت سے چند ماہ قبل چند نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، عامر لیاقت کی بیٹی نے ایف آئی اے میں ان ویڈیوز پر دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی 

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

    ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کے حکم امتناعی میں سندھ ہائیکورٹ نے مزید توسیع کر دی ہ

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ ،

  • ناجائز ایڈمنسٹریرز کی تقرری ختم کی جائے،امیر جماعت اسلامی کراچی کا مطالبہ

    ناجائز ایڈمنسٹریرز کی تقرری ختم کی جائے،امیر جماعت اسلامی کراچی کا مطالبہ

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ شہر میں بدترین ٹریفک جام ہے ،

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر کام ہورہا ہے متبادل نہیں، ٹریفک مینجمیٹ کا کوئی نظام نہیں ترقیاتی کام ہونے چاہیے مگر عوام کو تکلیف نہ ہو،6 ہزار ارب روپے ترقیاتی فنڈ زسے کیا کیا کام ہوا ؟ نئی بنائی گئیں تمام سڑکیں سب کھنڈر بن چکی ہیں بلدیاتی الیکشن کانہ ہونا کیا آئین کی خلاف ورزی نہیں ؟ گورنر ہاوس سازشوں کا گڑھ بنا ہوا ہے، کیا مصطفی ٰکمال ان کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں؟ سندھ بھر بلدیاتی اداروں کے خلاف سازش ہورہی ہے، چیف الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ایکشن لیں،اگر الیکشن کمیشن کارروائی نہیں کرے گا تو ہم عدالت جائیں گے،ناجائز ایڈمنسٹریرز کی تقرری ختم کی جائے،لوگ خود اسٹریٹ کریمنلز کو مار رہے ہیں عوام کے قانون کو ہاتھ میں لینے سے مزید انارکی اور افراتفری پھیلے گی ایم کیو ایم کے جتنے گروپ مل جائیں ،عوام ان کو مسترد کرچکی ہے،

    حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے غلط مردم شماری منظور کرائی ، پیپلز پارٹی چاہتی ہی نہیں ہے کہ کراچی آبادی کو درست گنا جائے کراچی میں اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے اور امن وامان کی بہتر صورتحال کے لیے شہر کی پولیس میں 80 فیصد مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے سندھ پولیس کے 40 ہزارسے زائد اہلکار کراچی میں تعینات ہیں ایک فیصد کا تعلق بھی کراچی سے نہیں،اس وقت کراچی میں سب سے سستی چیزانسانی جان بن گئی ہے ایک ماہ میں کورنگی سے 4 شہریوں کو مزاحمت کرنے پر شہید کردیا گیا

    بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

     بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس ناقابل برداشت ہے ،

    ہ پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کیلئے آواز نہیں اٹھاتی

  • عمران خان اپنی ذات کے عشق میں ہر بارعجیب بیانات دیتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

    عمران خان اپنی ذات کے عشق میں ہر بارعجیب بیانات دیتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایک طرف دہشتگردی دوسری طرف عمران خان کی مرضی ،میں میں میں

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عمران خا ن اقتدار اپنی ذات کے لیے مانگ رہے ہیں،عمران خان کی پالیسی اور سیاست دوسری طرف ملک مشکل سے گزر رہا ہے ،اگر ملک میں ترسیلات زرنہیں ہوں گی تو یہ اچھی علامت نہیں،عمران خان اپنی ذات کے عشق میں ہر بار عجیب بیانات دیتے ہیں،آج اگر گیس قلت ہے تو4 سال میں پی ٹی آئی وزرا نے کچھ نہیں کیا، ہربار عمران خان کہتے ہیں اسمبلی توڑدوں گا، ہر بار بڑا اعلان مگر عمل کیوں نہیں کرتے،عمران خان کی وجہ سے معیشت مشکل دور سے گزر رہی ہے سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام ہوگا

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فہد ہارون کی ملاقات ہوئی ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے فہد ہارون کو معاون خصوصی میڈیا تعینات کردیا ملاقات میں وزیر اطلاعات شرجیل میمن بھی موجود تھے ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنی مذہبی آزادی ہے،پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے،پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کرتی ہے، سندھ کابینہ میں ہندو برادری کے وزیر کو شامل کیا ہے سندھ میں ہندو اقلیتی کے ایم این اے اور 2 ایم پی ایز جنرل نشست پر منتخب ہوئے ہیں ،ہم پاکستان کی ترقی کیلئے ملکر کام کرینگے، پیپلز پارٹی میں ملک میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگ شامل ہیں

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

     بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس ناقابل برداشت ہے

  • کراچی:دہشت گردی کا خدشہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    کراچی:دہشت گردی کا خدشہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

    کراچی: سکیورٹی اداروں نے ملک کے دیگر حصّوں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کے بعد کراچی میں بھی دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔کراچی سے سیکورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ چند روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے جن میں صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں سی ٹی ڈی کے مرکز پر دہشت گردوں نے قبضہ کیا جسے چھڑانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کو آپریشن کرنا پڑا ، اسی طرح ملک کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائی ویلیو ٹارگٹ پر خودکش حملہ ناکام بنایا گیا لیکن اس ناکام حملے میں بھی حملہ آور کی جانب سے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑانے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسی تناظر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں بھی دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، اس سلسلے میں گزشتہ چند روز سے منگھوپیر، سہراب گوٹھ اور ڈاکس کے علاقے میں قائم مچھر کالونیز اور حب ریور روڈ پر مواچھ گوٹھ میں کچھ مشتبہ افراد کی سرگرمیاں بھی دیکھنے میں آئی ہیں لیکن ابھی فی الحال فوری طور پر کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا ہے، ان تمام مشتبہ سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جارہا ہے، ان علاقوں میں ماضی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرگرمیاں بھی دیکھنے میں آئی تھیں۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ چونکہ شہر کے اندر آنے والے راستوں پر کوئی ٹھوس سیکیورٹی اقدامات نہیں ہیں جس کے باعث شہر میں اسلحہ اور گولہ بارود کی ترسیل بھی جاری رہتی ہے تاہم حالیہ دنوں میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی مانیٹرنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ماضی کی طرح ٹی ٹی پی سمیت دیگر کالعدم تنظیمیں اب ملک کے معاشی حب کو نشانہ بناتے ہوئے دوبارہ اپنی مذموم کارروائیاں کرسکتی ہیں جن میں بم دھماکے ، خودکش حملے اور حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ فائرنگ کے واقعات شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ مواچھ گوٹھ اور ڈاکس مچھر کالونی سے قانون نافذ کرنے والے ادارے حالیہ کچھ عرصے میں بڑی تعداد میں مارٹر گولے بھی برآمد کرچکے ہیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شہر میں بڑی تعداد و مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود موجود ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات کی مزید تحقیقات کررہے ہیں اور کچھ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔

  • انگلینڈ کیخلاف ففٹیوں کو سنچری میں تبدیل نہ کرسکنےکا دکھ ہے،بڑا اسکور کرنےکا موقع ضائع کیا: سعود شکیل

    انگلینڈ کیخلاف ففٹیوں کو سنچری میں تبدیل نہ کرسکنےکا دکھ ہے،بڑا اسکور کرنےکا موقع ضائع کیا: سعود شکیل

    کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کا کہنا ہےکہ اگلینڈ کے خلاف سیریز میں ففٹیوں کو سنچری میں تبدیل نہ کرسکنےکا دکھ ہے، بڑا اسکور کرنےکا موقع ضائع کیا، اگر کم از کم دو ففٹیوں کو سنچریوں میں تبدیل کرلیتا تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔سعود شکیل کا کہنا تھاکہ انگلینڈ کی سیریز میں جو غلطیاں کیں اس سے سبق حاصل کرکے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

    حارث کے نکاح کے بعد شاداب خان کے دل میں بھی شادی کے لڈو پھوٹنے لگے

    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے تین صفر کی شکست کے بعد کھلاڑیوں نے بیٹھ کر کارکردگی کا تجزیہ کیا اور تبالہ خیال کیا کہ کہاں غلطیاں ہوئیں۔ انہوں نے اپنی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بڑا اسکور کرنے کا موقع گنوایا جس کا انہیں دکھ ہے، اگر وہ ففٹیوں کو سنچری میں تبدیل کرپاتے تو پاکستان کے لیے نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

    سعود شکیل نے انگلینڈ کے خلاف چار ففٹیاں اسکور کی تھیں، تاہم وہ کہتے ہیں کہ ایک پروفیشنل پلیئر کبھی بھی ایک پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہوتا، اس کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار پہلے سے بہتر پرفارم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر بہتر کرنے کی کوشش کریں گے کیوں کہ یہ ان کے کیریئر کا اسٹارٹ ہے اور ان کے لیے اہم ہے کہ وہ اپنی غلطیوں سے سبق حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اچھی ٹیم ہے ، پاکستان انگلینڈ کی شکست فراموش کرکے نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اترے گی، کھلاڑی اس سیریز میں اچھی کارکردگی کیلئے پر عزم ہیں۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی

    ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ چار اسپنرز لے کر آیا ہے، کوشش کریں گے کہ ان کی اسٹرینتھ کو دیکھ کر اپنی حکمت عملی بنائیں اور سیریز اپنے نام کریں، انہوں نے کراچی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کراچی ان کا ہوم وینیو ہے اور وہ یہاں کھیلنا ہمیشہ انجوائے کرتے ہیں، خواہش ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں وہ اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بھی اسکور کریں۔

  • ورک لوڈ مینجمنٹ ضروری ہے، بینچ پر موجود سینئرز کو موقع ملنا چاہیے: چیف سلیکٹرشاہد آفریدی

    ورک لوڈ مینجمنٹ ضروری ہے، بینچ پر موجود سینئرز کو موقع ملنا چاہیے: چیف سلیکٹرشاہد آفریدی

    کراچی:چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا ورک لوڈ مینجمنٹ بہت ضروری ہے، جو سینئرز بینچ پر ہیں انہیں بھی موقع ملنا چاہیے۔شاہد آفریدی نیشنل بینک کرکٹ ارینا پہنچے جہاں انہوں نے پاک نیوزی لینڈ سیریز کے کل سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ کا معائنہ کیا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم صرف اسپن وکٹیں ہی کیوں بناتے ہیں، ہمارے اندر اتنی صلاحیت ہے کہ ہم آسٹریلیا یا جنوبی افریقا جیسی وکٹ بنا سکتے ہیں، ہم نے ڈومیسٹک میں ایسی وکٹیں دیکھی ہیں، کوشش کریں گے کہ مختلف پلان کے ساتھ جائیں، جب تک ہم پرانی سوچ سے باہر نہیں نکلیں گے نمبر ون نہیں ہوں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم سلیکش کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا معلوم ہوا ہے کہ نسیم شاہ مکمل فٹ نہیں ہیں، میر حمزہ کو شاہین آفریدی کی جگہ ٹیم میں موقع دیا گیا ہے، شاہنواز دھانی کو دو سال سے ساتھ لیکر چل رہے ہیں اسے کب موقع دیں گے۔

    چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کئی پلیئرز مسلسل کھیل رہے ہیں، کھلاڑیوں کا ورک لوڈ میجنمنٹ بھی ضروری ہے، جو سینئر کھلاڑی بینچ پر موجود ہیں انہیں بھی موقع ملنا چاہیے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا ہم نے کراچی کی وکٹ دیکھی ہے، ابھی سلیکشن کمیٹی بابر اعظم کے ساتھ مشاورت کرے گی، بابر اعظم جس طرح کا ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے ہم اسے اسی طرح کا بہترین کپتان بنانے کے لیے آئے ہیں۔

  • کراچی: ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک اور شہری قتل،رواں ماہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

    کراچی: ڈاکوؤں کے ہاتھوں ایک اور شہری قتل،رواں ماہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی

    شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر نہتے شہریوں کے قتل کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے، جنجال گوٹھ میں مسلح ڈکیتوں نے اسپیئر پارٹس کی دکان کے مالک کو گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح گلشن معمار تھانے کے علاقے افغان کیمپ کے قریب جنجال گوٹھ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، متقول کی شناخت 35 سالہ طاہر ولد ایوب کے نام سے ہوئی، مقتول سعدی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔

    کراچی:ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر معروف اداکارہ کا بھائی قتل

    شہرمیں رواں برس 100 سے زائد نہتے شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہو چکے ہیں اور سالانہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے، دسمبر میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے اور ماہانہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔

    ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے واقعات کورنگی، نارتھ کراچی، پی آئی بی، سپر ہائی وے، محمود آباد میں پیش آئے، شاہ لطیف ٹاؤن، گلستانِ جوہر اور نارتھ ناظم آباد میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل ہوئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ڈاکوؤں کو لگام ڈالنے میں پولیس بری طرح ناکام ہوئی ہے اور شہری ازخود ڈاکوؤں سے نمٹنے پر مجبور ہیں۔

    رواں برس ستمبر کے مہینے میں سب سے زیادہ 12 افراد قتل ہوئے تھے تاہم دسمبر میں یہ تعداد بڑھ گئی، پولیس مقابلوں کے بجائے ڈاکو شہریوں کے تشدد سے زیادہ ہلاک ہوئے۔

    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش برآمد

    اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 خلیل مارکیٹ میں مشتعل شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے ڈاکو کو زخمی حالت میں حراست میں لینے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقےاورنگی ٹاؤں سیکٹرساڑھے 11 خلیل مارکیٹ میں 2 ڈکیت کباڑ کی دکان میں داخل ہونےکےبعد لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ موقع پر موجود شہریوں نے گھیرے میں لینے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا،مشتعل شہریوں نے ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹر سائیکل کو بھی آگ لگادی۔

    نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر بھائیوں نے بھائی کو مار کر سر دھڑ سے کیا الگ

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، ہلاک و زخمی ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول ملا ہے جبکہ ڈکیتوں کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

    دوسری جانب اتوار کی صبح شاہراہ فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 رابعہ سٹی کے قریب فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا جبکہ ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا زخمی شہری اور ہلاک مبینہ ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی شہری کی شناخت 45 سالہ عامر نسیم کے نام سے کی گئی، اور مبینہ ڈاکو کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی جوکہ پہلوان گوٹھ کا رہائشی ہے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والےڈاکو کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ڈاکو کس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے،ملزم کا عدالت نے دیا ریمانڈ

  • مجھےکپتانی جانے کا کوئی خوف اورپریشر نہیں، مجھے اپنی ٹیم پر یقین ہے:بابراعظم

    مجھےکپتانی جانے کا کوئی خوف اورپریشر نہیں، مجھے اپنی ٹیم پر یقین ہے:بابراعظم

    کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ کپتانی جانے کا کوٸی پریشر نہیں، اللہ یہاں تک لایا ہے آگے لے کر جاٸے گا، مجھے اپنی ٹیم پر یقین ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے، ہمارا فوکس نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں کامیابی حاصل کرنا ہے۔

    بابراعظم نے کہا کراچی کی پچ اچھی لگ رہی ہے، امید ہے اچھا کھیل پیش کرینگے، مانتاہوں ہم انگلینڈ سے ہارے ہیں مگرہم کم بیگ کریں گے، گزشتہ سیریز میں ہم سے کافی غلطیاں ہوٸیں۔بابراعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اچھی نہیں رہی، بہترین ٹیم کھلائی، سلیکشن میں کوٸی غلطی نہیں تھی جن کھلاڑیوں کو کھلایا ان کو بیک کرتا ہوں، جو کھلاڑی بہترین لگا اسے کھلایا تھا۔

    پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کاسپورٹ کررہے ہیں تو اس میں کیا برا ہے؟، صرف مجھے نہیں پوری ٹیم ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہے۔بابراعظم نے کہا کہ ہماری بیٹنگ ہماری اسٹرینتھ ہے، بولرز کا فٹ ہونا بھی خوش آٸند ہے، جو ٹیم کےلیے بہتر ہوگا وہی ٹیم سلیکٹ کریں گے۔بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پلیئنگ الیون کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا، سیلکٹرز سےایک اورمیٹنگ کرنی ہے جس کے بعد فائنل الیون کا فیصلہ ہوگا۔

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل فٹبال چیلنج کپ یکم جنوری سے شروع ہو گا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا مزید کہنا تھا کہ تین چاردن میں کافی چیزیں تبدیل ہوٸی ہیں، بطور پروفیشنل آپ کو ان چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، گزشتہ روز3 کھلاڑی میری مشاورت سے اسکواڈ میں شامل ہوئے، باہربیٹھ کرچیزیں آسان لگتی ہے لیکن گراٶنڈ میں مختلف ہوتی ہیں۔نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مشکل حریف ہے، اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ٹم ساؤتھی نے کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی کپتانی میرے لیےباعث اعزازہے، پاکستان میں کھیل کرانجوائے کریں گے، نگلینڈ نے پاکستان میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی، یہ انداز انگلینڈ کو سپورٹ کرتا ہے، ہم دیکھیں گے کہ ہمیں کیسا انداز سپورٹ کرتا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نےپاکستان سپرلیگ 8 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کردیا

    ٹم ساؤتھی نے کہا کہ اش سودھی ہماری ٹیم میں کم بیک کررہے ہیں، اعجاز پٹیل ان کنڈیشنز میں اچھی بولنگ کرتے ہیں، ان کنڈیشنز میں اسپنرز کا کردار اہم ہوتا ہے لیکن ہمارے فاسٹ بولر بھی اچھے ہیں۔کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا، ٹیسٹ کپتانی ملنے پر خوشی ہے، امید ہے اچھی سیریز ہوگی۔

  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش برآمد

    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش برآمد

    کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن جام کنڈا روڈ پر جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی ہے –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے جام کنڈا روڈ پر جھاڑیوں سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی ہے جسے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا گیا۔

    نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر بھائیوں نے بھائی کو مار کر سر دھڑ سے کیا الگ

    اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں مقتول کی شناخت 55 سالہ محبوب علی ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی، مقتول لاشاری گوٹھ کا رہائشی اور 2 بچوں کا باپ تھا۔

    پولیس کے مطابق مقتول ہفتے کی شام اپنے گھر سے کسی کام کے سلسلے میں نکلا تھا اور اتوار کی صبح اس کی لاش جام کنڈا روڈ پر جھاڑیوں سے ملی، مقتول کے گلے میں رسی کا پھندا لگا ہوا تھا اور اسے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

    اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 100سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

    دوسری جانب پنجاب پولیس نے کٹا ہوا سر اور دھڑ ملنے کا کیس بالآخر سات ماہ بعد حل کر لیا واقعہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا تھا، سات مہینے قبل ایک شخص کو قتل کیا گیا تھا، اور اس کا سر اور دھڑ الگ الگ کر دیئے گئے تھے، مقتول کو قتل کرنے میں کوئی اور نہیں بلکہ اسکا بھائی ہی ملوث تھا جو واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا ،پولیس کے مطابق مقتول کا کٹا ہوا سر کوڑے کے ڈھیر اور دھڑ ایک شوروم کی چھت سے ملا تھا، مقتول کی شناخت کے لئے پولیس نے تمام صوبوں کو خط لکھے تھے، جس کے بعد ملزم کی شناخت ہو گئی-

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے،ملزم کا عدالت نے دیا ریمانڈ

    پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت غازی رحمان سکنہ ہنگو کے نام سے ہوئی، نوجوان کی نازیبا حرکات کی ویڈیو اسکے بھائی کے سامنے آئیں جس کے بعد بھائیوں نے ملکر اپنے ہی بھائی کو آری سے قتل کر کے سر اور دھڑ الگ کیا اور پھینک دیئے، ملزمان نے غیرت کے نام پر قتل کا بھی کہا تھا تا ہم تحقیقات کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ مقتول کی ویڈیوز سامنے آئی تھیں جو فحش تھی اور اس کی وجہ سے معاشرے میں ہماری عزت خراب ہونی تھی اسی وجہ سے بھائی کو مارا، قتل میں ملوث دونوں بھائی فضل یامین اور اسحاق کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے-

    بلوچستان میں سیلاب سے تین لاکھ سے زائد گھروں کونقصان،لاکھوں ایکڑ پرکاشت فصلیں تباہ ہوئیں:سرکاری سروے…